☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل انٹرویوز عالمی امور سنڈے سپیشل فیشن کچن کی دنیا خصوصی رپورٹ کھیل کیرئر پلاننگ ادب
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

بسا اوقات انسان پر اللہ کی نعمتوں کی برسات ہو رہی ہوتی ہے تو انسان یہ سمجھنے لگتا ہے کہ یہ تو میری محنت اور زور بازو کا کمال ہے بس اس غلط فہمی کی وجہ سے اللہ کا ڈر دل سے نکل جاتا ہے پھر اسی انسان کے دل سے یہ بھی نکل جاتا ہے کہ نماز سے کیا ہوتا ہے تلاوت قرآن حکیم کی کیا ضرورت ہے یہ تمام باتیں اللہ کا ڈر نہ ہونے کی علامات ہیں۔

مزید پڑھیں

عالمی ممالک نے دنیا کی چونکا دینے والی تصویر پیش کی ہے، کہتے ہیں کہ2050ء میں دنیا کی آبادی9ارب ہوجائے گی، ہمارا ہمسایہ بھارت 2050ء میں ایک ارب 73کروڑنفوس پر مشتمل ہو گا۔ہماری آبادی بھی 40کروڑ سے زیادہ ہی ہوگی۔ہم سے کہیں بڑے اور ترقی یافتہ ملک امریکہ کی آبادی ہم سے کچھ کم (39.8)کروڑ ہوگی۔ایتھوپیا جیسا بحران کے شکار ملک میں بھی 18.9کروڑ نفوس افراد زندگی کی نعمتوںکو ترس رہے ہوں گے۔

مزید پڑھیں

پا کستانی ٹی وی ڈراموںدیار دل ، من مائل ، درشہوار، ایک نئی سینڈریلا کی اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ فنکارانہ صلاحیتیں ہی کسی بھی فنکار کو چھوٹا و بڑا بنا دیتی ہیں۔ میری خوش نصیبی ہے کہ میری پہلی پاکستانی فلم ’’ طیفا ان ٹربل ‘‘ نے ملک اور بیرون ملک شاندار کامیابی سمیٹی ۔

مزید پڑھیں

گزشتہ چند برسوں میںعالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں نے ہر نظام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، بدلتی دنیا میں ہر وہ نظریہ اور نظام ناکام ہو گیا ہے جو عوام پر حکومت کر رہا تھا۔ صدیوں پہلے ایڈم سمتھ نے امپیرئل ازم کو عوام کے سامنے پیش کیا۔ کمیونسٹ ممالک میںاینگلز کا معاشی فلسفہ نافذ ہوگیا جبکہ مغربی ممالک اور امریکہ میں ایڈم ستمھ کی سوچ جمہوریت کی جان بن گئی۔ اب کہا جاتا ہے کہ نہ تو جمہوریت عوامی امنگوں پر پورا اتر سکی اور نہ ہی کمیونزم نے عوامی بہبود کی ذمہ داریوں کونبھایا۔اسی لئے نوے کی دہائی میں سب سے بڑا کمیونسٹ ملک سویت یونین ٹوٹ گیا ۔

مزید پڑھیں

ہرمعاشرے کے کچھ مخصوص رسم ورواج ہوتے ہیں، آج ہم آپ کو سویڈن میں ایک ایسے رواج کے بارے میں بتائیں گے کہ وہاں رات 10 بجتے ہی زوردار چیخ کیوں ماری جاتی ہے؟ یہ عجیب وغریب رواج سویڈش شہر اپسالا کے ایک مقام فلوگسٹا میں پایا جاتا ہے جہاں رات کے 10 بجتے ہی سب لوگ زوردار انداز میں چیختے ہیں۔مقام کی مناسبت سے چیخنے کا یہ انداز ’’فلوگسٹا سکریم ‘‘ کہلاتا ہے۔لوگ رات 10 بجے اپنے اپنے گھروں کی کھڑکیاں کھولتے ہیں اور زوردار انداز میں چیخ مارتے ہیں۔یہ چیخ گذشتہ 40 سے ماری جا رہی ہے جس کے پیچھے چھپی وجہ انتہائی معنی خیز ہے۔

مزید پڑھیں

ناصر کاظمی نے کیا خوب کہا تھا کہ

یوں ترے حُسن کی تصویر غزل میں آئے

جیسے بلقیس سلیماں کے محل میں آئے

مزید پڑھیں

ڈبل روٹی اور کھجور کا میٹھا

اجزاء:دودھ ایک کلو،کٹی کھجور ایک کپ،کنڈینسڈ مِلک ایک ٹِن،چاندی کا ورق ایک عدد،ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد،خشک دودھ ایک کپ،اُبلے چاول1/2کپ،چینی1/2کپ،باریک کٹے پستے ایک کھانے کا چمچ،پسی الائچی1/2چائے کا چمچ،پسے بادام دو کھانے کے چمچ،تیل تلنے کے لیے

ترکیب:ایک برتن میں دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔اب تیل گرم کر کے ڈبل روٹی کے سلائس چورا کر کے فرائی کر لیں،پھرتیل سے نکال کر ٹشو پیپر پر پھیلائیں۔اس کے بعددودھ میں چاول اور ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈال کر گاڑھا کریں اور چینی شامل کر کے آنچ تیز کر دیں۔اب اس میں پسی الائچی،کنڈینسڈ مِلک،پسے بادام اور خشک دودھ ڈال کرچولہا بند کر یں۔اس کے بعد اسے ڈش میں نکال کر اوپر سے کھجور ڈالیں۔آخر میں باریک کٹے پستے چھڑکیں اور چاندی کا ورق لگا کر سرو کریں۔

مزید پڑھیں

دنیا کو گلوبل ویلج کہا جاتا ہے مگر یہ اس سے بھی سکڑ کر چھوٹی سی سکرین میں سما گئی ہے،موبائل فون کی سکرین میں۔ہزاروں میل دور بیٹھا شخص فون،انٹرنیٹ ،سوشل میڈیایا لیپ ٹاپ کے ذریعے آپ سے یوں مخاطب ہوتا ہے جیسے ساتھ ہی بیٹھا ہو۔کہتے ہیں کہ دنیا میں کئی صدور اور وزرائے اعظم کو جتوانے یا حکومت سے ہٹانے میں بھی اس کمپیوٹر نے ہی اپنا رنگ دکھایا ہے ۔ اس کے پیچھے چھپے ہوئے دماغوں نے نا صرف دنیا بدل دی ہے بلکہ زندگی آسان بھی بنا دی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ یہ تمام ایونٹ اگلے سال فروری میں پاکستان کی گرائونڈز پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں کھیلنے کیلئے راضی غیرملکی پلیئرز سے ہی معاہدے ہوں گے۔ اس مرتبہ فائنل لاہور میں کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ0 1 میچز کی میزبانی لاہور کو دی گئی ہے ۔کراچی میں 9 ،راولپنڈی میں 8 اورملتان میں 4 منعقد ہو نگے ۔ پشاور اورآزاد کشمیر میں بھی ایک ایک میچ کے انعقاد پرغور ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں

لوگ صرف دولت کما لینے کو ہی ترقی تصور کرتے ہیں۔ مگر دنیا بھر کا دھن اکٹھا کر لینے اور مال وزر جمع کر لینے کے بعد اگر روح پُرسکون نہیں ہے اور اضطراب کا شکار ہے تو آپ نے زندگی سے کیا پایا؟سکون کی دولت پانے کے لئے لازم ہے کہ آپ کی روح پیاسی اور بے تاب نہ ہو۔ روح کی پاکیزگی کے لئے ضروری ہے کہ آپ رزائلِ اخلاق مثلاًجھوٹ، لالچ، حسد، منافقت،غصہ، چوری،نفرت وغیرہ سے اپنی ذات اور شخصیت کو آہستہ آہستہ پاک کریں ۔ جسم مادے سے بنا ہے اور ہمیں زمین کی طرف کھینچتا ہے جب کہ روح ایسا امرِربی ہے جو نور سے تشکیل پائی ہے وُہ ہمیں کائنات کی وسعتوں کی طرف لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔

 

مزید پڑھیں

سوموار کی دوپہر کھیتوں سے فارغ ہو کر سب بچے گرجے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ پچھلے دو سال سے بہن کیری وہائٹ جولین کالج جیکسن کی گریجوئٹ تھی بچوں کوکھلے میں پڑھا رہی تھی۔ گرجے کا تعلیمی استعمال ان کے لیے بڑا اہم موقع تھا۔ لکھنے پڑھنے کا سارا سامان، پنسلیں، تختیاں وغیرہ چکن جارج، ٹام اور اس کے بھائیوں کی اعانت سے آیا تھا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم ہندکا پروٹوکول

ڈاکٹر گوپی چند نارنگ جب پہلی مرتبہ کراچی سے لاہور پہنچے تو ان کے استقبال کا خاص اہتمام ہوا۔ کتنی کاروںکا قافلہ مہمان کو لینے کیلئے ایئرپورٹ جائے گا، لنچ کہاں ہوگا، سہ پہر کوچائے اور پھر تقریب کا اہتمام کیا ہوگا اور رات کوڈنر کس کے گھر ہوگا۔ اگلی صبح پہلے شاہی قلعہ، پھر مقبرہ جہانگیر، پھر شالامار باغ، پھر میوزیم اورپھر لنچ سہ پہر کو۔ میں نے دل میں کہا کہ یا اللہ ہندوستان سے یہ کوئی ادیب آ رہا ہے یا وزیراعظم ہند تشریف لا رہے ہیں۔ ہم ٹھہرے اناڑی مگر کشور نے تو غیر ملکی مہمانوں کیلئے سرکاری انتظامات دیکھ رکھے تھے۔ اسی نہج پر اس نے یہ پروگرام ترتیب دیا ۔ مجال ہے کہ شیڈول میں ذرا بھی فرق پڑا اور نارنگ صاحب ٹھہرے تقریر اور تحریر کے بادشاہ۔ شہر کو لوٹ لیا۔ مطلب یہ کہ انواع و اقسام کے کھانے کھائے۔ اب یہ مزہ بھی چکھو مگر جس شاعرکو یہاں اتنا آرام اور پروٹوکول پیش کیا، وہی بعد میں دشمن جاں بن گیا۔( انتظار حسین)

مزید پڑھیں

یوں ترے حُسن کی تصویر غزل میں آئے ۔۔۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : انعم
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW