☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل صحت فیچر کیرئر پلاننگ رپورٹ ہم ہیں پاکستانی فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا کھیل خواتین متفرق روحانی مسائل ادب
سلائی کڑھائی ،ہاتھ کا زیور

سلائی کڑھائی ،ہاتھ کا زیور

تحریر : وردہ صدیقی

07-28-2019

ہنر ایک ہیرا ہے یہ جس کے پاس بھی ہے وہ خوش قسمت اور مالدار انسان ہے۔یہ ابن آدم پر مبنی ہے کہ وہ اپنے ہیرے کو کیسے قیمتی سے قیمتی بنا کر اس سے منافع حاصل کرتا ہے۔ہنر کا حصول صرف مرد کے ساتھ خاص نہیں ہونا چاہیے بلکہ فی الزمانہ خواتین کے پاس بھی زائد نا سہی کم از کم ایک ہنر تو ضرور ہونا چاہیے۔افسوس ہمارے معاشرے میں ہنر سے متعلق اکثر اوقات یہ سننے میں آتا ہے " حالات ایک سے نہیں رہتے بُرے وقت میں کام آئے گا " ۔اگربُرے اور مشکل وقت کے انتظار کے بجائے اپنے ہنر سے موجودہ حالات کو خوشحال بنانے کی کوشش کی جائیتوہمارے حق میں بہت بہتر ثابت ہوگا۔

خواتین جو کام گھر بیٹھے اور کم خرچ میں شروع کر سکتی ہیںان میں سے ایک کپڑوں کی سلائی کا کام بھی ہے۔میرے خیال میں سلائی کڑھائی ہر عورت کے ہاتھ کا زیور ہونا چاہیے اس لیے کہ عورت اگر اس سے کچھ پیسے بنا نہیں سکتی تو کچھ بچا تو لیتی ہے۔ اگر آپ کو تنگی معاش کا مسئلہ درپیش ہے تو کپڑوں کی سلائی کا ہنر تو آپ کے پاس ہوگا۔اگر نہیں ہے تو ہر علاقے میں ایسے ادارے موجود ہیں جو بہت کم فیس میں سلائی کڑھائی کورس کرواتے ہیں لہٰذا قریبی سلائی سنٹر سے کپڑوں کی سلائی سیکھئیے۔اگر یہ بھی ممکن نہیں تو محلے کی کسی ماہر درزن سے بنیادی چیزوں کی سلائی سیکھ لیں۔

اگر آپ creative mindedہیں تو کوئی پریشانی والی بات نہیں۔ کپڑوں کی ڈیزائننگ آپ خود بھی کر لیں گی۔ بصورت دیگر ڈیزائن کی کتا ب اور اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ موجود ہے۔ ان دونوں سے بھی آپ رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔ کام کیسے شروع کیا جائے؟سلائی مشین تقریبا ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ آپ بازار سے چند کٹ پیس خرید لائیں اور ان سے چھوٹے بچوں، بچیوں کے سوٹ فراک وغیرہ بنائیں۔ پہلے چھوٹے بچوں کے کپڑوں سے سلائی شروع کریں اس میں آپ کا فائدہ ہے ۔درزی بچوں کے سوٹ سلائی کے لئے بالکُل نہیں لیتے اکثر مائیں اس وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں کہ بچوں کے کپڑے کس سے سلوائیں۔یہ بہترین موقعہ ہے،آپ کو ہاتھوں ہاتھ کام ملے گا اور آپ کی سلائی میں بھی صفائی آجائے گی۔ اس کے بعد آپ بڑے سوٹ بھی سینا شروع کردیں۔ پہلے سادہ سلائی کریں پھر ڈیزائن شروع کردیں۔ اگر آپ سلائی کے فن میں ماہر ہیں، یا کم از کم سلائی میں صفائی ہے تو آپ کسی بوتیک سے کام لا کر کرسکتی ہیں۔

کاروبارکی تشہیر: سب سے پہلے آپ اپنے خاندان اورمحلے والوں کو بتائیے کہ آپ نے کپڑوں کی سلائی کا کام شرع کیا ہے۔ ساتھ ہی اپنے بنائے ہوئے کپڑے بطور نمونہ انہیں ضرور دکھائیے۔

گھر سے باہر ایک چھوٹے سا بورڈ لگا لیں۔ اگر یہ ممکن نا ہو تو ایک بڑے سائز کے کاغذ پر موٹے مارکر سے جلی حروف میں " یہاں بچوں اور خواتین کے کپڑے سلائی کئے جاتے ہیں " لکھ کر لگادیں ۔ اس سے بھی بہت فائدہ ہوگا۔ جب کچھ گاہک بن جائیں ان میں سے کچھ خواتین کو منتخب کرلیں جن کے متعلق آپ کو یقین ہو کہ وہ دوسری خواتین کو آپ کے کام کے متعلق بتائیں گی اور سلائی کا کام بھی لے کر آئیں گی۔

کسٹمربنانے کا طریقہ

شروع میں آپ کم قیمت پر سلائی کریں۔ اگر درزی 500لیڈیز سوٹ کے لے رہے ہیں ، آپ 300 لیں،پھر آہستہ آہستہ بڑھاتی رہیں۔ بعض خواتین کم قیمت ہونے کے باوجود بحث کرتی ہیں ۔ اس صورت میں آپ رعایت کریںیا آپ ایسے کسٹمرز کو کچھ بڑھا کر قیمت بتائیے تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔ اپنی مصروفیات میں سے چار سے چھ گھنٹے سلائی کے لیے مختص کر لیں۔ گھر کے کام کاج بھی چُستی اور پھُرتی سے نمٹاتی رہیں،تاکہ کسی قسم کی کوتاہی سے گھر پر بُرا اثر نا پڑے۔ اس کے ساتھ آپ کی والدہ ، بہنیں یا ساس نند وغیرہ، جن کے ساتھ آپ رہتی ہیں وہ بھی اس کام میں آپ کی مددگار ہوں گی۔ زندگی مشکل اور آسانی کے گٹھ جوڑ کا نام ہے۔ مشکل سے گھبرا کر حوصلہ ہارنے کی بجائے بہادری سے ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کریں۔ آپ کی محنت، لگن ، شوق اور اخلاص سے ایک وقت آئے گا کہ اکیلے کام سنبھالنا مشکل ہوجائے گا تب آپ مزید چند خواتین کو شریک کرکے اپنا سلائی سنٹر بنا سکیں گی۔

مزید پڑھیں

اُبلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لیے دیگچی کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں ،اُبلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔

...

مزید پڑھیں

پانی جلد کی قدرتی چمک اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں،روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینے سے نا صرف جسم کے اندر موجود مُ ...

مزید پڑھیں

آج کل کے جدید دور میں جہاں تعلیم ضروری ہے وہاں تربیت بھی ضروری ہے۔تعلیم وہ ہے جو کتاب میں لکھی ہے۔استاد نے پڑھایا ،بچے نے یاد کیا ،امتحا ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

استعمال کے بعد رنگ کرنے کے برش کو صاف اور نرم رکھنے کے لیے تھوڑے سے سرکہ میں بھگو دیں،دس منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھوئیں بالکل نئے ہو ج ...

مزید پڑھیں

سبزیاں قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک ہیں۔سبزی چاہے کوئی بھی ہو اس کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔سبزیوں کا استعمال نہ ...

مزید پڑھیں

دل کی دھڑکن ہی انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔یہ رک جائے تو بشر بھی خاک میں جا لیٹتا ہے۔انسانی جسم میں دل و دماغ وہ دو عضو ہیں جو سب سے اہم س ...

مزید پڑھیں