☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل عالمی امور رپورٹ خصوصی رپورٹ سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا صحت کھیل کیرئر پلاننگ متفرق خواتین ادب
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

آج کل بہت سے لوگ شریک حیات کے انتخاب میں مال و دولت،حسب و نسب،حسن و جمال کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ باتیں اپنی جگہ اہم ہیں۔ اسی لئے شریف گھرانے کی لڑکیوں کو رشتہ ملنے میںدشواری پیش آرہی ہے ۔

مزید پڑھیں

8جون 1964ء ، شام چار بجے کا ذکر ہے۔کراچی کے پرانے ہوائی اڈے سے ایک چھوٹا طیارہ Riley 65 ٹیک آف ٹیکسی کے لئے تیار کھڑا ہے، مالک ہیلے ڈینیئل سکاٹ کی منزل بظاہر ایران تھی ۔

مزید پڑھیں

تھریسامے کے استعفے کے بعد سے ٹوری پارٹی ایک نئی شکل میں ہمارے سامنے ہے،اس کی سوچ موڈ اور مزاج سب کچھ بدل گیا ہے۔سکاٹ لینڈ ہو یا اسلامو فوبیا، ٹوری پارٹی اب پہلے جیسی نہیں رہی۔وہ زیادہ ذہنی کشادگی کے ساتھ میدان میں ہے۔اسی لئے کہا جاتا ہے کہ نئی صورتحال میںبرطانیہ کے وجود کو ہی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔برطانیہ کی داخلی سیاست میں سب سے اہم عنصر امریکی صدر ٹرمپ کا ہے جنہوں نے برطانوی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ سے ملاقات سے انکار اور نایئجل فراج سے ملاقات کر کے برطانوی سیاست میں کھلی مداخلت کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

جہاں ہسپتالو ں کافضلہ تلف کرنے کی بجائے نیلا م کیا جائے جہاں صاف پانی کے نام پر زہر ملتا ہو جہاں ملاٹ شدہ غذا کھلے عام فروخت ہوتی ہے وہاں خطر ناک امراض ہمیشہ پھلتے پھولتے ہیں۔۔۔۔۔ پولیو کا مرض پھیل رہا ہے۔اب بھی تقریباً تین کروڑ ستر لاکھ افراد ایسے ہیں جو اس وائرس کا شکار ہیں، ان میں سے 70 فیصد افریقہ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

افتخار شوکت 24 نومبر 2018، ایک معمول کی صبح سے دن کا آغاز ہوا لیکن کسے معلوم تھا کہ یہ دن آج ایک بظاہر ہنستی مسکراتی لڑکی کے خون سے سرخ ہو جائے گا۔روشان فرخ، ویڑول آرٹس اینڈ ڈیزائن کے پانچویں سیمسٹر کی طالبہ، بظاہر جس کی زندگی میں کسی چیز کی کمی نہیں، دن کے وقت ایک یونیورسٹی کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کر لیتی ہے تو ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

اپنی بستی میں جہاں جائوں وہاں بولتا ہے لوگ کہتے ہیں سناٹا کہاں بولتا ہے ٭:کیوں بڑے ملکوں کے بڑے حکمرانوں سے پوچھا نہیں جاتا کہ ان کی وجہ سے لاکھوں ، کروڑوں زندگیاں کیوں ہیں خطرے میں ۔۔۔۔؟ کیوں انسانی جانیں محفوظ نہیں ۔۔۔؟

مزید پڑھیں

سعدیہ کہتی ہیں ’’ جو کلام آپ نے پیش کیا اور جس قدر میں لفظ ، کردار یا وجود ِعورت کو سمجھ پائی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت خدائے بزرگ و برتر کی انتہائی قابل احترام اور خصوصی صفات سے مزین تخلیق ہے ۔

مزید پڑھیں

آلو میتھی پنیر

اجزاء:پنیر ایک پائو،چوپڈ لہسن ایک کھانے کا چمچ،آلو دو عدد،پسے ٹماٹر ایک کپ،میتھی ایک پائو،ہری مرچیں چار عدد،ہلدی1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،رائی ایک چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد،تیل1/2کپ،زیرہ1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا1/2چائے کا چمچ،کُٹی سونف ایک چائے کا چمچ

ترکیب:تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور پیاز فرائی کریں۔خوشبو آنے لگے تو اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں،پھر اس میں پسے ٹماٹر،میتھی،ہری مرچیں،ہلدی،نمک،کُٹی لال مرچ،زیرہ ،پسا دھنیا،سونف اور رائی ڈال کر کچھ دیر ڈھک دیں۔جب آلو گل جائیں تو ان میں پنیر کے ٹکڑے اور ہری مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر دَم پر رکھیں۔

مزید پڑھیں

بادام کا تیل صدیوں سے افزائش حسن اورصحت کے لئے مستعمل ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ ترو تازہ اور شاداب رہتا ہے یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھاخصوصاً شاہی گھرانے کی خواتین اسے اپنے معمول میں شامل رکھتی تھیںخصوصاً مصر کی ملکہ قلوپطرہ افزائش حسن میںروغن بادام استعمال کیا کرتی تھیں۔ موجودہ دور میں روغن بادام کا افزائش حسن کے حوالہ سے استعمالـ ’’میجک آف ایسٹ‘‘کے نام سے مغربی ممالک میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

1975 کے ورلڈکپ سے لے کر 2015کے ورلڈکپ تک کئی کھلاڑیوں نے یادگار اننگز کھیلیں جو کرکٹ کی تاریخ میں درج ہو چکی ہیں۔ آج ہم اپنے قارئین کو ورلڈکپ کی ان اننگز کے بارے میں بتائیں گے جو ناقابل فراموش ہیں اور وہ سب بلے باز شائقین کرکٹ کو اب تک یاد ہیں۔

مزید پڑھیں

اس دنیا میں کامیابی دراصل انسان کی شعوری کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہے جس میں فرد ایک واضح مقصد کے حصول کے لئے یکسو ہو کر جدو جہد کرتا ہے اور مستقل مزاجی اور بھرپورمحنت سے اپنی منزل تک پہنچ کر ہی دم لیتاہے۔ اِس عمل اُسے مسلسل راہنمائی اور مشاورت کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ وُہ اپنے سفر کو نہ صرف جاری رکھ سکے بلکہ اس سفر سے بھرپور لطف اندوز ہو سکے ۔ فرد اگر اپنے آپ کو زندگی میں ترقی کی سات(7) جہتوں اور پہلوئوں میں یکساں طور پر نشوونما دے گا تو ہی اُسے کامیاب مانا جاتا ہے ۔اسلئے ذیل میں کامیابی کے پچاس50 اصول بیان کئے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے انسان کو زندگی کی تمام جہتوں اور پہلوئوں میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں

پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مخالفت میں تنقید برداشت نہیں کی جاتی۔ دنیا بھر میں حکومتوں، جماعتوں اور گروہوں پر تنقید اور مخالفت ہونا عام بات ہے لیکن اس تنقید کو بھی ایک حد تک رکھا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سے قبل اخبارات، ٹیلی ویژن اور عوامی جلسوں کے ذریعے تنقید کی جاتی رہی ہے مگر سوشل میڈیا کے متعارف ہوتے ہی مخالفت اور تنقید نے زور پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں

فتح بن خاقان کی ذہانت

بادشاہ معتصم ایک دفعہ خاقان کی عیادت کے لیے گیا، اس کا بیٹا جو خود بھی بعدازاں وزیر بنا، اس وقت ابھی کم سن تھا۔ معتصم نے اس سے سوال کیا بیٹا، یہ بتائو کون سا گھر اچھا ہے امیرالمومنین کا یا آپ کے والد گرامی کا؟ ’’اگر امیرالمومنین میرے والدکے گھر تشریف فرما ہوں تو میرے والد کا گھر اچھا ہے۔‘‘ اس نے جواب دیا۔ پھربادشاہ معتصم نے اپنے ہاتھ کی انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ،اے فتح! یہ بتائو اس انگوٹھی سے اچھی چیز تم نے دیکھی ہے۔ اس نے کہا ’’ہاں وہ ہاتھ جس میں یہ موجود ہے۔‘‘

مزید پڑھیں

ہمارے ہاں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں بادیان کے پھول کا استعمال کھانوں میں نہ ہوتا ہو۔یہ قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں میں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یوں تو بادیان کے پھول کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں

’’رنگ داروں(Coloured) کے لیے مخصوص مکان میں۔۔۔ دوسرے نیگروئوں کی طرح۔ اور کہاں ٹھہرنا تھا؟ پیسے میرے پاس تھے، جواب بھی میری زین کے تھیلے میں ہیں۔ صبح تم سب کو دکھائوں گا۔‘‘ اس نے شرارت سے مٹلڈا کو دیکھا۔’’اگر تم رویہ ٹھیک رکھو تو ممکن ہے تمہیں سو ڈالر ہی دے دوں۔‘‘ وہ بڑبڑا کر چپ ہو رہی۔

مزید پڑھیں

تابشِ خورشید نورِ ماہ پانی کی جھلک ۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : سعدیہ فیصل
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW