☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل دنیا اسپیشل عالمی امور صحت کیرئر پلاننگ خواتین کچن کی دنیا دین و دنیا فیشن انٹرویوز ادب
ٹوٹکے

ٹوٹکے

تحریر :

03-24-2019

اگر دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملا جائے تو چہرہ خوبصورت نکل آئے گا۔ کھانا کھانے کے بعد پھل کا استعمال جہاں صحت کے لیے مفید ہیں وہیں یہ دانتوں پر میل بھی نہیں جمنے دیتا۔ اگر منہ میں کوئی زخم نہ ہونے کے باوجود منہ سے بد بو آئے تو سمجھ لیجئے کہ معدے میں کچھ خرابی ہے۔ موٹاپا دور کرنے کے لیے شہد اور گرم پانی ملا کر پینے سے جسم کی بڑھی ہوئی چربی دور ہو جاتی ہے اور انسان دبلا ہو جاتا ہے۔

دانتوں پر پیلاہٹ آ جائے تو انہیں صاف کرنے کے لیے نمک او ر شہد ملا کر دانتوں پر ملنے سے یہ چمک اٹھیں گے۔ اگر کہنی پر میل جم گئی ہو تو لیموں کاٹ کر اس کے آ دھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں کو گھمائیں ،تمام میل بالکل صاف ہو جائے گی۔آپ کے چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیں اور چہرے پر روزانہ ملیں،باقاعدہ استعمال سے تمام داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کی چار بوندیں کان میں ڈال دینے سے درد نہیں ہو گا۔ بخار تیز ہو تو چار رومال لے کر ہاتھوں ،پیروں کو ایک وقت میں سہلانے سے پانچ منٹ بعد ہی بخار ہلکا ہو جائے گا۔ بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے،

اگر تیز بخار ہو تو بکری کا دودھ ہاتھ، پائوں اور سر پر ملنے سے بخار فوراً اُتر جائے گا۔ گرمی میں اگر گوشت رکھنا ہو تو اسے سرکہ اور پانی سے تر کیے ہوئے کپڑوں میں لپیٹ کر رکھ دیں،گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہو گا۔ مکھیاں ناک میں دم کر دیں تو کھانا پینا دشوار ہو جاتا ہے،لیکن اگر کسی جگہ پودینہ لگا دیں تو مکھیاں نزدیک نہیں آئیں گی۔

سیاہ رنگ کو سفید کرنے کے لیے کلونجی کو دودھ میں پیس کر ہلکا سا گرم کریں اور رات سونے سے پہلے چہرے پر مالش کرکے سو جائیں۔صبح اٹھ کر صابن سے منہ دھو لیا جائے تو آپ کی سیاہ رنگت نمایاں طور پر سفید ہونا شروع ہو جائے گی۔ چھائیوں سے نجات کے لیے سیاہ تل،کالا زیرہ،درخت سرس کی چھال گائے کے دودھ میں پیس کر چھائیوں پر روزانہ رات کو ملیں اور صبح دھو لینے سے ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بال لمبے کرنے کے لیے رات پانی میں املی ڈال کر بھگو دیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال دھو ڈالیں۔بال دھونے کا یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔اس کے ساتھ ناریل اور بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہنے سے سر کے بال لمبے ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں

اگر آپ بالوں کے لیے اپنے ہیئر سٹائلنگ پراڈکٹس خریدنے بازار جا رہی ہیں تو ذرا ٹھہریں کیونکہ بازار جانے اور بے تحاشہ فضولیات میں وقت اور پ ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو ج ...

مزید پڑھیں

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ ...

مزید پڑھیں

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم س ...

مزید پڑھیں