☰  
× صفحۂ اول (current) سنڈے سپیشل خصوصی رپورٹ دنیا اسپیشل کچن کی دنیا کھیل فیشن متفرق کیرئر پلاننگ دین و دنیا ادب روحانی مسائل
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

بھارت میں اِس بار لوک سبھا الیکشن صرف انتخابی ہار جیت کا فیصلہ کرنے نہیں جا رہے۔۔۔۔

اِس بار فیصلہ ہو گا انتہا پسند نظریات کا امن پسند نظریات سے۔۔۔

مقابلہ ہو گا سیکولر عوام کا انتہا پسند جماعتوں سے ۔۔۔۔ انتہا پسند وں کا جمہوریت پسندوں سے ۔۔۔۔

کارپوریٹ سیکٹر کا سیکولر سیکٹر سے ۔۔۔۔ طاقتور وں کا کمزوروں سے۔۔۔ سیاسی پنڈتوں کا عام سوچ سے ۔۔۔

مزید پڑھیں

لیڈی جسٹس کا مجسمہ انصاف کی علامت ہے۔ علامتی سطح پریہ روم اور یونان، دونوں تہذیبوں کی انصاف کی نمائندہ دیویوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے بائیں ہاتھ میں کھڑے رخ کی دو دھاری تلوار ہے، جس کی نوک نیچے زمین کی طرف ہے جبکہ دائیں ہاتھ میں ایک ترازو ہے جس کے دونوں پلڑے برابر ہیں، یہ رومیوں اور یونانیوں کی انصاف کی دو دیویوں کا مشترکہ مجسمہ ہے اس عہد میں تلوار کو دلیل (Reason) اور انصاف (Justice) کی قوت قرار دیا جاتا تھاجبکہ ترازو کے دونوں پلڑوں کا برابر ہونا برابری کی سطح پر دونوں پارٹیوں کی بات سننے کو ظاہر کرتا تھا

مزید پڑھیں

حکومت کو قائم ہوئے تقریباََچھ مہینے مکمل ہوچکے ہیں۔ تبدیل شدہ فضا کومہنگائی اور بے روزگاری نے مکدر کر رکھا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب مہنگائی کا کوئی نہ کوئی ’’بم‘‘ نہ گرتا ہو۔کبھی بجلی ، کبھی گیس ،کبھی پانی کے بلوں نے قوم کو بلبلا کر رکھ دیا ہے۔کچھ نہ ہو تو ڈالر ہی پرواز شروع کر دیتا ہے۔تادم تحریر ڈالر 141روپے پر بک رہا ہے۔قیمتوں میں 143فیصد تک یکمشت اضافے نے ہر چیز کی قیمت کو متاثر کیا۔افراط زر کی شرح سنگل ڈجٹ سے نکل کر ڈبل ڈجٹ میں پہنچنے والی ہے۔ہر طبقے پر اس کے مختلف اثرات ہیں۔کسی پر کم کسی پر بہت زیادہ۔ غذائی مصنوعات کی قیمتوں پر کنٹرول کمزور پڑنے سے غریب آدمی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

مٹھائی

اجزاء:سوجی100گرام،دودھ1-1/2کپ،چینی ایک پائو، خشک دودھ ایک کپ، کھویا ایک پائو،بادام، پستے 100 گرام، گھی ایک پائو ترکیب:گھی گرم کر کے سوجی بھون لیں۔اب اس میں دودھ،چینی ڈال کر مکس کریں،پھر خشک دودھ، تھوڑے سے ڈرائی فروٹ اور ہاتھ سے چورا کیا ہوا کھویا شامل کر دیں۔ جب گھی اوپر آ جائے تو ٹرے میں نکال کر پھیلائیں۔آخر میں اس پر بادام ، پستے کاٹ کر ڈال دیں۔

مزید پڑھیں

·لاہور کے باغ جناح میں واقع جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پاکستان کی سب سے پرانی اور برصغیر کی دوسری سب سے پرانی گراؤنڈ مانی جاتی ہے ۔ اس کا قیام1880 میں عمل میں لایا گیا۔ برصغیر کی سب سے پہلی کرکٹ گراؤنڈ کلکتہ کی ایڈن گارڈن تھی جو کہ1864 میں بنائی گئی۔

مزید پڑھیں

اسماء کہتی ہیں ’’ شاعری اپنے دل کی بات کہنے کا بہت بہترین اور با ادب قرینہ ہے بالکل اسی طرح آنکھیں آپ کے ذوق اور شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہیں ۔ آنکھوں کی ہماری زندگی میں کیاقدرو قیمت ہے اس کے بارے میں میری رائے تو یہ ہے کہ ہماری زندگی کے اکثر فیصلے ہماری آنکھیں ہی کرتی ہیں اور آنکھوں کے فیصلے بہت اہم ہوتے ہیں جنہیں دوسرے بآسانی سمجھ بھی جاتے ہیں ۔

مزید پڑھیں

آج کی دُنیا بڑی ہیجان خیز ہے۔مسائل اور مشکلات کا ایک انبار ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتا،کچھ عرصہ پہلے لوگ بسترپر جا کر لیٹتے ہی دُنیا و مافیہا سے بے خبر سو جاتے تھے لیکن آج ہم میں سے بیشتر افراد کہنے کو بستر پر دراز ہوتے ہیں لیکن نیند کی دیوی کوسوں دور ہوتی ہے اور ساری رات کروٹیں بدلتے گزر جاتی ہے۔ہمارے ملک میں تو کسی شعبے سے متعلق کوئی قابلِ اعتبار اعداد وشمار دستیاب ہی نہیں جس کے تحت یہ بتایا جا سکے کہ کتنے فیصد پاکستانی بے خوابی میں مبتلا ہیں،تاہم امریکہ کی نیشنل سلیپ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق45فیصد امریکی ضرورت کے مطابق نیند پوری نہیں کر پاتے۔

مزید پڑھیں

بی کا ہما آسانی سے ہر کاندھے پر آکر نہیں بیٹھا کرتا۔ اپنے آپ کو پہلے اس کا اہل بنانا پڑتا ہے۔ گر کر خود ہی اٹھنا پڑتا ہے، اپنے حوصلے خود ہی بلند کرنے پڑتے ہیں، کیونکہ گرنے پر کسی کو کوئی اٹھانے نہیں آتا۔ بھلا کوئی دوسراآئے بھی تو کیوں؟ خواب آپ کے ہیں تو اس کے راستے کی تکلیفیں کوئی دوسرا کیوں کم کرے،کس کوپڑی ہے کہ وُہ آپ کی کامیابی کی راہ کے کانٹے چُنتا پھرے۔ کامیابی کے لئے ناکامیوں کا دکھ جھیلنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں

کسی بھی معاشرے میں کامیابی کے ذرائع توبے شمارہیں لیکن آج کل کے دورمیں اورحالات کومدنظررکھتے ہوئے جس چیزکی بے حد ضرورت ہے وہ ہے صبر،تحمل ،برداشت ۔ صبرکے لغوی معنی ہیںروکنا،برداشت کرنا ،ثابت قدم رہنا یاباندھ دینا۔اوراس کا مفہوم ہے کہ ناخوشگوارحالات میں اپنے نفس پرقابورکھنا ،پریشانی ،بیماری ،تکلیف اورصدمے کی حالت میں ثابت قدمی اورہمت قائم رکھتے ہوئے اپنے مالک وخالق پرمکمل بھروسہ رکھنا ۔

مزید پڑھیں

’’تم حیران ہو گے کہ مجھے بھی پتہ نہیں تھا۔ وہ کوئی حصہ پڑھ رہے تھے۔ میں نے اپنی انجیل میں اس حصہ پر نشان لگا رکھا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ میں جوان تھا اب بوڑھا ہوں لیکن اب تک میں نے ہدایت نہیں پائی…‘‘

مزید پڑھیں

ہم سفر

بعض میاں بیوی بہت سنبھل کر چلتے ہیں ۔پیار خواں کتنا ہی کیوں نہ ہو زبان پر نہیں لاتے، مگر شوہر جب کہیں باہر سے گھر آئے اوراس کو بیوی دکھائی نہ دے تو اس کی نظر پورے گھر میں اپنے ہمسفر کو ایک بار دیکھ لینے کے لیے گھومتی ہے یہ دل میں چھپی ہوئی محبت ہے اگرچہ اس کا کبھی اظہار بھی نہ کیا گیا ہو ۔

مزید پڑھیں

قیامت کی ایک نشانی

اﷲ پاک کے نبی کریم ﷺسے پوچھا گیا کہ یارسول اﷲ! قیامت کب آئے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اﷲ ہی کو پتا ہے کب آئے گا۔ کہا کوئی نشانی تو بتائیں۔آپ ﷺ نے فرمایا! دیکھو جب اولاد ماؤں سے نوکروں کی طرح بات کرے تو بس قیامت آگئی، جب اولاد والدین کے ساتھ ایسے بات کرے جیسے نوکروں سے کی جاتی ہے اور اس سے وہ سلوک کرے جو نوکروں سے کیا جاتا ہے تو پھر سمجھنا قیامت قریب آ چکی ہے۔

مزید پڑھیں

اٹھاتی ہیں بہارِنو کے نذرانے تری آنکھیں ۔۔۔۔ُ

دنیا فیشن

ماڈل کا نام : اسماء
فوٹو گرافی: عامر چشتی
میک اپ : K R CREW