☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا فضل الرحیم اشرفی) سپیشل رپورٹ(صہیب مرغوب) رپورٹ(پروفیسر عثمان سرور انصاری) عالمی امور(نصیر احمد ورک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() خواتین( محمدشاہنوازخان) خواتین(نجف زہرا تقوی) خصوصی رپورٹ(ایم آر ملک) شوبز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) دنیا کی رائے(شکیلہ ناز) دنیا کی رائے(تحریم نیازی) دنیا کی رائے(مریم صدیقی)
خواتین کے مفید اور موثر مشورے

خواتین کے مفید اور موثر مشورے

تحریر : نجف زہرا تقوی

03-08-2020

لہسن کے چھلکے میں چھپے صحت کے راز
سکارف پہننے کے دلکش اور منفرد انداز
ٹوٹکے
 

 

لہسن کے چھلکے میں چھپے صحت کے راز
عام طور پر لہسن کا شمار ایسی سبزیوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر گھر میں نہ صرف پائی جاتی ہے بلکہ اس کے طبی فوائد کو بھی ہر ایک تسلیم کرتا ہے،مگر لہسن کے چھلکوں کو عام طور استعمال کرنے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے۔آج ہم آپ کو اپنے مضمون میں قدرت کی اس خاص نعمت میں چھپے صحت کے ایسے خزانوں سے متعلق بتائیں گے جنہیں جان کر یقینا آپ بھی انہیں استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد گار
 جسم کے اندر بہت ساری بیماریوں کا سبب در حقیقت وہ زہریلے مادے ہوتے ہیں جو کسی سبب جسم سے خارج ہونے سے رہ جاتے ہیں اور پھر جسم میں جمع ہو کر کینسر جیسی بڑی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔اس کے لیے لہسن کے چھلکوں کو پیس لیں اور ایک چمچ پسے ہوئے لہسن کے چھلکوں کو ایک گلاس اُبلتے ہوئے پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں۔اس کے بعد اسے چھان کر ٹھنڈا کر کے پی لیں۔یہ عمل ایک مہینے تک جاری رکھیں۔اس سے چہرے کو نہ صرف تازگی ملتی ہے بلکہ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ہوتا ہے۔
جوان رکھنے میں فائدے مند
 عمر کے ساتھ جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو روک کر عمر کو بھی روکا جا سکتا ہے۔اس عمل کے لیے لہسن کے چھلکے ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔دو سے تین لہسن کے چھلکوں کو اُبلتے ہوئے تین گلاس پانی میں شامل کر دیںا ور اس کو کھلے آسمان کے تلے ایک رات کے لیے چھوڑ دیںا ور صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پی لیں۔اس سے جسم نہ صرف چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ خون سے چکنائی بھی کم ہوتی ہے۔
نزلہ،زکام میں آرام حاصل کریں
لہسن کے چھلکوں کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس سے نکلنے والے دھوئیں کو لمبی سانس لے کر اندر کھینچیں۔ اس سے نہ صرف بند ناک کھُلے گا بلکہ زکام کے ا ثرات کا بھی خاتمہ ہو گا۔
دمے کی بیماری میں افاقہ
 لہسن کے چھلکوں کو شہد میں ڈال کر رکھ دیں اور اس کا صبح شام استعمال کریں۔اس سے دمے کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے او ر پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں۔
پیروں کی سوجن سے نجات
 اگر جوڑوں کے درد کے سبب سردی کی وجہ سے آپ کے پیروں میں سوجن ہو جاتی ہے تو اس صورت میں پانی میں لہسن کے چھلکے ڈال کر اُبالیں،اور اس پانی میں پائوں ڈال کر بیٹھیں ۔آپ خود محسوس کریں گی کہ پیروں کی سوجن میں نہ صرف افاقہ ہو گا بلکہ دردوں سے بھی نجات ملے گی۔
کیل مہاسوں سے نجات
 چہرے کی جلد پرکسی بھی عمر میں دانے بننے لگتے ہیں جو زیادہ دیر چہرے پر رہیں تو نشان بھی چھوڑ جاتے ہیں۔لہسن کے چھلکوں کا پائوڈر بنا کر اس کو کیل مہاسوں پر لگائیں تو ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔
گرتے بالوں کو روکے
 لہسن کے چھلکوں کو پانی میں اُبال لیں اور اس نیم گرم پانی سے بالوں پر مساج کریں ۔ ایک مہینے کے اندر بال نہ صرف گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ ان میں نئی جان بھی آ جائے گی۔
ہاتھ سے جانیں صحت کا حال
انسانی جسم ایک ایسی بند مشین کی مانند ہوتا ہے جس کے تمام پرزے اگر درست کام کر رہے ہوں تب ہی انسان صحت مند زندگی گزار سکتا ہے،مگر بعض اوقا ت پرزوں کا کام متاثر ہو جاتا ہے جن کا پتہ بہت دیر سے چلے تو ایسی صورت میں انسان بڑے مسائل کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہر دو سال کے بعد پورے جسم کے چیک اپ کا مشورہ دیتے ہیں جس پر ایک خطیر رقم بھی صرف ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسی مشقوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو کرنے سے آپ صرف تیس سیکنڈ میں اپنی جسمانی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
انسانی ہاتھ کی انگلیوں میں جسم کے تمام اہم حصوں کے اعصاب موجود ہوتے ہیں،جن کی مدد سے ہم ان حصوں کی صحت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
انگوٹھے کے ناخن کو جڑ سے دبائیں ،اگر اس کو دبانے سے آپ درد محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اوردرست انداز میں کام نہیں کر رہے۔
شہادت کی انگلی کے ناخن کی جڑ دبانے سے اگر درد محسوس ہو تو یہ بڑی آنت میں تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے جس کا سبب قبض بھی ہو سکتی ہے۔
درمیانی اور چوتھی انگلی کے ناخن کو جڑ سے دبانے کی صورت میں ہونے والے درد کا مطلب یہ ہے کہ دل درست کام نہیں کر رہا۔
چھوٹی انگلی کے ناخن کو جڑ سے دبانے کی صورت میں ہونے والا درد چھوٹی آنت میں خرابی کا سبب ہوتا ہے۔
باقی جسمانی اعضاء کی مدد سے:  اس جانچ کے لیے زمین پر منہ کے بل اس طرح لیٹ جائیں کہ آپ کا چہرہ زمین کی جانب ہو ۔اس کے بعد اپنے دونوں بازوئوں کو دونوں جانب زمین پر پھیلا دیں اور اس کے بعد بائیں ٹانگ کو سیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو اوپر کی جانب اٹھائیں اور اس کو موڑیں۔اگر تیس سیکنڈ تک یہ عمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پٹھے بہترین حالت میں ہیں اور درد ہونے کی صورت میں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے کولہے کے عضلات،پیلوس یا پھر گھٹنے کے پٹھے درست کام نہیں کر رہے۔
اپنی مٹھی کو بند کریں:  اپنی مٹھی کو زور سے بند کریں اور تیس سیکنڈ تک اس کو دبا کر رکھیں،جس سے آپ کی ہتھیلی دورانِ خون بند ہونے کے سبب سفید ہو جائے گی۔اس کے بعد مٹھی کھول کر تیس سیکنڈ تک اس کو دیکھیں اگر وہ دوبارہ تیزی سے سرخ ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی خون کی نالیاں او ر دل درست کام کر رہے ہیں اور اگر ایسا نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں خرابی موجود ہے۔
زمین پر منہ کے بل لیٹ جائیں اور دونوں بازو سیدھے رکھتے ہوئے دونوں ٹانگوں کو زمین سے بلند کریں اور یہ مشق تیس سیکنڈ تک جاری رکھیں۔اگر آپ بغیر تکلیف محسوس کیے ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحت مند ہیں ورنہ تکلیف کی صورت میں آپ کی ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف ہے۔
ٹوٹکے
بالوں کو چمکدار اور گھنا بنانے کے لیے انہیں دھونے کے بعد کچے ناریل کا پانی لگائیں۔روکھے بالوں میں رونق بنانے کے لیے چار کھانے کے چمچ دہی میں دو کھانے کے چمچ مہندی اور ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح بالوں میں لگائیں ا ور بیس منٹ بعد دھو لیں۔یہ عمل ہفتے میں کم از کم دو بار ضرور دہرائیں۔
ایک چمچ زیرے کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ اُبال کر پی لیں۔یہ نسخہ آپ کی چربی کو تیزی سے پگھلانے میں معاون ثابت ہو گا۔زیرے کا کھانوں میں باقاعدگی سے استعمال بھی وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر دودھ میں ڈبو لیا جائے تو یہ خستہ ہو جاتا ہے۔
کیک میں انڈوں کی بو دور کرنے کے لیے اگر اس کے آمیزے میں ایک بڑا چمچ شہد کا ڈال دیا جائے تو انڈوں کی بو دور ہو جاتی ہے۔
بھنڈیوں کو خستہ کرنے کے لیے پکاتے وقت اس میں چند قطرے لیموں کا رس یا ایک چمچ دہی ڈال دیں۔
سبزیوں کو تلنے کے بعد اگر ان میں تیل زیادہ ہو جائے تو تھوڑا سا بیسن ڈالنے سے تیل خشک ہو جاتا ہے۔
اگر کسی کپڑے پر گھی کا داغ پڑ جائے تو اس حصے پر لیمو ں اور نمک لگا کر ملیں اور صابن سے دھو لیں۔
کچا آم لے کر کاٹیں اور تھوڑے سے پانی میں اُبال لیں۔ جب جوش آ جائے تو اس میں کریلے کاٹ کر ڈال دیں۔چار، پانچ منٹ جوش دیں اور کریلے نکال لیں کریلوں کی کڑواہٹ دور ہو جائے گی۔
اگر سالن پتلا ہو گیا ہے اور آپ کے پاس ٹماٹر یا پیاز نہیں ہے تو بھنی ہوئی سوجی سالن میں ڈال دیں۔اس سے سالن گاڑھا ہو جائے گا اور ذائقہ بھی اچھا ہو گا۔
کریلے لمبائی کے رخ کاٹنے سے ان کی کڑواہٹ بہت کم ہو جاتی ہے۔انہیں لمبائی میں کاٹ کر نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں،پھر دھو لیں۔اگر فوری استعمال نہ کرنے ہوں تو نمک لگا کر فریز کر لیںاور دھونے کے بعد خوب مل کر پکائیں۔
مچھلی کی بو دور کرنے کے  لیے اس کو بغیر دھوئے نمک لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں،پھر آٹے سے دھو کر مصالحہ لگائیں تو مچھلی کی بو ختم ہو جائے گی۔
نزلہ دور کرنے کے لیے تھوڑے سے چنے بھٹی میں بھون کر گرم گرم سونگھیں اور پوٹلی میں رکھ کر پیشانی کو سینکیں اور چنے کھائیں۔اس سے نزلہ کی شدت کم ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ لہسن کی چٹنی اور بیسن کی روٹی نزلہ زکام میں کھائیں۔
خواتین اکثر سبز مرچوں کو ہاتھ میں پکڑ کر کاٹ لیتی ہیں جس سے جلن ہونے لگتی ہے۔مرچوں کو لکڑی کے تختے پر رکھ کر اس طرح کاٹیں کہ آپ کے ہاتھ کو لگنے نہ پائیں۔اگر کبھی بے دھیانی میں لگ جائیں تو جلن دور کرنے کے لیے کپڑے دھونے والے نیل میں پانی گھول کر اس میں ہاتھ تھوڑی دیر کے لیے ڈبو دیں،پھر ایک گُڑ کی ڈلی کو پانی میں بھگو کر انگلیوں پر ملیں تو جلن دور ہو جائے گی۔
پیاز کاٹنے کے بعد ہاتھوں سے آنے والی بو بہت ناگوار لگتی ہے۔ اس بو کو دور کرنے کے لیے انگلیوں پر نمک اچھی طرح مل کر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
جو افرا د نیند کی کمی کا شکار ہیں وہ خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں تو بے خوابی کی شکایت دور ہو جائے گی۔
 

 

مزید پڑھیں

بدل رہا ہے وقت ، پاکستانی خواتین کی کامیاب جدوجہد سے۔۔۔
 

 

...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

جس طرح ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں اسی طرح سوشل میڈیا کے بھی مثبت اور منفی پہلو اس کے استعمال پر منحصر ہیں۔ اگر مثبت پہلو کی بات کی جائے تو سوشل میڈیا کئی لحاظ سے ہر ایک کے لیے مفید ہے۔ چند پہلو درج ذیل ہیں۔    

مزید پڑھیں

بچوں کے لیے بہترین غذائیں بچوں کے لیے کھانے کی چیزیں خریدتے وقت غذائیت کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔والدین مارکیٹ میں متعارف ہونے والی نئی غذائوں یا نئے ذائقوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔    

مزید پڑھیں

سیب کے دس انمول فائدے سیب اپنی غذائیت کے لحاظ سے دنیا کا مشہور ترین پھل ہے۔میٹھا سیب پہلے درجے میں گرم ،دوسرے میں تر ہے۔بنیادی طور پر اعلیٰ قسم کے سیب کی پیداوار کے لیے سرد آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔  

مزید پڑھیں