☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مفتی محمد وقاص رفیع) غور و طلب(محمد ندیم بھٹی) دنیا اسپیشل(ڈاکٹر محمد اعجاز تبسم) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() متفرق(عبدالماجد قریشی) رپورٹ(محمد شاہنواز خان) کھیل(طیب رضا عابدی ) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) خواتین() خواتین() خواتین() خواتین() دنیا کی رائے(محمد ارسلان رحمانی) دنیا کی رائے(عارف رمضان جتوئی) دنیا کی رائے(وقار احمد ملک)
دل کے لیے صحت مند عادات

دل کے لیے صحت مند عادات

تحریر :

12-08-2019

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں۔دل صحت مند رہے تو بدن،جبکہ دماغ تندرست رہے تو روح توانا رہتی ہے۔

لہٰذا ہمارے لیے اپنے دل کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔ذیل میں دل کو صحت مند رکھنے کے چند ایسے نسخے درج ہیں جنہیں اپنی عادات میں شامل کر کے آپ بڑی عمر میں بھی چاق و چوبند رہ سکتے ہیں۔

تیراکی:برطانوی ماہرین نے تجربات سے دریافت کیا ہے کہ جو مردو زن شدید جسمانی سرگرمی مثلاً تیرنے یا پہاڑ پر چڑھنے سے محض پچاس حرارے بھی جلائیں،ان میں امراضِ قلب سے مرنے کا خطرہ 62فیصد کم ہو جاتا ہے۔تاہم ہلکی ورزش مثلاً چلنے یا گالف کھیلنے سے اس قدر فائدہ نہیں ہوتا۔

کم کولیسٹرول: ایک تجربے میں تین ماہ تک سترہ مردو زن کو گری دار میوے کھلائے گئے،اور جب چوتھے ماہ ان کا معائنہ ہوا تو مردو زن میں تین تا پانچ فیصد کولیسٹرول کم پایا گیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گری دار میوے مونوان سیچوریٹڈ چکنائی کثیر مقدار میں رکھتے ہیں۔

سائیکلنگ: ایسے افراد جوڈپریشن کا شکار ہوں وہ دوسروں کی نسبت جلد امراضِ قلب کا نشانہ بن جاتے ہیں۔کئی مردو زن ادویات کھا کر ڈپریشن بھگانے کی کوشش کرتے ہیں،مگر جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن بھگانے کا بہترین طریقہ کوئی بھی ورزش مثلاًسائیکل چلانا یا بیڈ منٹن وغیرہ کھیلنا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تجربے میں ڈپریشن زدہ مردو زن پر تین ماہ بعد ادویات اور ورزش کے ایک جیسے اثرات پائے گئے۔

مراقبہ کریں: امراضِ قلب میں مبتلا افراد خاص طور پر روزانہ صرف بیس منٹ مراقبہ کرنے کے لیے نکالیں۔یہ روحانی عمل گھبراہٹ اور بے چینی سے نجات دلا کر انسان کو پُر سکون کرتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق دل کے جو مریض ڈپریشن کا شکار ہوں وہ دوسروں کی نسبت جلد چل بستے ہیں۔

اسپرین کا استعمال: امریکی و برطانوی ماہرین نے امراضِ قلب کودور کرنے میں اسپرین کو مفید پایا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خون کا دبائو کم کرتی ہے،تجربات سے پتا چلتا ہے کہ جو مردو زن یہ دوا باقاعدگی سے کھائیں ان کا قلب صحت مند رہتا ہے،مئوثر فائدہ اٹھانے کے لیے رات کو سونے سے قبل اسپرین لیجئے۔

سرخ گوشت کا استعمال: اعتدال میں سرخ گوشت کھانا بھی بے حد مفید ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سرخ گوشت مامونِ نظام کو تقویت پہنچانے والا معدن رکھتا ہے اور حیاتین ہی کی اقسام بھی جو انسانی جسم میں ہومیو لینٹین کی سطح کم رکھتا ہے۔اس پروٹین کی بڑھتی شرح دل کے لیے خطر ناک ہے۔مزید یہ کہ سرخ گوشت کی پچاس فیصد چکنائی قلب دوست مونوان سیچوریٹڈ قسم سے تعلق رکھتی ہے۔

احتیاط: بلاشبہ ورزش صحت کے لیے بے حد مفید ہے لیکن ایک اہم بات جس کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کہ آلودہ ماحول میں کبھی ورزش نہ کریں۔اس سے خون میں آکسیجن کم ہو جاتی ہے۔ایسی حالت میں دل کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

 

مزید پڑھیں

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو ج ...

مزید پڑھیں

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ ...

مزید پڑھیں

آپ کا چہرہ آپ کی صحت اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔خراب نظامِ ہضم سے لے کر جسم میں آئرن کی کمی کی مقدار تک سب چہرے سے عیاں ہوتا ہے۔ہونٹوں ک ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چولہا جلاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ اس کی لو زیادہ بلند نہ ہونے پائے ،ورنہ آپ کے ہاتھ جھلس جانے کا امکان ہے۔

...

مزید پڑھیں

بال جاذب نظر شخصیت کے ضامن ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سر کی جلد کے اوپر موجود تمام بال مردہ ہوتے ہیں،یعنی جو بال جلد کے ...

مزید پڑھیں

سردی کے موسم میں جہاں نزلہ،زکام،کھانسی ،بخار ،انفیکشن وغیرہ اور دیگر بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے ،وہیں ہماری جلد بھی خشکی اور مختلف مسائل ...

مزید پڑھیں