☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) خصوصی رپورٹ(انجنیئررحمیٰ فیصل) دین و دنیا(طاہر منصور فاروقی) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) رپورٹ(سید وقاص انجم جعفری) کچن خواتین فیشن(طیبہ بخاری ) تاریخ(عذرا جبین) کیرئر پلاننگ(پرفیسر ضیا ء زرناب) ادب(الیکس ہیلی ترجمہ عمران الحق چوہان) متفرق(اسد اسلم شیخ)
کچن کارنر

کچن کارنر

تحریر :

04-28-2019

سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے دھو کر اس کی اوپر والی ڈنڈی اتار دیں۔ اس طرح مرچیں کافی دیر کے لیے فریش رہتی ہیں۔

سبز دھنیے کو اچھی طرح دھونے کے بعد ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں رکھنے سے کافی دیر تک تازہ رہے گا۔

تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملا کر سبزی پر چھڑک دیں ،سبزی تازہ رہے گی۔سبزی پر پانی چھڑک کر کاغذ میں لپیٹ کر رکھنے سے بھی وہ دیر تک تازہ رہتی ہے۔

بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ملا دینے سیپکوڑے خستہ اور لذیذ بنیں گے۔

آلو جب بھی اُبالیں تو انہیں گر م گرم چھیل لیں۔اس کے بر عکس اگر آلوئوں کو ٹھنڈا ہونے کے بعد چھیلا جائے تو ان میں لیس پید اہو جاتی ہے۔

ہری چٹنی کا رنگ تازہ سبز رکھنے کے لیے چٹنی پیستے وقت ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور ایک چائے کا چمچ تیل ڈال دیں۔چٹنی بالکل ہری رہے گی۔

سالن میں غلطی سے نمک زیادہ ڈل جائے تو پریشان نہ ہوں۔اس میں صرف ایک چھلا ہوا آلو ڈال دیں وہ تما م اضافی نمک جذب کر لے گا۔

اگر لیموں کا زیادہ رس حاصل کرنا چاہتی ہیں تو اسے اوون میں ہلکا سا گرم کر لیں یا پھر گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ فریج سے اگر سبزیوں اور پھلوں کی بو ختم کرنی ہو تو اس میں ایک لیموں کاٹ کر رکھ دیں یا پھر ایک عدد بجھا ہوا کوئلہ رکھ دینے سے بود ور ہو جائے گی۔

اگر مچھلی طویل عرصے تک فریزر میں محفوظ رکھنی ہو تو اسے ایلومینیئم فوائل میں لپیٹ کر رکھیں ۔اس طرح یہ بہت عرصے تک بالکل تازہ محسوس ہو گی۔

اگر آلو زیادہ میٹھے ہوں تو انہیں چھیل کر نمک ملے پانی میں چند منٹ کے لیے بھگو دیں۔اس طرح سے آلوئوں کی مٹھاس کم ہو جائے گی۔

اگر سالن بنانے کے بعد شوربہ،قورمے یا سبزی کے اوپر نہ آ رہا ہو تو آدھا چائے کا چمچ اس میں قصوری میتھی شامل کر دیں۔چند سیکنڈ کے بعد تیل یا گھی اوپر آ جائے گا۔

کلیجی کو کبھی بھی زیادہ نہ پکائیں،کیونکہ یہ صرف دس منٹ میں تیار ہو جاتی ہے۔اسے پکاتے وقت خیال رکھیں کہ کلیجی میں نمک ہمیشہ آخر میں ڈالا جائے ورنہ یہ سخت ہو جائے گی۔

چنے یا دال کو گلانے کے لیے اگر تھوڑا سا دودھ سالن میںڈال دیں تو پندرہ منٹ بعد دال یا چنے گل چکے ہوں گے۔

کٹی ہوئی پیاز کو جلد برائون کرنے کے لیے پیاز کو دھوپ میں کچھ دیر سکھائیں۔جب وہ تھوڑی دیر سوکھ جائے تو پھر اسے تلیں پیاز فوراً برائون ہو کر خستہ بھی ہو جائے گی اور الگ الگ بھی رہے گی۔یہ ترکیب حلیم اور بریانی میں ڈالنے کے لیے زیادہ استعما ل کی جاتی ہے۔

سموسے کی پٹیوں کو ململ کے کپڑے میں لپیٹیں اور پھر انہیں پلاسٹکی کی تھیلی میں لپیٹ کر فریزر میں رکھ دیں۔اس طرح سے سموسے کی پٹیاں زیادہ عرصے تک تازہ رہیں گی۔ لیموں کا اچار خراب ہونے لگے تو اس میں چینی ڈالیں اور اگرآم کا اچار خراب ہونے لگے تو اس میںنمک ڈال دیں۔اس عمل سے اچار خراب ہونے سے بچ جائے گا۔

چاولوں کو اُبالنے کے بعد اس میں ایک چمچ گھی ڈالنے سے چاول الگ ہو جائیں گے اور چاولوں میں مناسب مقدار میں لیموں کا رس ڈالنے سے یہ سفید اور خوش ذائقہ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں

بہت سی مائیں اپنی بچیوں کے لیے میک اپ کے سلسلے میں بہت پریشان رہتی ہیں کہ وہ کوئی ایسی چیز استعمال نہ کریں جس سے ان کی جلد کو کوئی نقصان پہنچے،لیکن ان مائوں کی یہ پریشانی اب بڑی حد تک کم ہو جائے گی کیونکہ مارکیٹ میں اب میک اپ کے حوالے سے بہت سی ایسی پروڈکٹس دستیاب ہیں جو صرف اور صرف نو جوان بچیوں کو ہی ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔اپنی جلد کی حفاظت کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے چہرے کو روزانہ صاف کریں ۔

مزید پڑھیں

ذرا سی لاپرواہی یا بچوں کی کوئی حرکت آپ کی پسندیدہ چیزوں کی سطح پر خراشیں ڈالنے کا باعث بن سکتی ہیں۔تاہم اس کے لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آپ کو نشان دور کرنے کے لیے زیادہ خرچہ کرنا پڑے گا۔آپ نہایت آسانی سے گھر میں موجود اشیاء کی سطح پر موجود خراشوں کو گھریلو استعمال کی اشیاء سے دور کر سکتی ہیں۔جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں

بہت سے بچے آج کل کھانے پینے کے معاملے میں لاپرواہی دکھاتے ہیں۔وہ بچے جن کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان ہوتی ہیں وہ خاص طور پر کھانے پینے سے جان چھُڑاتے ہیں،مگر گھبرانے کی کوئی ضرور ت نہیں۔یہاں ہم آپ کو پانچ ایسی باتیں بتا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی اپنے بچوں کو خو ش خوراک بنا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

  دن کے آغاز کا بہترین طریقہ

مزید پڑھیں

 مائیں بچوں کی صحت کے لیے ہمیشہ پریشان رہتی ہیں۔ایسے میں اگر بات ہو شیر خوار بچوں کی صحت کی تو ان کی فکر میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔معمولی بیماریوں یا تکلیف کے لیے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا یا دوائیں کھلانا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ برسوں سے آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں سے استفاہ حاصل کیا جائے۔

مزید پڑھیں

 شیر خوار بچوں کی بہترین افزائش اور پُر سکون نیند کے لیے مساج ضروری ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف ان کے اعضاء چُست و توانا رہتے ہیں بلکہ یہ عمل ان کے جسم کے دورانِ خون کو بھی تیز کرتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر مائیں روزانہ صحیح طریقے سے نوزائیدہ کا مساج کریں تو وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی نشو و نما بھی بہترین انداز میں ہو سکے گی،لہٰذا شیر خوار کا مساج کرتے وقت مائوں کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے آئیے جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں