☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(حاجی محمد حنیف طیب) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) متفرق(احمدعلی محمودی ) خصوصی رپورٹ(پروفیسر عثمان سرور انصاری) خصوصی رپورٹ(سید عبداللہ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) فیچر(نصیر احمد ورک) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(محمد سعید جاوید)

آپ کا ہفتہ

Card image cap

سیارہ مریخ 12ویں خانے میں ہے، یہ شیڈو سیکٹر بھی ہے، سیارہ شمس بھی اسی سیکٹر پر اثر انداز ہے،کوئی چھپی ہوئی بات منظر عام پر آ سکتی ہے، ٹیکسوں کا قابل حل مسئلہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔یہ لمبی منصوبہ بندی کرنے کا وقت نہیں ہے، کیریئر سے متعلق سوچ بچار کرنے کے لئے اچھا وقت ہے،نئی جاب بھی مل سکتی ہے۔ اسی ہفتے عطارد اور بعض دوسرے ستاروں کا ملاپ بھی خوب سوچ بچار کی علامت ہے۔نیا بزنس ،نیا کام ،نیا کاروباریا نئی جاب میں کامیابی کا اشارہ ہے۔شادی بھی ہوسکتی ہے۔ سیارہ شمس کی شیڈو سیکٹر میں موجودگی تحریر، تعلیم اور میڈیا سے منسلک افراد کے لئے اچھی ہے۔کوئی بات کلک کر سکتی ہے۔سیارہ زہرہ بھی آپ کے اپنے ہی سائن کے خانے میں ہے، حلقے میں مقبول رہیں گے، باس کا تعاون حاصل رہے گا۔سیارہ مریخ کی کیریئر کے سیکٹر میں موجودگی جاب اور بزنس کی مشکلات میں کمی کی علامت ہے۔کاروباری سفر اور بیرون ملک بزنس کا اشارہ ہے۔

Card image cap

سیارہ شمس چار ہفتوں کے لئے برج حوت میں ہے،آپ کے بزنس لیڈر شپ اور جاب کے خانے سے نکل کرطویل المیعاد بزنس ، کیریئر، نئے منصوبوں کی لانچنگ اور مقاصد کے خانے میں ہے،نیو مون بھی برج حوت میں 23فروری کوہوا، یہ تعلقات اور مشترکہ بزنس ، تنظیم اور اداروں کا خانہ بھی ہے ،یہ شعبے ہی اہم رہیں گے۔ کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک افراد کے کورس یا از سر نو تعلیمی سرگرمی شروع کرنے یا پیشہ ورانہ تربیت کا امکان ہے۔کاروباری سفر پر جانے اور بزنس میٹنگس کا بھی امکان ہے۔ سیارہ عطارد 10مارچ تک سست رہے گا ، مشترکہ بزنس میں تبدیلی آ سکتی ہے کوئی نیا پارٹنر بھی مل سکتا ہے۔سیارہ مریخ برج جدی میں ہے، زحل بھی اسی خانے میں ہے اب آپ کا نواں خانہ بھی اہم ہے، آپ بہت بولڈ ہو کر کام کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آن لائن بزنس میں ترقی کا امکان ہے۔سیارہ زہرہ برج حمل ہے، یہ بھی جاب یا بزنس کی منصوبہ بندی کرنے یا تعلیمی سرگرمی میںمصروفیت کی علامت ہے۔

Card image cap

21فروری سے سیارہ مریخ 8ویںاور سیارہ یورینس12 ویں خانے میں ہیں، اچانک کہیں سے مالی مدد مل سکتی ہے، ذرائع آمدنی میں اضافے کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں، یہ اللہ کی رحمت کی نشانی ہے۔ سیارہ شمس 10ویںخانے میں مثبت زاویے پر ہے۔آمدنی اور بزنس میں بہتری یا تبدیلی کا اشارہ ہے، اچھا زاویہ ہے۔ برج حوت میں ہونے والا نیو مون سماجی شعبے میں کوئی نیا کام کرنے کی علامت ہے، این جی اوز سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہے۔رکے ہوئے کام بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ 25 فروری کو دسویں خانے میں سیارہ شمس اور عطارد کا ملاپ اچھی خاصی مصروفیت اور اوپر تلے تبدیلیوں کی علامت ہے۔بزنس اور ورک کے شعبوں میں جو کرنا چاہتے ہیں ان پر فوکس کرنا ہو گا۔سیارہ مریخ دسویں خانے میں ہے، کوئی بولڈ فیصلہ بھی کر سکتے ہیں لیکن ہر مالی فیصلہ سوچ سمجھ کر کیجئے گا۔

Card image cap

سیارہ زہرہ آپ کے خانے سے دسویں پر بھی اثر انداز ہے،آپ آفس اور بزنس میں مقبول ہو سکتے ہیں۔سیلزکے شعبوں سے منسلک افراد ترقی کر سکتے ہیں۔اعلیٰ تعلیم ، لرننگ میں کامیابی کی علامت ہے۔سیارہ شمس برج حوت ( ترجیحات) کے خانے میںہے۔9ویں خانے کے معاملات اہم رہیں گے۔ نیومون بھی اس خانے میں ہو رہا ہے۔روحانیت کی جانب رجحان بڑھنے کی علامت ہے، تعلیمی شعبوں سے منسلک افراد کو جاب مل سکتی ہے۔ سیارہ عطارد9ویں خانے میں سست پڑ گیا ہے،اس کی الٹی چال سے بچئے ، محنت دگنی کرنا پڑ سکتی ہے۔سفر کا مالی فائدہ ممکن نہیں۔بول چال میں احتیاط کیجئے، کوئی غلطی ہو سکتی ہے،جاب انٹرویو میں سوچ سمجھ کر بات کیجئے گا۔سیارہ مریخ اور مشتری کا ملاپ بھی اسی ہفتے برج جدی میں ہونے والا ہے،یہ غیر معمولی بات ہے شادی، پارٹنرشپ میں بڑی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

Card image cap

سیارہ عطارد زوال پذیرہے اور یہ برج حوت میں سست پڑ گیا ہے، یہ آپ کے آٹھویں خانے پر بھی اثر انداز ہے جس کا تعلق مالیات ، قرضوں اور ٹیکسوں سے بھی ہے۔آپ کو قرضہ مل بھی سکتا ہے اور ادائیگی کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔نیو مون بھی بھی بینکنگ ، قرضوں اور ساتھی کی دولت سے بھی متعلق ہے،آپ کی شریک حیات کا سرمایہ بھی آپ کی آمدنی میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے۔سیارہ شمس کا برج حوت میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے لوگ آپ کی زندگی میں آ سکتے ہیں اور نکل بھی سکتے ہیں اس کا تعلق نئے کاروباری معاہدے سے بھی ہے اور شادی سے بھی۔ کاٹیج انڈسٹری کے چلنے کے امکانا ت ہیں۔سیارہ مریخ بھی برج جدی میں براجمان ہے،یہ اہم ہے کیونکہ سیارہ زحل اور مشتری بھی اسی خانے میں براجمان ہیں،اللہ کی رحمت سے بڑا کام بھی مل سکتا ہے۔

Card image cap

سیارہ شمس برج حوت میں آ گیا ہے،یہ آپ کے زائچے میں ساتویں خانے پر اثر انداز ہے۔جاب ، جاب کی تلاش ،فرائض، قرضے، ہیلتھ کیئر،کام کی تکمیل،ورزش اور بزنس سے بھی متعلق ہے۔ان شعبوں پر فوکس رہے گا۔اسی ہفتے کے آخر میں نئے معاہدے پر بھی سائن ہو سکتے ہیں۔آپ پرانے مسائل بھی کم کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ سیارہ عطارد زوال پذیر ہو گیا ہے، کسی پرانے بزنس پارٹنر کی مدد بھی حاصل ہو سکتی ہے۔موجودہ بزنس میں کوئی غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ چار بڑے ستارے برج جدی میں ہیں،یہ ارتھ سائن ہے، آپ کا سائن بھی ارتھ سائن ہی ہے، لہٰذااگر آپ سرمایہ کاری اور رشتے داری میںکوئی بڑی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اللہ کی رحمت سے ایسا ممکن ہے۔شادی بھی ہو سکتی ہے اور تعلقات میں دوریاں بھی ختم ہو سکتی ہیں۔

Card image cap

سیارہ مریخ ، سیارہ مشتری اور سیارہ زحل اکھٹے ہیں یہ ملاپ برسوں بعد ایک مرتبہ ہوتا ہے،چھٹا خانہ اہم ہے۔زندگی کی ترجیحات میں تبدیلی کے اشارے ہیں۔سیارہ عطارد بھی چھٹے خانے میں ہے،جاب اور تعلیم میں دل چسپی رہے گی۔بہتر جاب بھی مل سکتی ہے۔10مارچ تک اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کیجئے۔جاب میں غلط فہمی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔کوئی کام مکمل بھی ہو سکتا ہے۔یا آپ کوئی کام چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ سیارہ مریخ کا تعلق منصوبہ بندی اور توقعات سے بھی ہے،یہ ہفتہ منصوبہ بندی کرنے میں بھی گزر سکتا ہے۔سیارہ شمس بھی 20مارچ تک چھٹے خانے میں رہے گا، یہ انجوائے منٹ کی بھی نشانی ہے۔21 کو سیارہ مریخ اور سیارہ یورینس کی ٹرائن بن رہی ہے، جائیداد میں اضافے اور گھر میں تعمیر ومرمت کے اشارے ہیں۔اچانک کوئی تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔ذرائع آمدنی بھی بدل سکتے ہیں۔

Card image cap

سیارہ شمس آپ کے سائن کے خانے سے چار گھر دور ہے،آپ کے لئے ہوم، فیملی اور جائیداد اہم رہیں گے، ان میں مسائل کم رہنے کے اشارے ہیں۔جائیداد کا پرانی مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔آپ کامشغلہ بزنس میں بدل سکتا ہے(جیسا کہ تحریر و تقریر، تحقیقی کام)۔سیارہ عطارد برج حوت میں سست ہو چکا ہے، اچانک کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔محتاط رہیے ۔سیارہ عطارد کی5ویں خانے میں موجودگی اس کی علامت ہے کہ کسی ایسے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ سکتے ہیں جس کی آمدنی رکی ہو گی جیسا کہ سٹاک مارکیٹ یا رئیل سٹیٹ ۔ اسی خانے میں ہونے والاہے، نیا کام شروع کر نا مفید ہو سکتا ہے ،کسی پرانے کام کے مکمل ہونے کے بھی اشارے ہیں۔ غیر فائدہ مند کام ترک کرنے کی بھی علامات پائی جاتی ہیں۔سیارہ زہرہ کا موافق زاویہ رشتوں میں بہتری کی جانب اشارہ ہے،غیر شادی شدہ افراد کا رشتہ طے ہو سکتا ہے۔

Card image cap

آپ کا چوتھا خانہ اہم ہے، خاندان میں دل چسپی رہے گی۔ پرانے مسائل دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔نئے مکان میں منتقلی کا بھی اشارہ ہے۔سیارہ مریخ بھی دوسرے خانے میں ہے آپ کو بہت پریکٹیکل ہونا پڑے گاورنہ مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ سیارہ مریخ اور شمس موافق زاویے پر ہیں اللہ تعالی کی رحمت سے کئی مواقع مل سکتے ہیں، لیکن اگر محنت نہ کی تو مواقع ضائع ہو سکتے ہیں۔انرجی کی مدد سے آپ مزید آمدنی کے ذرائع پیدا کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے کام کرنا ہوگا۔سیارہ زہرہ کا زاوہ بھی موافق ہے، رشتہ طے ہو سکتا ہے۔بیرون ملک سفر کا امکان ہے، بیرون ملک یا دور دراز کے مقام پر موجود کسی بزنس مین کے ساتھ بزنس کرنے کے بھی اشارے ہیں۔فل مون فائر سائن میں ہو رہا ہے اس لئے احتیاط بھی کیجئے گا۔ورنہ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

Card image cap

سیارہ آپ کے ہمسائے میں چمک رہا ہے،یہ انکم آمدنی اور جائیداد کا خانہ بھی ہے،کیش فلو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سیارہ عطارد برج حوت میں ہے،تیسرا خانہ اہم رہے گا،کمیونیکیشن ، میٹنگس اورملاقاتیں رہیں گی۔جاب کے لئے انٹرویو اور بزنس کے لئے پری زنٹیشن دینے والوں کو اللہ کی رحمت سے کامیابی مل سکتی ہے،اضافی انکم کے بھی اشارے ہیں۔ سیل وغیرہ کے شعبوں سے منسلک افراد بھی اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ سیارہ شمس 4ہفتوں کے لئے برج حوت کے خانے میں ہے،پیسہ کمانے میں دل چسپی رہے گی۔میڈیا اورتحریر و تقریر سے منسلک افراد بھی کامیاب رہیں گے ۔نیو مون اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کوئی بڑی ڈیل کر سکتے ہیں۔ سیارہ زہرہ کی پوزیشن بھی اچھی ہے، سیارہ مریخ بھی آپ کے اپنے سائن کے خانے میں ہے،آپ کے لئے بہترین ہے، لیڈنگ رول ادا کر سکتے ہیں۔لیکن آپ میں بے صبری بھی پیدا ہو سکتی ہے، اس سے بچئے۔

Card image cap

23فروری کودوسرے خانے میں ہونے والا نیو مون ملا جلا ہے، بزنس سفر پیش آ سکتا ہے۔سیارہ مشتری 12ویں خانے میں ہے، کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے کسی بزرگ سے مشورہ کر لیجئے۔24فروری کو سیارہ شمس اور مریخ موافق زاویے پر ہوں گے، آپ جو کرنا چاہتے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر کر لیجئے، اللہ کی رحمت سے ثمر مل سکتا ہے، خوب انرجی رہے گی، نتائج اچھے نکلنے کے امکانات ہیں۔ سیارہ عطارد دوسرے خانے میں زوال پذیرہے، خوب انرجی رہے گی مثبت استعمال کیجئے، اخراجات میں توازن قائم کیجئے، اخراجات آمدنی سے بڑھ سکتے ہیں۔ریلیکس رہیے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیجئے۔26فروری کو عطارد 12خانے پر مثبت اثرات کاحامل ہو گا۔آپ کے کام معمولی رکاوٹوں کے ساتھ ہو جائیں گے، محنت ذرازیادہ کرنا ہو گی۔28فروری کو سیارہ زہرہ دوسرے اور پلوٹو چوتھے خانے میں ہو گا، بول چال میں احتیاط کیجئے، شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔

Card image cap

دوسرے اور چوتھے خانے میں چار چار ستارے جمع ہیں۔ فیملی،بچوں اور گھریلو لائف کے خانے میں بہت کچھ ہو سکتا ہے، شادی کے امکانات ہیں، خاندان میںپرانی ناراضگی ختم ہو سکتی ہے۔گھر میں کسی نئے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔ مکان بدل سکتا ہے، نئے مکان کی خریداری کی خواہش بھی اللہ کی رحمت سے پوری ہو سکتی ہے۔پلوٹو دوسرے خانے میں ہے، آپ اگر محنت کریں تو اللہ کی رحمت سے بگ ڈیل ہو سکتی ہے۔ 23فروری کو آپ ہی کے خانے میں ہونے والا نیو مون اچھا ہے،بزنس یا جاب میں جو تیاری کر چکے ہیں ان پر فوکس کیجئے،اللہ کی رحمت سے کام ہو سکتے ہیں۔ 24فروری کو زہرہ کا مشتری کے ساتھ بننے والاسکوئر اچھا نہیں۔آفس کے دوستوں میں غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔25فروری سے سیارہ شمس بھی مثبت ہے۔پہلا خانہ بھی اہم ہے جہاں شمس اور عطارد کا ملاپ بزنس میں تبدیلی کی علامت ہے، جاب میں بھی کوئی نیا کام مل سکتا ہے۔