☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل صحت فیچر کیرئر پلاننگ رپورٹ ہم ہیں پاکستانی فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا کھیل خواتین متفرق روحانی مسائل ادب
روحانی مسائل

روحانی مسائل

تحریر : مفتی محمد یونس پالنوری

07-28-2019

سورئہ بقرہ کی فضیلت

حضرت معقل بن یسارؓفرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سورئہ بقرہ قرآن پاک کی بلندی ہے۔ اس کی ایک ایک آیت کے ساتھ اسّی (۸۰) اسّی (۸۰) فرشتے ناز ل ہوئے تھے اور بالخصوص آیت الکرسی تو خاص عرش تلے سے نازل ہوئی اور اس سورت کے ساتھ ملائی گئی۔ سورئہ یٰسین قرآن کا دل ہے جو شخص اسے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی اور آخرت طلبی کے لیے پڑھے اسے بخش دیاجاتا ہے۔ اس سورت کو مرنے والوں کے سامنے پڑھا کرو‘‘۔ مسند احمد ، صحیح مسلم ترمذی اور نسائی میں حدیث ہے کہ’’ اپنے گھروں کو قبریں نہ بنائوجس گھر میں سورئہ بقرہ پڑھی جائے وہاں شیطان داخل نہیں ہوسکتا‘‘۔ ایک اور حدیث ہے کہ ’’جس گھر میں سورئہ بقرہ پڑھی جائے وہاں سے شیطان بھاگ جاتاہے‘‘۔

 

سورئہ حشرپڑھیے

سورئہ حشر اور (اَ عُوْذَبِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) پڑھنا

منقول ہے کہ جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ (اَ عُوْذَبِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) اور سورئہ حشر کی آخری تین آیتیں پڑھتاہے اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ فرشتے مقرر کرتے ہیں ، وہ فرشتے اس کے لیے شام تک بخشش کی دعا کرتے ہیں اور وہ شخص اگر اس دن مرجائے تو اس کی موت شہید کی موت ہوتی ہے ، اور جو شخص شام کو یہ آیتیں پڑھتا ہے وہ بھی اسی اجر کا مستحق ہوتاہے۔حضرت نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو وصیت کی کہ’’ جب تم رات میں سونے کے لیے اپنے بستر پر جائو تو سورئہ حشر کی آخری آیتیں پڑھ لو اور فرمایا کہ اگر تم رات میں یہ پڑھنے کے بعد سوئے اور اسی رات میں مر گئے تو شہید کی موت پائو گے‘‘۔

 

قرآن پڑھنے کے فوائد 

مسند احمد میں ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک ہزار آیتیں پڑھیں وہ انشاء اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نبیوں ، صدیقوں ، شہیدوں اور صالحوں کے ساتھ لکھا جائے گا۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک چلہ میں سورۃ یٰسین کی روزانہ تلاوت کریں تو انشاء اللہ یہ فضیلت ہمیں بھی حاصل ہوجائے گی۔

مقدمہ میں سہولت 

{ وَقُلْ جَآئَ الْحَقُّ وَزَھَقَ الْبَاطِلُ ۱ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوْقًا }(سورئہ بنی اسرائیل : ۸۱)

اگر آپ نے مقدمہ میں کوئی آسانی حاصل کرنی ہو تو روزانہ کسی نماز کے بعد ایک سو تینتیس (۱۳۳) دفعہ مذکورہ آیت پڑھ لو۔ اگر حق پر ہو تو تب ، ورنہ ناحق پڑھنے والا خود مصیبت میںگرفتار ہوسکتا ہے۔ 

تنگی سے نجات 

{ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآپدَۃً مِّنَ السَّمَآئِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدً الِّاَ وَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ وَا رْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ } (سورئہ مائدہ : ۱۱۴)

اگر آپ رزق کی تنگی سے پریشان ہیں یا کسی خاص چیز کی حاجت ہو تو مذکور ہ آیت کو سات (۷) دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔انشاء اللہ ، رحمت ہوگی۔

 

قبیلے سے حفاظت

حضرت حصینؓکو نبی کریم ﷺ نے اسلام کی دعوت دی، حضرت حصین ؓنے فرمایا میری قوم ہے ،میرا خاندان ہے ، اگر اسلام لائوں گا تو ان سے مجھے خطرہ ہے اس لیے میں کیا کہوں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ دعا پڑھو:

( اَللّٰھُمَّ اَسْتَھْدِیْکَ لِاَ رْشَدِ اَمْرِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا یَّنْفَعُنِیْ )

’’ اے اللہ ! میں اپنے معاملہ میں زیادہ رشد وہدایت والے راستے کی آپ سے رہنمائی چاہتاہوںاور مجھے علم نافع اور زیادہ عطا فرما۔‘‘

چنانچہ حضرت حصین ؓنے یہ دعا پڑھی اور اسی مجلس میں اٹھنے سے پہلے ہی مسلمان ہوگئے۔ (حیاۃ الصحابہ : ۱ /۹۳)

 

حلال لقمہ

ایک دن حضرت سعد بن ابی وقاص ؓنے عرض کی: حضور پاکﷺ ! میرے لیے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میری دعائوں کو قبول فرمایا کرے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ اے سعد! پاک چیزیں اور حلال لقمہ کھاتے رہو اللہ تعالیٰ تمہاری دعا ئیں قبول فرماتارہے گا‘‘۔ قسم ہے اس خدا کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺکی جان ہے! حرام لقمہ جو انسان اپنے پیٹ میں ڈالتاہے اس کی نحوست کی وجہ سے چالیس دن اس کی عبادت قبول نہیں ہوتی ، جو گوشت پوست حرام سے پلاوہ جہنمی ہے۔

لفظ اللّٰہُ کے6 خواص

اللّٰہُ جَلَّ جَلَالُـــہ………( معبود برحق ، خداتعالیٰ ، معبود حقیقی )

روزانہ ایک ہزار (۱۰۰۰) با رپڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتاہے۔ 

جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصد کا حصول آسان ہوجاتاہے ۔

جس مرض کے علاج سے اطباء عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھاجائے تو اچھا ہو جاتا ہے،بشر طیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔ 

چھیاسٹھ (۶۶) بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرماتا ہے ، خواہ آسیب کا اثر کیوں نہ ہو۔

آسیب زدہ کے لیے کسی برتن پر {اَللّٰہُ}اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتاہے۔ 

جو ہر نماز کے بعد سات (۷) بار {ھُوَ اللّٰہُ الرَّحِیْمُ}پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا، اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔ 

 

 

 

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

دعا

حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : جب تم جنت کی دعا مانگو تو جنت الفردوس کی دعا مانگو۔ک ...

مزید پڑھیں

پریشانیاں دور

مجھے تعجب ہے اس شخص پر جسے کوئی خوف لاحق ہو اور وہ دعا نہ پڑھے جو صحابہ کرام ؓنے خوف ...

مزید پڑھیں

اولاد کی اصلاح

حضرت یوسف ؑکے برادران سے کبیرہ اور شدید گناہ سرزد ہوئے ۔حضرت یعقوبؑ نے صاحبزادوں ...

مزید پڑھیں