☰  
× صفحۂ اول (current) خواتین دنیا اسپیشل کھیل سائنس کی دنیا ادب روحانی مسائل فیشن کیرئر پلاننگ خصوصی رپورٹ صحت دین و دنیا
آپکے مسائل کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں

آپکے مسائل کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں

تحریر : مولانا محمد یونس پالن پوری

03-10-2019

نافرمان اولاد جس شخص کی اولاد نافرمان ہو وہ اس آیت کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے پڑھتے وقت ذُرِیَّتِیْ کے لفظ پر اپنی اولاد کا خیال کرے: رَبَّ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ، اِنِّیْ تُبْتُ اِلِیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (سورۃ الاحقاف ۱۵) ظالم کے دل میں ہیبت اگر کسی شخص کا واسطہ کسی ظالم سے پڑ گیا ہو تو اس ظالم کے سامنے پچاس مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے ظالم کے دل میں خوف پیدا ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ ہر طرح کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔ حسد و حاسد بعدنماز صبح و بعد نماز مغرب اول و آخر درود شریف گیارہ بار اور یا مدل ستر بار پڑھے اور دعا کرے انشاء اللہ حاسد دفع ہوگا۔ خواص سورۃ الاعراف آنکھ کی تکلیف اور زخم کے آرام کے لیے: اگر کوئی شخص باوضو عرق گلاب اور زعفران سے سورۃ الاعراف کو پاک کاغذ پر لکھے اور موم جامہ کر کے اپنے پاس رکھے وہ انشاء اللہ تعالیٰ آنکھ کی تکلیف اور آنکھ کے زخم سے صحت یاب ہوگا۔

سلامتی اور جنت حضرت ابوہریرہ ؓنے ایک مرتبہ آپ ﷺسے عرض کیا، حضورپاکﷺ ! جب میں آپﷺ کو دیکھتاہوں تومیرا جی خوش ہوجاتاہے اور میری آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔آپﷺ ہمیں تمام چیزوں کی اصلیت سے خبردار کریں ۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ تمام چیزیں پانی سے پیدا کی گئی ہیں‘‘۔ میں نے کہا، یارسول اللہؐ! مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے جس سے میںجنت میں داخل ہوجائوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’لوگوں کو سلام کیاکرو ،کھانا کھلایا کرو،صلہ رحمی کرتے رہو،اور رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تم تہجد کی نماز پڑھا کرو تاکہ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجائو۔ ‘‘ عبرت کی باتیں حضرت ابوذر غفاریؓنے عرض کیا یارسول اللہؐ ! حضرت موسیٰ ؑکے صحیفے کیا تھے؟ آپؐ نے فرمایا ’’ ان میںسب عبرت کی باتیں تھیں (مثلاً ان میںیہ مضمون بھی تھا کہ )مجھے اس آدمی پر تعجب ہے جسے موت کا یقین ہے اور وہ پھر خوش ہوتاہے ۔مجھے اس آدمی پر تعجب ہے جسے جہنم کا یقین ہے او ر وہ پھر ہنستاہے ۔مجھے اس آدمی پر تعجب ہے جسے تقدیر کا یقین ہے اور وہ پھر اپنے آپ کو بلا ضرورت تھکاتا ہے ۔مجھے اس آدمی پر تعجب ہے جس نے دنیا کو دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ دنیا آنی جانی چیز ہے ایک جگہ رہتی نہیں اورپھر مطمئن ہوکر اس سے دل لگاتاہے ۔مجھے اس آدمی پر تعجب ہے جسے کل قیامت پر یقین ہے اور پھر عمل نہیں کرتا‘‘۔ قرآن پاک قرآن پاک کے صداقت سے بھرپور الفاظ کی گواہی14 صدیاں گزر جانے کے باوجود تمام حقائق پورے شدو مد کے ساتھ دے رہے ہیں۔ قرآن واحد آسمانی کتاب ہے جو تحریف و تحرمیم سے مبرا ہے۔ قرآن کا کھلا چیلنج ہے کہ تمام جن و انس ایک دوسرے کے مددگار و معاون بن کر بھی اس کی مثل نہیں لاسکتے۔ قرآن نے چیلنج کے طور پر ایک سورۃ کے الفاظ بھی استعمال کیے ہیں کہ کچھ نہیں تو اس کی مانند ایک سورت ہی بنا کر لے آئو۔قرآن کی موجودہ ترتیب نزولی نہیں بلکہ توقیفی ہے جس کو حضور اکرم رسالت مآب حضرت محمد ﷺ نے اللہ کی رضا کے مطابق ترتیب دیا ہے۔ بالکل ایسے جیسے کوئی ماہر جوہری نگینہ میں تمام پتھروں کو مناسب ترین اور کامل ترین ترتیب میں جڑتا ہے۔قرآن تمام بنی نوع انسان کے تمام مسائل اور مصائب کا حل احسن ترین طریقے سے پیش کرتاہے۔ قرآن پاک کی سورتوں اور آیات کے بے شمارفضائل ہیں۔ خواص سورۃ الحجر اگر جگر بڑھ گیا ہو یا سخت ہوگیا ہو سات بار پیٹ پر دم کریں، تکلیف جاتی رہے گی۔ خرید و فروخت میں برکت کیلئے:جب کوئی چیز خریدے یا فروخت کرے ، اگر اس پر سورۃ الحجر پڑھ کر دم کرے تو اس مال میں برکت ہوگی۔ خواص سورۃ الانعام جو شخص الانعام کو باوضو اکتالیس مرتبہ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ ہر مشکل حل ہوگی اور ہر مقصد میں کامیاب ہوگی۔ خواص سورۃ المائدہ اگر کوئی شخص باوضو ۴۱ مرتبہ سورۃ المائدہ کو پڑھے تو اس کے گھر والے فاقہ سے محفوظ رہیں گے اور اس کو پڑھنے والا دنیا کے لوگوں کی نگاہ میں عزیز ہوگا۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ عیب جوئی حدیث شریف میں ہے کہ بندگانِ خدا کو ایذانہ دو عارنہ دلائو، ان کی پوشیدگیاں نہ ٹٹولو۔ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب ٹٹولے گا، اللہ تعالیٰ اس کے عیبوں کو عیاں کرے گا،اور اسے یہاں تک رسوا کرے گا کہ اس کے گھر والے بھی اسے بری نظر سے دیکھنے لگیں گے ۔ گناہوں سے چھٹکارا سورۃ النساء کی تلاوت سے گناہوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے اگر کوئی عورت یا مرد زنا میں مبتلا ہوں اول و آخر گیار ہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں سات مرتبہ سورۃ النساء پڑھ کر اس کا پانی پلائے اس کی برکت سے انشاء اللہ نیک صالح ہو جائیں گے۔ دشمن پر غلبہ دشمن پر غلبہ پانے اور غلبہ حاصل کر نے کے لیے سورہ یونس کی تلاوت بہت اکسیر ہے ۔ اس کی کثرت تلاوت آدمی کو فتح و ظفر سے ہمکنار کرتی ہے۔ ہر مشکل کے لیے اس کی تلاوس اس مشکل کو آسان بنا دیتی ہے۔ اسی طرح ہر مشکل گھڑی میں سورہ ہود کی تلاوت بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے پڑھنے سے دشمن مغلوب رہتا ہے۔ برائے جدائی سال (روئی کیساتھ لگے ہوتے ہیں حکیم کی دکان پر ملتے ہیں) لے کر ہر دانہ پر سات سات مرتبہ اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ (سورئہ زلزال میں ہے) پڑھ کر ہر مرتبہ دم کرے اور کہے فلاں بن فلاں میں لڑائی اور جذائی ہو جائے اورآگ میں جلا دے۔ دل بھی اندھا ہوسکتاہے! ارشاد باری تعالیٰ ہے ، ترجمہ:’’ کیا انہوں نے زمین میں سیر وسیاحت نہیں کی جو ان کے دل ان باتوں کو سمجھنے والے ہوتے یا کانوں سے ہی ان واقعات کو سن لیتے بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوتی بلکہ وہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔‘‘( سورئہ حج: آیت ۴۶، پارہ ۱۷) آپ ﷺ نے سورئہ ہودکی آیت ۱۰۲ پڑھی۔پھر فرمایا کہ کئی ایک بستیوں والے ظالموں کو جنہوں نے رسولوں کی تکذیب کی تھی ہم نے غارت کردیا جن کے محلات کھنڈر بنے پڑے ہیں ، اوندھے گرے ہوئے ہیں ان کی منزلیں ویران ہوگئیں ان کی آبادیاں اُجڑ گئیں ان کے کنویں خالی پڑے ہیں ، جو کل تک آباد تھے آج خالی ہیں ان کے چونہ گچ محل جو دور سے سفید چمکتے ہوئے دکھائی دیتے تھے جو بلند وبالا اورپختہ تھے وہ آج اجڑے پڑے ہیں وہاں اُلو بول رہا ہے ان کی مضبوطی انہیں نہ بچا سکی ان کی خوبصورتی اور پائیداری بے کار ثابت ہوئی رب کے عذاب نے ا نہیں تہس نہس کردیا ۔ خواص سورۃ ابراہیم یہ سورۃ سحر سے نجات کے لیے بہت مفید ہے۔ اگر کسی شخص کی قوت مروی سحر کے ذریعہ باندھ دی گئی ہ وتو روزانہ ۳ مرتبہ سورۃ ابراہیم کی تلاوت کر نے سے سحر باطل ہوگا اور قوت مردی بحال ہو جائے گی اور انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ مرد اپنی اصلی حالت پر آجائے گا۔ سورۃ النحل دشمنوں سے نجات:اگر کسی شخص کے دشمن سے جان سے مارنا چاہتے ہوں اور اسے ہلاکت کا خوف ہو تو سورۃ النحل کو ایک بیٹھک میں ایک آدمی یا کئی آدمی ایک سو مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ دشمن اس کے فرمان بردار ہونگے اور اگر اطاعت نہ کی تو پریشان اور ذلیل و خوار ہونگے۔ دشمنوں میں تفرقہ اور جدائی ڈالنا:اگر کسی کے دشمن ایک جگہ جتھا بنا کر نقصان پہنچانا چاہتے ہوں تو سورۃ النحل کو تین مرتبہ پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ دشمن منتشر ہونگے۔ ناراض خاوند جس عورت کا خاوند ناراض ہو،ا س آیت کو شرینی پر ۲۱مرتبہ پڑھ کر دم کرکے شوہر کو کھلائے مطیع ہو جائے گا۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یِّتَخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ اَشَدُّ حُبًّا وَلَوْ یَرَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْٓ اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ اَنَّ الْقُوَّۃَ جَمِیْعًا وَّاَنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ۔ (سورۃ البقرہ آیت ۱۶۵) حکیم، ڈاکٹر اور کاروباری لوگوں کیلئے حکیم، ڈاکٹر ، وکیل ، دوکاندار اور دیگر جملہ کاروباری لوگ ایک عمل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وہ عمل یہ ہے: اول سورہ رحمان خوب اچھی طرح یاد کر لیں اور روزانہ صبح جب سورج نکلے اور ایک نیزہ بلند ہو جائے تو سورج کی طرف منہ کر کے سورئہ رحمان پڑھنا شروع کریں۔ جب آیت ۔۔فَبِاَیِّ آلَآئٍ رَُبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ۔۔۔پر آئیں تو دائیں ہاتھ کی کلمہ والی انگلی سے سورج کی طرف ایک اشارہ کردیں۔اسی طرح ہر مرتبہ۔۔ فبای الاربکما ۔۔۔تک زبان پرانگلی سے اشارہ کر دیا کریں یہاں تک کہ سورۃ ختم ہو جائے۔ یہ عمل چالیس دن تک کریں بعد ختم چلہ روزانہ ایک مرتبہ سورئہ رحمان پڑھتے رہیں۔ یہ عمل روزانہ پانچ منٹ کا ہے ایک ہفتہ کے بعد آمد مخلوق شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن یہ زکوٰۃ ہے ،آپ التفات نہ کریں اور آنے والوں کو کمال اخلاق سے بٹھایا کریں اور خوش مزاجی سے پیش آئیں۔ایک چلہ میں عام مخلوق کی آمد، دوسرے چلہ میں خاص لوگوں کی آمد، تیسرے چلہ میں رئیسوں کی آمد ، چ وتھے چلہ میں رات دن مخلوق کا ہجوم لگا رہتا ہے اگر تجارتی کاروبارہے سب خریداری کریں گے اور ہرر شخص دکان کی طرف خود بخوت کھینچ کر آئے گا۔ عجیب و غریب صفات کا یہ عمل ہے اگر کسی حاکم یا افسر کے پاس جانا ہے تو ایک بار سورئہ رحمان پڑھ کر جائیں اگرزیادہ وقت نہ ملے تو تین بار فبای الا ء ربکما تکذبان پڑ ھ لیا کریں پھر سلام کریں افسر کمال اخلاق سے پیش آئے گا۔ انشاء اللہ مال و دولت جو شخص ان آیتوں کو ہر روز ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھا کرے ،وہ اگر فقیر ہو گا تو مالدار ہو جائے گا اور حق تعالیٰ اس کو ایسے طریقے سے روزی عطا فرمائیں گے جس کا وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔ صبح و شام اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور بستر پر لیٹتے وقت ہمیشہ پڑھنے سے حرق، سرق اور غرق سے محفوظ رہے گا صحت نصیب ہوگی اور ہر قسم کے خوف اور اندیشہ سے سالم رہے گا اگر ان آیات کو ٹھیکری پر لکھ کر غلبہ میں رکھ دیں تو وہ چوری اورگھن سے محفوظ رہے گا۔ برکت ہو گی اس آیت کو دکان میں یا مکان میں اونچی جگہ رکھ دیں تو رزق میں زیادتی ہوگی۔ فاقہ نہ ہوگا اور وہاں چوری نہ آئے گا۔

مزید پڑھیں

نیند نہ آنا

ابودائود ، ترمذی ،نسانی اورمسند احمد میں یہ حدیث شریف لکھی ہے کہ رسول اللہﷺ یہ دعا سکھاتے تھے کہ ’’ اگر کسی کی نیند اچاٹ ہو جائے اور وہ اس مرض سے نجات پانا چاہتا ہو تویہ لوگ سوتے وقت یہ دعا پڑھا کریں ‘‘ (بِسْمِ اللّٰہِ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ)۔حضرت ابن عمرو ؓ کا دستور تھا کہ اپنی اولاد میں سے جو ہوشیار ہوتے ان کو یہ دعا سکھادیا کرتے تھے اور جو چھوٹے نا سمجھ ہوتے یادنہ کرسکتے ان کے گلے میں اس دعا کو لکھ کر لٹکادیتے۔

مزید پڑھیں