☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن کیرئر پلاننگ دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل عالمی امور دین و دنیا کچن کی دنیا روحانی مسائل ادب کھیل رپورٹ خواتین
روحانی مسائل اوران کا حل

روحانی مسائل اوران کا حل

تحریر : مفتی محمد یونس پالنوری

07-14-2019

دھوکہ دینے والا۔۔

ایک دفعہ آپﷺ بازار سے گزر رہے تھے ، ایک جگہ غلے کا ڈھیر دیکھا۔ آپﷺ نے اس میں ہاتھ رکھا تو اندر سے نمی محسوس ہوئی ،باہر سے سوکھا تھا۔ آپؐ نے غلے والے سے پوچھاکہ ’’ یہ کیا ہے؟‘‘

اس نے عرض کیا، بارش میں بھیگ گیاہے۔

آپﷺ نے فرمایا :’’تو پھر اس کو اوپر کیوں نہیں رکھا کہ لوگ دیکھ لیں۔ جو دھوکہ دے وہ مجھ سے نہیں، اس کاتعلق منقطع ہوجاتا ہے‘‘۔آپﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’تجارت میں بہت سی قسمیں کھانے سے پرہیز کرو، کیونکہ اس طرح پہلے کامیابی ہوتی ہے پھر بے برکتی ہوجاتی ہے‘‘۔

بری نظر سے حفاظت

ابن عساکر میں ہے کہ حضرت جبریل ؑ،حضورپاک ﷺ کے پاس تشریف لائے ، اور فرمایا کہ (اَللّٰھُمَّ ذَا السُّلْطٰنِ الْعَظِیْمِ وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمٰتِ التَّآ مَّاتِ وَالدَّعْوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَاَعْیُنِ الْاِنْسِ) پڑھ کر دعا کیا کیجئے۔یہ بری نظر سے حفاظت کا بہترین نسخہ ہے۔آپ ﷺ نے یہ دعا حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ پر بھی پڑھی تھی۔حضورپاک ﷺنے فرمایا : ’’لوگو! اپنی جانوں کو ، اپنی بیوی اور اپنی اولاد کو اسی دعا کی پناہ میں دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دُعا نہیں‘‘۔(تفسیر ابن کثیر )

تین جامع دعائیں

( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالْغِنٰی )ترجمہ:’’ اے اللہ ! میں آپ سے ہدایت ، پرہیزگاری ، پاکدامنی اور بے نیازی طلب کرتاہوں ۔‘‘

( اَللَّھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ)ترجمہ:’’ اے اللہ ! میںآپ سے بخشش اور عافیت طلب کرتاہوں دنیا اور آخرت میں ۔‘‘

اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْاَلُکَ الصِّحَّۃَ وَالْعِفَّۃَ وَالْاَمَانَۃَ وَحُسْنَ الْخُلْقِ وَالرِّضَا بِالْقَدْرِ)ترجمہ:’’ اے اللہ ! میں آپ سے صحت وتندرستی اور پاکدامنی وپارسائی امانت اور اچھی سیرت اور تقدیر پر راضی رہنے کی درخواست کرتاہوں۔‘‘

 

جادو سے حفاظت 

 اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے آپ پر،آپ کے بچوں پر یا اہل خانہ پر جادو کر دیا ہے،تومندرجہ ذیل ورد کیجئے۔

۱۔آگے پیچھے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیجئے۔۲۔ سورئہ فاتحہ- تین مرتبہ۔۳۔چاروں قل- تین مرتبہ۔ ۴۔آیۃ الکرسی- تین مرتبہ ۔۵۔{ وَلَا یَؤُدُہٗ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ } نو مرتبہ۔۶۔{لَقَدْ جَائَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَـــیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَــیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَؤُفٌ رَّحِیْمٌ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ } تین مرتبہ۔۷۔{ سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ } سات مرتبہ۔۔۔ اپنے بدن پر اور بچوں کے بدن پر دم کر لیجئے اورپانی پر دم کر کے پی لیجئے اور پلا دیجئے۔

 

چھ ’’غ‘‘ سے بچنا ضروری ہے

غلوسے بچنا:لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِکُمْ (سورئہ مائدہ : ۷۷۔ ترجمہ:’’ تم اپنے دین میں ناحق غلومت کرو۔‘‘

غل (کینہ) سے بچنا:وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلاًّ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا (سورئہ حشر: ۱۰)۔ترجمہ:’’ اورہمارے دلوں میںایمان والوں کی طرف سے کینہ نہ ہونے دیجئے۔‘‘

غرور سے بچنا: لَا تُصَعِّرْ خَدَّکَ لِلنَّاسِ (سورئہ لقمان : ۱۸) ترجمہ:’’ لوگوں سے اپنا رُخ مت پھیرو۔‘‘

غفلت سے بچنا: لاَ تَــــکُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ (سورئہ اعراف : ۲۰۵) ترجمہ:’’تو غفلت کرنے والوں میں سے مت ہو۔‘‘

غیبت سے بچنا: اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا ترجمہ:’’ غیبت (انجام کے اعتبار سے) زنا سے زیادہ سخت ہے۔‘‘

غصہ سے بچنا: وَلَوْ کُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ … الآ یۃ(سورئہ آل عمران : ۱۵۹)۔ترجمہ:’’ اور اگر آپ تندخو، سخت طبیعت ہوتے تو یہ آپ کے پاس سے منتشر ہوجاتے۔

 

نماز سے رغبت 

ارشا دباری تعالیٰ ہے،

 قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ۰ الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلَاتِھِمْ خٰشِعُوْنَ۰ وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَنِ اللَّغْوِمُعْرِضُوْنَ ۰ وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِلزَّکٰوۃِ فٰعِلُوْنَ۰ وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِفُرُوْجِھِمْ حٰفِظُوْنَ۰ اِلاَّ عَلٰٓی اَزْوَاجِھِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُھُمْ فَاِنَّھُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ۰ فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓپکَ ھُمُ الْعٰدُوْنَ۰ وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِاَ فَنٰتِھِمْ وَعَھْدِ ھِمْ رٰعُوْنَ ۰ وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَلٰی صَلَوٰتِھِمْ یُحَافِظُوْنَ۰ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْوٰرِثُوْنَ۰ اَلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدُوْسَ ۱ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ۰ }(سورئہ مؤمنون : ۱، ۱۱)

رات کو سوتے وقت مذکورہ آیتیں ضرور پڑھیں۔ کیونکہ یہ آیتیں عزت کی حفاظت کرتی ہیں، بے نمازیوں کو نماز کی رغبت دلاتی ہیں،بری باتوں سے روکتی اور صراط مستقیم پر لاتی ہیں، اس طرح اللہ تعالیٰ کی رحمت سے جنت میں جانے کا راستہ ہموار کرتی ہیں۔ 

 

کچھ دعائیں

٭۔ ضرورتوںکو پورا کرنے کے لئے دعا کیجئے :’’ یَا اَللّٰہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ‘‘کثر ت سے پڑھا جائے ، بغیر قید تعدا د۔ 

٭۔بیمار کی شفا یابی کی دعا:’’ اَ سْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ ‘‘ ۷ مرتبہ پڑھنے سے مریض کو شفا ہوتی ہے۔ (مشکوٰۃ شریف : ۱۳۵ )

٭۔رزق میں برکت اور ظاہری و باطنی غناء کے لئے : ’’ یَا مُغْنِیْ ‘‘۱۱۱۱(گیارہ سو گیارہ )مرتبہ کسی وقت قبل و بعد درود شریف ۱۱۔۱۱ مرتبہ پابندی سے پڑھیں۔ 

٭۔حسد سے بچنے کے لئے سورئہ اخلاص ، سورئہ فلق ، سورئہ الناس ، تین تین مرتبہ بعد فجر اور مغرب پڑھنا بہت نافع ہے۔ 

٭۔بیماری میں ’’ یَا سَلاَمُ ‘‘ ۱۴۲مرتبہ رو زانہ صبح و شام پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ ، متفرق اوقات میں جس قدر پڑھ سکیں پڑھ لیا کریں 

٭۔مخالفین کے شر سے حفاظت کا مجرب نسخہ:’’ اَ للّٰھُمَّ اکْفِنَا بِمَا شِئْتَ اَ للّٰھُمَّ اِنِّیْ اَ جْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ‘‘ ہر نمازکے بعد ۱۱ مرتبہ پڑھا کریں۔ 

٭۔مناسب رشتہ کے لئے :والدین یا سر پر ست میں سے کوئی پڑھے ’’یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ ‘‘ تعداد گیارہ سو گیارہ مرتبہ بعد عشاء اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ۔ لڑکا یا لڑکی پڑھے ’’ یَا جَا مِعُ ‘‘ گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ۔ 

 

رنج و غم 

رنج و غم میں اللہ تعالیٰ کی عبادت سے ہی سکون ملتا ہے اور غم دور ہوتے ہیں۔دوسری عبادات کے ساتھ مندرجہ ذیل دعا بھی پڑھتے رہیے

{لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ وَلَا مَنْجَأَ مِنَ اللّٰہِ اِلاَّ ٓ اِ لَیْہِ }

ترجمہ : ’’ نہ کوئی قوت ہے ، نہ طاقت ہے ، سوائے اللہ کے ۔ نہ کوئی جائے پناہ ہے اللہ سے مگر اسی کی طرف ۔ ‘‘ 

 غفلت 

{ اُولٰٓپکََ عَلٰی ھُدًی مِّنْ رَّ بِّھِمْ وَ اُولٰٓپِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ } (سورئہ بقرہ : ۵)

اگر آپ دین سے غافل اور سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں ، یا برے افعال میں مبتلا ہیں، تو مذکورہ آیت کو پانی پر ایک سو ایک (۱۰۱) مرتبہ پڑھ کر دم کردیں اور اکتالیس (۴۱) دن تک پیتے رہیں۔

 

رزق میں برکت 

 اللہ تعالیٰ نے عبادت کے بعد رزق تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔اس لئے محنت کیجئے ۔اور پھر دعا سے رزق میں برکت ڈالئے۔ حضرت امداد اللہؒسے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے ،وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا ۔ یہ بہت اچھا عمل ہے، آیت مندرجہ ذیل ہے :

{اَللّٰہُ لَطِیْفٌم بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ وَھُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ } 

مشکلات میں آسانی 

حضرت انس بن مالکؓسے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ مشکل میںیہ دُعا فرماتے :

{ اَ للّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلاَّ مَا جَعَلْتَہ ٗ سَھْــلًا وَّ اَ نْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِ ذَا شِئْتَ سَھْــــــــلًا }

ترجمہ : ’’ اے اللہ ! کچھ آسان نہیں مگر جسے آپ آسان بنادیں، آپ غم کو جب چاہیں آسان بنادیں۔ ‘‘

 

غصے میں کمی 

{ وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ ۱ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ}(سورئہ آل عمران : ۱۳۴)

اگر آپ کا غصہ شدید ہے اور آپے سے باہر ہوجاتے ہیں تو ایک سو ایک(۱۰۱) دفعہ مذکورہ آیت اکیس (۲۱) دن تک چینی یا شکر پر پڑھیں پھر اس کو چائے یا پانی میں ڈال کر پی جائیں۔ 

پانچ نصیحتیں

حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت نبی کریمﷺ نے پانچ باتوں کی وصیت کی ہے۔ فرمایا:

’’اے انس! کامل وضو کرو تمہاری عمر بڑھے گی۔جو میرا اُمتی ملے سلام کرو نیکیاں بڑھیں گی۔گھر میں سلام کرکے جایا کرو گھر کی خیریت بڑھے گی۔چاشت کی نماز پڑھتے رہو تم سے اگلے لوگ جو اللہ والے بن گئے تھے ان کا یہی طریقہ تھا۔ اے انس! چھوٹوں پر رحم کر، بڑوں کی عزت وتوقیر کر، توقیامت کے دن میرا ساتھی ہوگا‘‘۔ 

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

سورئہ بقرہ کی فضیلت

حضرت معقل بن یسارؓفرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرم ...

مزید پڑھیں

سورئہ انعام کی آیت سے ہر درد میں کمی

وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَـــــہٗ اِلاَّ ھُوَ ۱ وَاِنْ یَّمْسَسْکَ< ...

مزید پڑھیں

نیند نہ آنا

ابودائود ، ترمذی ،نسانی اورمسند احمد میں یہ حدیث شریف لکھی ہ ...

مزید پڑھیں