☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن کیرئر پلاننگ دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل عالمی امور دین و دنیا کچن کی دنیا روحانی مسائل ادب کھیل رپورٹ خواتین
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

07-14-2019

ایشین گارلک فرائیڈ چکن

اجزاء:چکن بون لیس1/2کلو،لہسن ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ہری پیاز چار عدد،چھوٹی ہری یا لال مرچ چار عدد،پیاز ایک عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،برائون شوگر ایک کھانے کا چمچ،کارن فلور چار کھانے کے چمچ،انڈا یک عدد،تیل حسبِ ضرورت،وورسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ،سرکہ ایک چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے چکن کے سٹرپس کاٹ کر اُن میں کارن فلور،تھوڑا نمک اور انڈا مکس کریں ۔اسے تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔اب لہسن،ہری مرچ،ہری پیاز اورپیاز تیل میں فرائی کریں،پھر برائون شوگر،سویا ساس،وورسٹر شائر ساس اور سرکہ مکس کر کے چکن شامل کر دیں اور آخر میں چولہا بند کر کے سرو کریں۔

دھنیا سیخ کباب

اجزاء:سیخ کباب ایک پیکٹ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ہری مرچیں چار عدد،ٹماٹر دو عدد،نمک1/2چائے کا چمچ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل حسب ِ ضرورت ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے لہسن فرائی کریں۔اب اس میں سیخ کباب ڈال کر فرائی کر لیں،پھر اس میں کالی مرچ،نمک،ہرا دھنیا ،ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ دَم دیں اور سرو کریں۔

مینگو لسی

اجزاء:کٹے آم ایک کپ،دودھ1/2کپ،برف1/2کپ،دہی1/4کپ،شہد ایک کھانے کا چمچ ترکیب:بلینڈر میں کٹے آم،لوفیٹ،ملک،برف،پلین لو فیٹ یوگرٹ اور شہد ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں،یہاں تک کہ اسمود گاڑھا اور فروسٹی ہو جائے۔آخر میں اسے آم کے سلائسز کے ساتھ سرو کریں۔

لکھنوی قیمہ پیاز

اجزاء:گائے کا قیمہ1/2کلو،پیاز دو عدد،دہی ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچیں چا ر عدد،ہرا دھنیا1/2 گٹھی،ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ،پپیتا دو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،زیرہ ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،چھوٹی الائچی دو عدد،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا ناریل ایک کھانے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ ترکیب:قیمے میں پسی لال مرچ،نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ،ہلدی،پپیتا اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے تیس منٹ میری نیٹ کر لیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز برائون کریں،پھر پیاز میں قیمہ ڈال کر دس منٹ ڈھک کر پکائیں۔اس کے بعد تیز آنچ پر بھون لیں۔اب ایکپین میں زیرہ،پسا ناریل اور الائچی بھون کر شامل کر دیں۔آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر کوئلے کا دھواں دیں اور پسا گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔

 

فش بروسٹ

اجزاء:مچھلی(فرائی)1/2کلو،انڈے دو عدد،سرکہ ایک کپ،بریڈ کرمبز ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ،مسٹرڈ پیسٹ دو چائے کے چمچ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،تیل ڈیپ فرائی کے لیے

ترکیب:فرائی مچھلی پر سرکہ اور سویا ساس لگا کر رکھ دیں۔اس کے بعد مچھلی کو چھلنی میں نکالیں اور اس میں مسٹرڈ پیسٹ،نمک،کالی مرچ،پسی لال مرچ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور چاٹ مصالحہ لگا دیں۔اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں میں کوٹ لیں۔آخر میں دو چائے کے چمچ بریڈ کرمبز کوٹ کر گرم تیل میں فرائی کریں۔

خشک مُرغ

اجزاء:مُرغ ایک کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ آٹھ عدد،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ،لیموں ایک عدد،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ٹماٹر کا پیسٹ ایک کپ

ترکیب:مُرغ کو ایک کپ پانی،کُٹی کالی مرچ،ادرک لہسن ،ہلدی اور نمک کے ساتھ اُبال لیں۔پانی خشک ہو جائے تو دو سری پتیلی میں تیل گرم کر کے مُرغ فرائی کریں۔اب اس میں ہری مرچ،ٹماٹر کا پیسٹ،پسا گرم مصالحہ،چاٹ مصالحہ،مکھن،ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔

اورینٹل چکن پاستا

اجزاء:اُبلا پاستا ایک پیکٹ،چکن250گرام،باریک کٹی گاجر دو عدد،مشروم ایک کپ،یخنی ایک کپ،ٹومیٹو کیچپ 1/2کپ،باریک کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،نمک 1/2چائے کا چمچ،تیل تین کھانے کے چمچ،سویا ساس تین کھانے کے چمچ

ترکیب:تیل گرم کر کے باریک کٹا لہسن فرائی کر لیں۔اب اس میں باریک کٹی ادرک اور چکن شامل کر کے فرائی کریں،پھر مشروم اور باریک کٹی گاجر ڈال کر مزید ایک منٹ فرائی کر لیں۔اس کے بعد یخنی ،سویا ساس،ٹومیٹوکیچپ ،تِل کا تیل،نمک،کُٹی لال مرچ اور سرکہ شامل کر دیں۔اب کارن فلور تھوڑے پانی میںگھول کر ڈالیں،پھر اس میں اُبلا پاستا شامل کر کے سرو کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چاکلیٹ اورنج پڈنگز

اجزاء:پگھلا مکھن دس گرام،کاسٹر شوگر1/4کپ،اورنج ایک عدد،ڈارک چاکلیٹ200 گرام، مک ...

مزید پڑھیں

ہریسہ

اجزاء:چکن1/2کلو،گائے کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،اُبلی ہوئی گیہوں ...

مزید پڑھیں

ٹومیٹو سیخ کباب

اجزاء: قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی ہری مرچ چھ عدد،کُٹی لال مرچ1-1/2چائ ...

مزید پڑھیں