☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور کیرئر پلاننگ سنڈے سپیشل فیشن کھیل کچن کی دنیا شوبز خواتین دنیا کی رائے روحانی مسائل طنزومزاح ادب
یہ کھائیں،دورانِ خون بہتر بنائیں

یہ کھائیں،دورانِ خون بہتر بنائیں

تحریر : نجف زہرا تقوی

07-07-2019

خون کا ہونا زندگی کی علامت ہے۔ہماری رگوں میں دوڑتا خون ہی ہمارے چلنے ،پھرنے، اُٹھنے بیٹھنے اور ہماری تمام تر توانائیوں کا باعث ہے۔خون کی موجودگی کے بعد خون کی درُست روانی بھی اہمیت کی حامل ہے۔یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی غذائیں بتانے جا رہے ہیں جو خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں،جس کے باعث آپ اپنے اندر توانائی محسوس کرتے ہیں اور بہت سے بیماریوں کا شکار ہونے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

ہلدی:

ہلدی زیادہ تر پکانے میں استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کو پکانے کے علاوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ انسانی جسم کے اندر خون کو بہتر طریقے سے سپلائی کرنے کے لیے بہت مدد گار ہے۔استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کا چمچ ہلدی پائوڈراور ذرا سا شہد لے کر ان دونوں کو نیم گرم دودھ میں ملا کر پی لیں۔دن میں دو مرتبہ یہ نسخہ استعمال کریں۔اس کے علاوہ کھانے پکانے میں بھی باقاعدگی سے استعمال کریں۔

لال مرچ کا پائوڈر:

لال مرچ کے اندرcapsicinنامی ایک جزو پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کی روانی بہتر بناتا ہے۔یہ تھکاوٹ،سر درد اور دیگر بیماریاں جو خون کی نا مناسب روانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں ان سب کو ختم کرنے کے لیے بہت مدد گار ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ سرخ مرچ پائوڈر،دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ بلیک سٹریپ مولاسز لے کر ایک کپ پانی میں ملا لیں اور دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔حاملہ خواتین یا دودھ پیتے بچوں والی خواتین لال مرچ کا استعما ل نہ کریں۔

ناریل کا تیل:

ناریل کے ویسے ہی بہت سے فوائد ہیں اور مزید یہ کہ ناریل کے تیل کا استعمال بھی جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے بہت مدد گار ہے۔اس میں پائے جانے والے اجزاء خون کی سپلائی کو جسم کے تمام حصوں تک بہتر انداز میں ممکن بناتے ہیں۔استعمال کرنے کے لیے روزانہ تین کھانے کے چمچ ناریل کا تیل پئیں اور اپنے دورانِ خون کو دنوں میں بہتر بنائیں۔

سبز چائے:

بہت سے لوگ جسم سے چربی گھٹانے،چاق و چوبند رہنے یا بہت سے دوسرے مقاصد کے لیے بھی سبز چائے کا استعمال تقریباً روزانہ کرتے ہیں۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے کئی فوائد ہیں۔آج آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ سبز چائے کا استعمال دورانِ خون کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔یہ خون کی شریانوں کو کھولتا ہے جس کے باعث خون کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔دن میں دو سے تین مرتبہ سبز چائے لازمی پئیں۔

لہسن:

لہسن تو ہر گھر میں پایا ہی جاتا ہے لیکن اسے ہر کوئی استعمال کرناپسند نہیں کرتا۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم جانتے ہی نہیں کہ لہسن کتنی بیماریوں سے نجات کے لیے مفید ہے۔یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خون کے دورانیے کو بہتر کرنے میں بھی بہت مدد گار ہے۔استعمال کے لیے لہسن کی دو پوتھیاں روزانہ خالی پیٹ پانی سے نگل لیں۔

مزید پڑھیں

گھر کسے پیارا نہیں ہوتا۔اگر یہ واقعی گوشئہ عافیت ہوتو اس سے بڑھ کر اور نعمت کیا ہوسکتی ہے ،مگر ممکن ہے کہ آپ کی صحت کے لیے گھر میں ہی ایسی ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو ج ...

مزید پڑھیں

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ ...

مزید پڑھیں

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم س ...

مزید پڑھیں