☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل متفرق غور و طلب فیچر فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا خواتین کھیل ادب کیرئر پلاننگ

آپ کا ہفتہ

Card image cap

سیارہ زہرہ دولت کے خانے سے نکل آیا ہے، نئی ملازمت اور مواقع ملنے کے امکانات کم ہیں،مگر نیو مون کے اچھے اثرات باقی ہیں، 22جون کو سیارہ شمس فیملی کے خانے میں آیا ہے، گھر بدل سکتا ہے،ماحول کو بہتر بنانے میں دل چسپی رہے گی۔جائیداد بننے کے امکانات ہیں 27جون کو سیارہ عطارد پانچویں خانے میں آئے گا، بزنس اور سروس کے لئے اچھا ہے ، اولاد کی جانب سے خوشی مل سکتی ہے، بچوں کو جاب ملنے کے اشارے ہیں ۔موڈی اور بے صبرے رہیں گے۔سیارہ مریخ چوتھے سیکٹر میں ٹرانٹ پر ہے، جائیداد کی خریداری یا گھر بدلنے کے لئے اچھا وقت نہیں۔ ایک سال تک باس یا افسر سے کھچائو یا انا کا مسلہ پیدا ہو سکتا ہے۔رئیل سٹیٹ کے بزنس سے منسلک افرادمحتاط رہیں۔

Card image cap

فل مون برج قوس سے 26ڈگری پر ہوا تھا،بزنس مین اور جاب سے منسلک افراد کے لئے کئی اچھی خبریں ہیں۔جاب سے منسلک افراد بدستور دولت کے معاملات سے ڈیل کرتے رہیں گے، ادارے سے بونس یا کوئی چیک ملنے کے بھی اشارے ہیں۔فل مون سیارہ مشتری کے بہت قریب ہوا تھا،روپے پیسے کی کمی کاامکان نہیں۔سیارہ یورینس بھی بہت فعال ہے،اچانک ملنے والی کوئی خوشخبری آپ کو حیران کر دے گی۔سیارہ مریخ ہوم سیکٹر کی جانب بڑھ رہا ہے، گھریلو معامالات میں آپ کی دل چسپی میںاضافہ ہو گا۔15اگست تک کسی فیملی بزنس سے منسلک رہنے کے بھی اشارے ہیں۔برج قوس میں ہونے وال فل مون بزنس مین کی زندگی میں نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے،آپ اپنے بزنس اور زندگی کو نئے انداز سے دیکھیں گے۔یاد رکھئے،سیارہ زہرہ جس زائچے کا حاکم ہو،اسپر اللہ کی اتنی رحمت ہوتی ہے کہ اس کے لئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ’’سکائی از دی لمٹ‘‘۔

Card image cap

اگلے مہینے زبردست سرگرمیاں ہوں گی، ابھی سے کمر کس لیجئے،اس ہفتے آپ ایک کے بعد دوسرا کام کریں گے۔جاب یا بزنس میں تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔ سیارہ مریخ دولت کے خانے پر اث انداز تھا ، بزنس مین اپنے پارٹنر سے بہتر شرائط کنوانے میں کامیاب ہو جائیں گے، رشتے کا امکانات ہیں۔ بزنس، جاب کی جگہ پر بھی شادی کی امکان ہے۔نیو مون بھی تعلقات کے خانے میں ہوا تھا۔سائنس اور آرٹس سے منسلک افراد کے تخلیقی کام کے لئے بہترین وقت ہے۔ 27جون کو عطارد تیسرے خانے میں ہو گا، ادب سے متعلق افراد کے لئے اچھا ہے۔سیارہ مشتری اورفل مون ساتویں خانے میں ہوا، بزنس میں پھیلائو کے لئے بہترین وقت ہے۔اسے ضائع مت کیجئے۔

Card image cap

دولت کے بہت اچھے دن گز ر گئے، اب ذرا محتاط رہیے،بے روزگار افراد کو جاب مل جائے گی، روپے پیسے کی آمد و رفت رہے گی مگر آپ کی توقع سے کم۔سیارہ زحل کی چھٹے خانے میں موجودگی کاموں کی رفتار کو سست کر دے گی، گھبرائیے نہیں، اس کا آسان سا حل ہے، محنت دگنی کر کے آپ ہرمشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔مگر چونکہ برج سرطان کے حامل افراد کے لئے سیارہ زحل آٹھویں خانے کا حاکم سمجھا جاتا ہے لہٰذاپیشہ ور افراد، جیسا کہ انجینئرز، ڈاکٹرز، ایم بی پاس وغیرہ کے لئے اچھا وقت ہے۔ اضافی آمدنی کے اشارے ہیں۔ٹھیکے پر کام کرنے والوں کو کوئی نیا منصوبہ بھی مل سکتا ہے۔اس ہفتے کام میں کامیابی کا تناسب بھی بہتر رہنے کے اشارے ہیں ۔ دفتر اور بزنس میں حاسد منہ کی کھائیں گے،باس کی حمایت حاصل رہے گی۔

Card image cap

سیارہ عطاردبرج سرطان کے خانے میں ہے، دونوں نا موافق ہیں، ایک جذباتی اور دوسرا منطقی ہے سیارہ مریخ بھی برج سرطان ہیں ہے، کمیونیکیشن کے مسائل رونما ہو سکتے ہیں۔ انانیت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ 12 خانے پر منفی اثرات کا مطلب ہی ہوا کہ آپ کے اچھے کام کی پذیرائی کا بھی امکان نہیں۔ کوئی پرانا سکینڈل منظرعام پر آ سکتا ہے۔ دسواں خانہ طویل المیعاد منصوبہ بندی سے بھی ہوتا ہے لہٰذا مستقبل کی منصوبہ بندی نہ کرنے والوں کو مشکل پیش آ سکتی ہے۔سیارہ شمس بارہویں خانے میں ہو گا، آپ کچھ کچھ ریلیکس محسوس کریں گے۔انا سے باہر نکلیے،حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیجئے۔زحل اور پلوٹوناموافق زاویے پر ہیں، حکومت سے منسلک کاروبار میں پیسہ پھنسنے سے بچانے کی کوشش کیجئے۔مریخ اور عطارد کے راستے میں زحل اور پلوٹو رکاوٹ ہیں، جاب تو ملے گی، مگر آپ کے مطلب کی نہ ہو گی۔کام کی رفتار کو سست کر دیجئے،اگست میں اس سے بہت بہتر وقت آنے والا ہے، تیار رہیے۔

Card image cap

سیارہ مریخ اور سیارہ عطارد بزنس اور کیریئر کے خانے پر اثراندازہیں، البتہ زحل اور پلوٹو رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، آپ نئے کام کے لئے تیار نہیں،بزنس اجلاس بھی ملتوی ہو سکتے ہیں۔سیارہ مشتری بھی موافق ہے مگر دوسرے ستارے کام نہیں کرنے دیں گے،دوستیوں یا کاروباری گروپ میں رکاوٹ آ سکتی ہے،آپ اپنے کام سے اکتا سکتے ہیں۔ سیارہ شمس برج سرطان کے خانے میں آ گیا ہے، اب آپ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے دوسروں کی مدد لیں گے۔کئی دوست آپ کے ساتھ ہیں،ان پر اعتماد کر کے آگے بڑھیے،شمس بھی برج سنبلہ کے خانے میں ہی ہے،کسی سوچ بچار میں پڑنے کی بجائے کام کیجئے ۔ شمس اور زہرہ کا ملاپ کیریئر کے خانے میں زبردست ہے، جاب بھی مل سکتی ہے اور بزنس بھی چمک سکتا ہے، کوئی آپ کی مدد کرے گا۔ 24جون کو زہرہ نیپچون کے ساتھ ناموافق زاویے پر ہوگا،گھر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔بہت سوشل ہفتہ ہے مگر اپنے خول سے باہر نکلئے۔

Card image cap

سیارہ زحل اور پلوٹوگھریلو معالات میں ناموافق زاویے پر ہیں،جائیداد کے معامالات میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔سیارہ مریخ کیرئیر،رئیل سٹیٹ کے شعبے میں اچھی پوزیشن پر نہیں ہیں۔ چنانچہ باس کے ساتھ بحث مباحثہ ہو سکتا ہے۔سیارہ زحل کاموں میں رکاوٹ کی علامت ہے۔ لہٰذا 23جون تک کوئی نیا کام نہ شروع کیجئے،اس کے بعد آپ کوئی بھی معاہدہ کر سکتے ہیں مگر آپ کو جم کر کام کرنا ہو گا۔ برج جوزا کی توانائی میزان کے ساتھ موافق ہے لہٰذا ہر رکاوٹ کے باوجود آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے، اور کسی مشکل کا اثر نہیں لیں گے۔سیارہ زہرہ تعلقات کے خانے میں مشتری کے ساتھ بہت موافق ہے۔سفر پیش آ سکتا ہے، ورکشاپ میں شرکت کاموقع مل سکتا ہے۔بزنس ٹرپ پیش آ سکتا ہے، مارکیٹنگ سے منسلک افراد کے لئے زبردست سرگرمیں کا ہفتہ ہے۔مناسب انداز میں کاروبار کرنے والوں کی ترقی کے اشارے ہیں۔

Card image cap

سیارہ شمس اور زہرہ کی پوزیشن بہت موافق ہے، روپے پیسے کے حصول، دوسروں کو متاثر کر کے ان کی مدد ، معاہدہ کرنے کے اشارے ہیں۔سیارہ عطارد برج سرطان کے خانے میں ہے، تصوراتی دنیا میں رہیں گے،قنوطیت طاری رہے گی، محتاط رہیے۔سیارہ زحل اورسیارہ پلوٹوشیڈو سیکٹر میں تبدیلی کی علامت ہے، پلوٹونا موافق زاویے پر ہے، کاروبارے معاہدے چلانے کے لئے محتاط رہیے۔سیارہ مریخ برج سرطان میں رہ کر کمزور اور موڈی بن جاتا ہے، اچھی علامت نہیں۔فیصلہ سازی میں وقت نہیں لگائیں گے، جس کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔سفر اور اعلیٰ تعلیم کا امکان ہے۔ٹیچنگ، مارکیٹنگ انڈسٹری سے منسلک افراد منافع کام سکتے ہیں۔سیارہ نیپچون زحل کے ساتھ موافق زاویے پر ہے، آپ کے آئیڈیاز کو پذیرائی مل سکتی ہے۔سیارہ شمس برج سرطان کے خانے میں ہے۔بے صبری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بالکل نہ گھبرایئے، آپ کی سمت ٹھیک ہے اور ذرا سی محنت سے آپ حالات کو بدل سکتے ہیں۔

Card image cap

سیارہ زہرہ موافق زاویے پر ہے،اس ہفتے غیر متوقع واقعات پیش آ سکتے ہیں۔دفتری اور بزنس تعلقات میں بنیادی تبدیلیوں کے اشارے ہیں، نئے بزنس تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔نئے بزنس میں سرمایہ کاری نہ کیجئے،رواں بزنس اور تحقیق سے منافع کمایا جا سکتا ہے۔سیارہ شمس برج سرطان کے خانے اور سیارہ زحل آمدنی کے خانے میں ہے نیپچون زحل کے ساتھ موافق زاویے پر ہے، آمدنی بڑھانے اور پارٹنرشپ کے مواقع مل سکتے ہیں۔آج کے بعد سے آمدنی کے دوسرے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔سیارہ زہرہ کے ساتویں خانے پر اثرات کی شادی کی علامت ہیں۔تعلقات اور دوستی کا ستارہ زہرہ بہت موافق زاویے پر ہے۔دفتری اور کاروباری ماحول بہت خوشگوار رہے گا۔ 22 جون سے سیارہ شمس ساتویں خانے پر اثر انداز ہے، چھپی ہوئی کوئی بھی بات منظر عام پر آ سکتی ہے، گھبرائیے نہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ اسی ہفتے سیارہ27نویں خانے پر اثر انداز گا، سفر پیش آسکتا ہے۔

Card image cap

سیارہ مشتری ساتویں خانے میں ہے،بزنس میں پھیلائو کے اشارے ہیں،مریخ اور عطارد ساتویں خانے پر اثر انداز ہیں۔نئی جاب مل سکتی ہے۔ ستاروں کی پوزیشن روحانیت اور دوسروں کی مدد کی جانب اشارہ کرتی ہے،کسی کی مدد کیجئے، یا بڑے کو ساتھ لے کر چلئے، ورنہ مالی آسودگی میں کمی آ سکتی ہے۔27جون کوسیارہ عطارد آٹھویں خانے میں ہو گا مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، جاب یا بزنس کانیا معاہدہ کرنے کے لئے اچھا وقت ہے۔آپ پہلے کی بہ نسبت بہت طاقت ور اور دبنگ ہوں گے۔حاسد دشمن منہ کی کھائیں گے۔تاہم عطارد برج سرطان میں زیادہ موافق زاویے پر نہیں ہو گا۔بزنس پارٹنر سے تنائو کے اشارے ہیں۔ دوسروں سے مذاکرات میں رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔آپ سسٹم کو ری سٹرکچر کرنے کا سوچیں گے۔

Card image cap

21جون کے بعد سے بہتر وقت شروع ہو گیا ہے،دبائو میں کچھ کمی آئے گی۔سیارہ زہرہ برج جوزا اور شمس کے ساتھ ٹرانزٹ میں تھا، شادی یا اولاد کی نعمت سے نوازے جانے کے اشارے ہیں۔سیارہ مریخ بھی برج سرطان کے خانے میں ہے،جذبانیت بھی رہے گی مگر غصہ کے بھی اشارے ہیں۔ کمیونیکیشن کا ستارہ عطارد بھی اچھی پوزیشن پر نہیں ہے،کام کی جگہ پرتنازعہ پیدا ہونے کے اشارے ہیں۔دوسری جاب کرنے کا سوچیں گے۔یہ بھوت سوار رہے گا۔باس سے بھی مدد ملنے کا امکان نہیں۔زحل اور پلوٹوبھی 12ویں خانے میںنا موافق پوزیشن پر ہیں،محتاط رہنا ہو گا۔سیارہ پلوٹو ناموافق ہے ،کچھ رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔سیارہ زہرہ کے پانویں خانے پر اثرات اور23جون کو سیارہ مشرتری کے اچھے اثرات ہوں گے۔ نئے کاروباری تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔ طویل المیعاد منصوبے بن سکتے ہیں۔انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک افراد ترقی کریں گے۔

Card image cap

سیارہ مریخ تین ہفتے سے 5ویں خانے میں ہے، نیا تخلیقی بزنس یا مصنوعات لانچ کرنے کا اچھا موقع ہے،کوئی ثقافتی کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے، شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد کی ترقی کے اشارے ہیں۔جاب سے منسلک افراد یا طلبا کو کورس پر جانے کا موقع مل سکتا ہے ۔فیملی میں پائی جانے والی کشیدگی یا تنائو کم ہو سکتا ہے۔بزنس مین کوسفر کا موقع مل سکتا ہے، جاب سے منسلک افراد کادور دراز کے مقام پر تبادلے یا بزنس شروع کرنے کے اشارے ہیں۔ لائف کی سمت بدل سکتی ہے۔22جون سے سیارہ شمس پانچویں خانے میں سیارہ مریخ اور زہرہ کے ساتھ ہے، میل ملاپ بڑھے گا، جاب میں کوئی مدد کر سکتا ہے۔باس سے بنی رہے گی۔اسی ہفتے سیارے زہرہ کا چھٹے خانے میںجانا انٹرویو یا بزنس کے مذاکرات کے لئے اچھا ہے، انٹرویو میں کامیابی مل سکتی ہے۔سیارہ مشتری چھٹے خانے میں ہے، روزمرہ سے ہٹ کر کوئی کام کرنا پڑ سکتا ہے۔