☰  
× صفحۂ اول (current) فیشن کیرئر پلاننگ دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل عالمی امور دین و دنیا کچن کی دنیا روحانی مسائل ادب کھیل رپورٹ خواتین
ٹوٹکے

ٹوٹکے

تحریر :

07-14-2019

جلد کی خشکی کے لیے

موسم تبدیل ہونے پر اکثر جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے۔جس کے باعث خارش محسوس ہونے لگتی ہے۔ایسے میں خشکی سے نجات کے لیے دو حصے گلیسرین،دو حصے لیموں کا رس،ایک حصہ زیتون کا تیل اور تین حصے گلاب کا عرق ملا کر رکھ لیں۔سردیوں میں رات کو سونے سے دس منٹ پہلے اسے ہاتھ،منہ اور پیروں پر لگائیں،پھر منہ دھو کر سو جائیں۔خشکی سے نجات کے لیے آزمودہ ٹوٹکا ہے۔اس کے علاوہ ناریل کے تیل میں لیموں کے قطرے ملا کر مساج کرنے سے بھی خارش دور ہو جائے گی۔

مسوڑھوں کی سوجن کے لیے

مسوڑھوں کی سوجن یقینا تکلیف کا باعث بنتی ہے۔جس سے کھانے پینے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔اس کا بہترین حل یہ ہے کہ امرود کے پتوں کو اُبال کراس کی کُلیاں کرنے سے مسوڑھوں کی سوجن ختم ہو جاتی ہے۔

دانوں سے نجات کے لیے ٹوتھ پیسٹ

چہرے پر اُبھرنے والے دانے خواتین کے لیے ہمیشہ ہی پریشانی کا باعث بنتے ہیں،لیکن ان سے نجات کا نہایت آسان حل آپ کے گھر میں موجود ہے۔ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چہرے پر اُبھرنے والے دانوں اور مہاسوں سے نجات دلانے کا مئوثر طریقہ ہے۔استعمال کے لیے تھوڑی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ لے کر اسے دانوں اور مہاسوں پر لگائیں،پھر چہرہ دھو لیں۔چند مرتبہ ہی عمل کے بعد حیرت انگیز نتائج بر آمد ہوں گے۔

ہائی بلڈ پریشر کے لیے

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے چقندر کا جوس بہترین ہے۔اس کے جوس کی ایک پیالی پینے سے بلند فشار خون کو دس درجے تک کم کیا جا سکتا ہے۔یہ بلند فشارِ خون کو معمول پر بھی لے آتا ہے۔

پودوں کی افزائش کے لیے

گھر میں پودوں کی موجودگی تازگی کا احساس دلاتی ہے۔پودے لگانے کی شوقین خواتین کا کہنا ہے کہ اگر ان کی بڑھنے کی رفتار کم ہو تو پریشانی ہونے لگتی ہے۔اس کا آسان حل یہ ہے کہ پودوں میں انڈوں کے چھلکے ڈال دیے جائیں۔اس سے پودے نسبتاً تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔

جھائیوں سے پاک بے داغ چہرہ

رات میں تھوڑے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں۔صبح چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں۔اس میں کینو یا لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔چند دن اس کے استعمال سے جھائیوں سے مکمل نجات مل جائے گی۔

پیروں کی حفاظت کے لیے

پیروں کی کھردری جلد کو صاف کرنا مشکل کام معلوم ہوتا ہے،لیکن اس کا طریقہ بے حد آسان ہے ۔نیم گرم پانی میں بے بی شیمپو ڈال کر اس میں ہاتھ پیروں کو ڈبو دیں،پھر نیم گرم پانی سے خشک کر کے لوشن لگائیں۔پیر نرم و ملائم ہو جائیںگے۔ چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے چہرے کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کو تروتازہ رکھنے اور اپنی رنگت نکھارنے کے لیے اپنی خوراک میں چند چیزوں کو اپنا معمول بنائیں۔بہت سا پانی پئیں،روزانہ دو گلاس دودھ لیں۔غذا میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ہفتے میں ایک بار مچھلی،چکن اور مٹن ضرور کھائیں۔ جھریوں کے لیے تین چائے کے چمچ بیکنگ سوڈے کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں،اور اسے چہرے پر پندرہ منٹ لگانے کے بعد دھو لیں۔یہ نہ صرف جھریوں کے لیے بلکہ کلینزنگ کے لیے بھی بہترین ہے۔

مزید پڑھیں

سورج کی روشنی ہم سب کے لیے نُقصان دہ ہوتی ہے،مگر چھوٹے بچے اور ٹین ایجر اس سے زیادہ مُتاثر ہوتے ہیں۔اگر سورج کی روشنی یعنی دھوپ ابتدائی ع ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو ج ...

مزید پڑھیں

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ ...

مزید پڑھیں

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم س ...

مزید پڑھیں