☰  
× صفحۂ اول (current) قومی منظر دین و دنیا دنیا اسپیشل غور و طلب رپورٹ سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا کھیل انٹرویوز خواتین متفرق روحانی مسائل

آپ کا ہفتہ

Card image cap

19نومبر کو سیارہ آپ کے اپنے سائن کے خانے میں آ جائے گا اور یہ 8ویں خانے پر اثرانداز ہو گا، یہ آرام کرنے کا وقت ہے ، کوئی نیا کام شروع نہ کیجئے۔کوئی مالی رسک نہ لیجئے نہ ہی کسی سے الجھئے۔بہت جذباتی ہو سکتے ہیں۔ خود پر قابو رکھئے۔نئے مالی وسائل بھی ملنا مشکل ہیں مگر 20نومبر کو سیارہ عطارد برج عقرب میں ڈائریکٹ ہو جا ئے گا اب حالات آگے کی جانب بڑھیں گے، اب مالی منصوبے شروع کر سکتے ہیں ،نئے نئے معاہدے ہونے کا بھی اشارہ ہے۔ کوئی رشتے دار بھی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ 22 نومبر کو شمس برج قوس میں ہو گا، جاب سے منسلک افراد کو نیا پراجیکٹ مل سکتا ہے اور ملازمت میں موافق تبدیلی کا بھی اشارہ ہے، بہت دیر سے رکی ہوئی شادی کا امکان ہے،بلکہ دوسرے ملک میںبھی رشتہ طے ہونے کا اشارہ ہے۔آپ ہی نور محفل ہوں گے۔

Card image cap

سیارہ عطارد اور شمس کا ملاپ مثبت ہے،آپ اپنے کاموں میں تبدیلی لانے کا بھی سوچیں گے۔فل مون اور مشتری 8اور مریخ بھی چھٹے خانے میں ہے۔ وقت ضائع کئے بغیر نیا منصوبہ شروع کیجئے، اللہ تعالیٰ کی رحمت رہے گی، کوئی سرمایہ کاربھی ہو سکتا ہے۔بزنس کے ساتھ اپنا کام شروع کرنے کا سوچنے کا بھی اشارہ ہے۔سیارہ عطارد برج عقرب اور زحل برج جدی میں ہے۔ یہ نیچون کے ساتھ 11ویں خانے میں مثبت زاویے پر ہے،نیٹ ورکنگ سے منسلک افرادکے لئے بہتر وقت ہے۔ 14 نومبر کو سیارہ زہرہ چیلنجنگ زاوئیے پر ہو گا، کسی کو بھی پیسے نہ دیجئے،مشترکہ کاروبار کرنے والے بزنس مین احتیاط کریں۔ سیارہ مریخ ساتویں خانے میں ہے اور عطارد بھی ڈائریکٹ ہو گیا ہے،نیا بزنس پارٹنر مل سکتا ہے۔ کوئی آپ کو نیا کامیا ب بزنس شروع کرنے کی جانب مائل کر سکتا ہے۔سیارہ عطارد تعلقات کے خانے میں ڈائریکٹ ہو گیا ہے ۔کاروباری اور دفتری تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

Card image cap

سیارہ عطارد چھٹے خانے میں ہے زوال پذیر ہے مگر یہ پلوٹو کے ساتھ اچھے زاوئیے پر ہے، کاروباری اور دفتری معاملات میں بات چیت بہتر رہے گی۔آپ کے بزنس میں کوئی رشتے دار بھی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔آفس میں آپ کا آئیڈ یا کلک کر جائے گا اور آپ باس کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔فل مون بھی ورک کے خانے میں ہوا تھا،لہٰذایہ صحت پر توجہ دینے کا بھی وقت ہے۔ہو سکتا ہے کہ آپ آفس سے چھٹی لے لیں۔ سیارہ مشتری کابرج قوس اور سیارہ مریخ کا برج میزان میں زاویہ نہایت مثبت اورامیزنگ ہے۔آپ کو آفس میں کوئی نہ کوئی کامیابی مل سکتی ہے، سفر بھی پیش آ سکتا ہے ۔ماضی میں کی گئی کوئی سرمایہ کاری بھی کام آ سکتی ہے ۔ شمس اور زحل بھی موافق زاویے پر ہیں، آپ کے کام ہو جائیں گے مگر کچھ ٹینشن بھی رہے گی۔آپ اپنے ساتھیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

Card image cap

سیارہ پلوٹو برج جدی میں ہے،سیارہ شمس اور عطارد کا چھٹے خانے میں ملاپ بچوں ، مشغلوں اور رسک لینے کی جانب اشارہ ہے۔ بچوں کی جانب سے کوئی خوشی ملے گی، رشتہ یا جاب مل سکتی ہے۔سیارہ مریخ چھٹے خانے پر اثرانداز ہے جاب سے منسلک افراد کو سرمایہ حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی، مالی تنگی کا امکان نہیں۔ 5ویں، چھٹے اور ساتویں خانے میں شمس، زحل اور عطاردکی موجودگی آگے بڑھنے کے لئے نئی تحریک پیدا ہونے کی جانب اشارہ ہے۔سیارہ زہرہ برج قوس میں نیپچون کے ساتھ سکوئر بنائے گا،اب ذرا سی احتیاط کیجئے۔جھوٹ کا سہارا مت لیجئے گا۔خیالی پلائو پکانا ٹھیک نہیں۔18نومبر کو سیارہ مریخ انجوائیمنٹ کی علامت ہے،تخلیقی صلاحیتیں عروج پر ہوں گی۔ آپ پروا یکٹیو رہیں گے۔23 نومبر کو سیارہ عطارد برج جدی مکیں ڈائریکٹ ہونے والا ہے، آپ کے کاموں میں رکاوٹوں میں کمی کی جانب اشارہ ہے۔ آپ ریلیف محسوس کریں گے۔

Card image cap

کئی دنوں تک بحث مباحثے میں الجھے رہنے کا اشارہ ہے، مگر آپ اپنا مقصد حاصل کر لیں گے کیونکہ طاقتورفل مون کام مکمل ہونے اور سوشل لائف میں قدرے تبدیلی کااشارہ ہے۔نیپچون 8اور زحل برج جدی میں ہے، یہی امور دل چسپی کے حامل رہیں گے جن میں بزنس اور فیملی ممبرز بھی شامل ہیں۔آپ کو فیملی ممبرز کے ساتھ مثبت اور بہتر تعلقات بنا لینا چاہیں، کسی پرانی خاندانی مشکل میں آپ فیملی ممبرز کی مدد کر سکتے ہیں۔سیارہ شمس اور عطارد 12خانے میں ہیں، جائیداد کے معاملات بھی پیش نظر رہیں گے۔ اللہ کی رحمت سے کوئی مقصد یا کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ہفتے کے دوسرے حصے میں کیریئر اہم ہو جائے گا۔رویہ ترش رہا تو بزنس آئیڈیا ناکام بھی ہو سکتا ہے ۔ مشتری برج قوس میں ہے،تربیتی کورس پر جانے کا بھی امکان ہے۔ سیارہ زہرہ اور نیپچون کا زاویہ بہت چیلنجنگ ہے،8ویں خانے میں نیپچون کی موجودگی مالی الجھن کی جانب اشارہ ہے۔

Card image cap

آپ کے تیسرے ( نیوز،آئیڈیاز) کے خانے میں بہت دبائو ہے۔ اپ سیٹ کے اشارے ہیں، کوئی بری خبر مل سکتی ہے، اسی خانے میں سیارہ عطارد بھی زوال پذیر ہو گیا ہے، ہر چیز دوبارہ منظم کرنا پڑ سکتی ہے،منظم افراد کے لئے یہ اچھی خبروں کی علامت ہے۔جاب بھی مل سکتی ہے،9دسمبر تک یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے۔آپ خودی میں مگن رہ سکتے ہیں۔آپ کو سچائی کی بھی تلاش رہے گی۔12نومبر کا فل مون ذہنی مصروفیت کی جانب اشارہ ہے، کئی سفر پیش آ سکتے ہیں۔جاب سے منسلک افراد کاکورس پر جانے کاامکان ہے۔سیارہ عطارد برج عقرب میں ہے، 11نومبر کوسیارہ شمس اور عطارد کا ملاپ موافق ہے، باس آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوں گے،آپ پرانے رکے ہوئے کام کو بھی شروع کر سکتے ہیں۔سیارہ مریخ دوسرے خانے میں ہے مگر اس کا زایہ برج قوس میں سیارہ مشتری کے ساتھ اچھا ہے، بزنس مینز کو مالی سکھ رہنے کی امید ہے۔14نومبر کو نیچون برج حوت کے خانے میں ہے کوئی چھپا ہوا سچ آپ کے سامنے آ جائے گا،جس سے فائدہ ہو گا۔سیارہ مریخ کا زاویہ اچھا ہے ، جاب میں خوشی مل سکتی ہے۔

Card image cap

سیارہ شمس اور عطارد کا برج عقرب میں ملاپ موافق ہو سکتا ہے۔12نومبر کے فل مون کے اثرات مالی وسائل پر اثر انداز ہے، روپیہ دیکھ بھال کر خرچ کیجئے۔مالی کھچائو پیدا ہو سکتا ہے۔سیارہ مریخ پہلے خانے میں ہے عمل کے ذریعے اپنی مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔آپ کے عمل کو اللہ کی رحمت سے کامیابی مل سکتی ہے۔13نومبر سے عطارد اور زحل اچھے زاویے پر ہیں، یہ بھی مالیات کے دوسرے خانے پر اثرا انداز ہیں جتنی محنت کریں گے پھل مل سکتا ہے۔14نومبرکو سیارہ زہرہ اور نیپچون کا سکوئر چھوٹی موٹی پریشانی کی علامت ہے، اس وقت کو گزرنے دیجئے، کوئی بہکانے کی کوشش کرے گا، بچئے۔کسی پر اعتماد نہ کیجئے، ہر فائل دیکھ بھال کر سائن کیجئے۔ اس ہفتے سرمایہ کار کوئی بڑا رسک نہ لیں۔20نومبر کے بعد نئے منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

Card image cap

سیارہ مریخ 12اور مشتری دوسرے خانے میں ہے، بچوں کی خوشی مل سکتی ہے، روحانیت میں دل چسپی رہنے کا امکان ہے۔ سفر حج کی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے،بچے کی شادی طے ہو سکتی ہے یا تعلیم مکمل ہو سکتی ہے۔13نومبر سے نیپچون چھٹے اور زحل برج جدی کے خانے میں ہے،جو بھی کام کریں گے آپ کو اللہ کی رحمت سے ثمر مل سکتا ہے۔14نومبر سے زہرہ اورنیپچون سکوئر پر ہیں ، مالی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، روپے پیسے کی تنگی آ سکتی ہے، پیسہ دیکھ بھال کر خرچ کیجئے،کسی کو ادھار دیجئے نہ لیجئے۔نیا منصوبہ شروع نہ کیجئے۔شادی بیاہ کے معاملات میں بھی محتاط رہیے۔15نومبر سے سیارہ مریخ پہلے خانے میں ہو گا،ونڈر فل ہفتہ ہے کوئی بڑا فائدہ مل سکتا ہے ڈیل ہونے کا امکان ہے۔ ترقی یا بونس ملنے کا بھی اشارہ ہے۔

Card image cap

یہ ہفتہ از سر نو کرنے کا ہے،کاروباری معاہدہ پریشانی کا شکار ہو سکتا ہے،کوئی دھوکہ دے سکتا ہے۔ جاب سے منسلک افراد کارنر کئے جا سکتے ہیں،یہ حالات 20 نومبر کو بدل جائیں گے۔ تحقیق اور تخلیق کے شعبوں سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہے،انہیں مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ سیارہ عطارد برج قوس کے خانے میں زوال پذیر ہے،غیر متوقع طور پر جاب میں تبدیلی آ سکتی ہے۔یہ بہتر بھی ہو سکتی ہے اور منفی بھی۔فل مون جاب میں تبدیلی کی جانب اشارہ ہے،سیارہ زہرہ 20نومبرتک برج قوس میں رہے گا،خاندانی تعلقات میں بہتری کا اشارہ ہے۔ سیارہ مریخ برج عقرب میں ہی گردش میں ہے، نیو مون بھی برج قوس میں ہی ہونے والا ہے ۔موافق توانائی یہ بیک وقت کئی کام کرنے کی علامت ہے جیسا کہ جاب بھی اور بزنس ۔

Card image cap

سیارہ عطارد اور مشتری کی ٹرائن بنا رہا ہے، یہ چیلنجنگ زاویہ ہے، کوئی نا ممکن کام اپنے ذمے لے سکتے ہیں ایسا نہ کیجئے۔دوستوں سے بھی ہوشیار رہیے۔پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ اپنا راز کسی کو نہ دیجئے، فاش ہونے کا اشارہ ہے۔13نومبر کو جاب سے منسلک افراد کے لئے اچھا ہے، باس سے ترقی کی بات کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ سیارہ مریخ ورک کے خانے پر مثبت ہے، 19 نومبرکو سیارہ مریخ برج عقرب میں ہو گا، دوسرامشترکہ بزنس کے لئے اچھا ہے۔بڑی ڈیل ہونے کا اشارہ ہے۔سیارہ نیپچون برج حوت میںانوویشن کے کام سے منافع بڑھنے کا امکان ہے۔کوئی راز کھل سکتا ہے۔

Card image cap

ذاتی زندگی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ جاب کا مقام یا کام کی نوعیت بدل سکتی ہے۔مریخ اور مشتری ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں ،آپ ایکشن لیں گے اور مثبت سوچ کے ساتھ لیا جانے والا کام مکمل ہو جائے گا۔سیارہ عطارد برج عقرب اور زحل برج حوت میں ہے جوکام بھی شروع کریں،بزرگوں کے مشورے اور بہت سوچ سمجھ کر شروع کیجئے،آپ کے فیصلے حالات کے تقاضوں کے خلاف جا سکتے ہیں۔سیارہ مریخ، مشتری کے ساتھ سیکسٹائل زاویے پر ہے،کچھ رکاوٹوں کے ساتھ کام ہو جائیں گے ۔19نومبر کو سیارہ مریخ بزنس اور کیریئر پر اثر انداز ہو گا، انہی دنوں میں عطارد بھی ڈائریکٹ ہو جائے گا، اب آپ اونچی اڑان کے لئے محنت کیجئے بزرگوں کا مشورہ بھی لیجئے ۔ اللہ کی رحمت رہے گی۔

Card image cap

شمس اور عطارد کا برج عقرب میں ملاپ ملا جلا ہے، بہت فوکس رہنا ہو گا،سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے سے ہی آپ کچھ حاصل کر سکتے ہیں جس کا اشارہ ہے۔مشتری بدستوربرج قوس کے خانے میں ہے غیر منافع بخش کاموں سے جان چھڑا لیجئے۔سیارہ مریخ کا زاویہ بھی مثبت ہے، کئی مواقع مل سکتے ہیں۔ 13نومبر سے سیارہ عطارد 9ویں ،زحل 11ویں اور نیپچون پہلے خانے میں ہے،بزنس اور جاب میں بہت فوکس رہیے۔باتیں کم بنایئے کیونکہ یہ ایکشن کا وقت ہے۔دوسرے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔14نومبر کو سیارہ زہرہ 10خانے میں ہو گا اور یہ نیپچون کے ساتھ سکوئر بنائے گا، ذاتی زندگی یا بزنس پارٹنر کے ساتھ تلخی پیدا ہو سکتی ہے۔کم بولیے ۔کیریئر میں بہتری آ سکتی ہے، باس آپ کی حمایت کریں گے۔