☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور کیرئر پلاننگ سنڈے سپیشل فیشن کھیل کچن کی دنیا شوبز خواتین دنیا کی رائے روحانی مسائل طنزومزاح ادب
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

07-07-2019

کڑاہی بینگن

اجزاء: کٹے بینگن1/2کلو،ٹماٹر1/2کلو،قصوری میتھی دو چائے کے چمچ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،ہری مرچیں چار عدد،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،کڑی پتے چھ عدد،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،کارن فلور 1/2کپ،میدہ1/2کپ،اجوائن1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،تیل1/2کپ،نمک حسبِ ضرورت

ترکیب: پہلے میدہ،کارن فلور،اجوائن،لال مرچ اور نمک ملا کر گاڑھا سا مکسچر بنا لیں۔اب اس میں بینگن ڈِپ کر کے فرائی کریں اور نکال لیں،پھر باقی تیل میں کڑی پتے،ثابت دھنیا،زیرہ،قصوری میتھی،ہری مرچ،ٹماٹر،پسا گرم مصالحہ اور ہلدی ڈال کر مصالحہ تیار کر لیں۔اس کے بعد اس میں بینگن،ہری مرچ،کٹی ادرک،لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر دَم دیں۔

 

حیدرآبادی مرچ گوشت

اجزاء:بکرے کا گوشت1/2کلو،ہری مرچیں دس عدد،کڑی پتے چار عدد،پیاز دو عدد،املی کا رس1/2کپ،بھنی ہوئی مونگ پھلی چا رکھانے کے چمچ،ناریل چار کھانے کے چمچ،تِل دو چائے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ، دہی ایک کپ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ،تیل 1/2 کپ

ترکیب:پہلے زیرہ،تِل اور مونگ پھلی پیس لیں۔اب گرم تیل میں ہری مرچیں فرائی کر کے نکال لیں،پھر پیاز فرائی کر کے برائون کریں۔اس کے بعد دہی،نمک،املی کا رس،کڑی پتے،پسا مصالحہ،ادرک لہسن،ناریل اور لال مرچ ڈال کر مصالحہ بھونیں۔اب اس میں اُبلا گوشت شامل کر کے دس سے پندرہ منٹ ڈھکیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ملا کر چولہا بند کر دیں۔

 

اچاری مٹن مصالحہ

اجزاء:مٹن اُبلا ہوا1/2کلو،ٹماٹر ایک پائو،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ثابت لال مرچ چھ عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،سونف ایک چائے کا چمچ،میتھی ایک کھانے کا چمچ،پیاز دو عدد،رائی1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ادرک حسبِ ضرورت،ہرا دھنیاحسبِ ضرورت،ہری مرچ حسبِ ضرورت،تیل1/2کپ

ترکیب:پہلے چوپر میں رائی اور سونف ڈال کر پیس لیں،پھر تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں ساتھ ہی پیاز شامل کر دیں۔جب نرم ہو جائے تو اس میں ثابت لال مرچ،ٹماٹر،پسی لال مرچ،ہلدی،نمک،میتھی،پسی رائی ،سونف کا مکسچر اور ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں۔تمام مصالحے گل جائیں تو اچھی طرح بھون کر اس میں اُبلا مٹن شامل کر کے بیس منٹ پکنے دیں۔اب اس میں ہری مرچ،ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔

 

چلی پِکل کباب

اجزاء:جرمن مرچیں دس عدد،پسا قیمہ1/2کلو،انڈا ایک عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،ہری مرچیں چا ر عدد،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،اچار مصالحہ ایک پیکٹ،مایونیز1/2کپ،کریم دو کھانے کے چمچ،انڈے کی سفیدی ایک عدد،پیاز ایک عدد،تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

ترکیب:پسے قیمے میں پیاز،جرمن مرچیں،کالی مرچ،نمک اور لہسن کا پیسٹ شامل کر کے باریک پیس لیں۔اب اس میں انڈا ڈال کر مکس کریں،پھر پیالے میں اچار مصالحہ،مایونیز اور کریم مکس کر لیں۔اب بڑی جرمن مرچیں چاک کر کے آمیزہ بھر دیں،پھر انہیں قیمے میں کوٹ کر کے انڈے کی سفیدی میں ڈِپ کر لیں۔آخر میں برش سے تیل لگا کر180ڈگری پر آدھا گھنٹہ بیک کریں۔

 

ہنی چکن سیلیڈ

اجزاء:چکن فرائیز ایک پیکٹ،شملہ مرچ ایک عدد،پیاز ایک عدد،مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ،شہد دو کھانے کے چمچ،کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پیپریکا ایک چائے کا چمچ،وورسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ،کھیرا ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد،زیتو ن کا تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:پہلے سبزیاں کاٹ لیں،اب تیل گرم کر کے چکن فرائز فرائی کر لیں،پھر ایک پیالے میں سبزیاں،سویا ساس،پیپریکا،کالی مرچ،شہد،لیموں کا رس،زیتون کا تیل،مسٹرڈ پیسٹ،وورسٹر شائر ساس اور چکن فرائز مکس کر کے سرو کریں۔

گُڑ اور کیری کا مُربہ

اجزاء:کیری کدو کش ایک کلو،گُڑ 1/2کلو،نمک ایک چائے کا چمچ،الائچی چار عدد،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ثابت لال مرچ چھ عدد،سرکہ چار کھانے کے چمچ،تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے کیریوں کو کچھ دیر بھون لیں۔اس کے بعد گُڑ،نمک،لال مرچ،کالی مرچ اور الائچی ڈال کر پکالیں۔جب تار بن جائے تو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں،پھر سرکہ شامل کر کے مکس کریں اور شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں۔

کیری اور لہسن کا اچار

اجزاء:چھلا ہوا لہسن ایک پائو،ٹکڑوں میں کٹی چھلی کیری1/2کلو،سرسوں کا تیل ایک کلو،لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،رائی دو چائے کے چمچ،کلونجی ایک چائے کا چمچ،سونف دو چائے کے چمچ،میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ،ہینگ ایک چُٹکی

ترکیب:پہلے سرسوں کا تیل اچھی طرح اُبال لیں،پھر لہسن اور کیری کے ٹکڑے دھو کر خشک کریں۔اب ثابت مصالحوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔اس کے بعد تمام اجزاء کو ایک شیشے والے جار میں ڈال کر اوپر سے نیم گرم تیل ڈالیں اور دوسے تین دن دھوپ میں رکھ دینے کے بعد کھانے کے لیے استعمال کریں۔

 

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

دہی بینگن گریوی

اجزاء:چھوٹے بینگن چھ عدد،سرکہ دو کھانے کے چمچ،بھنا زیرہ ...

مزید پڑھیں

دم کی مچھلی

اجزاء:مچھلی ایک کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہر ...

مزید پڑھیں

دہی کلیجی

اجزاء:بیف کلیجی1/2کلو،دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،پسی لال مرچ ایک ...

مزید پڑھیں