☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل دین و دنیا کھیل کچن کی دنیا ادب فیشن خواتین صحت کیرئر پلاننگ متفرق
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

انسان عمر بھر بہتر مستقبل کے لیے تگ ودو کرتارہتا ہے لیکن عمومی طورپر بعض مسائل حل ہوجاتے ہیں اورکئی ایک بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔حالات وواقعات ایسے پیدا ہوجاتے ہیں کہ غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتاچلاجاتاہے اورصورت حال یہ بن جاتی ہے کہ

مزید پڑھیں

سائنس کی دنیا میں نیا انقلاب آ گیا ،کہتے ہیں کہ سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے آئن سٹائن کا برسوں پرانا بلیک ہولز تھیوری کا نظریہ اب ثابت کر دیا ہے۔اب یہ تھیوری نہیں بلکہ قانون بننے والا ہے۔لیکن یہ بلیک ہولز ہیں کیا،یہ کوئی کالے کالے سے سوراخ ہیںیا بہت سے سوراخ ہیں جن کے جھمگٹے کو ’’بلیک ہولز ‘‘کہا جاتا ہے؟ اور پھر ان بلیک ہولز کی مدد سے دنیا کیونکر وجود میں آئی،

مزید پڑھیں

٭:کون ہو گا تخت پر اور کس کا مقدر ’’تختہ‘‘ ؟ فیصلہ ہو کر رہیگا ۔

٭: پہلے مرحلے میں ہی دھاندلی کا ’’شور‘‘ ،اپوزیشن سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں۔۔۔

٭:1947ء میں’’ تقسیم ‘‘اعلانیہ ہوئی تھی۔۔۔

اب کی بار ’’تقسیم ‘‘ کا خاموش عمل جاری ہے ۔۔۔

٭:اند ر ہی اندر لاوا پک رہا ہے اور اُبلنے کیلئے تیار ہے ۔۔۔

مزید پڑھیں

صلوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ اس کے نتائج کیا ہیں؟یہ سوال تاریخ سے پوچھئے تو وہ جواب دے گی کہ یہ صلوٰۃ ہی تھی جس نے ریگزار عرب کے چرواہوں کو دنیا کا پاسبان بنا دیا تھا۔ صلوٰۃ ہی نے ان تہی دامن اور بے مایہ انسانوں کو یہ جرأت عطا کر دی تھی کہ انہوں نے قیصر و کسریٰ کے ایوانوں میں زلزلے بپا کر دئیے اور زمین کا بہت بڑا حصہ ان کے جلال و جبروت کی نمود کا مظہر بن گیا۔دیکھنا یہ ہے کہ صلوٰۃ کے لفظ میں وہ کون سا اعجاز پنہاں ہے جس نے تاریخ انسانیت میں حسین ترین انقلاب کے باب کا اضافہ کر دیا۔حضور سرورِ کائنات ﷺ نے بھی نماز کی بہت تاکید فرمائی ہے۔

مزید پڑھیں

انتخاب عالم اس سکول الیون ٹیم کے کپتان تھے جس نے انٹرسکول الیون ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ وہ کراچی سی کی جانب سے چند فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے تھے لیکن کمبائنڈ سکول الیون کے سلیکٹرز انہیں اپنی ٹیم میں منتخب نہیں کرتے تھے جس کا انتخاب عالم کو بہت افسوس تھا۔ ان کے بڑے بھائی نیٹ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو بائولنگ کرایا کرتے تھے۔ ایک دن انتخاب عالم بھی ویسے ہی بائولنگ کرانے چلے گئے ۔ یہ 1958 کی بات ہے ۔

مزید پڑھیں

افغانی تندوری چکن

اجزاء:چکن چار ٹکڑے ایک کلو،بھنا،پسا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،کُٹا انار دانہ دو کھانے کے چمچ،چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،تیل1/2کپ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسی اجوائن ایک چائے کا چمچ،دہی1/2کپ،ہری مرچ دو عدد،پیاز دو عدد،ٹماٹر دو عدد،چقندر کا پانی چار کھانے کے چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچترکیب:پہلے دہی میں بھنا،پسا زیرہ،کُٹا انار دانہ،چاٹ مصالحہ ،پسی لال مرچ،نمک،پسی کالی مرچ،تیل،لیموں کا رس،پسا گرم مصالحہ،پسی اجوائن،ادرک لہسن اور چقندر کا پانی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔اب چکن پر چھری سے کٹ لگا کر تمام آمیزہ لگائیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں،پھر اسے کڑاہی میں ڈال کر بیس منٹ پکائیں،یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔اس کے بعد ایک ٹرے میں رکھیں۔سائیڈ میں ٹماٹر،پیاز اور کٹی پیاز رکھ دیں۔آخر میں انہیں اوون کی گرل پر رکھ کر دس منٹ گرل کرلیں۔

مزید پڑھیں

1830ء میں جب مالک چارلسٹن میں مرغوں کی لڑائی کے ٹورنامنٹ میں مصروف تھے تو دوسرے بچے کی پیدائش پر کسی نے جارج کی غیر حاضری کا برا نہیں منایا۔ وہ بھی دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مسرور تھا جس کا نام مٹلڈا نے پہلے ہی ایش فورڈ رکھ دیا تھا جو اس کے بھائی کے نام پر تھا۔

مزید پڑھیں

سونیا کہتی ہیں ’’حیا آنکھو ں کا لباس ہے ، قدرت کا عطا کردہ یہ انمول پہناوا جس قدر شرمیلا ، با حیا اور باوقار ہو گا اس قدر آپ کی زندگی شاندار اور شخصیت جاندار ہو گی ۔

مزید پڑھیں

ہم سب جانتے ہیں کہ انسان کے چہرے کا حسن اللہ تعالیٰ کی عمدہ عنایت ہے تب ہی اکثر خواتین اپنی خوبصورتی کی حفاظت کے لیے دن رات ایک کردیتی ہیں۔کبھی نت نئی کریمیں آزمائی جا رہی ہیں تو کبھی معروف اداکارائوں کے حسن کے راز معلوم کیے جا رہے ہیں۔اکثر خواتین حسن کو چار چاند لگانے کے لیے مہنگے بیوٹی پارلرز پر رقم خرچ کرنے اور امپورٹڈ کاسمیٹکس خریدنے سے بھی گریز نہیں کرتیں،

مزید پڑھیں

’’سوشل میڈیا بطور میدان جنگ‘‘۔۔ 13مارچ 2019ء کو لندن میں مقیم رائٹرکے نامہ نگار نے سوشل میڈیا کو’’ میدان جنگ‘‘ قرار دیا۔میدان جنگ کو خالی کرانا حکومتوں پر لازم ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں تیار کردہ نئے قانون کے مطابق پر سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اوراسلحہ کے استعمال کی تصاویر دکھانے والوں کو نابالغوں کو ترغیب دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں

دنیا بھر میں کامیاب لوگوں کی زندگی کا ایک وصف یہ بھی ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ نیا کر کے دکھایا ہوتا ہے۔ یعنی وُہ تخلیقی سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ تخلیقی سوچ در حقیقت ہماری تخیلاتی اورتصوراتی تخیلات کا اس طرح سے استعمال ہے کہ ہم کچھ قابلِ قدر اور نیا کرنے پر قدرت حاصل کرلیں۔

مزید پڑھیں

طبقات میں تقسیم اس معاشرے میں آج ہم ان کروڑوں پاکستانیوں کی بات کر رہے ہیں جو اس ملک کی اکثریت ہے۔اور ان لوگوں کی زندگیوں میںنا مناسب رہائشی سہولیات اور حالات کی وجہ سے بیماریوں نے ان کی زندگیوں میں ڈیرہ ڈال لیا ہے ۔ ادویات کے اخراجات ان کو کمر سیدھی نہیں کرنے دیتے ۔بیماری کی صورت میں پورا دن سرکاری ہسپتالوں کی لمبی لائنوں میں ذلیل ہو کر گھٹیا اور سستی دوائی انکا مقدر ہے ۔

مزید پڑھیں

مصطفی خان شیفتہ

شوخی نے تیری لطف نہ رکھا حجاب میں

جلوے نے تیرے آگ لگائی نقاب میں

آ نغمہ گر ہو چرخ میں لا آسمان کو

آ رقص کر زمین کو ڈال اضطراب میں

وہ قطرہ ہوں کہ موجۂ دریا میں گم ہوا

وہ سایہ ہوں کہ محو ہوا آفتاب میں

اس صوتِ جاں نواز کا ثانی بنا نہیں

کیا ڈھونڈتے ہو بربط و عود و رُباب میں

اے وائے! روزِ حشر اگر ہم سے ہو سوال

جو کچھ کیا ہے ہم نے شبِ ماہتاب میں

لڑتی نہ جائے آنکھ جو ساقی سے شیفتہؔ

ہم کو تو خاک لطف نہ آئے شراب میں

مزید پڑھیں

حسین چہرہ قتیل آنکھیں۔۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : سونیا
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW