☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل انٹرویوز عالمی امور سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا خصوصی رپورٹ کھیل کیرئر پلاننگ ادب
کچن کی دنیا

کچن کی دنیا

تحریر :

08-04-2019

ڈبل روٹی اور کھجور کا میٹھا

اجزاء:دودھ ایک کلو،کٹی کھجور ایک کپ،کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن،چاندی کا ورق ایک عدد،ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد،خشک دودھ ایک کپ،اُبلے چاول1/2کپ،چینی1/2کپ،باریک کٹے پستے ایک کھانے کا چمچ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،پسے بادام دو کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے

ترکیب:ایک برتن میں دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔اب تیل گرم کر کے ڈبل روٹی کے سلائس چورا کر کے فرائی کر لیں،پھرتیل سے نکال کر ٹشو پیپر پر پھیلائیں۔اس کے بعددودھ میں چاول اور ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈال کر گاڑھا کریں اور چینی شامل کر کے آنچ تیز کر دیں۔اب اس میں پسی الائچی،کنڈینسڈ مِلک،پسے بادام اور خشک دودھ ڈال کرچولہا بند کر یں۔اس کے بعد اسے ڈش میں نکال کر اوپر سے کھجور ڈالیں۔آخر میں باریک کٹے پستے چھڑکیں اور چاندی کا ورق لگا کر سرو کریں۔

قیمے کا بھرتہ

اجزاء:گائے کا قیمہ1/2کلو،پیاز ایک پائو،ہری مرچ چھ عدد،ثابت گول مرچ چھ عدد، ہرا دھنیا1/2گٹھی،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ، نمک 1/2 چائے کا چمچ،پپیتے کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسی جائفل1/2چائے کاچمچ،پسی جاوتری1/2چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،تیل ایک کپ،اُبلے انڈے چار عدد

ترکیب:پہلے1/2کلو گائے کے قیمے میں دو چائے کے چمچ پسی لال مرچ،1/2چائے کا چمچ،نمک،ایک کھانے کا چمچ پپیتے کا پیسٹ،ایک چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ، 1/2 چائے کا چمچ پسی جائفل،1/2چائے کا چمچ پسی جاوتری اور دو چائے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب ایک کپ تیل گرم کر کے اس میں ایک پائو پیاز کو برائون کر لیں،پھر اس میں چھ عدد ثابت گول لال مرچ اور دو چائے کے چمچ زیرہ ڈال دیں۔جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مصالحہ لگا قیمہ شامل کر کے تیز آنچ پر بھونیں۔جب اس کا پانی کشک ہو جائے تو اس میں 1/2گٹھی ہرا دھنیا،چھ عدد ہری مرچ اور چار عدد اُبلے اور باریک کٹے انڈے ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

 

جھینگا بریانی

اجزاء:جھینگے1/2کلو،چاول1/2کلو،ٹماٹر1-1/2پائو،پیاز ایک پائو،پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،آلو بخارے پچاس گرام،کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ،بادیان کے پھول چار عدد،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،چھوٹی الائچی چار عدد،بڑی الائچی دو عدد،لونگ چار عدد، تیزپتے،جائفل،جاوتری 1/2 چائے کا چمچ،ہلدی 1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،زردے کا رنگ 1/2چائے کا چمچ،بریانی ایسنس چند قطرے،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،پودینہ 1/2 گٹھی،تیل ایک کپ، ہری مرچ چھ عدد

ترکیب:تیل گرم کر کے پیاز کو برائون کر کے نکال لیں۔اب اسی تیل میں جھینگے فرائی کریں اور نکالیں،پھر اس تیل میں ٹماٹر،ادرک لہسن کا پیسٹ،بادیان کے پھول،جائفل،جاوتری،آلو بخارے،چھوٹی الائچی،بڑی الائچی،لونگ ،تیز پتے،کالا زیرہ اور تمام مصالحے ڈال کر ڈھک دیں۔جب ٹماٹر گل جائے تو اس میں ہرا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچ ڈال دیں۔اب اس میں بریانی ایسنس اور زردے کا رنگ ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔

 

مایو گارلک چیز بالز

اجزاء:چیز بالز ایک پیکٹ، (مایو ڈِپ بنانے کے اجزاء)مایونیز 1/2 کپ، کریم 1/2کپ،کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،چوپڈ لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا چوپڈ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:پہلے چیز بالز کو تیل گرم کر کے فرائی کر لیں۔اب ڈِپ بنانے کے لیے ایک پیالی میں تمام اجزاء مکس کر کے بالز مکس کر کے سرو کریں۔

مکھنی سبزی

اجزاء:آلو 1/2کلو،مکھن پچاس گرام،مٹر ایک کلو،ہری مرچ چھ عدد،پسی پیاز ایک کپ،پسے ٹماٹر ایک کپ،دہی ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،کوٹیج چیز ایک پیکٹ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ ،تیل1/2کپ،ہرا دھنیا 1/2گٹھی

ترکیب:پہلے1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں ایک کپ پسی پیاز فرائی کریں یہاں تک کہ وہ گولڈن برائون ہو جائے،پھر اس میں1/2کلو آلو،ایک کلو مٹر،ایک چائے کا چمچ نمک او ر ایک کپ پانی شامل کر کے گلنے کے لیے رکھ دیں۔جب یہ گل جائیں تو ان میں ایک کپ پسے ٹماٹر،ایک کپ دہی،دو چائے کے چمچ کُٹی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ ہلدی اور دو چائے کے چمچ زیرہ ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں۔اس کے بعد چورا کی ہوئی ایک پیکٹ کوٹیج چیز،1/2گٹھی ہرا دھنیا اور چھ عدد ہری مرچ شامل کر کے دَم پر رکھیں اور چولہا بند کر دیں۔

مینگو کریم

اجزاء:آم کا گودا ایک کپ،آم کے ٹکڑے ایک کپ،کریم1/2کپ،پسی چینی ایک کھانے کا چمچ،کریم ٹوپنگ کے لیے،میوزلی ایک کپ

ترکیب:آم کا گودا،کریم ،پسی چینی اور پسی الائچی کو ایک پیالے میں مکس کر لیں۔اب اس پر آم کے کچھ ٹکڑے پھیلا دیں اور بچے ہوئے آم کے ٹکڑوں کی ایک تہہ گلاسز میں لگائیں،اُن پر مینگو کریم ڈالیں پھر کریم اوپر ڈال کر آم کے ٹکڑوں اور میوزلی سے گارنش کریں اور ٹھنڈا سرو کریں۔

 

مینگو پائن ایپل ڈرنک

اجزاء:اُبلے آم چار عدد،پائن ایپل ایک کپ، چینی 1/2کپ،پانی دو گلاس،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، برف حسبِ ضرورت،پودینہ گارنش کے لیے

ترکیب:چار عدد اُبلے آم چھیل کر گودا نکال لیں۔اب 1/2 کپ چینی ڈال کر پکائیں،پھر ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں ڈال دیں،ساتھ میں ایک کپ پائن ایپل،دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس،حسبِ ضرورت برف اور دو گلاس پانی شامل کر کے بلینڈ کر لیں۔آخر میں پودینے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ٹوئسٹر ریپس

اجزاء:(روٹی کے لیے اجزاء)میدہ دو کپ،نمک1/2چائے کا چمچ،بیکنگ پا ...

مزید پڑھیں

دھواں مٹن بوٹی

اجزاء :بکرے کا گوشت1/2کلو،دہی ایک پائو،پپیتے کا پیسٹ ایک ...

مزید پڑھیں

مُرغ چھولے

اجزاء:چکن1/2کلو،اُبلے سفید چنے دو کپ،ٹماٹر ایک پائو،پیاز ایک ع ...

مزید پڑھیں