☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل دین و دنیا کھیل کچن کی دنیا ادب فیشن خواتین صحت کیرئر پلاننگ متفرق

آپ کا ہفتہ

Card image cap

22اپریل کو سیارہ شمس اور یورینس ایک ساتھ ہوں گے، زبردست کمبی نیشن ہے۔تیزی سے کام اور فوری کامیابی کا امکان ہے۔بزنس اور جاب میںاونچی چھلانگ لگانے کے امکانات ہیں۔21اپریل کو سیارہ زہرہ سمیت چارستاروں کی آپ کے اپنے سائن کے خانے میں موجودگی اللہ تعالیٰ کی رحمت ، ترقی ،کامیابی کی علامت ہے ۔ا س ہفتے رکے ہوئے کام مکمل ہوسکتے ہیں، انشاء اللہ۔ جائیداد اور وراثتی معاملات میںپیچیدگیاں کم ہوں گی۔ رشتہ کے لیے یہ بہتر وقت ہے ۔ 21اپریل کو سیارہ شمس دوسرے خانے میں ہوگا ،فیملی بزنس شروع ہونے کا امکان ہے، دولت ملے گی ۔ بارہویںخانے میں نیپچون کی موجودگی بھی کافی مصروف کی علامت ہے۔ مالی حیثیت مستحکم رہے گی اورسرمایہ کاری کا مناسب منافع ملے گا ۔ توقع سے بڑھ کراللہ کی رحمت ہوگی۔

Card image cap

سیارہ شمس اورسیارہ یورینس آپ کے سائن کے خانے میں ہوں گے ، کوئی بریک تھرو مل سکتاہے ۔ سیارہ مریخ دولت اور سیارہ مشتری برج قوس (مالیات)کے خانے میں موجودگی آمدنی میں اضافے کی علامت ہے۔سیارہ زحل اور زہرہ موافق پوزیشن پر ہیں، بونس ، منافع ،ترقی مل سکتی ہے۔ اس ہفتے آپ کے دوستوں کا حلقہ ’’سپر نائس ‘‘ ہوگا۔سیارہ پلوٹو (24 اپریل)کو تعلیم و سفرکے خانے میںریٹرو گریڈ کر جائیں گے۔ بزنس مینوں کونیا کاروباری ساتھی اور بے روزگار کو پسند کی جاب مل سکتی ہے، انشا ء اللہ۔ جبکہ21اپریل کو سیارہ زہرہ بارہویں (تعلیم ،خودی ، ذہنی صلاحیتوں کا خانہ )میں ہو گا،خود کو وقت دیجئے، باس کا تعاون حاصل ہوگا ۔ بزنس مین کو کہیں سے سرمایہ ملنے اور سفرکرنے کا امکان ہے،غیر شادی شدہ افراد کو اچھا رشہ مل سکتاہے ۔جن گھروں میں کوئی الجھن موجود ہے وہ کم ہوجائے گی ۔

Card image cap

19اپریل کو پانچویں خانے میں فل مون(برج حمل اور میزان کے ایکسزپر) ہوا تھا ،فل مون عمومی طور پر کاموں کی تکمیل کی علامت سمجھا جاتا ہے، نامکمل کام پورے ہو سکتے ہیں، رشتہ طے ہو سکتا ہے۔ یہ ہفتہ تخلیقی کام اوربزنس کرنے والوںکیلئے موافق ہے، تحقیق میں دلچسپی رہے گی۔21اپریل کو سیارہ شمس سیارہ یورینس بارہویں خانے میں ہوں گے ،میل ملاپ بڑھے گا، سفرپیش آ سکتا ہے۔ خاندانی معاملات آپ کے حق میں رہیں گے ۔خاندان میں مالی پریشانیاں کم ہوں گی اوراہل خانہ کی جانب سے سرمایہ مل سکتاہے ۔اپنے اہل و عیال کے ساتھ بزنس کرنے والے منافع کمائیں گے۔ جاب سے منسلک افراد کی مالی پوزیشن بھی مستحکم ہوگی ،کاروباری حضرات کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں، فائدہ مند سفر پیش آسکتا ہے۔

Card image cap

بڑا سیارہ مشتری ریٹرگریڈ کرنے کے بعد ورک اور صحت کے خانے میں ہے۔ بہت زیادہ انرجی خارج ہورہی ہے، لہٰذا کام کا دبائو بڑھنے کا اندیشہ ہے۔24اپریل کو سیارہ پلوٹو زوال کا شکار ہوا۔پہلے سے ہی سست رفتار سیاروںکا مزید ’’گو سلو ‘‘(Retrograde)ہوناکاموں میں ٹھہرائو پیدا ہونے کی علامت ہے۔پورے مہینے یہ دونوں سیارے سائوتھ نوڈ (South Node)کے قریب ترین ہوں گے۔ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے۔سائوتھ نوڈ آپ کے ’’کمفرٹ زون‘‘ کی علامت ہے۔یہ وہ زون ہے جس میںاضافی بوجھ اتارکر اپنے آپ کو ہلکا کر لیتے ہیں،بہت زیادہ کام مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔چنانچہ گرد وپیش میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھتے ہوئے جو کام نقصاندہ ہے ،اس سے جان چھڑا لیجئے۔کوئی مددکرسکتاہے ۔ جاب سے منسلک افرادکے کیریئر میں اُتار چڑھاؤ رہے گا، البتہ دوسروں کی مدد کرنے سے ہی آپ کو ترقی مل سکتی ہے ۔

Card image cap

21اپریل کو سیارہ شمس دسویں خانے میں پہنچا، کیرئیر کے لیے ونڈرفل وقت ہے ۔کیرئیر بدل سکتا ہے ۔ کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک افراد کو نئی آفر ہوسکتی ہے ۔ محنت کریں، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اپنے شعبہ پر راج کریں گے ۔ سیارہ مشتری پہلے سے ہی پانچویں خانے میں براجمان ہے۔واہ، کیا بات ہے، نیا کام مل سکتاہے۔ گھر میں خوشی رہے گی، شادی کا امکان ہے۔سیارہ زہرہ، عطارد اور نیپچون آٹھویں(مالیاتی امور) خانے میں خوبصورت زاویے پر ہیں،یہ ’’ٹرائیکا‘‘تخلیقی کام کرنے والوں کے منافع میں اضافے کی علامت ہے۔ ایک سے زیادہ ذرائع سے منافع ملنے کا امکان ہے۔ چونکہ برج حوت دومچھلیوں کے سائن کا حامل ہے، اس خانے میںٹرائیکا کا بننا کم از کم دو منصوبوں میںکامیابی یانوکری ملنے کی علامت ہے۔مشتری اچھے زاویے پر ہے کہیں اسے اچانک تحفہ،ترقی کا کوئی موقع مل سکتا ہے۔ سیارہ شمس 21 اپریل کو برج کو سیارہ یورینس کے ساتھ نویں خانے میں ہوگا ، ہوم بیسڈ بزنس میں منافع توسیع کا امکان ہے ۔

Card image cap

آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف کا وقت ہے،کمپنی آپ کی مہارت کو تسلیم کرے گی۔اس ہفتے کسی انعام یا مقابلے میں حصہ لیجئے، انشا اللہ کامیابی ہو سکتی ہے۔نیو مون کیریئر، عزت ، انعامات اورکامیابیوں کے خانے میں ہوا تھا، نئی پوزیشن،نئی جاب یا نئے کام پر جانے کا امکان ہے۔ترقی کی علامات ہیں۔ اگر اب ترقی نہ ہوئی تو3جون کے بعد حالات بہت ہی موافق ہو جائیں گے ،اس وقت آپ جو کچھ بھی کریں گے ، نتائج آپ کے حق میں ہی نکلیں گے،انشاء اللہ۔ سیارہ مریخ زائچے کے حاکم سیارے عطارد کے ساتھ سب سے اچھے خانے میں ہے۔کاروبارمیں غیر معمولی منافع ہو سکتا ہے۔ سیارہ مریخ کا زاویہ دو ہفتے تک مزید بہت موافق رہنے کا امکان ہے،کاموں میں رکاوٹیں دو رہوں گی۔مشکلات کم ہوں گی۔باس کام کی تعریف کریں گے۔

Card image cap

جائیداد اور ہوم کے چوتھے خانے پر پلوٹو اور زحل کے اثرات ہیں۔جائیداد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، رشتوں کو نبھانے کی کوشش کیجئے، غلط فہمیاںنقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ مشتری اہل خانہ اور کمیونیکیشن کے خانے میں ہے، بڑوں کی مالی مدد یا اچھے مشورے سے مسائل کم ہوں گے۔جائیداد بننے، یا گھر کی تعمیر و مرمت کاامکان ہے۔ جائیدادوں سے منسلک بزنس مینوں کے لئے اچھا ہفتہ ہے۔قرضہ بڑھ سکتا ہے،سیارہ پلوٹو چوتھے (ہوم) ایریا میں مثبت ہے، جائیداد پر سرمایہ کاری کا ہی فائدہ ہو سکتا ہے۔24اپریل کوسیارہ پلوٹو ریٹرو گریڈ کر جائے گا ، زحل اور پلوٹو ،دونوں ہی کمزور پڑ جائیں گے،جو آپ کے لئے اچھا ہے،مشکلات میں کمی ہو سکتی ہے۔سیارہ مشتری بھی ریٹروگریڈ کر چکا ہے۔لہٰذاکسی قسم کا نیا کاروبار شروع کرنا اچھا نہیں۔

Card image cap

21اپریل کو سیارہ شمس اور یورینس پانچویں (مالیات ) خانے میںہوں گے، مشترکہ بزنس میں رکاوٹ آ سکتی ہے، تعلقات میں دراڑ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ دوسرے خانے میں سیارہ مشتری کی موجودگی اخراجات اور آمدن میں اضافہ کی علامت ہے۔ آمدنی کے ذرائع بدل بھی سکتے ہیں لیکن آمدنی جاری رہے گی ۔تاہم زحل ، شمس اور نیومون کے ساتھ ناموافق زاویے پر ہوں گے، ملازمین کو کام میں دقت پیش آ سکتی ہیں۔ ذہنی تنائو رہے گا۔زحل اور پلوٹو تیسرے (ٹھیکیداری) کے خانے میں ہے۔بزرگوں کی مدد لیجئے ، ان کے خانے میں سیاروں کی پوزیشن اچھی ہے،غصہ کم کرنے اور مطمئن رہنے کی کوشش کیجئے،انشاء اللہ حالات بدل جائیں گے۔ 19اپریل کوفل مون سیارہ یورینس کے ساتھ 29ڈگری پر(ناموافق زاویہ) ہوا، کوئی نیا کام شروع نہ کیجئے۔نیامعاہدہ کرنے میں دشواری آ سکتی ہے، آفس ورک میں بھی احتیاط کیجئے۔

Card image cap

2دسمبر تک تحفوں، مواقعوںکی علامت سیارہ مشتری آپ کے اپنے سائن کے خانے میں ہوگا، اللہ کی رحمت کی نشانی ہے۔اسے آپ اپنا سنہری عرصہ کہہ سکتے ہیں۔تاہم مالی کچھائو کا اندیشہ ہے۔ٹیکس، انشورنس،بینکس سے متعلق معاملات میں پریشانی آ سکتی ہے ۔2دسمبر کے بعد آمدن میں کافی اضافے کا امکان ہے، انشاء اللہ۔اگلے سال بھر آمدنی میں اضافہ ہی اضافے کا امکان ہے۔آج ہی کے دن سیارہ زہرہ پانچویں (شادی بیاہ) کے خانے میں آیا،سماجی زندگی بھرپور ہوگی ، خوب فنکشز ہوں گے۔شادی اور سفر کے لیے موافق ہفتہ ہے۔ کوئی نیا تجربہ ہوسکتاہے ۔کسی کی باتوں پر دھیان نہ دیجئے ورنہ جاب/بزنس کی جگہ پر دھوکہ ہوسکتاہے ۔آپ کے اردگرد کوئی ہمسایہ نقصان پہنچا سکتاہے ۔

Card image cap

21اپریل کو سیارہ شمس پانچویں خانے میں آیا،نئے بزنس میں کامیابی کی علامت ہے۔تاہم زحل آپ کے اپنے سائن کے خانے میں ہے مگر اس کا زاویہ شمس کے ساتھ ٹھیک نہیں،دو سے زیادہ منصوبے یا کام شروع کر نے کی وجہ سے مالی کچھائو آ سکتا ہے۔ایسا ہرگز نہ کیجئے۔سیاہ نیپچون ، زہرہ اور عطارد بدستورآپ کے چھوٹے چھوٹے سفر کے خانے میں ہیں، ادھر ادھر آنا جانا لگا رہے گا۔19اپریل کا فل مون موافق نہیں، چار دن سخت ہو سکتے ہیں، بے چینی کا امکان ہے۔ببے روزگاروں کو محنے سے ہی کام ملے گا۔فل مون کیریئر کے خانے میں ہی ہوا تھا، اور ٹاپ پر تھا لہٰذااللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ ٹاپ پر رہ سکتے ہیں۔ کیریئر میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔سیارہ یورینس بہت موافق پوزیشن سے ہٹ گیا ہے، اس لئے کچھ الرٹ رہیے۔ سائنس ،انجینئرنگ ،اورآرٹس سے منسلک افراد کے لیے اچھے دن ہو سکتے ہیں۔

Card image cap

سیارہ مریخ برج جوزا کے خانے میں ہوگا،جبکہ زہرہ 20 اپریل سے 15مئی تک برج حمل کے سفر پر ہوگا۔ادارے کے اندر ہی آپ کو بہتر جاب /کام کی آفر ہو سکتی ہے۔بے روزگار افراد کو بھی مرضی کا روزگار ملنے کا امکان ہے۔جینئس اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو کئی مواقع مل سکتے ہیں،آمدنی میں اضافہ ممکن ہے۔سائنس،آرٹس کے تخلیقی شعبوں سے منسلک افراد کی رکاوٹیں کم ہوں گی ۔سیارہ مشتری گیارہویں (دوست احباب ) کے خانے میں ہے۔کوئی دوست جاب یا کاروبار میں مدد دے سکتا ہے۔مشترکہ بزنس فروغ پائے گا۔ نیٹ ورکنگ سے پیسہ مل سکتا ہے۔بارہویں خانے میں زحل اور پلوٹو براجمان ہیں،کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں مگر مشکلات کو چھپانے کی بجائے دوست، باس یا سینئرپارٹنر سے بات ضرور کیجئے گا،اللہ کی رحمت سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Card image cap

21اپریل کو سیارہ شمس یورینس کیساتھ دوسرے (تعلیم، نیٹ ورکنگ ، میل ملاقات )خانے میں ہوگا ۔شادی ہو سکتی ہے،پرانے تعلقات ختم اور نئے بن سکتے ہیں۔سیارہ یورینس پرفیکٹ پوزیشن پر ہے،فل مون کے منفی اثرات زائل ہو جائیں گے ۔ سامان باندھ لیجئے،سفر کا امکان ہے۔یہ چند ہفتے مزید کیریئر کے خانے میں رہے گا،شمس بھی تنخواہ، آمدنی وغیرہ کے خانے پر اثرانداز ہے،محنت کیجئے، آمدنی میں اضافہ ممکن ہے، انشاء اللہ۔’’دھماکہ‘‘ خیز منافع ہونے والاہے۔ آٹھویں مخالف خانے میں فل مون کے اثرات ہیں۔ کاغذات بہت دیکھ بھال کے بعد سائن کریں،بزرگ سے مشورہ کرنا مناسب رہے گا۔خدا نخواستہ کسی گڑ بڑکوئی دھوکہ بھی ہو سکتا ہے۔ دوسروں کی دولت (بینکس، انشورنس کمپنیاں، مالیاتی شعبہ) سے منسلک افراد کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔