☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) خصوصی رپورٹ(انجنیئررحمیٰ فیصل) دین و دنیا(طاہر منصور فاروقی) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) رپورٹ(سید وقاص انجم جعفری) کچن خواتین فیشن(طیبہ بخاری ) تاریخ(عذرا جبین) کیرئر پلاننگ(پرفیسر ضیا ء زرناب) ادب(الیکس ہیلی ترجمہ عمران الحق چوہان) متفرق(اسد اسلم شیخ)
گھریلو اشیاء سے خراشیں دور کرنے کے آسان طریقے

گھریلو اشیاء سے خراشیں دور کرنے کے آسان طریقے

تحریر :

04-28-2019

ذرا سی لاپرواہی یا بچوں کی کوئی حرکت آپ کی پسندیدہ چیزوں کی سطح پر خراشیں ڈالنے کا باعث بن سکتی ہیں۔تاہم اس کے لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آپ کو نشان دور کرنے کے لیے زیادہ خرچہ کرنا پڑے گا۔آپ نہایت آسانی سے گھر میں موجود اشیاء کی سطح پر موجود خراشوں کو گھریلو استعمال کی اشیاء سے دور کر سکتی ہیں۔جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

گاڑی کی سطح پر خراشیں: ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں،خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہوں۔اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔اسی طرح ٹوتھ پیسٹ کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شیشے کی سطح پر سمارٹ فونز پر خراشیں: سمارٹ فونز کی سکرین بہت جلد خراشوں سے بھر جاتی ہے ،خاص طور پر اگر ان پر حفاظتی تہہ نہ ہو،تاہم اگر آپ بھی اپنے قیمتی فون پر پڑنے والی خراشوں کو دور کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ایک صاف کپڑے پر لگائیں اور احتیاط کے ساتھ سکرین پر موجود خراشوں پر رگڑیں۔اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ کو صاف کر کے سکرین کو کپڑے سے خشک کر لیں۔اسی طرح اگر گھر کی کھڑکیوں پر خراشیں ہوں تو انہیں بھی دور کرنے کے لیے یہی طریقہ آزمایا جا سکتا ہے۔

چمڑے کی اشیاء: پڑھنے اور سننے میں یہ کوئی مذاق لگتا ہو گا مگر کیلے کے چھلکے کے ذریعے آپ اپنے چمڑے کے جوتوں کی اصل چمک کو پھر سے واپس لا سکتے ہیں۔سب سے پہلے تو آپ چھلکے کے اندر سے کیلے کے ذرات کو ختم کریں اور پھر اس کے اندرونی حصے کو جوتوں پر رگڑنا شروع کریں۔جب آپ یہ کر لیں تو پھر جوتے کو کسی نرم کپڑے سے صاف کریں۔

آپ اس کی چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے اور اس تکنیک کو چمڑے کے فرنیچر پر بھی آزمایا جا سکتا ہے،تاہم پہلے کسی چھوٹے حصے پر اس کو آزما کر دیکھ لیں،اس کے بعد کسی بڑی کُرسی یا صوفے وغیرہ پر استعمال کریں۔اسی طرح سبزیوں کا تیل یا بے بی آئل کو بھی خراشوں والی سطح پر روئی سے لگائیں اور پھر ہاتھ کو گولائی میں گھماتے ہوئے اسے رگڑیں۔خشک ہونے کے بعد تیل کو صاف کپڑے سے پونچھ دیں،ضرورت پڑے تو یہی عمل دوبارہ دُہرائیں۔

لکڑی کی خراشیں: آپ اخروٹ کواس کے چھلکے سے نکالیں او ر پھر اسے لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں۔اس کے بعد خراشوں کے اوپر اپنی انگلی پھیریں تا کہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل اس میں داخل ہو سکے،پھر پانچ منٹ تک اسے رگڑتے رہیں اور آخر میں ایک نرم کپڑے سے اس جگہ کر ایک بار مزید رگڑیں۔آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ لکڑی کا وہ حصہ خراش سے پاک ہو چکا ہو گا۔

سٹین لیس سٹیل کی خراشیں: زیتون کے تیل کی کچھ مقدار کپڑے پر لگا کر سٹین لیس سٹیل کی مصنوعات کو پالش کیا جا سکتا ہے،جو بالکل نئے کی طرح چمکنے لگتے ہیں اور اس سے آپ کچن سنک کو بھی جگمگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے دھو کر اس کی اوپر والی ڈنڈی اتار دیں۔ اس طرح مرچیں کافی دیر کے لیے فریش رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں

بہت سی مائیں اپنی بچیوں کے لیے میک اپ کے سلسلے میں بہت پریشان رہتی ہیں کہ وہ کوئی ایسی چیز استعمال نہ کریں جس سے ان کی جلد کو کوئی نقصان پہنچے،لیکن ان مائوں کی یہ پریشانی اب بڑی حد تک کم ہو جائے گی کیونکہ مارکیٹ میں اب میک اپ کے حوالے سے بہت سی ایسی پروڈکٹس دستیاب ہیں جو صرف اور صرف نو جوان بچیوں کو ہی ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔اپنی جلد کی حفاظت کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے چہرے کو روزانہ صاف کریں ۔

مزید پڑھیں

بہت سے بچے آج کل کھانے پینے کے معاملے میں لاپرواہی دکھاتے ہیں۔وہ بچے جن کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان ہوتی ہیں وہ خاص طور پر کھانے پینے سے جان چھُڑاتے ہیں،مگر گھبرانے کی کوئی ضرور ت نہیں۔یہاں ہم آپ کو پانچ ایسی باتیں بتا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی اپنے بچوں کو خو ش خوراک بنا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

  دن کے آغاز کا بہترین طریقہ

مزید پڑھیں

 مائیں بچوں کی صحت کے لیے ہمیشہ پریشان رہتی ہیں۔ایسے میں اگر بات ہو شیر خوار بچوں کی صحت کی تو ان کی فکر میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔معمولی بیماریوں یا تکلیف کے لیے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا یا دوائیں کھلانا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ برسوں سے آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں سے استفاہ حاصل کیا جائے۔

مزید پڑھیں

 شیر خوار بچوں کی بہترین افزائش اور پُر سکون نیند کے لیے مساج ضروری ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف ان کے اعضاء چُست و توانا رہتے ہیں بلکہ یہ عمل ان کے جسم کے دورانِ خون کو بھی تیز کرتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر مائیں روزانہ صحیح طریقے سے نوزائیدہ کا مساج کریں تو وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی نشو و نما بھی بہترین انداز میں ہو سکے گی،لہٰذا شیر خوار کا مساج کرتے وقت مائوں کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے آئیے جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں