☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور متفرق سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا طب کھیل رپورٹ کیرئر پلاننگ روحانی مسائل ادب
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

07-21-2019

مُرغ چھولے

اجزاء:چکن1/2کلو،اُبلے سفید چنے دو کپ،ٹماٹر ایک پائو،پیاز ایک عدد،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کپ

ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے پیاز فرائی کریں اور نکال لیں۔اب پیاز اور ٹماٹر ملا کر پیس لیں،پھر چکن کو تیل میں ڈال کر گولڈن برائون کریں اور اس میں پسی پیاز اور ٹماٹر شامل کر دیں۔اس کے بعد پسی لال مرچ،ہلدی،پسا دھنیا،گرم مصالحہ،ثابت گرم مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر ڈھک دیں۔چکن گل جائے تو اس میں اُبلے سفید چنے ڈالیں۔آخر میں کٹی ادرک،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔مُرغ چھولے تیار ہیں۔

دہی گوشت

اجزاء:گائے کا گوشت1/2کلو،پیاز ایک پائو،دہی1-1/2پائو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،پیتے کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،پسی مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،تیل1/2کپ،نمک1/2چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ،لیموں کا رس،پپیتے کا پیسٹ،پسی مرچ،ہلدی،پسا گرم مصالحہ اور نمک مکس کر لیں۔اب اسے گوشت پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔تیل گرم کر کے اس میں پیاز برائون کر لیں۔اب گوشت کو الگ پتیلی میں ڈال کر پکائیں اور چولہا بند کر دیں۔آخر میں برائون پیاز اور تیل ڈال دیں۔

پوٹیٹو کٹلٹس

اجزاء:اُبلے آلو1/2کلو،قیمہ1/2کلو،انڈے دو عدد،باریک کٹی پیاز دو عدد،باریک کٹی گاجر ایک عدد،ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ،میدہ1/2کپ،بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت،کالی مرچ دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،چوپڈ ہری مرچ دو چائے کے چمچ،پانی ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:پہلے آلوئوں کو میش کر لیں۔اب قیمے میں ادرک لہسن ڈالیں،پھر اسے اُبال کر گلا لیں۔اس کے بعد قیمے کو آلوئوں میں باریک کٹی پیاز،باریک کٹی گاجر،ہرادھنیا،کالی مرچ،چوپڈ ہری مرچ اور نمک کے ساتھ شامل کر دیں۔اب اسے اچھی طرح مکس کر کے کباب بنائیں،پھر میدے،انڈے اور بریڈ کرمبز میں کوٹ کر کے گرم تیل میں فرائی کر لیں۔پوٹیٹو کٹلٹس تیار ہیں۔

 

شکم پُری کباب

اجزاء:بیف بوٹی1/2کلو،چنے کی دال1/2کپ،کالی مرچ1/2 چائے کا چمچ،بڑی الائچی دو عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،سونف دو چائے کے چمچ،پیاز ایک عدد،گول لال مرچ دس عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،انڈا ایک عدد،تیل تلنے کے لیے، (فلنگ کے اجزاء)کٹی پیاز ایک عدد،ہری مرچ چار عدد،دہی چار کھانے کے چمچ،پودینہ چار کھانے کے چمچ

ترکیب:پہلے ایک برتن میں چنے کی دال،بیف بوٹی،کالی مرچ، گول لال مرچ،بڑی الائچی،زیرہ، سونف، پیاز، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکنے دیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے چوپر میں پیسیں اور انڈا شامل کر لیں۔فلنگ کے لیے پیا لی میں کٹی پیاز،ہری مرچ،پودینہ اور دہی مکس کر لیں،پھر کباب کی شکل دے کر ان میں فلنگ بھریں اور گرم تیل میں فرائی کریں۔

 

میٹ بال پیزا

اجزاء:پیزا ڈو ایک عدد،کوفتے ایک پیکٹ،ٹماٹو کیچپ ایک کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،اوریگانو 1/2 چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ 1/2چائے کا چمچ،لہسن1/2چائے کا چمچ،چیڈر چیز ایک کپ

ترکیب:پہلے کوفتے فرائی کر کے نکال لیں۔اب پیزا ڈو پر کیچپ پھیلا کر فرائی کیے ہوئے کوفتے ،چیز،اوریگانو ،نمک اور کالی مرچ چھڑک کر180ڈگری بیک کر کے سرو کریں۔

کیری او ر کھجور کی چٹنی

اجزاء:اُبلی کیریاں چھ عدد،کھجور دس عدد،ثابت لال مرچ دس عدد،املی کا رس ایک کپ،سرکہ 1/2 کپ، نمک ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،سونٹھ 1/2چائے کا چمچ

ترکیب:پہلے کیریاں،ثابت لال مرچ اور کھجور کو اُبال لیں۔اب انہیں پیس کر پکنے کے لیے رکھ دیں،ساتھ ہی اس میں نمک،زیرہ،سونٹھ اور املی کا رس ڈال کر اتنا پکائیں کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔آخر میں اسے چولہے سے اُتار کر سرکہ شامل کر دیں۔کیری اور کھجور کی مزیدار چٹنی تیار ہے۔

ہری مرچوں کا سالن

اجزاء:بڑی ہری مرچ1-1/2پائو،ٹماٹر1/2کلو،کلونجی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،املی کا رس1/2 کپ، پیاز دو عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،کڑی پتے چھ عدد،تیل1/2کپ

ترکیب:پہلے بڑی مرچوں کو درمیان میں سے چاک کریں اور گر م تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔اب باقی تیل میں پیاز برائون کریں اور اس میں ٹماٹر پیس کر شامل کر دیں،پھر اس میں کلونجی،نمک،زیرہ،کُٹی لال مرچ،ہلدی،پسا دھنیا اور کڑی پتے ڈال دیں۔تیل اوپرآ جائے تو املی کا رس،فرائی کی ہوئی مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کر کے پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ہری مرچوں کا سالن تیار ہے۔

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ٹوئسٹر ریپس

اجزاء:(روٹی کے لیے اجزاء)میدہ دو کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،بیکنگ پا ...

مزید پڑھیں

ڈبل روٹی اور کھجور کا میٹھا

اجزاء:دودھ ایک کلو،کٹی کھجور ایک کپ،کنڈینسڈ ...

مزید پڑھیں

دھواں مٹن بوٹی

اجزاء :بکرے کا گوشت1/2کلو،دہی ایک پائو،پپیتے کا پیسٹ ایک ...

مزید پڑھیں