☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل سپیشل رپورٹ دنیا اسپیشل دین و دنیا کچن کی دنیا فیشن کھیل خواتین متفرق کیرئر پلاننگ ادب
ماہِ صیا م اور گھر کے انتظام

ماہِ صیا م اور گھر کے انتظام

تحریر :

05-12-2019

اگر آپ کے گھر رات کے کھانے یا افطاری پر مہما ن آ رہے ہیں اور مصروفیت کے باعث آپ گھر کی صفائی نہیں کر سکیں تو اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔آپ45منٹ سے بھی کم وقفے میں اپنا گھر مہمانوں کی آمد سے قبل صاف کر سکتی ہیں۔

سب سے پہلے اپنی بکھری چیزوں کو جلدی سے سمیٹ کر انہیں مخصوص جگہ پر رکھیں۔دراصل اتنے مختصر وقت میں پورا گھر سمیٹنا مشکل ہو گا۔آپ کو چاہیے کہ ڈاوننگ روم،لیونگ روم ،کچن اور باتھ روم کی صفائی پہلے کریں،کیونکہ یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں مہمانوں کی آمدورفت رہتی ہے۔اگر آپ کے پاس جھاڑو لگوانے کا وقت نہیں تو چیزیں سمیٹ کر ویکیوم کر لیں۔ اکثر اوقات مشاہدے میں آیا ہے کہ مہمان فرش کی بجائے میزوں اور شیلف پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

ویسے بھی مہمانوںکے ساتھ آنے والے بچے ہڑبونگ مچاتے ہیں کہ فرش پل بھر میں ہی گندا ہو جاتا ہے۔آپ صفائی کے ہر ایریا کو پندرہ منٹ سے زیادہ وقت نہ دیں،اور اس کے لیے ٹائم مقرر کر لیں۔ کمرے کی کھڑکیاں تھوڑی دیر کے لیے کھول دیں تا کہ تازہ ہوا کا گزر ہو۔ایسا کرنے سے کمرے میں ایک خوشگوار ماحول پیدا ہو گا۔ آج کل چونکہ ماربل کے فرش کا رواج عام ہے کیونکہ یہ خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

اگر آپ کے کمروں ،کچن ،باتھ روم اور دیواروں پر بھی ماربل لگا ہوا ہے تو صفائی کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔دیکھنے میں جاذ ب نظر لگنے والے یہ ماربل گھر کو خوبصورت بنا دیتے ہیں۔چونکہ یہ میلے بھی جلد ہو جاتے ہیں لہٰذا روزانہ صفائی نہ کرنے سے گھر کی خوبصورت ماند پڑ سکتی ہے۔ماربل کی صفائی سے پہلے آپ کے لیے دو باتوں کوجان لینا نہایت ضروری ہے۔ایک تو یہ کہ گرینائٹ سخت قسم کا پتھر نہیں ہوتا۔

اکثر لوگ ان دونوں کوایک ہی سمجھ بیٹھتے ہیں۔جبکہ ماربل اور گرینائٹ میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔یہ گرینائٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ نرم ہوتا ہے۔اس لیے اس پر داغ اور گرد کے نشان بہت جلدی لگتے ہیں۔یاد رکھیں کہ ماربل کو صاف کرنے کے لیے کبھی بھی سرکہ اور اس پر مبنی بازاری پروڈکٹس کا استعمال نہ کریں۔ بازار میں دستیاب کسی بھی قسم کے کلینر کو ماربل پر استعمال نہ کریں ۔ اس سے ماربل کی اوپری سطح خراب ہو سکتی ہے اور رنگ بھی پھیکے پڑ سکتے ہیں۔آپ اگر ایک سگھڑ خاتون ہیں تو اس بات کو ضرور ذہن میں رکھیں کہ ضروری نہیں جس دن گھر میں ڈنر یا کسی فنکشن کا اہتمام ہو تب ہی گھر کی مکمل صفائی کی جائے بلکہ آپ یہ کام سہولت کے ساتھ دو یا تین دن قبل بھی مختصر وقت نکال کے کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

ماہِ رمضان کا آغاز ہو چُکا ہے اور افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجے ہوں۔ اگر تو آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم عمر نظر آئے اور دیکھنے ولااس کی تعریف ضرور کرے۔آپ کو جان کر خوشی ہو گی کہ اب یہ صرف خواب نہی ...

مزید پڑھیں

ایک زمانہ تھا کہ مرضِ قلب اور ذیا بطیس کی بیماری جوانی کا دور گزرنے کے بعد لاحق ہوتی تھی،لیکن بھلا ہو جدید طرزِ زندگی اور نئی نئی خوردنی ا ...

مزید پڑھیں

تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی جلن ایک ایسی پریشانی ہے جو کہ زیادہ ترکو کبھی نہ کبھی اور بعض کو اکثر در پیش رہتی ہے۔سینے کی جلن کی ...

مزید پڑھیں