☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مفتی محمد وقاص رفیع) غور و طلب(محمد ندیم بھٹی) دنیا اسپیشل(ڈاکٹر محمد اعجاز تبسم) سپیشل رپورٹ(ایم آر ملک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() متفرق(عبدالماجد قریشی) رپورٹ(محمد شاہنواز خان) کھیل(طیب رضا عابدی ) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) خواتین() خواتین() خواتین() خواتین() دنیا کی رائے(محمد ارسلان رحمانی) دنیا کی رائے(عارف رمضان جتوئی) دنیا کی رائے(وقار احمد ملک)
ٹوٹکے

ٹوٹکے

تحریر :

12-08-2019

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو جائیں گے۔

ٹوتھ برش پر پیسٹ لگانے کے بعد ذرا سا نمک ،میٹھا سوڈا ور لیموں کے دو قطرے ڈال کر دانت صاف کرنے سے یہ چمک اٹھیں گے۔

سرسوں کے تیل میں اگر ذرا سا نمک ملا کر دانت پر ملا جائے تو پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔

گھر کے دروازے کھولنے اور بند کرنے میں اگر آواز پیدا ہو تو ان کے پیچوں میں مٹی کا تیل لگائیں۔

اگر زپ بند کرنے یا کھولنے میں مشکل ہوتی ہو تو اس پر ذرا سا صابن مل دیں۔

اگر آپ فانوس کو چھت سے بغیر اتارے صاف کرنا چاہتی ہیں تو پہلے فانوس کے نیچے فرش پہ پرانے تولیے بچھا لیں۔تولیوں کے اوپر اخبار پھیلا لیجئے پھر فانوس کے بلب کے اوپر چھوٹے چھوٹے پلاسٹک بیگ باندھ دیں تا کہ بلب کے اندر نمی نہ جائے۔اب شیشے صاف کرنے کے سپرے کو پورے فانوس پر خوب اچھی طرح سے سپرے کریں تا کہ ساری مٹی بہہ کر نیچے گر جائے۔اب آپ چاہیں تو کسی نرم کپڑے سے چمکا لیں یا یونہی سوکھنے دیں۔

بھاپ کی استری کو صاف کرنے کے لیے اس کے سوراخ کو کسی پن یا پیپر کلپ کی مدد سے صاف کریں۔اگر پھر بھی بھاپ خارج نہ ہو تو استری کے ٹینک کے اندر آدھی پیالی سفید سرکہ اور آدھی پیالی پانی کا محلول ڈال کر استری کو چلائیں۔جب تک محلول بھاپ بن کر ختم نہ ہو جائے ۔اس طرح کرنے سے استری صاف ہو جائے گی۔اگر نہ ہو تو یہ عمل ایک سے زائد بار کریں۔

اگر کینڈل سٹیند کے اطراف موم جم گیا ہو تو اس کو ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔اس کے بعد نکال کر موم کو صاف کریں پھر دھو کر خشک کر لیں۔اگر موم بتی کاموم میز پوش پر گر گیا ہو تو برف کا ٹکڑا لے کر اس پر رگڑیں جس سے وہ سخت ہو جائے گا۔اس کے بعد اسے کھرچ لیں۔

چمڑے کے بیگ کو چمکانے کے لیے اسے جوتے کی پالش سے صاف کریں ،بیگ چمک اٹھیں گے۔

ٹوٹی ہوئی لپ سٹک جوڑنے کے لیے سگریٹ ،لائٹر یا ماچس کی مدد سے دونوں ٹوٹے ہوئے حصوں کو پگھلائیں اور ساتھ جوڑ کر صاف تنکے یا تیلی سے ٹھیک کر لیں اور لپ سٹک کو ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

گلاس یا دوسرے کانچ کے برتن میں کھولتا پانی ڈالنے سے پہلے اگر ایک چمچ ڈال دیں ،پھر گلاس میں پانی ڈالیں تو یہ ٹوٹنے سے محفوظ رہے گا۔

اگر شیشے پر رنگ گر گیا ہو اور نشان پڑ گئے ہوں تو ایک چائے کا چمچ سرکہ گرم کریں اور ذرا سا نشان پر لگا دیں،تھوڑی دیر بعد نشان کو نرم کپڑے سے صاف کرنے سے یہ مکمل طور پر دور ہو جائیں گے۔

اگر شیشے کی سطح پر بہت زیادہ مٹی ہو تو نیم گرم چائے کے پانی اور ڈٹر جنٹ سے صاف کریں۔دو کھانے کے چمچ سرکہ اور امونیا کا مرکب ایک لیٹر پانی میں ملا کر شیشہ صاف کریں۔

مزید پڑھیں

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ ...

مزید پڑھیں

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم س ...

مزید پڑھیں

آپ کا چہرہ آپ کی صحت اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔خراب نظامِ ہضم سے لے کر جسم میں آئرن کی کمی کی مقدار تک سب چہرے سے عیاں ہوتا ہے۔ہونٹوں ک ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چولہا جلاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ اس کی لو زیادہ بلند نہ ہونے پائے ،ورنہ آپ کے ہاتھ جھلس جانے کا امکان ہے۔

...

مزید پڑھیں

بال جاذب نظر شخصیت کے ضامن ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سر کی جلد کے اوپر موجود تمام بال مردہ ہوتے ہیں،یعنی جو بال جلد کے ...

مزید پڑھیں

سردی کے موسم میں جہاں نزلہ،زکام،کھانسی ،بخار ،انفیکشن وغیرہ اور دیگر بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے ،وہیں ہماری جلد بھی خشکی اور مختلف مسائل ...

مزید پڑھیں