☰  
× صفحۂ اول (current) عالمی امور سنڈے سپیشل کھیل کچن کی دنیا خواتین فیشن فیچر متفرق دین و دنیا ادب کیرئر پلاننگ
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

06-09-2019

چکن سٹیک

اجزاء:چکن بون لیس700گرام،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،سویا ساس تین کھانے کے چمچ،کوکونٹ آئل دو کھانے کے چمچ،شہد ایک کھانے کا چمچ،شاشلک سٹکس حسبِ ضرورت،نمک1/2چائے کا چمچ، (ساتے ساس کے لیے)کوکونٹ آئل دو کھانے کے چمچ،کٹی پیاز ایک عدد،کُٹی لال مرچ دو عدد،لہسن ایک چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،چینی ایک چائے کا چمچ،کوکونٹ مِلک ایک کپ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،پی نٹ بٹر دو کھانے کے چمچ ترکیب:چکن کو لمبائی میں کاٹ لیں۔اب اس میں لہسن،کُٹی لال مرچ،سویا ساس،کوکونٹ آئل،شہد اور نمک لگا کر رکھ دیں،پھر انہیں شاشلک سٹکس پر لگا کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ بیک کر لیں۔(ساتے ساس کے لیے)کوکونٹ آئل،پیاز،کُٹی لال مرچ،لہسن،چینی،کوکونٹ مِلک،پی نٹ بٹر اور سویا ساس کو مکس کر لیں۔اب اسے گرم کیے ہوئے مکھن میں پکائیں اور سٹیک کے ساتھ پیش کریں۔

برگر وِد ویجی ٹیبل ساس

اجزاء:برگر چار عدد،انڈا ایک عدد،گائے کا قیمہ1/2کلو،چوپڈ پیاز دو عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،لہسن چوپڈ ایک کھانے کا چمچ،تیل فرائنگ کے لیے (ویجی ٹیبل ساس بنانے کے لیے)پیاز باریک چوپ ایک عدد،گاجر باریک چوپ ایک عدد،شملہ مرچ باریک چوپ ایک عدد،ٹومیٹو کیچپ 1/2کپ،برائون شوگر دو چائے کے چمچ،لیمو ں کا رس دو کھانے کے چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ ترکیب:ایک برتن میں قیمہ،انڈا،پیاز،ہرا دھنیا،نمک،کالی مرچ،کُٹی لال مرچ اور لہسن ڈال کر مکس کر لیں اور کباب بنا کر فرائی کریں۔(ویجی ٹیبل ساس بنانے کی ترکیب) فرائنگ پین میں پیاز،گاجر،شملہ مرچ،ٹومیٹو کیچپ،برائون شوگر،لیمو ں کا رس،کالی مرچ،نمک اور تیل ڈال کر ایک منٹ پکا لیں۔اب برگر پر کباب اور ساس ڈا ل کر پیش کریں۔

توا قیمہ

 

اجزاء:چکن کا قیمہ1/2کلو،پیاز ایک عدد،ٹماٹر دو عدد،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/4کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ثابت دھنیاایک کھانے کا چمچ،زیرہ ایک کھانے کا چمچ،سونف ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ،چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،اُبلے انڈے دو عدد،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے توے پر تیل گرم کر کے اس میں باریک کٹی پیاز فرائی کریں۔اب ٹماٹروں کو گول کاٹ کر پیاز کے سائیڈ پر لگائیں او ر ڈھک دیں۔جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو اُن میں ہری مرچ،ادرک لہسن،نمک،کُٹی لال مرچ،ثابت دھنیا،زیرہ،ایک چائے کا چمچ سونف،چاٹ مصالحہ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں،پھر چکن کا قیمہ اور تیل شامل کر کے ڈھکیں او ر گلنے تک پکا لیں۔آخر میں ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے گارنش کر کے گرم گر م سرو کریں۔

شیریڈ چکن تکہ

 

اجزاء:چکن تکے چار عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،کٹی پیاز ایک عدد،پسی لال مرچ ایک چُٹکی،کیچپ1/2کپ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا1/2گٹھی،دہی1/2پیالی،پسا گرم مصالحہ ایک چُٹکی،کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ،سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،باریک کٹی ہری مرچ دو سے تین عدد،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،کٹے ٹماٹر دو سے تین عدد،زردے کا رنگ ایک چُٹکی،تیل چار کھانے کے چمچ

ترکیب:ایک پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،پسی لال مرچ،پسا گرم مصالحہ،سفید زیرہ،دہی،لیموں کا رس،زردے کا رنگ اور تیل مکس کر لیں۔اب اس مکسچر میں چکن تکے میری نیٹ کر کے دو گھنٹے رکھ دیں،پھر پین میں چکن تکے ڈھک کر پکائیں۔اس کے بعد چولہے سے اُتا ر کر ہڈی الگ کریں اور چکن کے ریشے کر لیں۔دوسرے پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں۔اب اس میں ادرک لہسن،باریک کٹی ہری مرچ،ریشہ کی ہوئی چکن،نمک،چاٹ مصالحہ اور کٹا ہرا دھنیا شامل کریں۔آخر میں لیموں کا رس،کیچپ اور کٹے ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں،یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے۔

کباب رائس

 

اجزاء:قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ چار عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ،کُٹا انار دانہ ایک چائے کا چمچ،اجوائن ایک چائے کا چمچ،تیل تلنے کے لیے حسبِ ضرورت(چاولوں کے لیے)اُبلے چاول1/2کلو، کٹے ٹماٹر دو عدد،کٹی شملہ مرچ دو عدد،کٹی گاجر دو عدد،باریک کٹی ادرک چار کھانے کے چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لمبی کٹی ہری مرچ چھ عدد

ترکیب:چوپر میں قیمہ،ادرک لہسن،ہری مرچ،نمک،پسا گرم مصالحہ،پسی لال مرچ،کُٹا ہوا انار دانہ،مکھن اور اجوائن ڈال کر خوب باریک پیس لیں۔اب اس کے چار لمبے اور بڑے کباب بنائیں اور تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔چاول بنانے کے لیے پتیلی میں اُبلے چاول ڈالیں،ساتھ ہی کٹے ٹماٹر،کٹی شملہ مرچ،کٹی گاجر،باریک کٹی ادرک،ہری مرچ،کالی مرچ اور نمک شامل کر کے مکس کریں۔اب فرائی کیے ہوئے کباب اوپر رکھ کر کبابوں کا بچا ہوا تیل بھی ڈالیں اور دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔کباب رائس تیار ہے۔

مشروم چلی فرائی

اجزاء:مشروم ایک ٹِن،پیاز(باریک کٹی) دو عدد،شملہ مرچ دو عدد،ہری مرچ چار عدد،ادرک ایک ٹکڑا،لہسن چار جوئے،چکن1/2کلو،میدہ تین کھانے کے چمچ،کارن فلور1/2کپ،ٹومیٹو کیچپ 1/2 کپ، سویا ساس چار کھانے کے چمچ،کٹی مرچ1/2چائے کا چمچ،سرکہ ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،تیل فرائی کرنے کے لیے

ترکیب: میدے اور کارن فلور میں مشروم اور چکن کو ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں۔اب اسے گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں،پھر اسی تیل میں لہسن ادرک اور تمام اجزاء ڈال کر فرائی کریں۔اب اس میں ٹومیٹو کیچپ،سویا ساس،کٹی مرچ اور سرکہ ڈالیں اور مکس کر کے چولہا بند کر دیں۔

املی کی چٹنی

اجزاء:دہی ایک کپ،لال مرچ چھ عدد،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،پودینہ دو کھانے کے چمچ،لہسن کے جوئے چار عدد،ٹماٹر ایک عدد،نمک1/2چائے کا چمچ،بھنا ہوا زیرہ1/2چائے کا چمچ،املی کا رس ایک کپ،پانی1/2کپ

ترکیب: بلینڈر میں دہی،لال مرچ،ہرا دھنیا،پودینہ،لہسن،ٹماٹر،نمک،زیرہ،املی کا رس اور پانی ڈال کر باریک پیس لیں۔املی کی چٹنی تیار ہے۔

 

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مک ...

مزید پڑھیں

ہریسہ

اجزاء:چکن1/2کلو،گائے کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،اُبلی ہوئی گیہوں ...

مزید پڑھیں

ٹومیٹو سیخ کباب

اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائ ...

مزید پڑھیں