☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(علامہ ارشد حسین ثاقب) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن() خواتین(نجف زہرا تقوی) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خصوصی رپورٹ(انجنیئررحمیٰ فیصل)

آپ کا ہفتہ

Card image cap

چار بڑے ستارے چند ہفتوں میں اہم ٹرانزٹ کرنے والے ہیں، تبدیلیوںکارائونڈ شروع ہونے کا اشارہ ہے۔ دانشمندی سے کیریئر میں کامیابی مل سکتی ہے۔بزنس مین سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں ،سیارہ زحل اورعطارد کا ملاپ اچھا اشارہ نہیں،اللہ سے رحمت کی دعا کیجئے، مسائل میں کمی ہو سکتی ہے۔کچھ مسائل آپ کے اپنے پیدا کردہ ہو سکتے ہیں ، اس لئے انانیت کو ترک کر دیجئے۔ فریقین سے جتنی زیادہ محبت سے پیش آئیں گے، جاب اور بزنس میں اتنی آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں،جتنی کوشش کریں گے اتنی ہی کامیابی ہو گی ۔اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محنت کا پھل ملنے کا اشارہ ہے، آمدنی شائد توقع کے مطابق نہ ہو ۔

Card image cap

سورج گرہن اورچاند گرہن تیسرے خانے (مارکیٹنگ اور میڈیا ) میں ہوئے، یہ آپ کی ذات کاخانہ بھی ہے، ٹرانسفارمیشن کا امکان ہے۔ یہ ٹیچنگ ،سفر،پبلشنگ اور یونیورسٹیز کا خانہ بھی ہے، ان شعبوں سے منسلک افراد کی ترقی کا امکان ہے، سیارہ شمس برج سرطان میں ہے، یہ بھی انفارمیشن کمیونیکشن کلاسز اور رائٹنگ کا خانہ ہے ۔یہ 12جولائی تک سست رہا، اب یہ ستارہ آگے کی جانب رواں ہے ، لہٰذا پلاننگ اور فیصلہ سازی میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔سیارہ شمس بھی تیسرے خانے میں آمد دوبارہ تعلیم ، کورسز میں دلچسپی بڑھنے کا اشارہ ہے۔

Card image cap

سیارہ عطارد تیسرے خانے میں ڈائریکٹ ہوا جبکہ نیو مون بھی اسی زائچے کے زیریں حصے میں ہوا تھا۔جائیداد اور معاہدے کے لئے اچھا وقت ہے، نیا کام شروع کر سکتے ہیں ،ا مکان بدل سکتا ہے، گھریلو کاموں ( آرائش و تزین) میں دل چسپی رہے گی۔ سیارہ شمس مہینے کے پہلے تین ہفتے ذاتی دولت ( تیسراخانہ ) میں رہے گا،اس کا مخالف آٹھواں خانہ دوسروں کی دولت کا ہے۔آپ کو بلوں ٹیکسوں یا قرضوں کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے ۔یہ آمدنی میں اضافے کا بھی اشارہ ہے، انشاء اللہ۔سیارہ عطار 28اگست تک دولت کے خانے پر اثر انداز ہے۔سیارہ زحل بھی اسی خانے میں ہے، ہو سکتا ہے کہ کیش فلو آپ کی مرضی کے مطابق نہ ہو۔لیکن مالی مشکل کا اندیشہ نہیں۔ انشاء اللہ۔ حکومت کے ساتھ کسی معاملے میں دقت پیش آ سکتی ہے۔یہ ہفتہ طالب علموں کے لئے اچھا ہے، جاب یا بزنس کے لئے انٹرویو دینے والوں کو کامیابی ہو سکتی ہے،انشاء اللہ۔

Card image cap

یہ ہفتہ اچھا ہے، اللہ کی رحمت سے آمدنی میں کمی کی کوئی علامت نہیں۔دنیا اگرا یک دروازہ بند کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ کئی دروازے کھول دیتا ہے۔ اس ہفتے سیارہ مریخ سرمایہ کاری میں مشکلات پیش آنے کی علامت ہے، لیکن سیارہ مشتری اور زحل کا زاویہ کئی ضروری سمجھوتوں کے ساتھ راضی ہونے کی صورت میں آمدنی میں اضافے اور کاروبار میں ترقی کرنے کا اشارہ ہے۔پرانے بزنس کی جگہ نیا بزنس کرنا بہتر رہے گا۔ سیارہ عطارد اخراجات میں اضافے کی علامت ہے۔کیریئر میں اتار چڑھائو آ سکتا ہے لیکن بے روز گاری پیدا ہونے کا امکان نہیں ۔

Card image cap

سیارہ مشتری چھٹے خانے میں ہے،سیاہر پلوٹو زحل اور عطارد بھی اسی خانے میں ہیں ۔آپ کی محنت کا پھل مل سکتا ہے، منصوبے پورے ہونے کا امکان ہے ، بزنس میں کامیابی اور معاشرے میںسٹیٹس بہتر ہو گا ۔ بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ،خوشحالی مل سکتی ہے،بزنس میںاضافہ ہو سکتا ہے۔ خاندانی جائیداد ملنے کا بھی اشارہ ہے، آپ جیسا چاہتے ہیں ،لوگ آپ کی حمایت کریں گے۔لیکن بول چال میں احتیاط شرط ہے۔ اللہ کی رحمت رہنے کا اشارہ ہے ۔

Card image cap

آپ کے لئے 5واں خانہ اہم ہو گا۔سیارہ مشتری ، زحل اور عطارد بھی اسی خانے جمع ہیں ،کچھ اتا چڑھائو کے ساتھ مالی حالات آپ کے حق میں ہررہیں گے۔ جاب میں بہتری آنے کا امکان ہے،رکاوٹیں کم ہوتی نظر آ رہی ہیں، چاند گرہن اسی خانے میں ہوا، بے روز گار افراد کو کام ملنے کا اشارہ ہے۔ بچوں کی خوشی مل سکتی ہے۔ سیارہ عطارد کے ڈائریکٹ ہونا انٹرنیٹ سے منسلک افراد کا رکا ہوا کام بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔ سیارہ مشتری اور زحل کاملاپ بہت زیادہ انرجی خارج ہونے کا اشارہ ہے، اللہ کی رحمت سے یہ انرجی مثبت ہے۔

Card image cap

فل مون چاند گرہن کئی تبدیلیوں اور عدم استحکام کی علامت ہے، کوئی راز فاش ہو سکتا ہے، کم سے کم بولیے ،اپنی ذاتی بات کسی سے نہ کیجئے۔ سورج گرہن برج جدی (ہوم اور فیملی )کے خانے میں اہمیت کا حامل ہے ۔خاندان میں کہی گئی کوئی بات مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔ جائیداد میں ملنے یا بکنے کا بھی اشارہ ہے۔سیارہ شمس برج سرطان سے نکل کربرج اسد میں آ گیا ہے ،یہ 11ویں خانے (لیڈر شپ، میل ملاپ ، اتھارٹی،سرکار سے متعلق کام) کے ایشوز پر اثر انداز ہو گا ۔سرکاری کام ہونے کی امید ہے۔

Card image cap

ہم سب یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ بزنس اور جاب ختم ہو چکی ہیں مگر ایسا نہیں ہے، اللہ کی رحمت سے مالی مشکلات میں کمی کااشارہ ہے۔سیارہ مریخ اور عطارد کی چالیں موافق ہیں۔ 16جولائی کوسیارہ شمس کا زاویہ آمدنی کا نیا ذریعہ پیدا ہونے کااشارہ ہے ، بے روز گاروں کو جاب کا یاکام مل سکتا ہے۔کیریئر کو بہتر بنانے کے کئی مواقع مل سکتے ہیں ۔اس مہینے کئی کام کرنے کی کوشش کریں گے ، ممکن ہے کہ اللہ کی رحمت سے یہ کام مکمل ہو جائیں ۔بیرون ملک سفر کا امکان ہے ۔

Card image cap

سیارہ شمس کیش فلو کے خانے پر اثر انداز ہے، اللہ کی رحمت سے کئی ڈیلز ہونے کے اشارے ہیں ۔انکم کا دوسرا خانہ اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ سیارہ مشتری بھی اسی خانے میں ہے، یہ ستمبر میں سست پڑنے والا ہے، آپ کے پاس پھرتی سے کام کرنے کے لئے ستمبر تک کا وقت ہے جس کے بعد بزنس میں سستی آ سکتی ہے۔اس ہفتے 8واں خانہ ( دوسرں کی دولت ، قرض اور ٹیکس ) بھی اہم ہے ۔ان معاملات میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔سیارہ عطارد بھی اسی خانے میں سست پڑ چکا ہے،لیکن یہ فاروڈ پوزیشن میں ہے، فیصلہ کرنے کی قوت میں کمی آ سکتی ہے تذبذب کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Card image cap

بزنس کے خانے میں اللہ کی رحمت سے ستاروں کا زاویہ اچھا ہے، ان کی انرجی بہت زیادہ ہے، آمدنی بہترہو سکتی ہے۔ یہ اوپر تلے کئی تبدیلیوں کی بھی علامت ہے۔آفس یا بزنس میں لیڈر شپ پوزیشن حاصل کرنے اور میل ملاپ کا بھی ا شارہ ہے۔ سیارہ عطارد آپ ہی کے سائن کے خانے میں آیا تھا،ذمہ داریاں بڑھ سکتی ہیں۔سیارہ مشتری اور پلوٹوبھی اکھٹے ہیں ،یہ بزنس،مالیات اور دفتری تعلقات میں برتری کی علامت ہے۔آفس اور خاندان میں آپ کی سنی جائے گی،شادی ہو سکتی ہے۔

Card image cap

یہ ہفتہ آپ کے لئے بہت اچھاہے، سیارہ مشتری اور سیارہ پلوٹو کا ملاپ کئی کام شروع ہونے کا اشارہ ہے، انشاء اللہ۔اس ہفتے آپ کا 12 خانہ بھی ہے،آپ تذبذب کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ ماضی کی کوئی بات سامنے آنے سے مشکل ہیدا ہو سکتی ہے، لیکن حالات موافق رہنے کا اشارہ ہے، اللہ کی رحمت سے آپ ہی دبنگ رہیں گے ۔روحانیت میں دل چسپی لیجئے،سیارہ پلوٹو اور مشتری کا ملاپ اچانک مدد ملنے کا اشارہ ہے۔ اللہ کی رحمت سے کوئی رکا ہوا کام مکمل ہو سکتا ہے،پھنسے ہوئے پیسے مل سکتے ہیں۔

Card image cap

فل مون چاندگرہن 4جولائی کو برج جدی میں ہوا۔یہ طویل المیعاد منصوبوں او رتعلقات کاخانہ بھی ہے، اہم شخصیات سے ملاقات ہو سکتی ہے ،کوئی جاب میں آپ کی مدد کرے گا۔سیارہ شمس برج سرطان (5واں خانہ )میں ہے، یہ بچوں اور تفریح کا خانہ بھی ہے، بچوں کو جاب مل سکتی ہے یا ’’نیا مہمان‘‘ آ سکتا ہے۔غیر شادی شدہ افراد کی شادی میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔ سیارہ عطارد چھٹے خانے میں فارورڈ پوزیشن میں ہے جبکہ سیارہ شمس کا زاویہ 11ویں خانے کے لئے بھی اہم ہے، یہ مستقبل اور طویل المیعاد منصوبوں کا ہے، اب تکے لگانے کا وقت ختم ہو گیا ،جم کرکام کیجئے سیارہ شمس ورک ایریا میں ہے،بے روز گاروں کو جاب مل سکتی ہے۔