☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مفتی محمد وقاص رفیع) غور و طلب(محمد ندیم بھٹی) دنیا اسپیشل(ڈاکٹر محمد اعجاز تبسم) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() متفرق(عبدالماجد قریشی) رپورٹ(محمد شاہنواز خان) کھیل(طیب رضا عابدی ) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) خواتین() خواتین() خواتین() خواتین() دنیا کی رائے(محمد ارسلان رحمانی) دنیا کی رائے(عارف رمضان جتوئی) دنیا کی رائے(وقار احمد ملک)
لو بیا کھائیں،بیماری بھگائیں

لو بیا کھائیں،بیماری بھگائیں

تحریر :

12-08-2019

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ صرف جلد کو تروتازہ کرنے اور صحت مند رہنے کے لیے فائدے مند ہے بلکہ یہ ساتھ ہی کئی بیماریوں سے نجات بھی دلاتا ہے جن میں لوبیا اور پھلیوں کا روز مرہ خوراک میں استعمال مزید حیرت انگیز فائدے فراہم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر:آٹھ مختلف مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں لوبیا شامل کرنے سے بلڈ پریشر نار مل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔لوبیا کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بڑھاپے کو دور کرے:پھلیوں میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اور عمر رسیدگی کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔خاص طور پر گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاص مقدار میں موجود ہوتا ہے۔اپنی خوراک میں اس کا مناسب استعمال کر کے آپ بھی چہرے سے جھریاں اور عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹس کا خزانہ:جسم میں فری ریڈیکلز سے دماغ ،جسم کے دفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سبز چائے،بلیو بیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس اس نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔چھوٹی سبز اور بڑی سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو دو اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔

لوبیا کینسر کے لیے مفید:دل کے امراض کے بعد بالغ افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ سرطان ہے۔ہم میں سے بیشتر افراد اس بات سے ناواقف ہوں گے کہ لوبیا کے استعمال سے کینسر سے بچنا ممکن ہے۔ایک مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ لوبیا میں موجود ایک جزو آئی پی6کینسر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔موجودہ دور میں جس تیزی سے کینسر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں خوراک میں لوبیا کا استعمال ہر عمر کے افراد کو کرنا چاہیے۔

کولیسٹرول کم کرے:کولیسٹرول کے مریضوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر روزانہ تھوڑی سی لوبیا کھا لی جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطر ناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ پچیس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

وزن گھٹانے میں مدد گار:ایک حالیہ مطالعے میں پینتیس موٹے افراد کو روزانہ چار مرتبہ آٹھ ہفتوں تک لوبیا کھلایا گیا۔پہلے ان کا وزن،جسمانی کیفیت،کولیسٹرول اور دیگر چیزیں بھی نوٹ کر لی گئیں اور آٹھ ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہو چکا تھا۔موٹاپے میں بھی کمی واقع ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کمی کی کوئی شکایت نہیں کی۔

آنتوں کی صحت کے لیے بہترین:لوبیا سے آنتوں کا اندرونی استر،ہاضمے کے لیے مفید بیکٹیریا اور دیگر نظام بہتر رہتا ہے،کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صر ف کولیسٹرول کم کرتے ہیں بلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی بے حد مفید ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو ج ...

مزید پڑھیں

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم س ...

مزید پڑھیں

آپ کا چہرہ آپ کی صحت اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔خراب نظامِ ہضم سے لے کر جسم میں آئرن کی کمی کی مقدار تک سب چہرے سے عیاں ہوتا ہے۔ہونٹوں ک ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چولہا جلاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ اس کی لو زیادہ بلند نہ ہونے پائے ،ورنہ آپ کے ہاتھ جھلس جانے کا امکان ہے۔

...

مزید پڑھیں

بال جاذب نظر شخصیت کے ضامن ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سر کی جلد کے اوپر موجود تمام بال مردہ ہوتے ہیں،یعنی جو بال جلد کے ...

مزید پڑھیں

سردی کے موسم میں جہاں نزلہ،زکام،کھانسی ،بخار ،انفیکشن وغیرہ اور دیگر بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے ،وہیں ہماری جلد بھی خشکی اور مختلف مسائل ...

مزید پڑھیں