☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) سپیشل رپورٹ(طاہر اصغر) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) دین و دنیا(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) کچن فیشن(طیبہ بخاری ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خواتین متفرق(رضوان عطا) کیرئر پلاننگ(پرفیسر ضیا ء زرناب) ادب(الیکس ہیلی ترجمہ عمران الحق چوہان)
رمضان میں یہ پھل ضرور کھائیں

رمضان میں یہ پھل ضرور کھائیں

تحریر :

05-12-2019

ماہِ رمضان کا آغاز ہو چُکا ہے اور افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجے ہوں۔ اگر تو آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں عام دستیاب ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیں جن کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔

آڑو: ویسے تو ہو سکتا کہ سب کو معلوم ہو کہ کیلوں میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے مگر آڑو میں جسم کے لیے ضروری اس منرل کی مقدار ایک درمیانے سائز کے کیلے سے زیاد ہوتی ہے۔جو اعصابی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ پٹھوں کی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔آڑو کی جِلد اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر سے بھر پور ہوتی ہے اور وہ لوگ جو اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں ان کے لیے آڑو کسی بھی غذا میں مٹھاس بڑھانے کے لیے ایک صحت مند ذریعہ ہے۔

انناس: یہ بھی کافی آسانی سے مل جانے والا پھل ہے جسے کسی بھی شکل جیسے خشک،منجمند وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہی ثابت ہوتا ہے۔جس کی وجہ اس میں موجود ورم کش جُزBromelainہے جو دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے ،جبکہ بانجھ پن کا امکان بھی دور کرتا ہے۔

آم: آم تو پھلوں کا بادشاہ ہے اور گرمیوں میں اس کے بغیر اکثر افراد کا گزار ہ نہیں ہوتا۔اس میں ایک جُز بیٹا کیروٹین بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ہڈیوں کی نشو ونما کے لیے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے،جبکہ بینائی کے لیے بھی یہ وٹامن بہت ضروری ہوتا ہے۔اسی طرح اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

سیب:ایک درمیانے سائز کے سیب میں صرف80 کیلور یز ہوتی ہیں مگر ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کیورٹیشن اس کا حصہ ہوتا ہے جو ان دماغی خلیات کی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے جو الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتے ہیں۔جو افراد سیب کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا امکان بھی ہوتا ہے۔جبکہ یہ پھل کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ یہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہترین پھل ہے جبکہ جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے ۔اس کے چھلکے میں بھی بیماریوں کے خلاف لڑنے والے اجزاء ہوتے ہیں جو امراضِ قلب کا خطرہ کم کر دیتے ہیں۔

کیلے:کیلے پوٹاشیم اور فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں جو جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتے ہیں اور آپ کو جسمانی طور پر پورا دن چوکنا رکھتے ہیں۔اس میں چربی یا نمک شامل نہیںہے۔ اس لیے یہ جسمانی وزن میں اضافے یا کسی اور مرض کا خطرہ بھی نہیں بڑھاتے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔کسی بھی بیماری میں مبتلا افراداپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کر لیں۔

مزید پڑھیں

اگر آپ کے گھر رات کے کھانے یا افطاری پر مہما ن آ رہے ہیں اور مصروفیت کے باعث آپ گھر کی صفائی نہیں کر سکیں تو اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔آپ45منٹ سے بھی کم وقفے میں اپنا گھر مہمانوں کی آمد سے قبل صاف کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

  دن کے آغاز کا بہترین طریقہ

مزید پڑھیں

 مائیں بچوں کی صحت کے لیے ہمیشہ پریشان رہتی ہیں۔ایسے میں اگر بات ہو شیر خوار بچوں کی صحت کی تو ان کی فکر میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔معمولی بیماریوں یا تکلیف کے لیے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا یا دوائیں کھلانا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس سے کہیں بہتر ہے کہ برسوں سے آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں سے استفاہ حاصل کیا جائے۔

مزید پڑھیں

 شیر خوار بچوں کی بہترین افزائش اور پُر سکون نیند کے لیے مساج ضروری ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف ان کے اعضاء چُست و توانا رہتے ہیں بلکہ یہ عمل ان کے جسم کے دورانِ خون کو بھی تیز کرتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر مائیں روزانہ صحیح طریقے سے نوزائیدہ کا مساج کریں تو وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی نشو و نما بھی بہترین انداز میں ہو سکے گی،لہٰذا شیر خوار کا مساج کرتے وقت مائوں کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے آئیے جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں