☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل صحت فیچر کیرئر پلاننگ رپورٹ ہم ہیں پاکستانی فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا کھیل خواتین متفرق روحانی مسائل ادب
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

07-28-2019

دھواں مٹن بوٹی

اجزاء :بکرے کا گوشت1/2کلو،دہی ایک پائو،پپیتے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،گول لال مرچ چھ عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،ہری مرچ دو عدد، لہسن کے جوئے چھ عدد،ادرک ایک ٹکڑا،ٹماٹر ایک عدد،ہرا دھنیا1/2 گٹھی، پیاز دو عدد،لیمو ں کا رس چار کھانے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کوئلہ ایک ٹکڑا،تیل1/2کپ

ترکیب:بلینڈر میں گول لال مرچ،زیرہ،ہری مرچ،لہسن کے جوئے، ادرک، پیاز اور دہی پیس لیں۔اب اسے بکرے کے گوشت کی بوٹیوں پر لگائیں،ساتھ ہی پپیتے کا پیسٹ،لیموں کا رس،پسا گرم مصالحہ اور نمک لگا کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں،پھر انہیں گرم تیل میں بھونیں۔گل جائیں تو کوئلے کا دھواں دیں۔

شملہ مرچ اور چنا دال

اجزاء:اُبلی چنے کی دال دو کپ،شملہ مرچ ایک پائو،کڑی پتے چھ عدد،ٹماٹر چار عدد،ہری مرچ چھ عدد، ہرا دھنیا1/2گٹھی،تیل1/2کپ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

ترکیب:1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں چار عدد ٹماٹر پیس کر ڈالیں،ساتھ ہی چھ عدد کڑی پتے،دو چائے کے چمچ پسی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک،ایک چائے کا چمچ ہلدی اور دو چائے کے چمچ پسا دھنیا ڈال کر بھون لیں۔اب اس میں دو کپ اُبلی چنے کی دال اور ایک گلاس پانی شامل کر کے دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں،پھر اس میں ایک پائو شملہ مرچ ڈال کر مزید پندرہ منٹ دَم پر رکھ دیں۔آخر میں چولہا بند کر کے حسبِ ضرورت ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔

کیری کی چٹنی

اجزاء:کیری ایک کپ،ہری مرچ چھ عدد،لہسن چھ جوئے،ہرا دھنیا1/2 گٹھی، پودینہ 1/2 گٹھی، لیموں کا رس1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو چائے کے چمچ

ترکیب:بلینڈر میں ایک کپ کیری،چھ عدد ہری مرچیں،چھ جوئے لہسن،1/2گٹھی ہر ادھنیا، 1/2 گٹھی پودینہ،1/2کپ لیموں کا رس،ایک چائے کا چمچ نمک اور دو چائے کے چمچ بھنا زیرہ ڈال کر بلینڈ کر کے سرو کریں۔

نگٹس پیزا

اجزاء:چکن نگٹس چھ عدد،پیزا ساس ایک کپ،مکھن ایک کھانے کا چمچ،پیاز1/2کپ،شملہ مرچ 1/2 کپ، زیتون دو کھانے کے چمچ،مشروم چار کھانے کے چمچ،اوریگانو ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ1/2چائے کا چمچ،لہسن سلائس ایک کھانے کا چمچ،پیز ا کی ڈو1/2کلو،چیڈر چیز1/2کپ، موز ریلا چیز1/2کپ

ترکیب:چکن نگٹس فرائی کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔اب پیزا کے لیے روٹی بیل کر اوپر ساس لگا دیں،پھر مکھن پگھلا کر ڈال دیں۔اس کے بعد پیاز،شملہ مرچ،زیتون،مشروم،اوریگانو،کُٹی لال مرچ،لہسن سلائس،چیڈر چیز اور موزریلا چیزڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ بیک کر لیں۔

 

آلو والے چاول

اجزاء:چاول1/2کلو،آلو1/2کلو،ٹماٹر دو عدد،آلو بخارے سو گرام،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،پیاز دو عدد،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ہری مرچ چھ عدد،بادیان کے پھول چھ عدد،تیل 1/2کپ

ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے پیاز برائون کر یں۔اب اس میں آلو ڈال کر فرائی کر لیں،پھر اس میں بادیان کے پھول،ادرک لہسن،ہری مرچ،کُٹی لال مرچ،نمک،ہلدی،آلو بخارے او ر ٹماٹر شامل کر کے بھونیں۔اب اس میں پانی ڈالیں اور اُبال آنے پر چاول ملا دیں۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کریں۔

لبن

اجزاء:دہی ایک پائو،کریم1/2کپ،دودھ ایک گلاس،پانی ایک گلاس،نمک1/2چائے کا چمچ،برف حسبِ ضرورت

ترکیب: بلینڈر میں دہی،کریم،دودھ،پانی ،نمک اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور سرو کریں۔

اچاری دہی مرچیں

اجزاء:دہی ایک پائو،زیرہ دو چائے کے چمچ،کڑی پتے چار عدد،املی کا رس1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی1/2چائے کا چمچ،چینی ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،تیل1/2کپ،ہری مرچیں پچاس گرام،رائی دو چائے کے چمچ،سونف ایک کھانے کا چمچ،کلونجی ایک چائے کا چمچ

ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے ہری مرچیں فرائی کریں۔اب ایک پیالے میں دہی،سونف، کلونجی، رائی، نمک،ہلدی،کڑی پتے،چینی،املی کا رس اور زیرہ مکس کر لیں،پھر اسے باقی تیل میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔جب وہ خشک ہو جائے تو ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔اچاری دہی مرچیں تیا ر ہیں۔

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ٹوئسٹر ریپس

اجزاء:(روٹی کے لیے اجزاء)میدہ دو کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،بیکنگ پا ...

مزید پڑھیں

ڈبل روٹی اور کھجور کا میٹھا

اجزاء:دودھ ایک کلو،کٹی کھجور ایک کپ،کنڈینسڈ ...

مزید پڑھیں

مُرغ چھولے

اجزاء:چکن1/2کلو،اُبلے سفید چنے دو کپ،ٹماٹر ایک پائو،پیاز ایک ع ...

مزید پڑھیں