☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(حاجی محمد حنیف طیب) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) خصوصی رپورٹ(محمد رمضان) عالمی امور(صہیب مرغوب) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) فیچر(پروفیسر عثمان سرور انصاری) کچن کی دنیا() انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خواتین(روہاب لطیف) خواتین() خواتین() خواتین() رپورٹ(طاہر محمود) متفرق(آسیہ پری ) متفرق(آمنہ وحید)
سوئیٹر کی صفائی کے آسان طریقے

سوئیٹر کی صفائی کے آسان طریقے

تحریر :

01-26-2020

سوئیٹر پر لگے روئوں کے چھوٹے چھوٹے گولے دیکھنے میں بہت بُرے لگتے ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سوئیٹر بہت پُرانا ہے،جو اکثر ان کپڑوں کے ساتھ ہوتا ہے جنہیں زیادہ استعمال کیا جائے،جبکہ کچھ نئے کپڑوں پر بھی یہ روئیں بن جاتی ہیں۔بہر حال وجہ جو بھی ہو انہیں صاف کرنا بھی ایک مشکل مرحلہ لگتا ہے ، بعض دفعہ اس کی صفائی کے لیے ایسے برش کا استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے سوئیٹر ہی خراب ہو جاتا ہے۔ ذیل میں ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ ان روئوں کو صاف کر سکتے ہیں۔

ایک روئیں والے کپڑے کو لیں اور اس کو سیدھا کر کے چاروں طرف سے کھینچ لیں تا کہ کپڑے پر شکنیں نہ آئیں۔اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں ،خاص طور پر وہ مشین جو مرد اپنی جلد کے روئوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔الیکٹرک شیونگ مشین کو ہلکے ہاتھ سے کپڑوں میں لگے روئوں کی سمت کی جانب استعمال کریں۔

دوسرے طریقے کے مطابق کپڑے کو مضبوطی سے پکڑ لیں جیسا کہ آپ نے الیکٹرک شیونگ مشین کے استعمال میں کیا تھا۔اب ایک ریزر لیں اور اسے کپڑے میں لگے روئوں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساتھ، ٹھہرا کر استعمال کریں۔ریزر کومزید ٹیڑھا کرتے ہوئے سوئیٹر کے دھاگوں کو کاٹیں تا کہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے صاف ہو جائے۔

تیسرے طریقے کے مطابق ایک کاٹن ٹیپ کا استعال کریں اور اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں۔اس کے چپکنے والے حصے کو کپڑے کی سمت میں لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے مزید دبائیں۔اس کپڑے کو مختلف سمتوں کی جانب نکالیں اور یہی عمل بار بار دہرائیں ۔جب تک کہ سارے روئیں ختم نہ ہو جائیں۔

مزید پڑھیں

ہار مونز کے عدم توازن سے انسان میں بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ مستقبل میں کئی بیماریوں کا سبب بن جاتے ہیں۔ دراصل ہمارے ہاں ’’ ...

مزید پڑھیں

کچھ لوگ بہت زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں،جبکہ بعض لوگ مختلف وجوہات کی بناء پر بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دونوں ہی علامات کسی نارمل اورت ...

مزید پڑھیں

کہا جاتا ہے کہ بچے فرشتوں کا روپ ہوتے ہیں ان کے چہرے پر معصومیت اور تازگی سے ہر کسی کو ان کی طرف کشش ہوتی ہے کہ وہ ہر کسی سے پیار اور محبت حا ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

کلینزنگ کے آٹھ اصول  چہرے کا قدرتی حسن اور نکھار قائم رکھنے کے لیے اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔  

مزید پڑھیں

چولہا جلاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ اس کی لو زیادہ بلند نہ ہونے پائے ،ورنہ آپ کے ہاتھ جھلس جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

بال جاذب نظر شخصیت کے ضامن ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سر کی جلد کے اوپر موجود تمام بال مردہ ہوتے ہیں،یعنی جو بال جلد کے اوپر موجود ہوتے ہیں وہ جلد سے باہر اُگتے ہی مردہ ہو جاتے ہیں۔قدرتی طور پر بال تیس سے ساٹھ کی تعداد میں گر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں