☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(ڈاکٹر فیض احمد چشتی ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) تجزیہ(خالد نجیب خان) فیشن(طیبہ بخاری ) شوبز(مروہ انصر چوہدری ) رپورٹ(عبدالحفیظ ظفر) کھیل(طیب رضا عابدی ) افسانہ(راجندر سنگھ بیدی)

آپ کا ہفتہ

Card image cap

اس ہفتے اہم تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، دو اہم ستارے کئی برس بعد نئی پوزیشن میں آئیں گے۔سیارہ شمس آپ ہی کے سائن میں روشن رہے گا، پہلے خانے میں اس کی موجودگی نئے نئے کام شروع کرنے اور خوب جوش و خروش سے کام کرنے کی علامت ہے۔سیارہ عطارد بھی موافق زاویے پر ہے، لیڈر شپ صلاحیتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔سیارہ زہرہ اسی ہفتے برج جوزا میں داخل ہو گا،ڈیڑھ مہینے تک خواہشات اور روحانیت میں دل چسپی لینے اور خاندان کے ساتھ مصروفیت کا اشارہ ہے۔گھریلو انڈسٹری کو چلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔سیارہ زہرہ ، سیارہ مریخ کے ساتھ موافق زاویے پر ہے، کمیونیکیشن، آئیڈیاز اور تحریر و تقریر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب رہیں گے۔ اس شعبے (میڈیا،تعلیم،کورسز)میں اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ اورسیلز کے شعبوں سے منسلک افراد کی آمدنی میں بھی اضافے کا اشارہ ہے۔

Card image cap

سیارہ زحل 29برس بعد برج دلو کے خانے میں ہے، بہت زیادہ جذباتیت رہنے کا امکان ہے۔سیارہ شمس ترجیحات میں تبدیلی کی علامت ہے۔اس ہفتے کام کرنے کا انداز بدلنے (یا نیا کام کرنے)کی کوشش کریں گے۔ یہ شیڈو سیکٹر بھی ہے۔سیارہ زحل کی شیڈو سیکٹر میں موجودگی کام، کام اور کام کرنے کی علامت ہے، یہ روحانیت میں دل چسپی لینے اور عبادات کا ہفتہ بھی ہے۔ اس ہفتے آپ خود میں کئی تبدیلیاں محسوس کرسکتے ہیں۔ نیو مون کے باعث پہلے خانے (جاب، لیڈرشپ رول ،)کے معاملات ہی اہم رہیں گے، قائدانہ صلاحیت بیدار ہو سکتی ہے، آفس میں آپ ہی کامیاب رہیں گے۔ سیارہ زہرہ آپ کے زائچے کا حاکم سیارہ ہے،یہ سکون، ہارمنی اور طمانیت کی علامت ہے۔ اس کا برج جوزا میں داخل ہونا بچوں یا فیملی میں کسی خوشی ملنے کا اشارہ ہے۔ چار مہینے تک انکم جائیداد اور ذرائع آمدنی میں اضافے یا کہیںسے مالی پیش کش ملنے کی علامت ہے۔ آپ آرٹ یا ایسے دوسرے کاموں پر بھی اخراجات کر سکتے ہیں۔

Card image cap

تمام ستارے آپ کے زائچے کے بالائی حصے میں جمع ہیں، حالات پہلے سے بہتر ہو جائیں گے،ہر طرف سکون رہنے کا اشارہ ہے۔آپ کے کام ہو جائیں گے، باس کی حمایت حاصل رہے گی۔اپنا بزنس یا کچھ نیا کرنے کا بھی اشارہ ہے۔3اپریل سے سیارہ زہرہ آپ ہی کے سائن کے خانے میں ہو گا ۔دفتر اور گھر میں آپ کی بات سنی جائے گی، آپ کے منصوبے کامیاب رہیں گے۔کوئی بڑا کام بھی ہو سکتا ہے،گھر اور آفس میں سکون اور اطمینان رہے گا۔شادی کا بھی امکان ہے۔سیارہ زہرہ کی آپ کے خانے میں موجودگی اللہ تعالیٰ کی رحمت کی نشانی ہے۔چار مہینے تک آپ اضافی محنت کر کے اپنے مالی مسائل کو کم کر سکتے ہیں، انشاء اللہ۔اسی ہفتے سیارہ مشتری اور سیارہ پلوٹو کا ملاپ بھی موافق ہے ،باس یا کوئی اور آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ سیارہ شمس کا بھی موافق ہونا بزنس میں کامیابی اور کسی نئے ساتھی کے ملنے کی علامت بھی ہے۔

Card image cap

تمام ستارے آپ کے زائچے میں 7سے 11ویں خانے میں جمع ہیں۔ اس ہفتے کئی نئے کام کر سکتے ہیں، تخلیقی کام کرنے والوں کے لئے یہ ہفتہ اچھا ہے، انجینئرنگ اور کیمیکل انڈسٹری سے منسلک افراد محتاط رہیں۔جلد بازی میں کوئی کام نہ کیجئے، خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔پیار و محبت کا ستارہ زہرہ اسی ہفتے موافق زاویے پر ہو گا، کوئی بچھڑا ہوا شخص یا جس سے تعلقات خرا ب ہو گئے ہوں ،وہ دوبارہ زندگی میں دوبارہ داخل ہو سکتا ہے، پرانے کاروباری تعلقات بھی بحال ہو سکتے ہیں۔ تعلیم اور روحانیت بھی اہم رہیں گے۔تنہارہنا پسند کریں گے۔سیارہ شمس تین خانے آگے ہے، مالی پریشانی کم ہوسکتی ہے۔باس کی جانب سے کوئی اچھاحکم مل سکتا ہے۔ سیارہ زحل موافق ہے جن لوگوں نے جاب کے لئے محنت کی ہے ،انہیں جاب مل سکتی ہے یاذریعہ آمدنی بن سکتا ہے۔گھر بدلنے کا بھی اشارہ ہے ۔31مارچ کو مریخ اور سیارہ زحل کا ملاپ ہو اتھا،جو کام بھی کرنا ہو ایک سو مرتبہ سوچئے۔

Card image cap

سیارہ مشتری اور مریخ چھٹے (ورک، کیریئر اور موٹی ویشن) کے خا نے میں ہیں، یہ شعبے ہی اہم رہیں گے ان شعبوں سے منسلک افراد کو کامیابی مل سکتی ہے، انشا ء اللہ۔سیارہ زحل 7ویں خانے پر اثرانداز ہے،کیرئیر میں تبدیلی کا اشارہ ہے، موجودہ زندگی میں ٹھہرائو محسوس کرسکتے ہیں۔سیارہ نیپچون 8ویں اورسیارہ زہرہ 10ویں خانے پر اثر انداز ہے۔ ورک، بزنس اور آمدنی میں اضافے کی کوششوں کا اچھا ثمر مل سکتا ہے، جو کچھ کر رہے ہیں اس میں کامیابی مل سکتی ہے،مادی ترقی ممکن ہے ،انشاء اللہ۔کام میں دل چسپی رہے گی ۔ مریخ اور پلوٹو کے منفی ملاپ کا بھی خیال رکھیے، ہر کام سوچ سمجھ کر کیجئے۔ چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔نیو مون9ویں خانے میں ہوا تھا،آفس اور بزنس میںاختیارات مل سکتے ہیں، کسی مرضی کی جگہ پرتبادلے کا بھی امکان ہے۔

Card image cap

سیارہ زحل اور مریخ موافق ہیں لیکن کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، یعنی آپ مرضی سے چھٹیوں پر جاسکتے ہیں، سفر بھی پیش آ سکتا ہے۔سپورٹس مین کے لئے مشکلات کے اشارے ہیں۔کاروباری مصروفیات میں تبدیلی آسکتی ہے، سیارہ زحل کا زاویہ بزنس میں معمولی رکاوٹ کی علامت ہے، بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھایئے۔سیارہ زہرہ کا زاویہ موافق ہے، گھر اور آفس میں مقبول رہیں گے ۔پسند کی جاب ملنے کابھی اشارہ ہے۔سیارہ شمس کئی ہفتوں بعد بہت بہتر زاویے پر آگیا ہے ،باس سے تعلق مزید بہتر ہو سکتا ہے۔سوچ سمجھ کر کوئی نیا کام شروع کیجئے، اللہ کی رحمت سے منافع کا بھی اشارہ ہے۔ بچوں کی جانب سے خوشی بھی مل سکتی ہے۔بزنس میں دوسروں سے جڑی ہوئی توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔آفس میں آپ کی سنی جائے گی۔سیارہ مریخ کا زاویہ دفتر میںسازش کی علامت ہے لیکن آپ ہی کامیاب رہیںگے۔

Card image cap

سیارہ شمس برج حوت کے خانے میں ہے،مریخ اور مشتری کا ملاپ چوتھے خانے میں ہوا، پرانے رشتے داروں سے ملاقات ہو سکتی ہے، بزنس میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کا بھی اشارہ ہے ۔جائیداد کے حوالے سے اچھا ہے، اضافے کا بھی اشارہ ہے۔گھر بدل سکتا ہے۔ سیارہ زحل کے 5ویں خانے پر اثرات ہیں، کئی سال تک تبدیلیوں کارائونڈ چلے گا۔سیارہ زہرہ 8ویں اور نیپچون چھٹے خانے میں ہوں گے ، سرمایہ کاری کی مشکل دور ہونے کا امکان ہے۔قرضہ بڑھ سکتا ہے،سیارہ مریخ اور پلوٹو کا ملاپ کئی قابل برداشت چیلنجز کی علامت ہے۔ نیو مون نئی پارٹنر شپ کی علامت ہے ۔ گھر، بزنس اور آفس میں آپ ہی دبنگ رہیں گے، مریخ اسی ہفتے 5ویں خانے میںآ جائے گا،شمس کے ساتھ ملاپ مزاحمت کی علامت ہو سکتا ہے ، ہوشیار رہیے۔

Card image cap

یہ لو پروفائل سے باہر نکلنے کا ہفتہ ہے۔سیارہ زہرہ 8ویںخانے میں ہو گا ،کوئی دوسرا پارٹنر سرمایہ کاری کر سکتا ہے،گھرخاندان میں سے بھی کوئی مالی مشکلات دور کرنے کے لئے آگے آ سکتا ہے۔پرانے خاندانی تعلقات بحال ہو سکتے ہیں۔نئے نئے لوگوں اور پروفیشنل پارٹنر سے ملاقات کا امکان ہے۔سیارہ مریخ چوتھے خانے میں ہو گا، آپ میں بے حد انرجی ہو گی لیکن اسے غصے میں ضائع نہ کیجئے ۔سیارہ زحل اور سیارہ مریخ کا ملاپ کئی چیلنجز اور کام کی جگہ پر کسی سازش کی علامت ہے گھر یا دفتر میں جوڑ توڑ ہو سکتا ہے، بچئے۔ بے چینی کا بھی اندیشہ ہے۔

Card image cap

سیارہ عطارد کمیونیکیشن کے خانے سے نکل کر ڈائریکٹ ہو گیاہے،کسی کام کے ملنے کا بھی اشارہ ہے اور کوئی نیا بھی کام شروع کر سکتے ہیں،بزنس مین کی آمدنی میں ٹھہرائو رہے گا، سیارہ زحل چوتھے خانے میں ہے،سیارہ یورینس بھی ہل چل کی علامت ہے۔ بزنس مینوں کو بہت فوکس رکھنا پڑ سکتا ہے ورنہ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ کام میں بہت زیادہ دل چسپی نہ لینے والے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔سیارہ زہرہ اسی ہفتے 7ویں ( ہوم، فیملی اور جائیداد) میں آ جائے گا۔جائیداد میں دل چسپی رہے گی۔مکان بدل سکتا ہے۔ہوم سک رہیں گے۔ ساتھی کارکنوں میں مقبولیت، پرانے مسائل کے خاتمے ختم اوررشتہ طے ہونے کا امکان ہے۔سیارہ مریخ دوسرے خانے پر اثر انداز ہے۔سوچ سمجھ کر قدم نہ اٹھایا توآمدنی میں اضافے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔فن، گیمز، تعطیلات، دعوتیں رہیں گی۔سیارہ عطارد نا موافق زاویے پر ہے، رسکی بزنس (جائیدادا یا سٹاک مارکیٹ)میں نقصان ہو سکتا ہے، بچئے۔فل مون 10ویںیعنی بزنس اور کیریئر کے خانے میں ہوا تھا،محنت کرنے والوں کو کامیابی مل سکتی ہے۔سیارہ شمس بھی اسی ہفتے فائر سائن کے خانے میں ہو گا،خوراک کا خیال رکھیے۔

Card image cap

سیارہ پلوٹو اور سیارہ شمس کا پہلے اور تیسرے خانے میںسیکسٹائل زاویہ بہت اچھا ہے،دفتر میںایمپاورمنٹ ہو سکتی ہے۔ آئیڈیازکامیاب رہیں گے۔سیارہ عطاردچوتھے خانے میں آ جائے گا،رکے ہوئے کام میں آسانی پیدا ہونے کی علامت ہے۔سیارہ زحل پہلے خانے میں مثبت زاویئے پر ہے ، کام کے نتائج جلدی ملنے کے اشارے ہیں، محنت کیجئے، اللہ کی رحمت سے اس کا ثمر مل سکتا ہے۔ پہلے خانے میں ہونے والا نیو اہمیت کا حامل ہے،کاموں میں اتار چڑھائو رہے گا غیر ضروری کام نہ کیجئے۔حالات میں اوپر تلے تبدیلیوں کا اشارہ ہے۔ باس سے تعلقات بہتر ہونے کا امکان ہے۔تخلیقی شعبوں سے منسلک ا فراد کے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔شادی طے ہونے کا امکان ہے، سیارہ مریخ اور نیو مون چوتھے خانے پر اثر انداز ہیں ،فیملی لائف میں سکون رہے گا۔سیارہ مشتری اور زہرہ موافق زاویے پر ہیں ،اپنی پسند کا کام پراجیکٹ مل سکتا ہے، آپ ہی نورمحفل رہیں گے۔

Card image cap

زیادہ تر سیارے زائچے کے زیریں حصے میں ہیں اس لئے ہفتے میں بہیت زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں۔5اپریل کو سیارہ زہرہ کی 5ویں خانے میں آمد خوشگوار ازادواجی تعلقات کی علامت ہے۔سیارہ مریخ اور زحل کا ملاپ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔مواقع ملے بھی اور قابل برداشت مشکلات بھی پیش آ سکتی ہیں ،سیارہ زحل آپ کے اپنے سائن کے خانے میں ہے، اور یہ سیارہ مریخ کے ساتھ صفر ڈگری پر ہے۔اچھا زاویہ ہے لیکن بہت تیز چلنے سے گریز کیجئے۔کیونکہ سیارہ یورینس سکوئر پر ہے ، بے چینی بھی ہو سکتی ہے اور اچانک حالات بدل بھی سکتے ہیں۔سیارہ زہرہ پراجیکٹ اور بچوں سے متعلق 5ویں خانے میں ہے، سنگل ہیں تو رشتہ طے ہو سکتا ہے،۔سیارہ مریخ پہلے خانے پر اثر انداز ہے، نیا کام شروع کیجئے، جن کاموں سے فائدہ نہیں ہو رہا انہیں ترک کر دیجئے۔اچانک کوئی نیا کام شروع ہونے کے اشارے ہیں۔

Card image cap

سیارہ مریخ ، زحل، پلوٹو اور مشتری زائچے کے بالائی خانوں میں جمع ہیں،مشکلات آئیں گی لیکن کام ہو جائیں گے۔پلوٹو کی موجودگی کسی دوسرے کے ساتھ تلخی پیدا ہونے کا اشارہ ہے، بچئے۔یہ ایکشن لینے کا وقت ہے ،لوگ آپ کی پیروی کریں گے، پریکٹیکل رہنا ہو گا جس کے بغیر نتائج نہیں نکل سکتے ۔زندگی کو مزید سنجیدگی سے لیں گے، بے چینی سے بچئے،نیا کیریئر بھی بن سکتا ہے۔پرانے کیرئیر ، کام کی نوعیت میں تبدیلی کا بھی اشارہ ہے۔سیارہ زحل کا زاویہ کام کی تکمیل اور پلوٹو کازاویہ آمدنی کا ذریعہ بدلنے کی علامت ہے۔مالی استحکام کے لئے کچھ نیا کرنا پڑ سکتا ہے، سیارہ نیپچون آپ کے ہی سائن کے خانے میں براجمان ہے، کسی بھی سازش سے بچئے۔سیارہ مریخ 12ویں خانے میں ہی براجمان ہے، سازش ہو سکتی ہے لیکن آپ ہی کامیاب رہیں گے۔