☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل رپورٹ کھیل فیشن صحت دین و دنیا متفرق خواتین کیرئر پلاننگ ادب
عالمی کرکٹ کپ 2019 کے 10’’سورما‘‘

عالمی کرکٹ کپ 2019 کے 10’’سورما‘‘

تحریر : طیب رضا عابدی

05-26-2019

کرکٹ کا عالمی ورلڈکپ انگلینڈ کی سرزمین پر رواں ماہ 30 مئی سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس مقابلے میں دنیا ئے کرکٹ کی ٹاپ دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ جن کے کپتانوں کا تعارف شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے پیش کیا جارہا ہے ۔

سرفراز احمد(پاکستان ):۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 1987کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔2019کا ورلڈکپ ان کا بطور کھلاڑی دوسرا اور بطور کپتان پہلا ورلڈکپ ہوگا۔اس سے قبل وہ2015 کا ورلڈکپ بھی کھیل چکے ہیں۔ ان سے پہلے کامران اکمل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر تھے۔32سالہ کپتان اب تک 109ون ڈے میچز کھیل کر34.88 کی اوسط سے2128 رنز بنا چکے ہیں جبکہ وکٹوں کے پیچھے انہوں نے99 کیچز پکڑے ہیں۔ان پر تنقید کی جارہی تھی کہ وہ بیٹنگ میں پرفارم نہیں کرپارہے لیکن انگلینڈ کے خلاف حالیہ پانچ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 97رنز بنا کر اپنی فارم کی واپسی کا اعلان کردیا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ ان کی کپتانی میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹائٹل جیت چکا ہے ۔ سرفراز احمد اس وقت کرکٹ کا ستار ہ بنے جب ان کی کپتانی میں پاکستان کی انڈر 19ٹیم نے 2006کا ورلڈکپ جیتا۔ اس سے اگلے سال انہوں نے انڈیا کیخلاف جے پور میں ون ڈے ڈیبیو کیا۔ سرفراز احمد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور انگلینڈ میں ہونیوالے ورلڈکپ میں ان سے چیمپئنز ٹرافی والی کارکردگی کی توقع ہے ۔

ویرات کوہلی(انڈیا):۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ کپتان کی حیثیت سے وہ پہلی بار 2019کا ورلڈکپ کھیلیں گے ۔ ان کی بیٹنگ صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ ان ایک روزہ میچوں میں اوسط 59.58ہے ۔ کوہلی 1988میں دہلی میں پیدا ہوئے ۔30سالہ کپتان نے اب تک 227ون ڈے میچز کھیل کر10843 رنز بنائے ہیں۔ انہیں اس ورلڈکپ کا بہترین بلے باز قرار دیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیئرئیر کا آغاز2008 میں سری لنکا کیخلاف دمبولا سے کیا۔ کہا جاتا ہے کہ ہدف عبور کرنے میں کوہلی جیسا بیٹسمین کوئی نہیں۔دیکھتے ہیں 16جون کو پاکستان سے ٹاکرے میں کوہلی پاکستانی سیمرز سے کیسے نبرد آزما ہوتے ہیں۔

آئن مورگن(انگلینڈ):۔انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کو ون ڈے سپیشلسٹ کہاجاتا ہے ۔ ڈبلن میں پیدا ہونیوالے32 سالہ مورگن نے اب تک 222ون ڈے میچز میں39.64 رنز کی اوسط سے6977 رنز کئے ہیں۔ مورگن پہلے آئرلینڈ کی طرف سے کھیلتے تھے اور اس ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے 2006میں ون ڈے ڈیبیو کیااور اپنے پہلے میچ میں ہی مین آف دی میچ رہے ۔ 2009کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے جب انگلینڈ ٹیم کیلئے انہیں بلایا گیا تو انہوں نے آئرلینڈ ٹیم کو خیرآباد کہہ دیا۔ اس طرح انہوں نے پہلی مرتبہ2009 میں انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا بھی حصہ بن گئے ۔ پچھلے ورلڈکپ 2015میں بھی آئن مورگن کپتان تھے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی اور وہ چھے میچز میں سے صرف دو میچ جیت سکی تھی۔ لیکن اس ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم نمبرون ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور کپتان مورگن کی کارکردگی بھی زبردست ہے ۔ وہ اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔انگلینڈ اور انڈیا دو ایسی ٹیمیں ہیں جن کو اس ورلڈکپ کی ہاٹ فیورٹ ٹیمیں قرار دیا جارہا ہے ۔

ایرون فنچ (آسٹریلیا):۔ایرون فنچ ایک دلکش بلے باز ہیں ۔ ایک روزہ میچز میں ان کی کارکردگی متاثر کن ہے ۔ ون ڈے سپیشلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے ٹیسٹ کرکٹربھی ہیں۔فنچ اب تک109 ون ڈے میچز میں39.33 کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں ۔ وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے33 سالہ ایرون فنچ نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی سے 2011میں کیا ۔2013میں پہلا ون ڈے سری لنکا کیخلاف کھیلا ۔ فنچ بنیادی طور پر جارحانہ بلے باز ہیں اور وہ ون ڈے کی ضرورت کے مطابق کھیلتے ہیں ۔ بطور اوپنر بلے باز آتے ہیں ۔ نئی گیند کو اچھا کھیلتے ہیں اور سیمرز کے چھکے چھڑا دیتے ہیں ۔ انگلینڈ جیسی وکٹوں پر وہ دھواں دھار بلے بازی کریں گے اور اپنے چوکوں چھکوں سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔

کین ولیمسن(نیوزی لینڈ):۔کین ولیمسن کا شمار ویرات کوہلی، ایرون فنچ اور جوئے روٹ جیسے بلے بازوں کی فہرست میں ہوتا ہے ۔ یہ جارح مزاج بلے باز انگلش وکٹوں پر اپنی ٹیم کا سکور آرام سے350 سے اوپر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔29سالہ کین ولیسمن کا بیٹنگ اوسط45.90 ہے ۔139 ون ڈے میچز میں11 سنچریاں اور37 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں2010 میں شامل ہوئے اور ورلڈ کپ 2015 بھی کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2016 میں برینڈن میکلم کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیوی ٹیم کے کپتان بنے ۔ اور اب تک ٹیم کی سربراہی نبھا رہے ہیں ۔ سپن اور فاسٹ دونوں قسم کی بائولنگ کو بہترین اندازمیں کھیلنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پارٹ ٹائم آف سپنر بھی ہیں ۔

فاف ڈوپلیسی(جنوبی افریقہ):۔جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی مڈل آرڈر بلے باز ہیں ۔ 35سالہ ڈوپلسی کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ناکامی کے خوف سے نکل کر ورلڈکپ کھیلنا ہوگا۔ انہیں معلوم ہے کہ ان کی ٹیم پر چوکر کا دھبہ لگا ہوا ہے جسے وہ دھونا چاہیں گے۔ ان کی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے ۔ انگلش کنڈیشنز میں وہ کیسا کھیل پاتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن ٹیم کی حالیہ کارکردگی بڑی شاندار رہی ہے ۔ فاف ڈوپلیسی بھی فارم میں ہیں۔ 134ون ڈے میچز میں 46.54کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں ۔ 2011 میں انڈیا کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔

ڈمتھ کارونا رتنے (سری لنکا):۔لنکن کپتان کارونا رتنے بنیادی طورپر افتتاحی بلے باز ہیں ۔ کولمبو میں پیدا ہونیوالے31 سالہ بیٹسمین کارونا رتنے نے اپنے انٹرنیشنل کیئرئیر کا آغاز 2010میںآئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کرکیا۔ پہلا ون ڈے2011 میں انگلینڈ کیخلاف کھیلا۔وہ اب تک صرف17 ون ڈے میچز کھیلے ہیں ۔ اس لحاظ سے انہیں اس ورلڈکپ کا کم ترین تجربہ کار کپتان کہا جاسکتا ہے ۔

گلبدین نائب(افغانستان):۔گلبدین نائب کا تعلق افغانستان کے صوبے لوگر سے ہے ۔ وہ1991 کو پیدا ہوئے ۔28 سالہ گلبدین نے اب تک 54ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل کر44 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ وہ ٹیم کے اہم فاسٹ بائولر ہیں ۔ وہ ایک اچھے آل رائونڈر ہیں ۔ کرکٹ میں آنے سے پہلے انہیں باڈی بلڈنگ کا بھی شوق رہا۔ ان کے خاندان نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ۔انہوں نے خود بھی بہت مشکل حالات دیکھے۔ والد کو بے روزگار دیکھا ، غربت دیکھی، لیکن ہمت نہیں ہاری اور کرکٹ سے وابستہ رہے۔ بالاآخر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے کھیلتے 2011میں افغانستان کی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ان کی آل رائونڈ کارکردگی نے ان کی ٹیم میں جگہ کو مضبوط بنا دیا۔ انہوں نے نہ صرف ون ڈٖے میں بلکہ کئی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ٹیم کو اپنی آل رائونڈ کارکردگی سے میچز جتوائے اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈکپ میں اصغر افغان کی جگہ کپتان بنا دیئے گئے۔

جیسن ہولڈر(ویسٹ انڈیز):۔باربیڈوس سے تعلق رکھنے والے جیسن ہولڈر 1991میں پیدا ہوئے ۔28 سالہ ونڈیز کپتان نے اب تک95 ون ڈے میچز میں زبردست آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وہ121 وکٹیں حاصل کرچکے اور 1574رنز بنا چکے ہیں جس میں 8نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ آئرلینڈ میں ہونیوالی حالیہ تین ملکی سیریز میں بھی ان کی زبردست آل رائونڈ کارکردگی رہی تھی۔ وہ گیند اور بلے کا حسین امتزاج رکھتے ہیں ۔ وہ لیجنڈ کلائیو لائیڈ کا انتخاب ہیں ، انہوں نے جیسن ہولڈر کو 2014میں ونڈیز ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا۔ 2010میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سے ڈیبیو کیا۔وہ لوئر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے آتے ہیں اور اپنی جارح مزاج بلے بازی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ۔ انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر ان کی چوکوں چھکوں کی بیٹنگ دیکھنے والی ہوگی ۔

مشرفی مرتضیٰ (بنگلادیش):۔مشرفی مرتضیٰ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار میڈیم فاسٹ بائولر ہیں ۔ جے سور کے علاقے نوریل میں پیدا ہونیوالے مشرفی مرتضیٰ کی عمر 35سال ہے ۔اب تک209 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے مشرفی وقت آنے پر بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں ۔ وہ265 وکٹیں لے چکے ہیں۔شروع میں ویسٹ انڈیز کے اینڈے رابرٹس نے جب انہیں بائولنگ کرتے دیکھا تو انہیں مستقبل کا بہترین بائولر قرار دیا اور پھر ایسا ہی ہوا وہ بنگلا دیش کے بہترین بائولر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے زمبابوے کیخلاف2001 میں ون ڈے ڈیبیو کیا۔ 2009میں وہ بنگلادیشی ٹیم کے کپتان بنا ئے گئے ۔ گٹھنے کی انجری کے باعث وہ کئی مرتبہ ٹیم سے باہر بھی رہے ۔لیکن قسمت کی یاوری پھر انہیں2019 میں کپتانی کی طرف لے آئی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 شیڈول

تاریخ

میچ

گرائونڈ/مقام

وقت(پاکستانی)

30مئی

انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

اوول، لندن

2:30دوپہر

31مئی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم

2:30دوپہر

یکم جون

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا 

کارڈف، ویلز

2:30دوپہر

یکم جون

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

برسٹل کرکٹ گرائونڈ

5:30شام

2جون

جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش

اوول کرکٹ گرائونڈ

2:30دوپہر

3جون

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم

2:30دوپہر

4جون

سری لنکا بمقابلہ افغانستان

کارڈف سٹیڈیم

2:30دوپہر

5جون

جنوبی افریقہ بمقابلہ انڈیا

ہمپشائر بائول، سائوتھمپٹن

2:30دوپہر

5جون

نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلا دیش

اوول کرکٹ گرائونڈ

5:30 شام

6جون

آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم

2:30دوپہر

7جون

پاکستان بمقابلہ سری لنکا

برسٹل کرکٹ گرائونڈ

2:30دوپہر

8جون

انگلینڈ بمقابلہ بنگلا دیش

کارڈف

2:30دوپہر

8جون

نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان

ٹائونٹن کرکٹ گرائونڈ

5:30شام

9جون

آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا

اوول کرکٹ گرائونڈ

2:30دوپہر

10جون

جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز 

 ہمپشائر بائول

2:30دوپہر

11جون

سری لنکا بمقابلہ بنگلا دیش 

برسٹل 

2:30دوپہر

12جون

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا 

ٹائونٹن

2:30دوپہر

13جون

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

ٹرینٹ برج

2:30دوپہر

14جون

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

ہمپشائر بائول

2:30دوپہر

15جون

آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا 

اوول 

2:30دوپہر

15جون

جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان

کارڈف

5:30شام

16جون

پاکستان بمقابلہ انڈیا 

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

2:30دوپہر

17جون

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز 

ٹائونٹن

2:30دوپہر

18جون

انگلینڈ بمقابلہ افغانستان

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

2:30دوپہر

19جون

نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

ایجبسٹن، برمنگھم

2:30دوپہر

20جون

آسٹریلیا بمقابلہ بنگلا دیش 

ٹرینٹ برج

2:30دوپہر

21جون

انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا

ہیڈنگلے، لیڈز

2:30دوپہر

22جون

انڈیا بمقابلہ افغانستان

ہمپشائر بائول سائوتھمپٹن

2:30دوپہر

22جون

ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

5:30شام

23جون

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

لارڈز، لندن

2:30دوپہر

24جون

بنگلا دیش بمقابلہ افغانستان

ہمپشائر بائول، سائوتھمپٹن

2:30دوپہر

25جون

انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

لارڈز

2:30دوپہر

26جون

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

ایجبسٹن، برمنگھم

2:30دوپہر

27جون

انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

2:30دوپہر

28جون

جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا

ڈرہم، چسٹرلی سٹریٹ

2:30دوپہر

29جون

پاکستان بمقابلہ افغانستان

ہیڈنگلے ، لیڈز

2:30دوپہر

29جون

آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

لارڈز، لندن

5:30شام

30جون

انگلینڈ بمقابلہ انڈیا 

ایجبسٹن، برمنگھم

2:30دوپہر

یکم جولائی

سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز 

ڈرہم، چسٹر لی سٹریٹ

2:30دوپہر

2جولائی

بنگلا دیش بمقابلہ انڈیا 

ایجبسٹن، برمنگھم

2:30دوپہر

3جولائی

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ

ڈرہم، چسٹرلی سٹریٹ

2:30دوپہر

4جولائی

ویسٹ انڈیز بمقابلہ افغانستان

ہیڈنگلے، لیڈز

2:30دوپہر

5جولائی

پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش 

لارڈز، لندن

2:30دوپہر

6جولائی

انڈیا بمقابلہ سری لنکا

ہیڈنگلے ، لیڈز

2:30دوپہر

6جولائی

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

5:30شام

پہلا سیمی فائنل

تاریخ

میچ

گرائونڈ/مقام

وقت(پاکستانی)

9جولائی

پہلی پوزیشن بمقابلہ چوتھی پوزیشن

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

2:30دوپہر

دوسرا سیمی فائنل

11جولائی

دوسری پوزیشن بمقابلہ تیسری پوزیشن

ایجبسٹن، برمنگھم

2:30دوپہر

فائنل 

تاریخ

میچ

گرائونڈ/مقام

وقت(پاکستانی)

14جولائی


لارڈز، لندن

2:30دوپہر


 

مزید پڑھیں

30مئی سے بارہویں ورلڈ کپ کرکٹ کا آغاز ہو رہا ہے ،ورلڈ کپ کا آغاز 1975 میں ہوا تھا۔ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چار سال بعد ورلڈ کپ کھیلا جائے گا ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

پسند کی شادی کرنا ہر کسی کا حق ہے۔ ان شادیوں میں کئی کامیاب ہوتی ہیں لیکن کچھ شادیاں ناکام بھی ہوجاتی ہیں۔ جب بات کرکٹرز کی ہو تو پھر یہ جو ...

مزید پڑھیں

کرکٹ گراؤنڈ اگر خوبصورت ہو تو میچ دیکھنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی اکثر کرکٹ گراؤنڈز بہت شاندار اور دلکش ہیں ...

مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ یہ تمام ایونٹ اگلے سال فروری میں پاکستان کی گرائونڈز پر کھیلا جائے گا۔ پ ...

مزید پڑھیں