☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا( مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) دنیا اسپیشل( سید ظفر ہاشمی/ اسلام آباد ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() صحت(حکیم محمد سعید شہید) عالمی امور(محمد سمیع گوہر) رپورٹ(سید مبشر حسین ) تاریخ(مقصود احمد چغتائی) کھیل(ڈاکٹر زاہد اعوان) افسانہ(راجندر سنگھ بیدی)
حفاظت اور خدمت ساتھ ساتھ

حفاظت اور خدمت ساتھ ساتھ

تحریر : سید مبشر حسین

05-17-2020

  عالمی وباء کورونا وائرس کے خطرناک اور جان لیوا اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کوڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ مکمل ہو گیا۔ لاہور پولیس نے اس دوران انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں شہر میں جرائم کے تدارک کے ساتھ شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنا ئے۔

محدود وسائل اور نفری میں کمی کے باوجود لاہورپولیس کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

 تمام شعبہ ہائے زندگی میں لاہور پولیس کے افسران اور جوان انتہائی متحرک اور شہریوں کی مدد کرتے دکھائی دیئے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس ناکوں پر 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو روک کر نقل و حرکت کی وجوہات دریافت کی گئیں جبکہ غیر ضروری طور پر سڑکوں پر آنیوالے2 لاکھ سے زائد شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ سڑکوں پر آنیوالی چھوٹی بڑی1لاکھ98ہزار سے زائد وہیکلزکو چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنیوالی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف مجموعی طور پر2186مقدمات درج کئے گئے۔ناکوں اور پبلک ڈیلنگ والے تمام مقامات پر تعینات جوانوں کو حفاظتی ماسک، گلوز، سینیٹائزر سمیت کورونا سے بچاؤ کی تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی کیونکہ فیلڈ ڈیوٹی اور پبلک ڈیلنگ کی وجہ سے پولیس فورس کو کورونا کے خطرات کادیگر افراد سے کہیں زیادہ سامناہے۔پولیس فورس میں اب تک تقریباً6ہزار پی پی ای کِٹس،87ہزار سے زائد حفاظتی ماسک،1لاکھ14 ہزارجوڑی گلوز،5ہزار سے زائد میڈیکل گلوز،12ہزار سے زائد سینیٹائزرز ،4 ہزار رین/ سیفٹی سوٹس ، 1100 حفاظتی عینکیں اور 35ہزار سے زائد صابن تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ پولیس ناکوں کے علاوہ تھانوں، قرنطینہ مراکز، کفالت سینٹرز سمیت پبلک ڈیلنگ مقامات پر تعینات تمام پولیس ملازمین کوحفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی گئی ۔کورونا پھیلاؤ کی صورتحال سے غریب نادار، دیہاڑی دار، مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ لاہور پولیس مصیبت کی اس گھڑی میں ایسے مستحق افراد کی امداداور دل جوئی میں پیش پیش رہی اور مالی طور پر غیر مستحکم اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ افسران تک تمام ملازمین نے پولیس ریلیف فنڈ میں اب تک تقریباََ2 کروڑ روپے سے زائد کی خطیررقم اکٹھی کی۔ اس رقم سے اب تک10 ہزار500 سے زائد راشن بیگز مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
ماہِ صیام میں شہریوں کو دورانِ عبادت کورونا کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے لاہور پولیس نے شہر کی تمام مساجد، امام بارگاہ اور عبادت گاہوں میں حکومت کی جاری کردہ20 نکاتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایاہے۔ پولیس افسران نے مساجد، امام بارگاہ، کمیٹیوں کے تعاون سے مساجد میں مناسب فاصلہ پر نشانات، داخلی راستوں پر 20 نکاتی ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے امور انجام دے رہے ہیں۔ مسجد انتظامیہ کی مدد سے مساجد میں گنجائش کے مطابق نمازیوں کی آمد، حفاظتی و سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے گئے۔نمازیوں کوماسک کی پابندی یقینی بنا کر مکمل چیکنگ کے بعد ہی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید سمیت تمام پولیس افسران اور انفورسمینٹ ٹیمیں مختلف مساجد وامام بارگاہو ں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر نگرانی پیشہ ور گداگر مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈاؤن شروع کیا گیا اور 1ہزار سے زائد پیشہ وربھکاریوں کو حراست میں لیا گیا۔ لاہور پولیس نے ماہ صیام کی آمد پر مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گذاروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا جسکے مطابق3ہزار سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسران و جوانوں کو کورونا سے خطرات اور حفاظتی تدابیر بارے لیکچرز اور سیمینارز کے ذریعے حفاظتی تدابیر بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔ خدمت کے جذبے سے سرشارلاہور پولیس کے جوان ناکوں،قرنطینہ مراکز، احساس کفالت سینٹرز، ہسپتالوں سمیت تمام اہم مقامات پر تعینات ہیں۔ کفالت مراکز پر لاہور پولیس کے افسران اور جوانوں کی طرف سے بزرگ اور معذور شہریوں کی امداد کے شاندار عملی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ پولیس لائنز،تھانوں، دفاتراور ناکوں سمیت دیگر اہم مقامات پر ڈس انفیکشن ٹنل، واش بیسن اور ہینڈ سینیٹائزر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے رواں سال کے پہلے 4ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث18ہزار28ملزمان گرفتارکئے۔ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، راہزنی ودیگر جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن میں 337گینگز کے818ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران1857 ملزمان کو گرفتارکیا ۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 2582ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس، ہیروئن، آئس، ا فیون اور شراب برآمدکی۔سنگین جرائم میں مطلوب1ہزار سے زائداشتہاری جبکہ01ہزار زائدعدالتی مجرموں کو حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر، میرج اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر8ہزار285ملزمان بھی گرفتارکئے گئے۔ پولیس کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف یونٹس کو انتظامی سطح پر بھی مزید فعال بنایا گیا ہے۔سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اورپولیس فورس کوعوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات کئے گئے ہیں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ہر سال عید کے موقع پر ہم لوگ صاحب ثروت افراد سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعید کی خوشیوں میں غریب اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں کیونکہ یہ اسلام کی روح کے عین مطابق ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے امراء نے ہمیشہ عید پر فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مفلسوں اور ناداروں کی مالی امداد کی ہے لیکن اس بار عید پر صاحب حیثیت لوگوں کو پہلے سے کچھ زیادہ غربا ء اور مساکین کی امداد کرنا ہوگی کیونکہ اس بار خوفناک وباء کورونا کے مہیب سائے منڈلا رہے ہیں جبکہ مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور بے روزگاری نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ایسے میں غریب کیسے عید کی خوشیاں منائیں گے ۔

مزید پڑھیں

  دنیا بدستور کوویڈ ۔19کے عذاب میں گھری ہوئی ہے ، اس کا ہر اقدام اورہر فیصلہ اسی وباء اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے گر دگھومتا دکھائی دیتا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ کسی کے پاس بھی اس کے علاوہ اور کوئی موضوع ہی نہیں ہے ،

مزید پڑھیں

 کورونا وائرس دیکھتے ہی دیکھتے ایک ناگہانی وبا ء کی صورت اختیار کر چکا ہے اور آناً فاناً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔    

مزید پڑھیں