☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل دنیا اسپیشل عالمی امور صحت کیرئر پلاننگ خواتین کچن کی دنیا دین و دنیا فیشن انٹرویوز ادب
بالوں کی دیکھ بھال ،آگہی ضروری ہے

بالوں کی دیکھ بھال ،آگہی ضروری ہے

تحریر :

03-24-2019

اگر آپ بالوں کے لیے اپنے ہیئر سٹائلنگ پراڈکٹس خریدنے بازار جا رہی ہیں تو ذرا ٹھہریں کیونکہ بازار جانے اور بے تحاشہ فضولیات میں وقت اور پیسہ بربادکرنے سے پہلے جان لیں کہ آپ کیا خریدنا چاہتی ہیں۔

در اصل ہیئر سٹائلنگ کی اتنی اقسام ہیں کہ بعض اوقات فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کیا کیا جائے،کسے خریدا جائے اور کسے چھوڑا جائے۔اسی لحاظ سے ضروری ہے کہ آپ جب بھی اپنے بالوں کے لیے کاسمیٹک پراڈکٹس خریدنے بازار جائیں تو اپنے بالوں کی ساخت،پسند اور شخصیت کے اعتبار سے خریداری کریں اور پُر سکون ہو کر خوشی خوشی واپس آئیں۔

بالوں کی اقسام اور آپ:

 

در اصل بالو ں کی قدرتی طور پر تین اقسا م ہوتی ہیں۔آئلی،ڈرائی اور پلین، اور اسی ساخت کے اعتبار سے بالوں پر کاسمیٹکس بھی مختلف استعمال ہوتی ہیں۔جس طرح آئلی بالوں میں والیم پیدا کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے اسی طرح خشک بالوں کو کرل کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہوتا۔لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ہیئر سپیشلٹ کے مشورے کے مطابق ایسی پراڈکٹ کا انتخاب کریں جو آپ کی خواہش کے مطابق لُک دے سکے۔

خشکی کنٹرول کے لیے:

 

بالوں کے متعلق کیمیائی مصنوعات بنانے والوں کا ہیئر سٹائلنگ پر سب سے بڑا احسان یہی ہے کہ اب مارکیٹ میں ایسی پراڈکٹ آسانی سے دستیاب ہیں جس سے خشکی سکری جیسے مسائل منٹوں میں حل کیے جا سکتے ہیں،لیکن اس سلسلے میں بہتر ہے کہ اپنے سکن سپیشلسٹ سے بھی مشورہ کریں۔جب سر کے بالوں میں خشکی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کی پوری جلد،مجموعی طور پر کسی مسئلے کا شکار ہے۔جبکہ سپیشلسٹ اس سلسلے میں آپ کو ایسی پراڈکٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے جوآپ کے بالوں اور سر کی جلد کے لیے کم سے کم نقصان کا باعث ہو۔

ہیئر بام:

 

ہیئر بام یا ہیئر جیل کا استعمال خاص طور پر ان بالوں کے لیے انتہائی ضروری ہے جو کیمیائی رنگوں سے رنگے ہوں،در اصل کیمیائی رنگ بالوں کو جڑوں سے کمزور کر دیتے ہیں ۔جس کی وجہ سے دھوپ براہِ راست ان پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔لہٰذا جب بھی آپ (اگر بالوں کو رنگتی ہوں تو)دھوپ میں جائیں تو ہیئر بام کا استعمال نہ بھولیں۔

سٹائل جیل:

 

سٹائلنگ ہیئر کی خواہش مند خواتین سٹائل جیل کا استعمال کر سکتی ہیں۔اس سے بال اپنی جگہ جمے رہتے ہیں اور ان میں چمک آ جاتی ہے۔سٹائل جیل کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں ایسے کیمیائی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں جن سے بالوں کی جڑوں پر نقصان دہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،لیکن پھر بھی کوشش کریں کہ سٹائل جیل کو بالوں کی جڑوں کی بجائے صرف سروں تک ہی محدود رکھیں۔اگر آپ کے بال حد سے زیادہ کمزور اور روکھے ہیں تو اپنی مرضی سے کوئی پراڈکٹ استعمال نہ کریں۔خاص طور پر سٹائل سپرے ہر گز نہ کریں۔ایسے میں بالوں کے ماہرین کی رائے لینا ہر گز نہ بھولیں۔ ٭٭٭٭

مزید پڑھیں

اگر دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملا جائے تو چہرہ خوبصورت نکل آئے گا۔ کھانا کھانے کے بعد پھل کا استعمال جہاں صحت کے لیے مفی ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

 چند غذائیں جنہیں کبھی محفوظ نہ کریں

 

روزانہ کھانا پکانے والی خواتین اکثر اپنی آسانی ک ...

مزید پڑھیں

چہرہ جاذب نظر بنائیں

چہرے کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے ہفتے میں دو سے تین ...

مزید پڑھیں

سہانجنہ کے پھول اور پتیوں کے طبی فوائد

 

جوڑوں کے درد میں مبتلا ا ...

مزید پڑھیں