☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(عبدالمجید چٹھہ) عالمی امور(صہیب مرغوب) فیشن(طیبہ بخاری ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) خواتین(نجف زہرا تقوی) رپورٹ(محمد ندیم بھٹی) فیچر(ایم آر ملک)
شیر خوار بچوں کی صحت کے لیے خصوصی ٹپس

شیر خوار بچوں کی صحت کے لیے خصوصی ٹپس

تحریر : نجف زہرا تقوی

06-28-2020

 مائیں بچوں کی صحت کے لیے ہمیشہ پریشان رہتی ہیں۔ایسے میں اگر بات ہو شیر خوار بچوں کی صحت کی تو ان کی فکر میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔معمولی بیماریوں یا تکلیف کے لیے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا یا دوائیں کھلانا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ برسوں سے آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں سے استفاہ حاصل کیا جائے۔

بچوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے چند احتیاطی تدابیر اورگھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔
طاقت کے لیے جائفل کو تین گلاس پانی میں آٹھ سے دس منٹ تک اُبالیں اور اس پانی کو بچوں کے دودھ میں استعمال کریں۔بچوں کی جسمانی مضبوطی کے لیے اور ان کی ہڈیاں مضبوط کرنے کے لیے تیل اور دودھ کی کریم سے بچوں کا مساج کریں۔چھوٹے بچوں پر موسمی بیماریاں جلد اثر انداز ہوتی ہیں۔لہٰذا انہیں نزلہ ،زکام سے محفوظ رکھنے کے لیے زعفران کو پانی میں بھگو دیں اور یہ پانی ان کے سینے پر لگائیں۔چھوٹے بچے دانت نکلنے سے پہلے تکلیف محسوس کرتے ہیں۔اس دوران ان کی طبیعت میں چڑ چڑا پن بھی آ جاتا ہے،بچوں کے دانت آسانی سے نکل آئیں اس کے لیے تھوڑا سا شہد نمک کے ساتھ ان کے مسو ڑھوں پر مل دیں۔بچوں کے پیٹ کے درد کے لیے زیرہ پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں،تقریباً ایک چائے کے چمچ کے برابر یہ پانی بچوں کو ہر تھوڑی دیر کے بعد پلانے سے انشاء اللہ پیٹ کا درد دور ہو جائے گا۔چونکہ چھوٹے بچوں کی جلد نرم اور حسا س ہوتی ہے اس لیے انہیں ڈائپر باندھنے سے نیپی ریش ہو جاتے ہیں۔ریش دور کرنے کے لیے ڈائپر باندھنے سے پہلے ذرا سا کورن فلور پائوڈر کی طرح لگا دینے سے آرا م رہے گا۔

دودھ کی بوتل کی چکنائی بچوں کی دودھ کی بوتل کے نپل پر جم جاتی ہے،جو نہ صرف بچے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے نپل بھی خراب ہو جاتا ہے۔اسے صاف کرنے کے لیے نپل کے اندر نمک ڈال کر خوب تیز گرم پانی سے دھوئیں ساری چکنائی نکل جائے گی۔چھوٹے بچوں کو قبض کی شکایت ہو تو چھ سے آٹھ کشمش گرم پانی میں بھگو دیں،جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو کشمش کو مسل کر چھان لیں۔یہ پانی شیر خوار بچوں کو روزانہ دیں ان کے لیے مفید ہے۔ بچوں کے دانتو ں میں کیڑا لگنے سے بچانے کے لیے ہفتے میں دو،تین مرتبہ امرود کے پتے اچھی طرح دھو کر اُبال لیں،پھر بچوں کو اس پانی سے کلیاں کروائیں کیڑا لگنے سے محفوظ رہیں گے،اور دانتوں کا کیڑا بھی ختم ہو جائے گا۔بچے کا وزن بڑھانے کے لیے روزانہ صبح بادام کے ساتھ چند دانے کشمش کے کھلانے سے ان کا وزن بڑھنے لگے گا۔آپ کے بچے کو اگر بھوک نہیں لگتی تو ایک سنگترے کی کی پھانک تھوڑا سا کال نمک چھڑک کر کھلانے سے بچے کی بھوک کھل جائے گی۔سکول جانے والے بچوں کا حافظہ تیز کرنے کے لیے روزانہ صبح سات بادام اور دو کالی مرچ بھون کر بچوں کو کھلا دیں۔

 

پھل کھائیں،وزن گھٹائیں

بڑھا ہوا وزن کم کرنے کے لیے لوگ لاکھوں جتن کرتے ہیں۔کبھی کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو کبھی دن رات ورزش کے لیے جم کے چکر لگانے لگتے ہیں،لیکن وزن کم کرنے کے لیے جو متناسب غذا چاہیے اسے استعمال نہیں کرتے۔لوگوں میں یہ غلط فہمی عام ہے کہ وزن میں کمی کرنے کے لیے پھل کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے،کیونکہ ان کے اندر چینی کے اجزاء پائے جاتے ہیں۔چینی یا گلوکوز موٹاپے میں اضافہ کرنے میں اہم کرادر ادا کرتے ہیں،لیکن آپ شاید نہیں جانتیں کہ پھلوں کے اندر ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو وزن گھٹانے کے ساتھ ساتھ آپ کو صحت مند بھی رکھتے ہیں۔اسی لیے آپ بلا جھجھک پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ذیل میں ان پھلوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ان کو آپ اپنی مرضی کی مقدار کے مطابق استعمال کر سکتی ہیں۔
سٹرابیری: معلومات اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سٹرابیری نہ صرف آپ کی گلوکوز کی ضروریات کو پورا کرتی ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ایک کپ سٹرابیری کھانے سے سات گرام گلوکوز اور پچاس کیلوریز حاصل ہو تی ہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو تین گرام فائبر یا ریشے دار غذائی اجزاء بھی حاصل ہوں گے،بلکہ گلوکوز کی کم مقدار کے ساتھ آپ اس کے میٹھے ذائقے سے بھی لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔
سیب: یہ کہاوت تو آپ نے ضرور سنی ہو گی کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ ڈاکٹر کے پا س جانے سے بچ جاتے ہیں۔سیب کے اندر سو کیلوریز پائی جاتی ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔اس کے اندر وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو غذا کو آپ کے جسم کا حصہ بنانے میں مدد دیتے ہیں اور جسم میں موجود زائد کیلوریز کو ختم کر کے وزن کم کرنے میں معاو ن ثابت ہوتے ہیں۔
رس بھری: رس بھری کے اندر ایک خصوصی مادہ کیٹون پایا جاتا ہے ۔جو کہ قدرتی طور پر وزن کم کرنے اور کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے۔رس بھری کے مستقل استعمال سے کافی حد تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔مجموعی طور پر صحت کو بہتر بنانے میں بھی یہ پھل اہم کردار ادا کرتا ہے۔جسم سے زائد چربی زائل کر کے آپ کو دلکش اور جاذب نظر بناتا ہے۔
ناشپاتی: ناشپاتی کے اندر چربی کے اجزاء انتہائی کم ہوتے ہیں۔ایک پھل کے اندر بیس گرام چربی پائی جاتی ہے جو آپ کا جسم آسانی سے استعمال کر لیتا ہے۔اس سے آپ کے جسم کا میٹا بولک سسٹم اچھی طرح کام کرتا ہے اور جسم کے افعال درست ہوتے ہیں۔ناشپاتی کا استعمال آپ کے وزن کو کم کر کے آپ کے اندر مثبت تبدیلی لاتا ہے۔یہ پھل مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں مفید ہے۔
چکوترہ: اگر آپ قدرتی طریقے سے بنا نقصان اپنے جسم سے زائل چربی کم کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے چکوترے کا استعمال سب سے بہترین ہے۔چکوترے کے اندر پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔چکوترہ کھانے سے آپ نہ صرف اپنی بھوک مٹا سکتی ہیں بلکہ ایک کم کیلوریز والی غذا کو اپنے جسم کا حصہ بنا سکتی ہیں۔

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

  دن کے آغاز کا بہترین طریقہ

مزید پڑھیں

 شیر خوار بچوں کی بہترین افزائش اور پُر سکون نیند کے لیے مساج ضروری ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف ان کے اعضاء چُست و توانا رہتے ہیں بلکہ یہ عمل ان کے جسم کے دورانِ خون کو بھی تیز کرتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر مائیں روزانہ صحیح طریقے سے نوزائیدہ کا مساج کریں تو وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی نشو و نما بھی بہترین انداز میں ہو سکے گی،لہٰذا شیر خوار کا مساج کرتے وقت مائوں کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے آئیے جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں

فراغت کے باعث ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچیں کورونا وائرس سے بچائو کے پیشِ نظر حکومتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے بیشتر لوگ پچھلے کئی روز سے گھروں میں مقید ہیں۔مصروف زندگیوں میں آنے والے اس قدر بڑے بدلائو کو اکثر لوگ آسانی سے قبول کر رہے ہیں ،جبکہ بعض کے لیے اس طرزِ زندگی کو اپنانا مشکل ہو رہا ہے،اور بدلائو ان کے ذہن پر اس قدر سوار ہونے لگا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔  

مزید پڑھیں