☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا غور و طلب دنیا اسپیشل سپیشل رپورٹ سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا متفرق رپورٹ کھیل انٹرویوز خواتین دنیا کی رائے

آپ کا ہفتہ

Card image cap

آپ پورے ہفتے اچھی پوزیشن پر رہیں گے ۔بزنس اور جاب سے تعلق رکھنے والوں نے کوئی دوسرا کام شروع کیا تو چلنے کے اشارے ،اللہ کے فضل سے گھریلو بزنس میں بہتری کی علامات ہیں۔10دسمبرکو سیارہ شمس کی اگلے خانے میں آمد اس دبائو میں کچھ کمی کی علامت ہے۔12دسمبر کا نیو مون بھی کام میں کسی نئے موڑ کی جانب اشارہ ہے، اگر آپ وقت کے ساتھ نہیں چلیں گے تو خدا نخواستہ جو فائدے آپ کو حاصل ہو سکتے ہیں، آپ ان سے محروم رہیں گے، یعنی جو بزنس اس وقت رکا ہوا ہے اس میں تبدیلی لایئے، جاب کے ساتھ ساتھ نیا کام شروع کرنے کا بھی اشارہ ہے، کر لیجئے، روپے پیسے کی آمد و رفت بڑھ سکتی ہے۔

Card image cap

اس مہینے ہونے والے دو گرہن کئی تبدیلیوں کی علامت بن سکتے ہیں۔اس پورے مہینے میں آپ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کوشش کریں گے، زندگی کے مقصد کی تلاش بھی رہے گی۔جاب بھی مل سکتی ہے۔10دسمبر کو عطارد بھی شمس بھی اسی خانے میں ہو گا، کہیں سے آمدنی مل سکتی ہے،پرانے دوستوں سے ملاقات بھی ممکن ہے۔برج قوس میں 26نومبر کو ہونے والا نیو مون اسی مہینے کے آخرمیں ہونے والے گرہن تک کام کام اور کام کی علامت ہے۔ بہت ذمہ دارانہ انداز میں کام کرنے کی علامت ہے،اس ہفتے 8خانہ بھی اہم رہے گا، جیسا ٹیکسزکی ، انشورنس کے یہ ٹرانسفارمیشن کا ہفتہ بھی ہے۔سیارہ زہرہ کے 9ویں خانے پر اثرات ہیں،گھریلو معاملات میں دل چسپی رہے گی،غیر شادی شدہ افراد کی شادی بھی ہو سکتی ہے۔ جاب کے ساتھ ساتھ بزنس کرنے کے بھی اشارے ہیں۔کسی کو پر زنٹیشن دینے کا موقع بھی مل سکتا ہے، کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ سیارہ مریخ ساتویں خانے میں ہے،آپ دوستوں،آفس اور بزنس میں دبنگ رہیں گے۔ سیارہ یورینس کی پہلے خانے میں موجودگی جاب میں تبدیلی یا نئی ذمہ داری ملنے کی علامت ہے۔

Card image cap

اس ہفتے کا موضوع نیا کام ،نئی جاب اور مالی فائدہ ہی ہیں۔ بزنس اور مالیات کے خانے میں سیارہ مشتری ، زحل اور زہرہ کے اثرات کاروبار میں پھیلائو اور جاب میں اضافی آمدنی یا ترقی کی علامت ہے۔ جاب سے منسلک کی جانب سے ذاتی برنس شروع کرنے کے بھی اشارے ہیں۔جاب یا بزنس کی جگہ پر رشتہ بھی طے ہو سکتا ہے،سیارہ زہرہ کاس موافق زاویہ اللہ کی جانب سے گھر میں سکون کی علامت ہے۔ خاندان کا کوئی فرد بزنس میں پیسہ بھی لگا سکتا ہے۔پرانے کاندانی تنازعات کم ہو سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی آپ کاروبار میں ترقی کے لئے کام کریں گے اور آپ کو فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے رکے ہوئے کام آگے بڑھنے کی علامات پائی جاتی ہیں۔سیارہ نیپچون کا زاویہ اچھا نہیں ، کوئی غلط فہمی یاغلط فیصلہ ہو سکتا ہے، کم بولیے اور کم زیادہ سے زیادہ سوچئے۔اگلے چار روز تک بزنس ڈیل کرنے سے گریز کیجئے۔لیکن 12دسمبر کوہونے وال نیو مون آپ کی دولت اور جاب کے خانے پر بھی اثرا نداز ہے، کچھ نیا بھی کیجے،وقت کے ساتھ چلیے جن کاموں سے فائدہ نہیں ہو رہا انہیں ترک کر دیجئے۔

Card image cap

چار سیارے زحل ،مشتری ،زہرہ اور پلوٹو ساتویں خانے ( شادی، خدمات، میل ملاپ، جاب، کیریئر )میں براجمان ہیں،کاروبار میں پھلائو کی علامت ہے،رشتہ بھی طے ہیو سکتا ہے۔ بہت احتیاط کیجئے،ہر بات میں ٹانگ پھنسانے سے گریز کیجئے، خدا نخواستہ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت کسی بڑے سے مشورہ کیجئے کیونکہ آپ کے زائچے میں بزرگوں کے خانے میں ستاروں کی پوزیشن اچھی ہے۔اہل خانہ کو ساتھ لے کر چلیے، یاد رکھیے ، آپ کو جو کچھ بھی مل رہا ہے اس میں آپ کے اہل خانہ اور بزرگوں کا بھی حصہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو جن کا والی وارث بنایا ہے ان کی بھی مدد کیجئے۔

Card image cap

چھٹے خانے میں سیارہ مشتری ، زہرہ، عطارد اور زحل اور پلوٹو کی موجودگی بزنس میںپھیلائو اور کیرئیر میں تبدیلی کی علامت بھی ہوسکتی ہے،کئی ناکام یا خراب کام کرنے کی بجائے آپ ایک اور اچھا کام کیجئے،یوں بھی 12دسمبر کو ہونے والا نیو مون اس ہفتے آپ سے کچھ نیا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔اس ہفتے کوئی نہ کوئی بڑی یا چھوٹی تبدیلی آ کر رہے گی۔بزنس پلان میںکامیابی کا شارہ بھی ہے۔ایک کے بعد ایک کام کرنے کا سوچ سکتے ہیں مگر خوب سوچ سمجھ کر قدم اٹھایئے گا۔ 10دسمبر کو عطارد کا اگلے خانے میں آنا آپ کے ذاتی کاروبار میں ترقی کی علامت ہے،یعنی آپ اپنا بزنس بھی شرو ع کرسکتے ہیں، رکا ہو ا کاٹیج بزنس چل سکتا ہے۔ گھر میں نئے مہمان کی آمد بھی ہو سکتی ہے۔سیارہ مشتری اور زہرہ موافق زاویے پر ہیں،رکاوٹیں آئیں گی لیکن آپ آسانی سے عبور کر لیں گے۔ باس کا تعاون حاصل رہے گا، جیسا چاہیں گے ویسا بھی ممکن ہے۔

Card image cap

سیارہ عطارد اور پلوٹو کا زایہ اورمشتری کی موافق پوزیشن آپ کو طاقت ور بنا دے گی۔ آپ آفس اور بزنس میں اپنی بات منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے، کہیں سے قرضہ بھی مل سکتا ہے اگر آپ کاروبار کے لئے نہیں لے رہے تو مت لیجئے گا ،واپسی میں مشکلات کے اشارے ہیں۔جاب میںاپنی بات منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سیارہ شمس کی 10خانے میں موجودگی خاندان کیا دفتر میں کسی بات پر ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کرنے کی صورت میں نقصاندہ ہو سکتی ہے، آپ کو رشتوں اور تعلقات میں میٹھا رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ غیر ضروری کام ختم کر دیجئے، ذاتی زندگی میں کچھ تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ بچوں کی خوشی مل سکتی ہے۔10دسمبرکوپلوٹو، مشتری اور زہرہ گھر میں خوشی ملنے یا شادی کی علامت ہے ، خوشیاں magnifyہوسکتی ہیں۔12 دسمبر کو 10ویں خانے میں فل مون آپ سے کہہ رہا ہے کہ زندگی کو بامعنی بنانے کے لئے بند کمرے سے باہر نکلیے، انشا ء اللہ کامیابی مل سسکتی ہے۔

Card image cap

سیار ہ شمس برج قوس کے ساتھ سکوئر پر ہے،اچھا زاویہ نہیں ہے،آفس میں کم بولئے،میٹھا بولیے،کوئی غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے،کاروباری حضرات بھی محتاط چلیں، بزنس میں پھونک پھونک کر قدم اٹھایئے۔کوئی شخص دھوکہ دے سکتا ہے، کسی پر بھی اعتبار مت کیجئے۔اس ہفتے ٹھگی کابھی اشارہ ہے۔بے جاامید بھی پیدا ہو سکتی ہے۔جس سے بزنس اور زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔سیارہ نیپچون کا زاویہ اچھا نہیں،سیارہ شمس بھی بہت زیادی موافق پوزیشن پر نہیں،اس لئے کم سے کم بولیے،منہ کو سیہ لیجئے، بات بڑھ بھی سکتی ہے۔12دسمبر کا نیو مون آپ کے لئے کئی راستے کھول دے گا،آپ کی محنت رنگ لائے گی، انشاء اللہ۔لیکن شرط یہ ہے کہ آپ محنت کیجئے، بزنس میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں،سیارہ چیپچون کا زاویہ سب کلے لئے ہی خراب ہے۔اس ہفتے باس سے تعلقات خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔آفس میں آواز نیچی رکھنے سے کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

Card image cap

سیارہ زہرہ تیسرے خانے میں ہے ،رشتے طے ہونے کی امید ہے۔مشتری ،زحل اور پلوٹو بھی اسی خانے میں براجمان ہیں ، آپ کی تھوڑی سی محنت کوبھی اللہ کی رحمت سے چار چاند لگ سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی، ایگری بیسڈ انڈسٹری ،انٹر نیٹ، میڈیا اور تحریر و تقریر سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہفتہ ہے ،کوئی چیز کلک کر سکتی ہے۔ذہن انتشار رہے گا،یہ کروں یا وہ کروں ؟اس صورت میںذہنی خلفشا رہے گا۔نئی بزنس پارٹنر شپ بننے کی علامات پائی جاتی ہیں۔قیمتی سامان ،جیسا کہ مشنری کی خریداری میں دل چسپی بھی رہے گی۔اس ہفتے گروپ کی شکل میں کام کرنے والوں کا منافع بڑھ سکتا ہے کیونکہ مشترکہ بزنس کے خانے میں ستاروں کا ملاپ اچھا ہے۔ البتہ کم بولیے کیونکہ کسی غلط فہمی کے بھی اشارے ہیں۔

Card image cap

دوسرے خانے میں مشتری کا ہونا دولت ملنے ، آمدنی میں اضافے کی علامت ہے ، یہ دولت کا خانہ بھی کہلاتا ہے۔مشتری کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے فضل سے روپے پیسے کی کمی نہیں ہو گی،آپ کے زائچے کا حاکم سیارہ مشتری بھی تعلیم،ٹرانسفارمیشن اور جاب کے خانے پر اثر انداز ہوگا، یہ طبیعت میں بے چینی اور زندگی کے مقصد کی تلاش میں دلچسپی کی بھی علامت ہے ،پورا سال یہ دولت اور تعلیم کے حوالے سے اہم ہو گا۔بزنس مین کے لئے ایک سے زائد راستے کھل سکتے ہیں، کاروبار میں پھیلائوآ سکتا ہے۔ جاب سے متعلق افراد بھی بزنس کی جانب آ سکتے ہیں۔ سیارہ مشتری دوسرے خانے میں ہے۔بزنس اور جاب میں ترقی کے مواقع مل سکتے ہیں۔

Card image cap

کوئی بڑی سے بڑی تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔ ماہرین اب تک نہیں بتا سکے کہ سیارہ یورینس کن تبدیلیوں کی علامت ہے مگر بہت کچھ بدل سکتا ہے، نتائج آپ کی توقع کے برعکس بھی نکل سکتے ہیں مگر بہتر ہو سکتے ہیں انشاء اللہ۔ آپ نے جو کچھ سوچا بھی نہیں ہو گا وہ بھی ہو سکتا ہے۔ 12دسمبر کا نیون مون بھی ا سی کی علامت ہے۔یہ آپ کے مالیات اور خاندان کے خانوںکے ساتھ بھی موافق پوزیشن پر ہے،مدتوں سے بے روز گار رہنے وال کے بھی اللہ کی رحمت سے جاب مل سکتی ہے۔ یعنی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں معاشی حوالے سے بہتر رہیں گی۔مشترکہ بزنس کے لئے بھی اچھا مگر کاروباری ساتھی بدلنے کا بھی اشارہ ہے ۔

Card image cap

یہ آپ کی ذاتی ٹرانسفارمیشن کا ہفتہ ہے۔ آپ خو د میں بدلائو محسوس کریں گے۔سیارہ اور زہرہ کا ملاپ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو فیملی کے ساتھ کسی روحانی سفر پر جانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ سیارہ مشتری کام میں پھیلائو کی علامت سمجھا جاتا ہے۔جس سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ خود میں تبدیلی کے عمل میں تیزی محسوس کریں گے۔12دسمبر کو نیو مون ہونے والا ہے،یہ بزنس اور جاب کے خانے کے ساتھ مثبت ہے۔رکا ہوا بزنس چل سکتا ہے۔سیارہ نیپچون سے بچ کر رہیے،غلط فہمی پیدا ہونے کی علامت ہے۔خاندان میں آپ کی سکی بات کا غلط مطلب لیا جا سکتا ہے اس لیے کم سے کم بول کر وقت بھی بچایئے اور فیملی کو بھی پرسکون رکھئے۔یہ بھی یاد رکھئے کہ سیارہ شمس بھی زیادہ مثبت نہیں ہے،معمولی رکاوٹوں کے ساتھ آپ کے کام ہو سکتے ہیں، انشا اللہ۔سیارہ مشتری، زہرہ اور زحل ایک ہی خانے میں راجمان ہیں اور ابھی کچھ دیر اسی خانے میں رہیں گے،نیا کام کرنا بھی بہتر رہے گا۔

Card image cap

8دسمبر کو سیارہ نیپچون پہلے اور شمس آٹھویں خانے میں ہوں گے، اب آپ کو ذرامحتاط رہنا ہوگا، کوئی غلطی کر سکتے ہیں، غلط فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔ البتہ سیارہ زہرہ9دسمبر کو سیارہ عطارد بھی 120خانے میں ہوگا ، اب بزنس کے مذاکرات اور پری زنٹیشن میں کامیابی مل سکتی ہے۔11دسمبر کو سیارہ زہرہ اور زحل کا ملاپ 11خضانے میں ہو گا،کوئی آپ کی مدد کر سکتا ہے، باس کا تعاون حاصل رہے گا، لیکن کبھی کبھی یہ ملاپ شک کرنے کی وجہ سے نقصاندہ بھی ہوتا ہے۔12نومبر کوہونے والافل مون 10ویںخانے پر اثر انداز ہو گا۔آپ جاب ، خاندان یا کیریئر میں کسی تبدیلی کا سامنا کر سکتے ہیں ۔13نومبر کو سیارہ مریخ کی نیپچون کے ساتھ بننے والی ٹرائن زبردست ثابت ہو سکتی ہے، روحانی سفر، حج کی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے۔زہرہ اور پلوٹو کا زاویہ بھی ٹرانسفارمیشن کی علامت ہے۔