☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا رپورٹ متفرق خصوصی رپورٹ شخصیت فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا کھیل انٹرویوز خواتین روحانی مسائل

آپ کا ہفتہ

Card image cap

8اکتوبر سے ستارہ عطارد اچھی پوزیشن میں ہے ،ٹیکسوں کے مسائل اور ادائیگی بہتر ہو جائے گی، اسی ہفتے سیاہ مریخ بھی اسی خانے میں آجائے گا،اورسیارہ زہرہ ساتویں خانے آٹھویں خانے میں چلا جائے گا، مالی طور پر اچھی خبر مل سکتی ہے، تعلقات میں بہتری آئے گیء، رشتہ طے ہونے یا نئے کاروباری ساتھی ملنے کا امکان ہے۔ پارٹنر کی جانب سے اضافی منافع یا آفس میں بونس وغیرہ ملنے کا امکان ہے۔باس کاتعاون حاصل رہے گا۔ 13اکتوبر سے ستارہ شمس بھی موافق زاویے پر ہے۔اسی ہفتے فل مون بھی مثبت زاویے پر ہوگا،سیارہ شمس آٹھویں خانے کی جانب رواں ہے،کاروباری تعلقات مستحکم ہونے اور کاربار یا کام کی جگہ پر رشتہ طے ہوسکتاہے۔بزرگوں (ماں ،باپ،دادا وغیرہ)کی خدمت کیجئے ،ستاروں کی پوشین بزرگوں کے خانے میں اچھی ہے۔ آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں ،انشاء اللہ۔

Card image cap

نیو مون برج میزان کے خانے میں ہوا تھا ،اسے سیارہ یورینس کے ساتھ ملا دیکھا نجائے تو یہ بولڈ فیصلے کرنے کی علامت ہے۔اس ہفتے جرات مندانہ فیصلے کر سکتے ہیں،بعض کام عجلت میں کرنے کی علامات ہیں، اسی ہفتے سیارہ عطارد پارٹنر شپ کے خانے میں ریٹروگریڈ ہو گیا ہے،یہ نو دسمبر تک برج عقرب کے خانے میں رہے گا،آپ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کر یں گے، اور ان میں تبدیلیاں لائیں گے ۔تین ستارے شمس، زہرہ اور عطاردبھی ساتویں (تعلقات)خانے پر ہی اثرانداز ہیں،بزنس کے تعلقات مستحکم ہو ںگے۔سیارہ شمس کی برج میزان میں موجودگی جاب میں مصروفیت کی علامت ہے۔مریخ کی چھٹے خانے میں موجودگی بہت زیادہ مصروفیت اورنیو مون پرانے کام کو وقت دینے کی علامت ہے جن افراد نے کوئی نیا کام شروع کیا ہے اسے وقت دینے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ سیارہ یورینس پہلے خانے میں براجمان ہے، سال بھر نت نئے کام کرنے کی امنگ رہے گی ۔

Card image cap

سیارہ شمس ، زہرہ اور عطارد چھٹے خانے (جاب) کے خانے پر اثر انداز ہیں، نیو مون بھی کام میں تبدیلی کی علامت ہے۔کام میں دل نہیں لگے گا، ملازمت چھوڑکر نیا کام کر سکتے ہیں۔ جاب یابزنس کے کشیدہ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔رشتہ طے ہونے کابھی امکان ہے، دوسیارے انٹرٹیمنٹ کے خانے میں جمع ہیں،انڈسٹری سے منسلک افراد کے لئے اچھی خبر ہے۔سیارہ مشتری لرننگ کے خانے میں ہے، ملازمین یا طلبا ء کورس پر جاسکتے ہیں، نوکری کے لئے انٹرویو میں کامیابی مل سکتی ہے، انشا اللہ۔ سیارہ مریخ پانچویں خانے میں ہے،آپ کے اندر کا بچہ جاگ جائے گا، گھر میں بچوں کے ساتھ وقت گزرے گا، ہوم سک رہیں گے۔یورینس بارہویں خانے میں ہے ، طبیعت موڈی رہے گی ، باربار کام چھوڑنے یا بدلنے کی جانب رجحان رہے گا ، ایسا مت کیجئے گا۔13اکتوبر کافل مون موافق زاویے پر ہوگا،نئی جاب مل سکتی ہے۔ یہ دوستوں، اورخاندانی تعلقات میں تبدیلی کی بھی علامت ہے ۔ محتاط رہیے،رشتے میں دراڑ بھی پڑ سکتی ہے۔

Card image cap

آپ کے زائچے کااہم سیارہ چاند ہے ، لہٰذا آپ کو اس ہفتے دوسروں کے ساتھآئیڈیاز شیئر کرنے سے مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ آیڈیاز کو آفس میں پذیرائی ملے گی۔ سیارہ شمس اور مریخ کا زاویہ اچھاہے ، سیارہ شمس تیسرے خانے سے نکل رہا ہے ہے، تکان بھی ہو سکتی ہے۔آپ کے سائن کے سسٹر سائن سنبلہ میں ستاروں کا دبائو دوسروں کے لئے کچھ کام کرنے کی علامت ہے، این جی اوز سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہے۔پرجوش رہیں گے۔پانچویں خانے میں ہونے والا فل مون نئے بزنس یا کام کی علامت ہے، انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہفتہ ہے۔ تخلیقی کاموں سے منسلک افراد کو کام مل سکتا ہے، ان کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔اسی ہفتے جاب میں تبدیلی یاپسند کی جگہ پر ٹرانسفر کرانے کے بھی اشارے ہیں۔یہ ایریا آپ کے لئے نہایت اہم ہے، گھر بدل سکتا ہے، تعمیر و مرمت میں دل چسپی رہے گی۔ اہل خانہ کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے مگر دوستوں سے پرانے تنازعات میں دوری پیدا ہو سکتی ہے۔اسی خانے میںہونے والافل مون بھی خوشی ملنے کی علامت ہے۔

Card image cap

اسی مہینے کی 18تاریخ کے بعد عطارد بھی فاروڈ پوزیشن میں آجائے گا جس سے آپ کے کام میں سستی دور ہو جائے گی،جو لوگ زندگی کو ٹھہرا ہوا محسوس کرتے تھے ، یہ کیفیت ختم ہو جائے گی۔سیارہ شمس اور مریخ کا ملاپ منت کرنے کی علامت ہے، جتنا ہو سکے ،کیجئے، انشاء اللہ اجر ملے گا۔کاروبار شروع کرنے اور اس سے مالی فائدہ ہونے کے اشارے ہیں۔سیارہ زہرہ کے ساتھ شمس کا موافق زاویہ رشتوں میں مضبوطی کی علامت ہے۔ مدتوں سے رشتہ تلاش کرنے والوں پر اللہ کی رحمت ہو سکتی ہے۔شادی یا نوکری ی صورت میں بچے کی خوشی مل سکتی ہے، اولاد کا خیال کیجئے،جوا اوقر اس قسم کے کاموں میں نقصان کے اشارے ہیں۔ان سے بچئے۔فل مون بہتر زاویے پر ہو گا کیش فلو ٹھیک رہنے کے اشارے ہیں۔برج حوت کے خانے میں ہونے والا فل مون اورنیپچون اور مشتری کا زاویہ آپ کے اختیارات میں اورنئے بزنس یا کام میں بہتریہ کی علامت ہے۔

Card image cap

سیارہ مریخ پہلے دوسرے خانے میں ہے،مالی معاملات میں محنت کرنا ہو گی ورنہ اخراجات آمدنی سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔کامم ملنے کا انتظار مت کیجئے، پیسہ آپ کے پاس خود چل کر نہیں آئے گا،اس کلے لئے ابھی سے اپنے منصوبوں پر کام شروع کیجئے، اللہ کی رحمت کے اشارے ہیں۔سیارہ یورینس ساتویں خانے میں ہے، سال بھر مالی معاملات میں اتارا چڑھائو آتا رہے گا۔آٹھوویں خانے میں ہونے والا فل مون ذہنی سکون اور خاندانی تعلقات میں بہتری کی علامت ہے۔سیارہ زحل اور پلوٹو پانچویںخانے میں ہیں،حسابات چیک کیجئے ورنہ کوئی دھوکہ دے سکتا ہے،قرضے کی ادائیگی مشکلات کا باعث بنے گی،آپ کو مالی منافع دینے والے دوست مل سکتے ہیں۔

Card image cap

سیارہ شمس ،زہرہ اور عطارد ستارے دوسرے خانے کی جانب رواں ہیں، پوری زندگی کو ری سیٹ کیجئے،زندگی میں توازن قائم کرنے کے لئے اچھا وقت ہے، آپ نے بہیت وقت جائو کر لیا ہے اب دل لگا کر کام کیجئے، ثمر ملے گا انشاء اللہ۔ ستارہ زہرہ آپ کے اپنے سائن کے خانے سے دولت کے خانے کی جانب روان ہے ، پیسہ کمانے کا اچھا وقت ہے۔خوب محنت کیجئے، بے روزگار کو روزگار ملنے ،برسرروزگار کی ترقی کا امکان ہے،جاب یا پیسوں کے بارے میں اچھی خبرآ سکتی ہے، انشاء اللہ۔سیارہ عطارد بہت ناموافق حالت میں تھا مگر اب یہ فارودڈ پوزیشن پر ہے، آپ کے کاموں میں سستی دور ہو گئی ہے۔میڈیا، اشتہارات اور ایسی دوسری انڈسٹریزسے منسلک افراد کے لئے اچھا وقت ہے،کسی کو پروموٹ کرنے کا کام مل سکتا ہے۔

Card image cap

سیارہ شمس برج میزان سے نکل کر اسی ہفتے برج عقرب کے خانے میں چلا جائے گا۔بہت ڈائنامک اور بولڈ فیصلے کرنے والی انرجی ہو گی ،اس ہفتے لبریشن کی خواہش پیدا ہو گی ۔باس کے دبائو سے بھی آزاد ررہنا چاہیں گے،مگر ایسا نہ کیجئے گا۔ان خواہشات کو خودپر قابو میں رکھیے۔ اس ہفتے دوسروں کی مدد سے ہی طویل المیعاد منصوبے ممکمل ہوں گے۔آپ نئے مقاصد بھی منتخب کر سکتے ہیں۔سیارہ مریخ اور یورینس کا زاویہ نئی ٹیکنالوجی کا بزنس کرنے والوں کے لئے اچھا ہے ۔زہرہ اور عطارد پہلے خانے میں ہیں ، ترقی کا موقع مل سکتاہے، قدر و قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے،مرضی سے ملاقاتیں کریں گے جس سے کئی دوست ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ سیارہ مریخ بارہویں خانے میں ہے،روحانیت کی جانب رجحان رہے گا، تنہائی پسند بھی ہو سکتے ہیں۔ چھٹے خانے میں ہونے والا فل مون صحت پر توجہ دینے کی علامت ہے ورنہ تھکان محسوس کر سکتے ہیں۔

Card image cap

برج سنبلہ کے خانے میں بہت زیادہ توانائی کے ساتھ مہینے کا آغاز ہوا تھا،ایکشن لینے کا موقع ملے گا، بزنس میں اگر نقصان ہوا ہے تواسے پورا کرنے میں مدد ملے گی۔اپنے مقاصد پر بہت توجہ دیجئے۔ سیارہ شمس ہائی انرجی کے زاویے پر ہے۔ ضرورت سے زیادہ اعتماد پیدا ہو گا۔سیارہ مشتری پہلے خانے میں ہے،کیش فلو میں مشکلل پیش نہیںآئے گی۔ 13اکتوبر کو ہونے والافل مون بھی آمدنی اور اخراجات میں توازن کی علامت ہے۔سیارہ زحل اورپلوٹو دوسرے خانے میں ہیں، کوئی پہچان والاشخص نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے مگر آپ اللہ کی رحمت اور اپنے دھیمے انداز سے اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ مشتری اور نیپچون آپس میں کنجائن پر ہیں، آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے لیکن سیارہ مشتری سکوئر پر بھی ہے جس سے کچھ رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔آپ خود بھی کسی چھوٹے سے معاملے کو بڑا بنا سکتے ہیں۔ سیارہ مریخ گیارہویں خانے میں ہے،آپ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کر کے بہتر پوزیشن میں جا سکتے ہیں۔پانچویں خانے میں ہونے والا فل مون نئے بزنس یا کام کی علامت ہے، آرام بھی ملنے کی توقع ہے۔انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہفتہ ہے۔

Card image cap

سیارہ زہرہ اور عطارد گیارہویں خانے سے نکل رہے ہیں،کیریئر اور زندگی کی سمت میں کچھ تبدیلیوں کا وقت گزر چکا ہے،اس ہفتے کسی ٹریننگ پر جانے کا امکان ہے، مشترکہ بزنس کے لئے اللہ کی رحمت سے پارٹنر مل سکتا ہے،سیارہ مریخ کی دسویں خانے میں آمد مالی استحکام کی علامت ہے ۔پراجیکٹ اور گھر کی تعمیر و مرمت میں دل چسپی رہے گی۔13اکتوبر کو چوتھے خانے میں ہونے والا فل مون مکان، گھر یا بزنس میں تبدیلی کی علامت ہے۔، مستقل طور پر بیرون ملک جانے کا موقع بھی مل سکتا ہے، شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا، کوئی فیملی ممبر بزنس میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے جس کا فائدہ ہو گا۔این جی اوز سے منسلک افراد کو پارٹنر مل سکتا ہے،

Card image cap

زحل اور پلوٹوبارہویں خانے میں براجمان ہیں،آپ کی مرضی کے خلاف کوئی کام ہو سکتا ہے۔سیارہ زہرہ اور عطارد دسویں خانے کی جانب رواں ہیں، جاب مل سکتی ہے،ریٹائرڈ زندگی گزارنے والوں کے لئے بھی اچھا ہے، انہیں بھولنے والے یاد کر سجکتے ہیں۔ 13اکتوبر کو آپ کے تیسرے خانے میں فل مون ہوا،گھر یا جاب کے مقام میںتبدیلی کی علامت ہے۔ بزنس پارٹنر بدل سکتا ہے، ٹیکنالوجی سے منسلک افراد سرمایہ کی سرمایہ کاری کے اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔سیارہ شمس اور مریخ کا ملاپ سیلانی طبیعت کی علامت ہے۔موڈی رہیں گے ۔سیارہ شمس کے برج سنبلہ پر اثرات نا موافق ہیں، چوری ٹھگی ہو سکتی ہے ۔ ٹیکس یا قرضے کے مسائل پریشان کن ہو سکتے ہیں۔سیارہ مریخ کی آٹھویں خانے میںموجودگی خواہشات میں اضافے کی علامت ہے۔ یہ زندگی میں تبدیلی کا خانہ بھی ہے لہٰذا کسی قسم کی تبدیلی کے لے بھی تیار رہیے۔ کام کی نوعیت یا مقام بھی بدل سکتا ہے۔

Card image cap

سیارہ زحل اور پلوٹو گیارہویں خانے میں جمع ہیں،خوف اور منفی اندیشے دور کرکے کام میں دل لگائیے، پریشانیوں کو چھواڑ دیجئے،محنت کا پھل ملے گا، انشاء اللہ۔سیارہ عطار اور زہرہ کی نویں خانے میں موجودگی سفر کے لئے اچھی ہے، بیرون ملک میٹنگ ہو سکتی ہیں، حج اور عمرہ کی خواہش پوری ہو سکتی ہے،شادی کا بھی امکان ہے، دوسروں کا خیال رکھئے، آپ کودوسروں کی مدد کرنے کچھ مل سکتا ہے۔سیارہ مشتری دسویں خانے میں براجمان ہے، لرننگ، اعلیٰ تعلیم اور بزنس میں پھیلائو کے اشارے ہیں۔ مگر بزرگوں کو ساتھ لے کر چلیے، ان کے نام پر شروع کرنے ولے بزنس پر اللہ کی رحمت ہو سکتی ہے۔آپ کے مالیاتی ایریا میں فل مون ہوا، آمدنی میں اضافے کا امکان ہے، انشا اللہ۔جاب سے منسلک افراد نے بزنس شروع کیاا تو اللہ کی رحمت ہو سکتی ہے، ذرائع آمدنی بھی ایک سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔