☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(ڈاکٹر محمد طاہر القادری) دنیا اسپیشل(صہیب مرغوب) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) فیچر(ڈاکٹر سعدیہ اقبال) کیرئر پلاننگ(پرفیسر ضیا ء زرناب) رپورٹ(محمد ندیم بھٹی) ہم ہیں پاکستانی(رحمی فیصل) ہم ہیں پاکستانی() فیشن(طیبہ بخاری ) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() کھیل(عبدالحفیظ ظفر) خواتین(وردہ صدیقی ) خواتین(انعم ثناء) خواتین() خواتین() متفرق(عذرا جبین) متفرق(اسحاق جیلانی) روحانی مسائل(مفتی محمد یونس پالنوری) ادب(الیکس ہیلی ترجمہ عمران الحق چوہان)
جلد پر نکھار لانے والی چیزیں

جلد پر نکھار لانے والی چیزیں

تحریر :

07-28-2019

پانی جلد کی قدرتی چمک اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں،روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینے سے نا صرف جسم کے اندر موجود مُضر اجزاء کا خاتمہ ہو جاتا ہے بلکہ جلد نرم و ملائم اور چمکدار بھی نظر آتی ہے۔

ہم میں سے بہت سے افراد شاید نہ جانتے ہوں کہ صرف پانی ہی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا نہیں کرتا بلکہ بہت سے پھل اور غذائیں بھی ایسی ہیں جن کے استعمال سے جلد کی چمک اور ترو تازگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ذیل میں چند ایسی غذائیں اور ان کے فوائد بتائے جا رہے ہیں جن کے روزانہ استعمال سے آپ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور نکھری نکھری نظر آئیں گی۔

سٹرابیری: جی ہاں! سٹرابیری جلد کی صحت اور نکھار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس میں پائے جانے والے اجزاء جلد کی نشو و نما کرتے ہیں اور اسے بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔الفاہائیڈروآکزل ایسڈ جلد کے بے جان خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور وٹامن سی جلد پر موجود دھبوں اور دانوں کی نشو و نما روک دیتا ہے۔اس کے علاوہ سٹرابیری کا استعمال سورج کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔

ٹماٹر:روز مرہ غذا میں ٹماٹر، ٹماٹر کے جوس یا ٹماٹر کی چٹنی کا استعمال چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور دانوں کو ختم کرتا ہے اور چہرے پر موجود شکنوں اور جھریو ں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد پر موجود ناپسندیدہ داغ دھبوں کا خاتمہ کرتی ہے۔

کینو ،نارنگی:سٹرابیری کے علاوہ کینو جلد کی صحت کے لیے نہایت مفید پھل ہے۔یہ آپ کی جلدکو نکھار کر چمکدار بناتا ہے۔کینو میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور وٹامن ای اور آئرن کے جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔جلد کے لیے کینو بہت فائدے مند ہے۔یہی وجہ ہے سکن کیئر پروڈکٹس میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔

انڈے:اپنی غذا میں انڈوں کا استعمال جلد کو نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی موئسچرائزیشن کا بھی مناسب انتظام کرتا ہے۔اس میں پائے جانے والے امائنو ایسڈ نئے خلیے بنانے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انڈوں میں پائے جانے والے دو اہم اینٹی آکسیڈینٹ جلد کو نقصان پہنچانے والی یو وی شعاعوں،کیل مہاسوں اورکینسر سے محفوظ رکھتے ہیں ،روزانہ ایک انڈا کھانے سے خون میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

 

مزید پڑھیں

اُبلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لیے دیگچی کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں ،اُبلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔

...

مزید پڑھیں

آج کل کے جدید دور میں جہاں تعلیم ضروری ہے وہاں تربیت بھی ضروری ہے۔تعلیم وہ ہے جو کتاب میں لکھی ہے۔استاد نے پڑھایا ،بچے نے یاد کیا ،امتحا ...

مزید پڑھیں

ہنر ایک ہیرا ہے یہ جس کے پاس بھی ہے وہ خوش قسمت اور مالدار انسان ہے۔یہ ابن آدم پر مبنی ہے کہ وہ اپنے ہیرے کو کیسے قیمتی سے قیمتی بنا کر اس س ...

مزید پڑھیں

گذشتہ شماروں سے پڑھیں

چولہا جلاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ اس کی لو زیادہ بلند نہ ہونے پائے ،ورنہ آپ کے ہاتھ جھلس جانے کا امکان ہے۔

...

مزید پڑھیں

بال جاذب نظر شخصیت کے ضامن ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سر کی جلد کے اوپر موجود تمام بال مردہ ہوتے ہیں،یعنی جو بال جلد کے ...

مزید پڑھیں

سردی کے موسم میں جہاں نزلہ،زکام،کھانسی ،بخار ،انفیکشن وغیرہ اور دیگر بیماریوں کا حملہ ہوتا ہے ،وہیں ہماری جلد بھی خشکی اور مختلف مسائل ...

مزید پڑھیں