☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن کیرئر پلاننگ دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل عالمی امور دین و دنیا کچن کی دنیا روحانی مسائل ادب کھیل رپورٹ خواتین

آپ کا ہفتہ

Card image cap

برج جدی میں 16جولائی کو ہونے والا فل مون اور نیم چاند گرہن کیریئر پراثرانداز ہو گا،ملازمت یا بزنس کا ایک باب ختم ہو سکتا ہے۔22جولائی کو سیارہ شمس برج اسد کے خانے میں داخل ہو گا،اب آپ کے لئے اپنی بند دنیا سے نکل کر کھلی دنیا میں اپنا مقام بنانے کا بہتر وقت ہے۔آپ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں،نیو مون اور فل مون چھ ماہ تک تبدیلیوں کی علامت ہیں۔نیو مون مواقع ملنے کی علامت سمجھا جاتا ہے ،لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگلے چند مہینوں تک آپ کو معاشی اور سماجی ترقی کے کئی مواقع مل سکتے ہیں۔ ایک کے بعد دوسرا بزنس یا نوکری جوائن کرنے کے اشارے ہیں۔ آمدنی کے خانے میں چاند گرہن کا زاویہ یورینس کے ساتھ موافق ہے،یہ مکان یا گھریلو سامان کی تبدیلی کی علامت ہے، کوئی قیمتی چیز آپ کو من مانی قیمت پر مل سکتی ہے۔

Card image cap

16جولائی کو فل مون ہو گا،آپ کا کوئی نہ کوئی کام مکمل ہو گا۔ سیارہ مشتری موافق زاوئیے پر ہے، مالی معاملات ٹھیک رہنے کا امکان ہے۔پبلشنگ اوربراڈ کاسٹنگ سے منسلک افراد کسی نئے معاہدے پر سائن کر سکتے ہیں۔فل مون سیارہ زحل کے قریب ہو گا،یہ دوسروں کی دولت کا خانہ ہے، یعنی دیگر ذرائع سے اضافی آمدنی کا امکان ہے، بونس مل سکتا ہے۔7جولائی سے 31جولائی تک سیارہ عطارد ریٹرو گریڈ کر رہا ہے،سیارہ یورینس اور عطارد کا زاویہ موافق نہیں، باس آپ کے کام پر نظرثانی کا کہہ سکتے ہیں۔16جولائی کے بعد پلوٹوبرج اسد پر اثرانداز ہو گا،نارتھ نوڈ 58ڈگری پر ہے،چاند آپ کے اپنے سائن کے خانے میں رہا،ورک ایریا میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔19جولائی کو سیارہ عطارد برج سرطان میں داخل ہو گا،کام میں دلچسپی کئی کامیابیوں کا باعث بنے گی۔ 22جولائی کو اسد سیزن کا آغاز ہو رہا ہے،رشتوںکے مسائل میں کمی آئے گی۔

Card image cap

کہا جا سکتا ہے کہ زندگی میں تبدیلیوں کا ’’سیلاب‘‘ آنے والا ہے ۔چھ مہینے تک اوپر نیچے حالات بدلتے رہیں گے۔مالی تحفظ حاصل رہے گا،انشاء اللہ2جولائی کے بعد سے چند ہفتوں میں بزنس اورجاب میں تبدیلی یا تنخواہ میں اضافے کے اشارے ہیں۔ بزنس پارٹنرز بدل سکتے ہیں۔ددنوں گرہن آپ کے آمدنی کے خانے میں لگے، ایک کام ختم اور دوسرا شروع ہو سکتا ہے۔فوری فیصلہ کرنے سے گریز کیجئے،2جولائی کو آمدنی کے خانے میں ہونے والے سورج گرہن بہت اچھی علامت ہے،سیارہ یورینس سرپرائز کی علامت ہے، زندگی میں اچانک کوئی اچھا موڑ آسکتا ہے، کوئی نیا ذریعہ آمدنی پیدا ہونے کے اشارے ہیں۔سیارہ شمس اور زحل آپس میں نا موافق زاویے پر ہیں،یعنی نئے پراجیکٹ سے فائدہ ہو گا مگر محنت بھی اتنی ہی درکار ہو گی۔

Card image cap

یہ سال کا ایک اہم ہفتہ ہو سکتا ہے، اگر آپ کی تاریخ پیدائش جولائی کے پہلے ہفتے میں پیدا ہونے والوں کے لئے نیو مون زبردست سرگرمیوں کی نشانی ہے ۔ زندگی بالکل نئی سمت میں چل سکتی ہے۔ جولائی 16کے بعد پیدا ہونے والوں کو بھی کئی عادات کام، ترک کرنا ہوں گے۔ لائف پارٹنربھی بدل سکتی،سکتا ہے۔گھریلو تعلقات بنتے بگڑتے رہنے کا اندیشہ ہے۔ سیارہ زہرہ بہت موافق زاویے پر ہے، شادی کا امکان ہے۔ فل مون چاند گرہن برج جدی میں ہوگا،سیارہ عطارد بھی ریٹرو گیریڈ ہو رہا ہے لہٰذا سفری پلان نہ بنائیں تو اچھا ہے۔31جولائی تک سیارہ عطارد آمدنی کے خانے میں الٹا چل رہا ہے، جائیداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سیارہ مریخ آمدنی کے خانے پر اثرا نداز ہے، دولت ہی آپ کی توجہ کا مرکز ہوگی لیکن18اگست تک آمدنی میں زیادہ اضافے کی امید نہیں۔ پیاروں کی صحت کا خیال کیجئے۔ تعلیم میں تھوڑی بہت رکاوٹوں کے ساتھ بہت کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔دورسے شائد آپ کی قدر نہ کریں، کئی بار تنہائی کا احساس ہو گا۔

Card image cap

7جولائی سے 19جولائی تک سیارہ عطارد برج اسد کے پہلے خانے سے 12ویں خانے پر اثرانداز ہو گا،کسی قسم کا اہم یا بڑا کام شروع نہ کیجے،کم بولئے، کوئی غلط فہمی ہو سکتی ہے۔سیارہ عطاردبرج اسد میں اچھے زاویے پر نہیں ہے، کسی بھی بات کو اپنے اوپر طاری کرنے سے گریز کیجئے۔ناسٹیلجک رہیں گے ۔14جولائی کو سیارہ شمس اور پلوٹو آپس میں نا موافق زاویے پر ہوں گے۔آفس میں ناکام سازش سر اٹھا سکتی ہے، بہت احتیاط سے چلیے۔سیارہ مریخ، برج اسد میں اور سیارہ یورینس برج ثور میں ایک دوسرے کے ساتھ ناموافق زاویے پر ہیں،کیریئر ، اتھارٹی اور سٹرکچر کے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ورک لوڈ بہت ہوگا، سیارہ عطارد ریٹروگریڈ کر چکا ہے،باس کے مزاج کے بارے میں کہنا مشکل ہے بگڑبھی سکتا ہے، اور بہتر بھی ہو سکتا ہے ،لہٰذا آستہ چلیے۔

Card image cap

آپ کے زائچے کا حاکم سیارہ عطارد زوال پذیر ہے،روحانیت پر توجہ دیجئے، حج یا عمرہ کیجئے۔سیارہ زہرہ اور سیارہ شمس کا ملاپ مشترکہ بزنس کے لئے اچھی علامت ہے۔ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔ کام میںمحنت زیادہ کرنا ہو گی ، خوشیاں بھی ملیں گی۔16جولائی کو پلوٹو اور زحل کے ساتھ فل مون تبدیلیوں کی علامت ہے،ایسا بھی ممکن ہے کہ مواقع ملیں لیکن آپ فائدہ نہ اٹھا سکیں ۔اس لئے الرٹ رہیے۔16اور 21جولائی چیلنجنگ دن بن سکتے ہیں، خوب کام کیجئے، ان دنوں میں آپ اپنے آپ کو منوا سکتے ہیں۔آپ باکل نئے سرکل میں داخل ہو سکتے ہیں یعنی اگر چاہیں تو اللہ کی رحمت سے کام ،کاروبار بدل سکتا ہے۔اس ہفتے آپ کام ،بزنس کی جگہ پر سر اٹھانے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں۔یعنی یہ ہفتہ ہر اعتبار سے آسان ہو گا۔

Card image cap

16جولائی کو برج جدی میں 24ڈگری پر ہونے وال فل مون گھریلو معاملات میں تبدیلیوں کی علامت ہیں،جائیداد، کرایہ دار اوروالدین یا بزرگوں کا خیال رکھنا ہو گا۔گھر بدلنے کا امکان ہے، جائیداد کے بٹوارے میں پیش رفت ممکن ہے۔ سیارہ زہرہ کا زاویہ اچھا ہے،یہ دسویں (اعزات،انعامات ، کامیابیوں) کے خانے میں ہے۔ہر کوئی آپ کو اپنے ساتھ ملانا چاہے گا، نئے بزنس پارٹنر ملیں گے، آفس میں مقبولیت ملے گی، باس کا تعاون حاصل ہو گا، کاروبار یا آفس کی دوستی رشتے داری میں بدل سکتی ہے۔بزنس میں پھیلائو کی علامت ہے، کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک ملازمین کی ترقی کی اشارے ہیں۔17اگست تک سیارہ مریخ فرینڈ شپ کے خانے میں ہوگا، خوب پارٹیاں ہوں گی، میل ملاپ میں اضافہ ہو گا۔

Card image cap

بڑے، زندگی کا رخ تبدیل کرنے والے فیصلوں سے بچئے،آستہ چلنے کا ہفتہ ہے،نویں(میڈیا، سفر، غیرملکی دنیا) سیارہ شمس برج سرطان کے خانے میں ہے، یہ نویں خانے پر اثرانداز ہے، فل مون چاند گرہن بھی 16جولائی کو آپ کے سائن کے خانے کی مخالف سمت میں ہو گا،بیرون ملک سفر پیش آ سکتا ہے،مقاصد بدلنے کا سوچیں گے، اچانک سفر پیش آ سکتا ہے۔سیارہ مریخ چھ ہفتوں کے لئے برج اسد کے خانے پر اثر انداز ہے ، نیا منصوبہ شروع کرنے کا امکان ہے، لیڈر شپ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا،باس آپ کی کارکردگی کا اعتراف کریں گے۔19جولائی کو عطارد نویں خانے میں ریٹروگریڈ ہو رہاہے ،اس عرصے میں مارکیٹنگ اور تعلیم متاثر ہو سکتی ہے۔سیارہ زہرہ برج سرطان میں ہو گا،فیملی کے ساتھ طویل سفر پیش آ سکتا ہے۔نواں خانہ مارکیٹنگ اور پبلشنگ کا بھی ہے لہٰذا کاروباری سفر بھی مفید رہنے کا امکان ہے۔

Card image cap

اگر پچھلے چندہفتوں میں اضافی آمدنی نہیں ہوئی تو اس ہفتے کہیں نہ کہیں سے فنڈز ملنے کی توقع کی جا سکتی ہے،پہلا گرہن اس وقت لگا تھا جب سورج برج سرطان میں 11ڈگری پر تھا یہ روپے کی آمد میںا ضافے کی علامت ہے۔چنانچہ محنت کیجئے، انشاء اللہ پھل ملے گا،مشترکہ دولت کے خانے پر نہایت مثبت علامات ہیں،آپ والدین یاکسی بزرگ کو ساتھ لے کر چلیے، انشاء اللہ رحمت ہو گی، آپ کے رکے ہوئے کام ہوں گے مگر یہ سب کچھ بزرگوں کی محبت اور دعائوںسے مشروط ہے، زندگی میں اس پہلو کو ہر گز نظرانداز نہ کیجئے۔جائیداد میں حصہ یا قرضہ بھی مل سکتا ہے۔یادر رکھئے۔ سیارہ مشتری آپ ہی کے برج میں رہ کر مریخ اور برج اسد کے ساتھ ٹرائن بننے والا ہے،یہ زبردست منافع اور اچھے سماجی میل ملاپ کی نشانی ہو سکتی ہے۔اس کے لئے تیار رہیے اور ابھی سے فیوچر پلاننگ کر لیجئے ۔

Card image cap

اس ہفتے کوئی بڑا معاہدہ وعدہ یا کام شروع نہ کیجئے،برج سرطان میں ہونے والا نیو مون سورج گرہن آپ کے مشترکہ بزنس اور تعلقات پر بھی اثرات انداز ہے۔16جولائی کو برج سرطان سے 10 ڈگری پر فل مون آپ کے اپنے سائن میں ہو گا۔اس لئے تعلقات میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں، آپ کا دوسرا پارٹنر وعدہ خلافی بھی کر سکتا ہے ، ہوشیار رہیے ۔لچک دار رویہ اختیار کیجئے۔ سیارہ زہرہ 27 جولائی تک ساتویں( تعلقات) خانے کی جانب بڑھ رہا ہے یہ نیو مون کے منفی اثرات میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ زندگی روٹین کے مطابق نہیں رہے گی۔ آٹھویں (انڈرورلڈ وغیرہ) پر بھی اثرات ہیں، کسی پرانے منصوبہ کی تکمیل ،سکینڈل کے منظر عام پر آنے یاغلط فہمی پیدا ہونے کی نشانی ہے۔نیومون کو سیارہ زہرہ بیلنس کر دے گا،یہ پارٹنر شپ کے خانے پر اچھے اثرات کا حامل ہے۔ سیارہ مریخ بڑے کاروبارے معاہدے کے خانے پر اثر انداز ہے،بڑی ڈیل ہو سکتی ہے ۔مگر عطارد زوال پذیر ہے اس لئے کچھ مسائل کے بعد ہی بڑی ڈیل ممکن ہو سکتی ہے۔

Card image cap

اس ہفتے آپ خاندانی معاملات پر کیرئیر کو ترجیح دیں گے جس سے کچھ مسائل رونما ہو سکتے ہیں، لچکدار رویہ رکھنا ہو گاورنہ رشتوں میں دراڑ پڑنے کی علامات ہیں۔16جولائی کے بعد بے حد جذباتی اورحساس رہیں گے۔ہو سکتا ہے کہ کچھ تلخ رشتے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں۔ نئی مہارت سیکھنے یا نیا کام ملنے کا امکان ہے،کوئی ایسا کام جو پہلے سے قطعی مختلف ہوسکتا ہے۔آپ کاسائن فیوچر کا سائن ہے یعنی ماضی سے زیادہ آپ کی نظر مستقبل پر ہوتی ہے،اس ہفتے بھی یہی منصوبہ بندی کریں گے کہ کل کو آپ کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ گرہن برج اسد اور برج میں لگے،غیر منافع بخش کام ختم ہو جائیں گے۔سیارہ زہرہ آپ کی شادی کے خانے کی جانب بڑھ رہا ہے،27جولائی سے 31اگست تک وہیں رہے گا، ازدواجی زندگی نہایت خوشگوار رہے گی، غیر شادی شدہ افراد کے رشتے کی بات چل سکتی ہے۔

Card image cap

سیارہ زہرہ 27جولائی تک نہایت اچھے زاوئیے پر ہے، اہل خانہ کا پیار ملے گا،کسی بچے کی جاب یا شادی کا امکان ہے،خاندان میں مقبول رہیں گے، پرانی تلخیاں ختم ہو سکتی ہیں،سیارہ عطارد اچھی حالت میں نہیں، یہ زوال پذیر ہے، کوئی دوست ہی کام میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیدا کرے گا۔کوئی غلط فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔31جولائی تک برقی اور الیکٹرانک کے آلات کی خریداری یا ان اشیاء سے متعلق ٹھیکہ لینے سے گریز کیجئے۔ان کاموں کے لئے 21، 26،29تاریخیں موافق ہو سکتی ہیں۔روحانیت میں بہت دل چسپی رہے گی،حج یا عمرہ کرنے کا امکان ہے۔شادی شدہ افراد غلط فہمی سے بچیں۔ پروفیشنل طلبا ء کامیاب رہیں گے۔سوشل سائنسز کے طلبا کو بیرون ملک سفر پیش آ سکتا ہے۔ورزش کا وقت شاید نہ ملے، آنکھوں اور غدود کا خیال رکھئے۔