☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا سنڈے سپیشل نواجوان نسل کچن کی دنیا خصوصی رپورٹ کھیل فیشن انٹرویوز خواتین شوبز کیرئر پلاننگ متفرق ادب

آپ کا ہفتہ

Card image cap

18اگست کو سیارہ عطارد آپ کے ڈیکن کے ساتھ ٹرائن بنائے گا،کہیں سے اچانک اچھی خبر مل سکتی ہے، دوستوں اور احباب میں مقبولیت ملے گی،آفس میں کام پہلے سے بہتر ہونے کا امکان ہے، کاروباری حضرات اور نوکری کے لئے جانے والے نوجوانوں کی کمیونیکیشن کی مہارت عروج پر ہو گی،جاب اور ٹھیکہ ملنے کا امکان ہے۔ملازم پیشہ حضرات اپنے نئے آئیڈیاز کو پروموٹ کریں،جاب کے علاوہ بھی اچھا کام مل سکتا ہے۔ 30اگست تک فل مون کے اثرات رہیں گے،کوئی رکاہوا کام مکمل ہوگا،لیکن دھیان رہے کوئی پرانی افتاد بھی منظر عام پر آ سکتی ہے،لہٰذاکم بولیے اور اپنے اختیارات کا استعمال باہمی مشورے سے کیجئے،صبر اور پھونک پھونک کر قدم اٹھانے سے کامیابی مل سکتی ہے۔21اگست کو سیارہ زہرہ اور مریخ کنجائن کریں گے، شادی شدہ زندگی کے لئے بہترین وقت ہو گا، اللہ کے فضل سے رکے ہوئے رشتے بھی طے ہو سکتے ہیں۔

Card image cap

سیارہ مریخ زائچے میں19اگست تک سکوئربنائے گا،چھوٹے سفرپیش آ سکتے ہیں، میل ملاپ میں اضافہ ہوگا۔30اگست تک نیو مون کے اثرات رہیں گے،کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک افراداپنے بزنس پر بھی توجہ دیں ۔ عجلت کی بجائے تحمل سے کام کیجئے،مالی ترقی کے امکانات موجود ہیں۔سیارہ مریخ اور یورینس کی ٹرائن غیر متوقع تبدیلیوں کی علامت ہے،ملازم پیشہ حضرات کی زندگی میںایسا کچھ ہو سکتا ہے جس کا انہوں نے سوچا بھی نہ ہو۔لہٰذااس مثبت تبدیلی کے لے خود کو تیار کیجئے۔16اگست کو سیارہ مریخ آپ کے زائچے کے ایک حصے کے ساتھ ٹرائن بنائے گا،آپ کی صاف گوئی حلقہ اثر میں اضافے اور آفس میں مقبولیت کا باعث بنے گی۔20اگست کو سیارہ زہرہ ٹرائن بناے گا،ریلیکس ہونے کے لئے اچھا وقت ہو گا، غیر شادی شدہ افراد کے رشتے کی بات چل سکتی ہے۔22اگست کو سیارہ شمس ٹرائن بنائے گا،کاروباری حضرات کے لئے اچھا وقت ہو گا، پرانے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

Card image cap

نیو مون کے اثرات باقی ہیں،کاروباری حضرات پرانے بزنس کے ساتھ ساتھ نیا بزنس بھی شروع کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔پرانے بزنس میں ٹھہرائو پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔نئے بزنس میں کامیابی ملنے کے امکانات ہیں ۔نیو مون اسی طرف اشارہ ہے۔سیارہ عطارد کی سیکسٹائل پوزیشن کل ختم ہو جائے گی، تخلیقی اور ذہنی کام کرنے والوں کے بزنس کو چار چاند لگ سکتے ہیں،سائنس اور آرٹس کے شعبوں سے منسلک افراد کے منافع میں اضافہ ممکن ہے۔ کہیں سے اچھی خبر مل سکتی ہے، ملازمین کو اضافی آمدنی ہونے کے اشارے ہیں ۔میڈیا اور تحریر و تقریر سے منسلک افراد کی نا صرف مالی مشکلات میں کمی ہو گی بلکہ مالی استحکام ملنے کے بھی اشارے ہیں۔

Card image cap

سیارہ مریخ کازاویہ آپ کے زائچے کے ایک حصے کے ساتھ بہت موافق ہے، اور یہ 4ستمبر تک رہے گا، سوچ سمجھ کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی کی امید ہے۔بہت انرجی ہو گی،حلقہ احباب میں پسند کئے جائیں گے، مل جل کر کام کیجئے،’’باسی‘‘ قسم کا رویہ ترک کرنے سے دفتری سازشیں ناکام ہوں گی۔30اگست تک سیارہ زہرہ کا زاویہ بہت موافق ہو گا، مالی فائدے کے اشارے ہیں،ذہنی سکون اور طمانیت رہے گی۔جائیداد ،گھریا قیمتی ساز و سامان خریدنے کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔سیارہ زہرہ اور مریخ 21اگست سے کنجائن بنائیں گے، غیر شادی شدہ افراد کی بات بن سکتی ہے۔جن افراد کو ناخوشگوارگھریلو تعلقات کا سامنا ہے وہ بول چال میں احتیاط کریں ورنہ نیو مون رشتے میں دراڑ پڑنے کی بھی علامت ہے۔

Card image cap

سیارہ مشتری اچھے زاویے پر ہے،دو ہفتوں تک رہے گا،بھرپور محنت کے بعد خوشحالی آنے کے امکانات ہیں۔ بزنس میں پھیلائو کا امکان ہے،نیا کام شروع کرنے کے بھی اشارے ہیں، سٹریس اور دبائو کا شکار افرد زندگی میں آسانیاں محسوس کریں گے، مگر یاد رکھئے، اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک دوسرے کے لئے بنایا ہے،آپ کے زائچے میں بھی بزرگوں کے خانے میں ستاروں کی پوزیشن اچھی ہے، آپ کو چاہیے کہ بزرگوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ماں باپ یا گھر کے کسی بڑے کو کچھ منافع دینے سے بزنس کو چار چاند لگ جائیں گے،ان مہینوں کی دعائیں آپ کا اصل اثاثہ ہیں۔24اگست تک سیارہ عطارد اچھے زاویے پر ہو گا،ذہنی حلاحیتیں عروج پر ہوں گی، باس کا تعاون ملے گا، کام کی تعریف ہو گی۔22اگست تک سیارہ عطارد اور مشتری کنجائن بنائیں گے،کہیں سے اچھی خبر مل سکتی ہے،آفس میں ترقی کا بھی امکان ہے۔

Card image cap

مبارک ہو، سیارہ مریخ آپ کے ہی ڈیکن میں ہے،آپ کی رکاوٹوں میں کمی آئے گی ،آپ مزید پریکٹیکل ہو جائیں تو کام آسانی سے ہوں گے ،مایوسی کم ہو گی اور خوب حوصلہ پیدا ہوگا،کامیابی کے امکانات ہیں لیکن جلد بازی اور ہر قیمت پر کامیابی کی کوشش نقصان دہ ثابت ہو گی ۔ دوسروں کو بلڈوزکرنے والے باسز احتیاط سے کام لیں۔21اگست کوسیارہ زہرہ اورمریخ کنجائن بنائیں گے، غیر شادی شدہ افراد کے لئے اچھا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی، بیگم کی جان سے کاروباری مدد ملے گی۔آپ کے زائچے میں شریک حیات کے حوالے سے ستاروں کی پوزیشن بہتر ہے، انہیں بزنس یا دوسرے کاموں میں اعتماد میں لینے سے مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ 22اگست کو سیارہ شمس کی ٹرائن آپ کی صلاحیتوں کو چار چاند لگا دے گی،فوکس رہیے، کام کیجئے، اپنا کام کیجئے، انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔

Card image cap

30اگست تک فل مون کے اثرات رہیں گے، ایک کام چھوٹ سکتا ہے اور دوسرا کام بن سکتا ہے۔22اگست تک سیارہ زہرہ زائچے کے ایک حصے میں سیکسٹائل پوزیشن پر ہے،دولت اور شریک حیات کی محبت ملے گی،ملازمین کے لئے بھی روپے پیسے کی تنگی کا اندیشہ نہیں۔رشتے کی بات آگے چل سکتی ہے۔لاابالی پن کو چھوڑ دیجئے ورنہ کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔21اگست تک سیارہ شمس اور زہرہ کی کنجائن اچھی علامت ہے، ملازمین کو جاب میںاور بزنس مین کو کاروبارمیں ترقی کا موقع مل سکتا ہے۔ کاروباری بات چیت میں تحمل کا مظاہرہ کیجئے ورنہ بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔فل مون اچھی علامت نہیں،کم بولیے اور محتاط رہیے ورنہ کوئی پرانی مصیبت (ٹیکس ،جائیداد کا جھگڑا)گلے پڑ سکتی ہے۔سیارہ مریخ کا زاویہ اچھا ہے، خوب توانائی رہے گی۔

Card image cap

سیارہ زحل آپ کے ڈیکن میں سال بھر سیکسٹائل زاویے پر ہو گا،کام کرنے ،منافع کمانے کے مواقع ملتے رہیں گے۔اپنے مقصدمیں کامیابی کا امکان ہے۔آپ اللہ کی رحمت سے بغیر کسی غلطی اور روک ٹوک کے آگے بڑھتے رہیں گے۔سال بھر کی طرح اس ہفتے بھی مختلف پیشوں سے منسلک افرداد کے لئے بھی مالی ترقی کے راستے، اللہ کی رحمت سے کھلتے رہیں گے۔ہوشیار رہیے، کوئی موقع کھونے نہ پائے ۔ 30 اگست تک نیومون تھوڑے بہت ذہنی دبائو کا باعث بن سکتا ہے۔کام میں کچھ مشکلات محسوس کریں گے لیکن یہ سب کچھ ایک دو دن سے زیادہ رہنے کا اندیشہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئے، پورا سال ہی آپ کے لئے اچھا ہو سکتا ہے، لیکن دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیجئے، غرباء کی بساط بھر مدد کیجئے، مالی آسودگی دوسروں کی مدد کرنے سے بھی آتی ہے۔ ازداوجی زندگی کو خوشگوار رکھئے کیونکہ آگے بڑھنے کے لئے ذہنی سکون کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔

Card image cap

سیارہ نیچون آپ کے ڈیکن کے ساتھ سکوئر بنا رہا ہے،آپ کو کامیابی کے باوجود بار بار ایسا لگے گا جیسے میدان آپ کے ہاتھ سے چھوٹ رہا ہے،زندگی کا آغاز کرنے میں تھوڑی بہت دشواری پیش آ سکتی ہے،لیکن کسی پریشانی یا رکاوٹ کا کوئی امکان نہیں۔24اکتوبر تک قسمت آپ کے ساتھ رہے گی، انشاء اللہ۔کام کی جگہ (آفس اور بزنس )میں آسانیاں پیدا ہوں گی، اللہ کی رحمت سے جو چاہیں گے وہ مل سکتا ہے،لیکن نیو مون بھی تو ہوا تھا،ذہنی دبائو محسوس کریں گے، لہٰذا ورزش کیجئے،گھر کو ٹائم دیجئے۔سیارہ شمس اور مشتری کی ٹرائن پچھلے ہفتے ختم ہو گئی لیکن اس کے اثرات باقی ہیں۔ذہنی یامادی ترقی کا کوئی بہت بڑا موقع مل سکتا ہے۔تخلیقی یا جسمانی کام کی مدد سے بہت زیادہ منافع کماسکتے ہیں ۔بزنس میں وسعت کے اشارے ہیں۔ 22اگست تک سیارہ عطارد اور مشتری کی ٹرائن رہے گی،کھلے دل کے ساتھ آفس ورک کیجئے، انشاء اللہ دفتر میں دنگ رہیں گے۔

Card image cap

3ستمبر تک سیارہ شمس آپ کے زائچے کے ایک حصے کے ساتھ اچھے زاویے پر رہے گا،دفتری مشکلات میں کمی آئے گی، کام کی تعریف ہو گی۔کاروباری حضرات اور دوسرے طبقوں سے منسلک افراد کے پلان کامیابی سے آگے بڑہیں گے،اور ثمر آور ثابت ہو سکتے ہیں۔سیارہ یورینس آپ کے ڈیکن میں ٹرائن پر رہے گا، سال بھر کئی تبدیلیوں اور نیا کام یا نئی نوکری کرنے کو من چاہیے گا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسکے مواقع بھی میں گے ۔ پرانے تعلقات کے بارے میں آپ لابالی ہو سکتے ہیں یعنی انہیں چھور سکتے ہیں۔ نیاحلقہ اثر بننے کے اشارے ہیں مگر یہ دیرپا نہیں ہوں گے۔24اگست سے 31اگست تک سیارہ شمس،زہرہ اور مریخ سیارہ یورینس کے ساتھ ٹرائن بنائیں گے،یہ بھی من پسند تبدیلیوںکا اشارہ ہیں۔نئے منصوبے شروع کرنے کے لئے بھی اچھا وقت ہے۔ غیر معمولی افراد سے ملاقات کا امکان ہے، اس سے زندگی میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔

Card image cap

اگلے دو ہفتوں تک سیارہ مشتری زائچے کے ایک حصے میں سیکسٹائل پوزیشن پر ہو گا،خوشی اور مسرت کی علامت ہے۔کاروبار اور دفترمیںترقی ، آسانی پیدا ہونے کا اشارہ ہے۔بیرون ملک جانے کی خواہش پوری ہو سکتی ہے، کسی کورس پرجانے یا یونیورسٹی میں داخلہ مل سکتا ہے۔کاروباری حضرات کی بیرون ملک ڈیل ہو سکتی ہے۔ان دو ہفتوں میںمالی ترقی کے حوالے سے اللہ کی رحمت کاامکان ہے۔دل لگا کر کام کیجئے،آسانیاں پیدا ہوں گی۔قانونی معاملات آپ کے حق میں طے ہو سکتے ہیں۔البتہ24اگست تک سیارہ عطارد ناموافق زاویے پر ہوگا،کم بات کیجئے، کمیونیکیشن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔انٹرنیٹ اور رابطوں کی انڈسٹری سے منسلک افراد کے لئے بھی اچھانہیں ۔دوسرے شعبوں سے منسلک افراد کے لیئے بہتر ہو سکتا ہے کیونکہ سیارہ عطارد اور مشتری کی ٹرائن بنے گی،یہ اچھی خبریں ملنے کی علامت ہے۔دفتر اور بزنس میںکھلے دل کے کام کیجئے،آسانیاں پیدا ہوں گی ۔اساتذہ اور طلباء کے لئے بھی اچھا ہفتہ ہے۔

Card image cap

سیاہ پلوٹوآپ کے ڈیکن میںسیکسٹائل پوزیشن پر ہے،اچھی علامت ہے۔زندگی میں اصلاحات لانے کے موقع ملیں گے، روحانیت طاری رہے گی، حج یا عمرہ کا سفر بن سکتا ہے۔چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی سامنے آ سکتا ہے جس سے زندگی کی کایا پلٹ سکتی ہے۔پیشہ ورانہ ترقی اور ذات کی اصلاح کا امکان ہے۔فل مون30اگست تک گھر تعلقات میں اتار چڑھائو کی علامت ہے۔سنبھل کر رہیے ورنہ رشتے میں دراڑ بھی پڑ سکتی ہے۔دوسروں سے ملنے جلنے کی خواہش پیدا ہو گی،آپ کی شخصیت ہی پر کشش رہے گی۔سیارہ نیپچون کا زاویہ بہت اچھا ہے، سال بھر روحانیت میں دل چسپی لیجئے،رب کی عبادت کیجئے،تمام کاروباری اور دفتری مشکلات اسی طرح دور ہوں گی۔سیارہ نیپچون کا زاویہ بھی اچھا نہیں آپ خود مالی طور پر غیرمستحکم محسوس کریں گے ،کوئی دھوکہ بھی دے سکتا ہے، ہوشیار رہیے۔