☰  
× صفحۂ اول (current) دنیا اسپیشل سنڈے سپیشل رپورٹ کھیل خواتین کچن کی دنیا سفر نامہ دین و دنیا فیشن متفرق کیرئر پلاننگ ادب
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

اگلے مالی سال کے میزانیے کی تیاری کا کام جاری ہے۔ عین بجٹ کی تیاری کے دنوں میںسابق وزیر خزانہ اسد عمر کے ہٹائے جانے سے وزارت خزانہ کی کارکردگی پر پڑنے والے اثرات ابھی سامنے نہیں آ سکے۔ ایف بی آر کا عملہ نئی قیادت کے زیر سایہ کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

٭:بھارت میں لوک سبھا الیکشن کا فائنل رائونڈ شروع ہو چکا ،سیاسی جنگ میں تیزی بڑھتی جا رہی ہے ’’چور چوکیدار کی بحث عروج پر پہنچ چکی۔ ٭:الیکشن کا ہاف رائونڈمکمل ۔۔پر پکچر ابھی باقی ہے دوست ٭:لوک سبھا نشستوں کی کل تعداد ۔۔۔۔545 ہے

مزید پڑھیں

کئی دہائیوں سے سرائیکی صوبے کے قیام کی تحریک جاری ہے ۔کچھ سیاسی جماعتیں اس نعرے کو استعمال کرتے ہوئے اقتدار تک پہنچتی رہی ہیں ،بعد ازاں مشکلات کا شکار ہو کر سب وعدے بھول جاتی ہیں ۔پی پی پی،مسلم لیگ ن سب نے وعدے تو کیے لیکن عمل نہیں ہوسکا۔2018ء کے الیکشن میں ایک بار پھر سرائیکی کارڈ استعمال ہوا ۔اس بار فرق یہ تھا کہ الیکشن سے پہلے’’ سرائیکی صوبہ محاذ ‘‘قائم ہوا جس میں سرائیکی علاقے کے اہم سیات دان شامل ہو گئے۔

مزید پڑھیں

آف سپن باؤلنگ ایک آرٹ ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں جہاں عظیم فاسٹ باؤلرز ملتے ہیں وہاں ہمیں اعلیٰ درجے کے لیگ سپنرز اور آف سپنرز بھی ملتے ہیں۔ 1990 تک کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا آف سپنر ویسٹ انڈیز کے لانس گبز کو تسلیم کیا جاتا تھا لیکن پھر 90کی دہائی میں دو ایسے آف سپرز سامنے آئے جنہوں نے کمال ہی کر دیا۔ ان آف سپنرز نے اس آرٹ کو نئی جہتوں سے روشناس کیا۔ ایک تھے سری لنکا کے مرلی دھرن اور دوسرے پاکستان کے آف سپنر ثقلین مشتاق۔

مزید پڑھیں

آج کیا پکائیں؟

خواتین ہر روز اس پریشانی سے دو چار نظر آتی ہیں کہ\'\'آج کیا پکائوں\'\'ْکبھی گوشت میں سبزی،کبھی دال میں گوشت،کبھی صرف دال یا سبزی اور کبھی ان کے انتخاب میں بھی اُلجھن ہونے لگتی ہے۔دیکھا جائے تو خاتونِ خانہ کے لیے روزانہ کا مینیو ترتیب دینا واقعی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

 

مزید پڑھیں

انڈے اور آلو کے کٹلس

اجزاء: اُبلے ہوئے انڈے چار عدد،بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت،آلو آدھا کلو اُبلے اور میش کیے ہوئے،پیاز ایک عدد کٹا ہوا،انڈا ایک عدد پھینٹا ہوا،سرخ مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،سبز دھنیا کٹاہوا،نمک حسبِ ضرورت،تیل تلنے کے لیے ترکیب:آلوئوں میں پیاز،سرخ مرچ،نمک اور دھنیا شامل کر دیں۔اب اُبلے ہوئے انڈے شامل کر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں۔اب ان بالز کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمبز لگا کر تیل میں فرائی کر لیں۔گولڈن برائون ہو جانے پر ڈش میں نکال لیں اور دھنیا کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

مزید پڑھیں

طمانیت سے بھر اپڑا لمباسانس تھا جو ہمارے سینوں سے نکل رہا تھا۔ بلندوبالا اور خوبصورت سیاہ آہنی جنگلوں سے سجی بالکونیوں والی عمارتیں جن کے قدموں میں بچھی اودے رنگی پتھروں والی گلی لشکارے مارتی تھی اور جنہیں ہماری مسافر آنکھوںنے ستائش سے دیکھا تھا۔میڈرڈ کے جس ہوٹل کے سامنے ہمارا خیر سے ڈولا اُترا تھا وہ وی آنا میں واقع تھا۔جس کی شان و شوکت کو ہمارے دل نے سراہتے ہوئے کہا تھا۔’’ارے یہ تو ہماری توقع سے بھی بڑھ کر ہے۔بڑا شان دار سا اور گلی بھی بڑی من موہنی سی ہے۔‘‘سو ٹیکسی والے کو فارغ کیا۔اٹیچی کیس گھسیٹتے گئے۔شیشے کے خود کار دروازوںنے یکے بعد دیگرے کُھل کر مسکراتے ہوئے کہا۔۔۔’’آئیے آئیے مہارانیوں آپ کا ہی انتظار ہورہا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں

رمضان المبارک کامہینہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ اس نعمت خداوندی سے ہمیں بارہا استفادہ کا موقع ملا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ماضی میں اس ماہ مبارکہ میں جن فیوض و برکات کو حاصل کرنا چاہیے تھا وہ ہم اس طرح حاصل نہیں کرسکے جس طرح نبی رحمت ﷺنے ہمیں تلقین کی تھی یا صحابہ کرام ؓ کا طریقہ رہاہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے روزہ فرض اور قیام سنت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں

کائنات راجپوت کہتی ہیں ’’فیشن کی دنیا میں بسنے والا ہر باسی خوابوں اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے میں اس حوالے سے اپنے آپ کو دوسروں سے ذرا مختلف سمجھتی ہوں ، خوبصورتی کی دلدادہ ہوں لیکن حقیقت پسند بھی ہوں ،رنگوں سے پیار ہے خوشبو ئوں اور محبتوں کے نگر کی سیر کرنا چاہتی ہوں لیکن اس حقیقت سے بھی آشنا ہوں کہ آج کے دور میں یہ سب ملنا اتنا آسان نہیں جتنا چاہا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں

موجودہ عہد انتہائی مہنگائی کا عہد ہے اور انسانی ضروریات زندگی میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے، بن سنور کر رہنا، اچھا لباس اور پاؤں میں اچھے جوتے پہننا ہر کسی کی خواہش بن چکا ہے۔ اچھے جوتے خریدنے کے لئے اچھے پیسے بھی درکار ہوتے ہیں، کئی کئی ہزار کا جوتا عام بازاروں میں دستیاب ہے جبکہ چند سو کا جوتا جو کہ ظاہر ہے کہ غریب آدمی ہی خریدتا ہے یہ جوتا کچھ ہی عرصہ بعد ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دنیا بھر میں آپ کہیں بھی چلے جائیں انسان کومایوسیوں، اُداسیوں اور حسرتوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ انسان کو کوئی بھی بڑی سے بڑی کامیابی چند دن سے زیادہ خوشی اور اطمینان نہیں دے پا رہی۔ مقابلے کی دنیا میں وُہ جیت کر بھی ہارا ہوا اور تھکا تھکا سا دکھائی دیتا ہے۔ مسائل حل ہونے کے بعد بھی نئے نام سے آن حاضر ہوتے ہیں، غم اور تکلیفیں نام اور مقام بدل بدل کر اُس پر حملہ آ ٓورہوتی ہیں کہ ان سے جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

اگلے روز انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ ’’میں نے تمہارے لڑکے ٹام کو آ سکیو کے زرعی رقبے پر بھجوانے کا انتظام کر دیا ہے۔‘‘ جارج اتنا خوش ہوا کہ اس نے مالک کو اٹھا کر چکر دینے سے خود کو بہ مشکل روکا۔ اس کی ہنسی ایک کان سے دوسرے کان تک پھیلی ہوئی تھی۔’’ذرا سوچ سمجھ لینا جارج، صرف تمہارے کہنے پر میں نے آسکیو صاحب کو لڑکے کے متعلق یقین دہانی کروائی ہے۔ اگر اس نے کوئی گڑبڑ کی یا میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تو میں اس کے ساتھ ساتھ تمہاری کھال بھی اتار لوں گا۔ سمجھے تم؟‘‘

مزید پڑھیں

فوجی داماد کو خط

ساس نے اپنے فوجی داماد کو خط لکھا کہ :’’میری بیٹی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر تم سرحد پر موج مستی کررہے ہو ۔شرافت سے میری بیٹی کے پاس آجاؤ چھٹی لے کر۔کوئی بھی بہانہ بنالو! فوجی داماد نے ساس کو ایک ہینڈ گرنیڈ بھیجا اورساتھ خط میں جواب لکھا: ڈئیر ماں جی، اگر آپ اس کی پین کھینچ لیں تو مجھے 3دن کی چھٹی مل جائے گی۔

مزید پڑھیں

اُس کے مُکھ پر آنکھیں جیسے تاروں کے دو پھول ۔۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : کائنات راجپوت
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW