اُبلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لیے دیگچی کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں ،اُبلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔
بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ تک کے لیے رکھ دیں بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں،بالکل صاف ہو جائیں گے۔
دہی جمانے سے پہلے دودھ کو اُبال کر اس میں دو سبز مرچ ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں،پھر دیکھئے دہی جلد اور سخت جمے گی۔
اکثر کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو سارے گھر میں پھیل جاتی ہے،اس کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سرکہ چولہے کے پاس رکھ دیں خوشبو نہیں پھیلے گی۔
باسی چاول تازہ کرنے کے لیے پانی اُبالیں ،اس میں چاول ڈال دیں اور ایک اُبال آنے کے بعد پانی نکال کر دم پر رکھ دیں،چاول تازہ ہو جائیں گے۔
لیموں سے زیادہ رس حاصل کرنے کے لیے ایک دو منٹ تک نیم گرم پانی میں بھگو دیں پھر اس کا رس نکالیں دو گنا حاصل ہو گا۔
نمک دانی میں چاول کے چار پانچ دانے ڈال دیں اس میں نمک نہیں جمے گا۔
چائے کے پانی کو اگر زیادہ پکایا جائے تو چائے بد مزہ نہیں ہوتی۔
سرکے اور پانی سے شیشے کی بوتلیں اور صراحیا ں خوب صاف ہو جاتی ہیں۔
چاقو صاف کرنے کے لیے کچا آلو کاٹ کر اس پر ملیں چاقو صاف ہو جائے گا۔
سیاہ بوٹ پالش میں ذرا سا سرکہ ملا دیا جائے تو جوتوں پر خوب چمک آ جاتی ہے۔