☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا دنیا اسپیشل متفرق حقائق رپورٹ فیشن سنڈے سپیشل کچن کی دنیا انٹرویوز کھیل ادب
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

{عن ابن عباس ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال لاشج عبدالقیس ان فیک لخصلتین یحبہما اللّٰہ الحلم والاناۃ} (رواہ مسلم)

مزید پڑھیں

17اگست کو اشفاق مسعودی نے ’’سٹیٹس آف کشمیر ‘‘کے زیر عنوان اپنے مضمون میں لکھا ،

مزید پڑھیں

پاکستان کے نوجوانوں میں فرسٹریشن دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔کیا اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے یا کچھ اور وجوہات ہیں۔ ایک حد تک یہ کہا جاسکتا ہے کہ آج کا نوجوان جو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا سے منسلک ہے ،وہ دنیا کی خوشحالی اوراپنی زبوں حالی دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے جس سے اس کی فرسٹریشن میں اضافہ ہوتا ہے لیکن یہ پوراسچ نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں کیا ہوا ہے ،اور کیا ہونے والا ہے ،اسے اچھی طرح سمجھنے کے لئے ہمیں کچھ پیچھے جانا ہو گا، تاریخ کا جائزہ لینا ہوگا کہ یہ یونین ٹریٹری ہوتی کیا ہے، بھارت نے ماضی میں بننے والی یونین ٹریٹریز کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے جس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ اب مقبوضہ کشمیر کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ہم سرمایہ دارانہ دور سے گز ررہے ہیں، یہی سرمایہ دراصل جمہوریت کی بنیاد ہے۔ کہتے ہیں کہ جمہوریت ’’ون مین ون ووٹ‘‘ پر استوار ہوتی ہے مگر نہیں حقیقتاََ اس کے پیچھے اربوں روپے کی سرمایہ کاری پنہاں ہوتی ہے جوبعد میںاپنے سرمائے کا بدلہ مانگتی ہے۔ یہ بدلہ پالیسیوں کو نظرانداز کرنے کی صورت میں مل جاتا ہے جس سے معاشرے میں غربت اور بے روز گا ری پیدا ہوتی ہے جس کا لازمی نتیجہ بھوک و ننگ کی صورت میں نکلتا ہے۔

مزید پڑھیں

چیزی سوسیج سینڈوچ

اجزاء:(کیریملائز ڈانین کے لیے) کٹی پیاز تین عدد،مکھن دو کھانے کے چمچ،زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،پسی کالی مرچ حسب ذائقہ،باربی کیو ساس تین کھانے کے چمچ (چیز ساس کے لیے)مکھن1-1/2کھانے کے چمچ،میدہ1-1/2کھانے کے چمچ،گارلک پائوڈر چٹکی بھر،چیڈر چیز پانچ اونس،نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ حسب ذائقہ،سپائسی برائون مسٹرڈ ایک کھانے کا چمچ (سینڈوچ کے لیے) سوسیج چھ سے سات عدد،بن حسب ضرورت

ترکیب:پیاز کیریملائز کرنے کے لیے پین میں مکھن کو پگھلا کر زیتون کا تیل ڈالیں اور پیاز کو سنہری کریں،پھر باربی کیو ساس،حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر ایک طرف رکھ دیں۔ساس تیار کرنے کے لیے مکھن پگھلا کر میدہ اور لہسن پائوڈر سوتے کر لیں اور اس دوران پین میں چمچ مسلسل چلاتے رہیں۔اب پین میں دودھ شامل کر دیں۔جب دودھ میں اُبال آ جائے تو اس میں چیڈر چیز،نمک اور مسٹرڈ ملائیں۔سینڈوچ تیار کرنے کے لیے گرل کیا ہوا سوسیج بن پر رکھیں،اوپر کیریملائز پیاز، اور چیز ساس ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

مزید پڑھیں

شو بز کی دنیا میں اپنے انداز اور عادات سے بہت کم لوگ چل پاتے ہیں ۔ شوبز کی رنگینیاں ان کو اپنے رنگ میں رنگ کر دیوانہ بنادیتی ہے وہ اسٹار کا لیبل لگ جانے کے بعد دوسری ہی دنیا کے باسی بن کر رہ جاتے ہیں ۔عام انسان کو خاطر میں ہی نہیں لاتے بلکہ وہ سمجھتے ہیں آج ہی سب کچھ ہے ،کل کچھ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں

سوپر ساپر کیا ہے ۔۔؟

اس کی ایجاد کا سہرا آسٹریلیا کے شہری گورڈن ودنال کے سر جاتا ہے

بارش سے کئی کرکٹ میچز متاثر ہوتے ہیں ، گرائونڈ گیلی ہوجاتی ہے ، نہ صرف کرکٹ بلکہ فٹبال، ٹینس کورٹ ، گالف کورس اور دیگر آئوٹ ڈور کھیلوں کے کورٹس میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے ۔ یہ پانی تھوڑی دیر میں ختم کردیا جاتا ہے جس مشین سے یہ کارنامہ سرانجام دیا جاتا ہے وہ کئی عشرے پہلے آسٹریلیا میں تیار ہوئی۔سوپر ساپر بارش کے پانی کو جذب کرنے والی جدید مشین کا نام ہے ۔ یہ مشین کرکٹ گرائونڈ کے علاوہ ٹینس کورٹ ،گالف کورس ، فٹبال گرائونڈز، پولو گرائونڈ،بیس بال گرائونڈ اور گھر کے لان سے پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں

انہوں نے مجھے ایسی بات بتائی جو میرے سان گمان میں بھی نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک کے قدیم دیہاتوں میں اب بھی ایسے بوڑھے ہوتے ہیں جو ’’میراثی‘‘ کہلاتے ہیں اور جو مقامی تاریخ کا چلتا پھرتا خزانہ ہیں۔ استاد میراثی ساٹھ سے ستر سال کی عمر کا ہوتا ہے۔ اس سے کم عمر چھوٹے میراثی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بلائے ناگہانی

ہند کی سرزمین کے کسی بیابان میں ایک شیر ژیاں رہا کرتا تھا اور سب درندے جنگل کے اس کی خدمت میں حاضر رہتے۔ ایک دن لومڑی نے اس شیر سے کہا کہ تو ہمارا بادشاہ ہے اور ہم تیری رعیت، بادشاہ پر رعیت کی رعایت بہر صورت لازم و واجب ہے۔ اب مجھے ایک ضروری سفر درپیش ہے۔ بغیر جانے کے بن نہیں پڑتی، مشکل یہ ہے کہ میرا ایک بچہ ہے‘ چاہتی ہوں کہ وہ تیرے سپرد کروں تاکہ تو اس کو اپنی پناہ میں رکھے اور کسی دشمن کا چنگل اس تک نہ پہنچ پائے۔ شیر نے یہ بات قبول کی۔ لومڑی اپنابچہ اس کے حوالے کر کے سفر پر روانہ ہو گئی۔ شیر نے اس بچے کو اپنی پیٹھ پر بٹھا لیا تاکہ کوئی درندہ اسے گزند نہ پہنچا سکے۔ ناگاہ ایک عقاب اپنا طعمہ تلاش کرتا ہوا اڑتا پھر رہا تھا۔ اس کی نگاہ لومڑی کے بچے پر پڑی اور شیر کی پیٹھ پر سے جھپٹا ما ر کر اس کے بچے کو لے اڑا۔ جب لومڑی سفر سے واپس آئی ‘ تو بچے کو نہ دیکھ کر شیر سے بولی’’ کیا تم نے یہ عہد نہ کیا تھا کہ میں تیرے بچے کی حفاظت قرار واقعی کروں گا۔‘‘ شیر نے کہا ’’ البتہ میں نے ذمہ لیا تھا کہ کوئی جانور زمین کا اس کا قصد نہ کرنے پائے۔ لیکن جوبلائے ناگہانی آسمان کی طرف سے نازل ہو‘ تو میرا کوئی ذمہ نہ تھا۔‘‘

مزید پڑھیں

ہم نگاہوں سے تیری آرتی اُتاریں گے ۔۔۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : سونیا
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW