☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ غور و طلب کھیل کچن کی دنیا فیشن صحت کیرئر پلاننگ ادب دین و دنیا روحانی مسائل

آپ کا ہفتہ

Card image cap

آپ کے اپنے سائن کے خانے میں دو مون ہونے والے ہیں،20مارچ اور20اپریل کو،ان تاریخوں کے ارد گرد زندگی کے کسی بھی شعبے میں تبدیلی آسکتی ہے،کیرئیر ،کاروبار،گھر بدل سکتا ہے۔گھریلو لائف بدل سکتی ہے،جائیداد بن سکتی ہے، بھاری اخراجات ہوں گے ۔سیارہ زہرہ 20مارچ تک 10ویں خانے اور 21مارچ کو آمدن کے خانے میں ہوگا۔ٹھیکے پر کام کرنے والوں کو بزنس اوربے روزگاروں کو جاب ملنے کا امکان ہے۔ کمیونیکیشن کا ستارہ عطارد سست ہو گیا ہے، بزنس میں ٹھہرائو رہے گا۔ستارہ زحل کی پوزیشن ناموافق ہے،کاموں میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ جونیئرز کو آپ سے زیادہ ترقی مل سکتی ہے۔ شریک حیات کی مددسے بحران سے نکل آئیں گے۔ستارہ پلوٹوکا زاویہ موافق نہیں۔ کوئی بدگمانی پھیلا سکتا ہے، یا آپ کی کہی ہوئی کوئی بات منظر عام پر آسکتی ہے۔گھبرانے کم ضرورت نہیں،اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا۔ستارہ زہرہ کی پوزیشن بہت اچھی ہے،گھر میں سکون رہے گا۔اہم نمبرز:2،14اور15۔اہم تاریخیں:15،19اور28۔

Card image cap

آپ کی زندگی میں بنیادی تبدیلوںکا امکان ہے ،انقلابی ’’چینج میکر ‘‘ستارہ یورینس آپ کے اپنے سائن کے خانے میں 2026ء تک رہے گا، آپ روٹین سے ہٹ کر ہی کام کریں گے ۔سیارہ مریخ 31مارچ تک مواقع پوزیشن پر ہے۔یہ یورینس کے ساتھ ٹرانزٹ پر ہوگا، کچھ اقدامات انتہائی جرأت میں کرنا پڑیں گے ۔سیارہ عطارد 28مارچ تک گروپس اور دوستی کے خانے میں زوال پذیر ہے۔ پرانے حلقہ اثر میں تبدیلی کا امکان ہے، 20مارچ کو سیارہ شمس ناموافق زاویے پر ہوگا،سپر مون آپ کے چھٹے خانے میں ہوگا جو باس اور ملازم کا خانہ ہے، بھرتی اوربرطرفی کرنے کے امکانات ہیں۔ 20مارچ کو سیارہ پلوٹو نویں خانے میں ہوگا ،موافق علامت ہے جو سوچتے ہیں اسے کر گزریئے ۔عطارد کی سست روری کے باعث کچھ کام تاخیر کا شکار ہوں گے۔

Card image cap

سیارہ شمس برج حوت کے خانے میں ہے کامیابی اور امنگوں کا خانہ ہے اپنی قوتوں کو مجتمع کرکے نامکمل کاموں کو پوراکیجئے اوپر کی جانب بڑھنے کے امکانات ہیں البتہ سیارہ عطارد کا پچھلے خانے میں جانا ہر کام کو سست کردے گا سیارہ یورینس بارہویں خانے میں ہے کوئی بڑی ڈیل ہوسکتی ہے البتہ عدم استحکام رہنے کا اندیشہ ہے آپ کچھ ناسٹلجیا کا شکار ہوسکتے ہیں 31مارچ تک سیارہ مریخ برج ثور کے خانے میں ہوگااب کاموں میں کچھ تیزی آئے گی ملازم اوربزنس مین اپنے کاموں کو آگے بڑھاسکتے ہیں 20مارچ کو سیارہ شمس سماجی سرگرمیوں گروپ بزنس کے گیارہویں خانے میں ہوگا مشترکہ کاروبار یا ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے والے کامیاب رہیں گے ۔سپر مون پانچویں خانے میں ہوگا۔ سیارہ مشتری برج قوس کے خانے میں ہوگا خاندان میں کوئی دیرینہ مسئلہ حل ہوگا رشتے کی بات چل سکتی ہے سیارہ پلوٹو آٹھویں خانے میں ٹرائن بنائے گاآپ کے خفیہ خانوں کا خانہ ہے انکم ٹیکس جائیداد یا ایسا کوئی دوسرا مسئلہ پیدا ہوسکتاہے ۔

Card image cap

20مارچ تک سیارہ شمس برج حوت کے خانے میں ہوگا سفر ،مہم جوئی اور بزنس کے لیے بہت اچھا موقع مل سکتاہے مگر سیارہ عطارد کی چال 28مارچ تک اُلٹی ہے کسی قسم کا بڑا کاروباری رسک نہ لیجئے جب تک سیارہ عطارد ڈائریکٹ نہیں ہوتا بہت احتیاط سے بزنس کیجئے سیارہ یورینس کیئرئر ،انجینئرنگ کے خانے میں ہے جاب سکیورٹی کی ضمانت مل سکتی ہے مگر کافی ہل چل رہے گی ایک نوکری سے دوسری نوکری کی خواہشات جنم لیں گی ٹیکنالوجی سے منسلک افراد انتہائی کامیاب رہ سکتے ہیں۔ سیارہ مریخ دوستی اور مشترکہ سرگرمیوں کے خانے میں ہے مشترکہ کاروبار میں رکاوٹیں دور ہونے کا امکان ہے ستارہ شمس دسویں خانے کی طرف رواں ہے مقاصد کے حصول میں ڈٹ جائیے یہ نصب العین کو سامنے رکھ کر کام کرنے کا وقت ہے فل مون یا سپر مون آپ کے فیملی کے خانے میںہوگا گھر ،جائیداد بن سکتی ہے ۔دیرینہ خاندانی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

Card image cap

اس مہینے آپ بہت فوکس رہیں گے،مقاصد کی تکمیل کا وقت ہے،ستاروں کی پوزیشن اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہت اچھی ہے،انشا ء اللہ۔ سیارہ شمس برج حوت کے خانے میں ہو گا ، کوئی بڑا فائدہ مل سکتا ہے۔سیارہ مریخ 31مارچ تک کیریئر کے خانے پر اثرا نداز ہوگا،مقاصد کا درست تعین کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ با اثر افراد(باس یا سینئر بزنس پارٹنر)مدد کریں گے۔دوستوں اور آفس میںآپ کی اہمیت میں اضافہ ہی ہوگا۔کوئی اچھا پراجیکٹ ملے گا۔سیارہ یورینس کی پوزیشن تحریر و تحقیق کے شعبوں سے منسلک افراد کے لئے بہتر رہے گی۔ 20مارچ کو سیارہ شمس برج حمل کے خانے میں داخل ہو گا،بت مزید آسانیاں پیدا ہو ں گی۔

Card image cap

آپ ہمیشہ دوستی کو خاطر میں لاتے ہیں کوئی دوست آپ کو نقصان پہنچا سکتاہے سیارہ شمس آپ کے مخالف سائن یعنی برج حوت کے خانے میں ہو گا اس کے پارٹنر شپ کے ساتویں خانے پر اثرات ہیں اپنے تعلقات کو بہتر بناسکتے ہیں ذاتی تعلقات رشتہ داری اوربزنس میں تبدیل ہوسکتے ہیں سیارہ عطارد برج حوت کے خانے میں زوال پذیرہے تھوڑا دھیما چلئے 20مارچ کو سیارہ مریخ اورپلوٹو پانچویں خانے پر اثر اندا ز ہوں گے جاب کے لیے انٹرویو دینے والے یا بزنس کے لیے کوئی پری زنٹیشن دینے والے کامیاب رہیں گے ۔20مارچ کو برج میزان کے خانے میں سپر مون نوکری ،ترقی یامالیاتی امور کے خانے میں ہوگا آمدن میں اضافہ نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے اپریل 2019تک کیئریئر بدلنے کے بارے میں پریشان رہیں گے اوریہ بالآخر اپریل تک بدل سکتاہے ۔

Card image cap

20مارچ تک سیارہ شمس برج حوت کے خانے میں ہوگا،بفضل خداصحت ٹھیک رہے گی ،منظم طریقے سے کام کرناہوگا۔ 20مارچ تک برج میزان کے لیے اوپر تلے دو فل مون غیر متوقع ذرائع آمدن پیدا ہونے کی علامت ہے ۔عمومی طورپر ہر سائن میں ایک فل مون ہوتاہے مگر اس مرتبہ آپ کے لیے دوفل مون ہوں گے دوسرا فل مون 19اپریل کو ہوگا اتنی کم مدت میںہونے والے دو فل مون بہت سی تبدیلیوں کی علامات ہیں۔20مارچ کو سیارہ مریخ آٹھویں خانے میں ہوگا ،شریک حیات کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے ،غیر شادی شدہ افراد کے رشتہ کی بات چل سکتی ہے ۔

Card image cap

آپ کے پانچویں خانے پر کئی ستاروں کے اثرات ہیں پارٹنر شپ بدل سکتی ہے، نئے دوست احباب بن سکتے ہیں۔خوشی کی بات یہ ہے کہ سیارہ یورینس کے منفی اثرات کمزورپڑ چکے ہیں ،مالی خوشحالی اورلوگوں سے لگائی گئی امیدیں پوری ہونے کا امکان ہے ۔ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کی آمدن میں اضافہ ہوسکتاہے۔ 28مارچ تک سیارہ عطارد کی زوال پذیری کچھ مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں ،انا پرستی نقصان دہ ہوگی، سفر کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،20مارچ کو سیارہ شمس کی چھٹے خانے میں آمد اور سپر مون اللہ تعالیٰ کی رحمت کی علامات ہیں،مگر آپ کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ کوئی اچھا موقع کھو جانے کے امکانات ہیں ۔20مارچ کو پلوٹو اور مریخ کا زاویہ بہت موافق ہوگا جس کام میںہاتھ ڈالیں گے ،امیدپوری ہوگی۔شرط محنت ،ایمانداری اورمیٹھے لہجے کی ہے ۔

Card image cap

یہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے،زندگی نئے ٹریک پر آ سکتی ہے، کیونکہ رومیوں دیوتاسیارہ مشتری آپ کے اپنے سائن کے خانے میں ہوگا۔بہت مصروفیت ، تبدیلی کا اچھا ہفتہ ہو سکتا ہے۔نئی جاب، نیا کاروبار اور (نئی) شادی کے بھی امکانات ہیں۔اچھا رشتہ اوربزنس مین کو نیا پراجیکٹ مل سکتا ہے ۔کئی چیلنجزدرپیش ہوں گے۔بہت کام کرنا پڑے گاجس سے ادارے میں اہمیت میں اضافہ ہو گا،اوور ورک سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔سیارہ یورینس کے پانچویں خانے میں ہوگا، چوری ٹھگی کااندیشہ ہے۔ہڑ بونگ رہے گی۔سیارہ یورینس او رمریخ ساتھ ساتھ ہوں گے،آپ دبنگ اوردوسروں کو دبائو میں لانے میں کامیاب رہیں گے۔ 20 مارچ کو 11ویں خانے میں فل مون مثبت علامت ہے۔ہیجان خیز کیفیت رہے گی۔سیارہ مشتری آپ کے اپنے سائن کے خانے میں ہے۔جتنی محنت کریں گے، اللہ تعالیٰ اتنا پھل دے گا،انشا ء اللہ ۔27مارچ کو سیارہ زہرہ تین ستاروں کے ساتھ ہو گا،میل ملاپ اور گہما گہمی رہے گی۔انٹرنیٹ پر کام کرنے والوں کو مالی فائدے حاصل ہوں گے۔

Card image cap

سیارہ زہرہ کے دوسرے اور تیسرے خانے پر اثرات ہوں گے، مالی بے فکری رہے گی۔پیسوں کے لئے اچھی خبر ملے گی۔ مالی تنگی کا امکان نہیں۔نئی سرمایہ کاری سے گریز کیجئے۔طالب علم کا استادسے تنائو ہو سکتا ہے۔بچئے۔20مارچ کو فل مون کے اثرات ہوں گے،خاندان میں اچھی خبر مل سکتی ہے ۔27مارچ کو سیارہ زہرہ تیسرے خانے میں ہو گا۔سیارہ عطارد کی چھٹے خانے میں موجودگی عزت، شہرت اور دولت میںاضافے کی علامت ہے۔پانچویں خانے میں سیارہ یورینس اور مریخ کی مودگی موافق رہے گی۔21مارچ کو سیارہ شمس چوتھے خانے میں ہو گا،گھر میں خوب انجوائے منٹ رہے گی۔بچوں کی جانب سے خوشی مل سکتی ہے۔

Card image cap

سیارہ یورینس ہوم اور فیملی کے خانے پر اثر انداز ہیں،2026ء تک خاندانی امور اتارچڑھاؤ کا شکاررہیں گے۔ 31مارچ تک سیارہ مریخ برج ثور کے خانے میں ہوگا بہت متحرک ہوں گے مگر دباؤ بھی اتنا ہی ہوگا ہوم بیس بزنس مین بہت کامیاب رہیں گے ڈیکوریشن ،انٹرٹینمنٹ ،انٹر نیٹ اور میڈیا سے منسلک افراد کی مشکلات میں کچھ کمی آئے گی 20مارچ کو سیارہ شمس برج حمل کے خانے پر اثر اندا ز ہوگا سفر پیش آسکتاہے بزنس مین اور ملازمین نیاکاروبار کرسکتے ہیں اگلے چھ مہینے معمولی اتارچڑھاؤ کیساتھ بہت موافق ہوں گے سیارہ پلوٹو اور مریخ کی توانائی بے چینی پیداکرنے کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے اچھے کام کرنے کے لیے رہنمائی بھی مہیا کرتی ہے لہٰذا کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کسی کی مددکیجئے ۔20مارچ کو برج میزان کے خانے میں فل مون رشتہ ازدوج میں بندھنے ،مشترکہ بزنس کے فروغ یا کاروبار کو کسی دوسرے کاروبار میں زم کرنے کی علامات ہیں ۔

Card image cap

سیارہ مریخ کی انرجی اورعطارد کی زوال پذیری کے باعث کسی بحث مباحثے میں الجھ سکتے ہیں۔کئی اچھے مواقع مل سکتے ہیں،انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہفتہ ہے۔مگربزنس مین کوئی بھی رسک لینے سے گریز کریں۔ شک والی جگہ پر مت جائے ،یا اس کام میں مت پڑئیے۔اس ہفتے محتاط رہنے میں ہی عافیت ہے۔ سیارہ شمس آپ کے برج کے خانے میں ہے،محنت کیجئے، اللہ مدد کرے گا۔سیارہ شمس 21مارچ کو دوسرے خانے پر اثرانداز ہو گا،اب عمل کرنے کا وقت ہے،خدا کی رحمت ساتھ ہے،عمل کام کیجئے۔اس وقت کو مت کھوئیے۔فل مون بھی آپ کے مشترکہ کاموں کے خانے میں ہو گا۔ کاروباری تعلقات اوربزنس بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ شادی، بچوں کی خوشی،یا مالی ترقی کے امکانات ہیں۔کہیں سے اچانک آمدنی ہو سکتی ہے۔