☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا حافظ اسد عبید اشرفی) عالمی امور(صہیب مرغوب) دنیا اسپیشل(عذرا جبین) رپورٹ(ایم آر ملک) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() آرٹ(عثمان سرور انصاری) صحت(ڈاکٹر آصف محمود جاہ ) خواتین(نجف زہرا تقوی) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری) متفرق(طارق جاوید سیال) متفرق(قاضی محمد اسرائیل گڑنگی) دنیا کی رائے(ارشاد احمد ارشد) دنیا کی رائے(غلام سرور) دنیا کی رائے(عظمیٰ ظفر)
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

حدیث نبوی ؐہے کہ  {عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا نظر احد کم من فضل علیہ فی المال والخلق فلینظر الی من ہو اسفل منہ} (متفق علیہ)  

مزید پڑھیں

برطانوی پارلیمنٹ پاکستانیوں کے لئے نئی نہیں،ہر انتخابات میں متعددپاکستانی نژاد امیدواران منتخب ہو کر پارلیمنٹ میںحق و سچ کی آواز بلند کرتے رہے ہیں ۔سابقہ کابینہ ایوان میں12اورکا بینہ میں کئی پاکستانی نژاد سیاست دان شامل تھے ۔

مزید پڑھیں

گزشتہ چند مہینوں میں دنیا کتنی بدل سی گئی ہے، ہانگ کانگ سے بھارت ،ایکواڈور سے چلی تک، افریقی ممالک پہلے نوجوانوں کی سیاسی اور معاشی بے چینی کی آگ میں جل رہے ہیں۔جنوبی امریکہ کے ممالک میں بھی اسی قسم کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ ایک دوسرے سے 2.5ہزار کلومیٹر دور واقع ممالک کو بھی ایک جیسی پرتشدد صورتحال کا سامنا ہے ۔عوام کے دلوں میں معاشی آزادی کے لئے سیاسی آزادی کی تڑپ ہے ۔

مزید پڑھیں

ملاوٹ ایک ایسا قبیح فعل ہے جو ہمارے معاشرے کی رگوں میں ایک زہربن کر سرایت کررہا ہے وطن عزیز میں صحت عامہ کے مسائل ،خطرناک بیماریوں کا وسیع ہوتا دائرہ کار ،کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا ہی شاخسانہ ہے ملاوٹ کا دھندہ کرنے والے اتنے بااثر ہیں کہ ان کے سامنے قانون بھی ہاتھ باندھے کھڑا نظر آتا ہے

مزید پڑھیں

٭:بھارت جل رہا ہے ۔۔کس نے لگائی ہے یہ آگ ۔۔ کوئی بیرونی ہاتھ نہیں ۔۔کسی دشمن کی سازش نہیں ۔۔سب اپنوں کا کیا دھرا ہے ۔۔ چہرے صاف نظر آ رہے ہیں ، کردار پہچاننا مشکل نہیں ۔۔۔۔مقصد جاننا دشوار نہیں ۔۔۔

مزید پڑھیں

وہی گلیاں وہی کوچہ وہی سردی کا موسم ہے

مزید پڑھیں

امرتسری آلو پراٹھا اجزاء:(ڈو کے اجزاء)میدہ1/2کلو،دہی چار کھانے کے چمچ،بیکنگ پائوڈر1/2چائے کاچمچ،کھانے کا سوڈا1/2چائے کا چمچ،چینی چار کھانے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ (سٹفنگ کے اجزاء)اُبلے آلو1/2کلو،نمک1/2چائے کا چمچ،ہری مرچ چار عدد،ادرک ایک چائے کا چمچ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا چار چائے کے چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ہلدی1/2چائے کا چمچ،ہرا دھنیا1/2گٹھی،گھی یا تیل حسبِ ضرورت،اجوائن ایک چائے کا چمچ

مزید پڑھیں

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑے الماریوں اور ٹرنکوں کی گمنامیوں کی بجائے انسانوں کے وجود پر نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔نت نئے ڈیزائن اور رنگ برنگے کپڑے سردیوں کا اک خاص تحفہ ہیں ۔کچھ دوست تو سر سے پائوں تک پانچ چھ رنگوں کے کپڑے اپنے وجود پر سجائے نظر آتے ہیں ۔

مزید پڑھیں

’’آج تو کام کرنے کو بالکل دل نہیں کر رہا … کیونکہ میں بہت ڈپریس ہوں۔ باس کی ناراضگی سے صبح سے ڈپریشن ہے۔‘‘

مزید پڑھیں

چربی پگھلانے والے مشروبات آج کل کے دور میں تقریباً تما م لوگوں کا ہی طرززندگی کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اس میں اپنی جسامت کے مطابق وزن کو نارمل رکھنا ایک مسئلہ بن چکا ہے۔جس کی وجہ سے بہت سے لوگ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرا شخص اپنے بڑھتے وزن کو لے کر پریشان نظر آتا ہے۔آج کل نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی وزن کم کرے کے لیے فکر مند نظر آتے ہیں۔  

مزید پڑھیں

ہاتھی کی شناخت

کوئی شخص ملکِ ہند سے ایسے شہر میں ہاتھی لے گیا جسے وہاں کے لوگوں نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا۔ ہاتھی کے مالک نے اسے الگ تھلگ اور تاریک مکان میں باندھ دیا۔ پھر شہر والوں سے کہا کہ وہ جائیں اور ہاتھی کو دیکھیں۔ لوگ باری باری اس تاریک مکان میں آتے وہاں ایسا گھپ اندھیرا تھا کہ ہاتھی تو ایک طرف ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دیتا۔ لیکن ہاتھی دیکھنے کا شوق اس اندھیرے پر غالب آتا۔ ہرشخص ٹٹول ٹٹول کراندھوں کی طرح ہاتھی کو دیکھنے کی کوشش کرنے لگا۔ جس کا ہاتھ سونڈ پر پڑا اس نے کہا یارو یہ حیوان تو نلوے جیسا ہے۔ جس کا ہاتھ کان پر لگا اس نے کہا نہیں یہ تو پنکھے کی طرح ہے۔ کسی نے اس کا پیر چھوا تو چلا اٹھا کہ تم دونوں غلط کہتے ہویہ تو ستون ہے ستون۔ چوتھے کا ہاتھ اس کی پشت پر پڑا تو اس نے کہا کہ یہ تو تخت کی مانند ہے۔غرض ہر شخص کا دعویٰ تھا کہ ہاتھی ویسا ہی ہے جیسا اس نے ٹٹول کرجانا بوجھا ہے۔ ہر ایک کی ٹٹول الگ تھی۔ کسی نے کہا الف ہے کسی نے کہا بے ،کسی نے جیم ،کسی نے دال۔ مگر ہاتھی کی ابجد سے کوئی بھی واقف نہ تھا۔ ہاں ،اگر ان کے ہاتھوں میں اندھیرا دور کرنے والی روشن شمع ہوتی تو یہ سارے اختلافات فنا ہو جاتے اور انہیں پتا چل جاتا کہ ہاتھی کی شکل و شباہت کیا ہے۔ان ظاہری آنکھوں کی بینائی بھی تیرے ہاتھ کی طرح ہے کہ تو اس کے ذریعے پورے ہاتھی کی شناخت نہیں کرسکتا۔ دریا کا پاٹ اور ہے اور لہروں سے پیدا ہونے والے سفید سفید جھاگ اور چیز ہیں۔ تجھے چاہیے کہ جھاگ سے نظر ہٹائے اور دریا کو دیکھے۔ رات دن دریا میں جھاگ اٹھتے رہتے ہیں اور تیری نگاہ انہی میں الجھی رہتی ہے۔ افسوس کہ تو دریا کو نہیں دیکھتا۔

مزید پڑھیں

دھوکہ ایک دفعہ آپﷺ بازار سے گزر رہے تھے ، ایک جگہ غلے کا ڈھیر دیکھا۔ آپﷺ نے اس میں ہاتھ رکھا تو اندر سے نمی محسوس ہوئی ،باہر سے سوکھا تھا۔ آپؐ نے غلے والے سے پوچھاکہ ’’ یہ کیا ہے؟‘‘اس نے عرض کیا، حضور پاکﷺ،یہ بارش میں بھیگ گیاہے۔ آپﷺ نے فرمایا :’’تو پھر اس کو اوپر کیوں نہیں رکھا کہ لوگ دیکھ لیں۔ جو دھوکہ دے وہ مجھ سے نہیں، اس کاتعلق منقطع ہوجاتا ہے‘‘۔آپﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’تجارت میں بہت سی قسمیں کھانے سے پرہیز کرو، کیونکہ اس طرح پہلے کامیابی ہوتی ہے پھر بے برکتی ہوجاتی ہے‘‘۔

مزید پڑھیں

شاہ زیب نے ایک انتہائی غریب گھر میں آنکھ کھولی، بچپن سے لاابالی طبیعت اور مزاج رکھتا تھا، پڑھائی میں بہت اچھا، ہمیشہ اول نمبر ہی حاصل کئے، وقت کی تیز رفتاری میں اس نے نویں جماعت اچھے نمبروں سے پاس کی اور بری صحبت کا شکار ہوا کسی نے توجہ بھی نہ دی،

مزید پڑھیں

ہمارے گائو ں میں ایک شخص فوت ہو گیا جس کے جنازے میں ایک درد بھرا منظر پیش آیا ، ایسا واقعہ نہ پہلے کہیں سنا اور نہ ہی کہیں پڑھا ،کہ ایک شخص کا جنازہ ہوا ،جنازے کے بعد ایک شخص آگے بڑھا اور کہا اب جنازہ نہیں ا ٹھانا اس مرنے والے کے بھائی کہاں ہیں آگے آجائیں ؟

مزید پڑھیں

موجودہ حکومت نے پاکستان کو پہلی دفعہ ریاست مدینہ بنانے کی بات کی ہے ۔حکومت سے اگرچہ لوگوں کوبہت سی شکایات بھی ہیں تاہم حکومت کے بہت سے اچھے اقدمات بھی ہیں جن کاسراہاجاناضروری ہے۔

مزید پڑھیں

جھونگا۔ ۔۔۔ ہمارے معاشرے کی ایک پیار بھری روائت ۔ وہ مٹھی بھر میٹھی چیز جو محلہ یا گائوں کا دکاندار اپنی دکان پر آنے والے بچوں کو بڑی محبت سے مفت دیتا تھا۔

مزید پڑھیں

ایک زور دار دھموکا امی نے میری پیٹھ پر جڑا تھا۔میں اس ڈرون حملے سے بالکل نا واقف تھا لہٰذا اس کی زد میں آگیا۔

مزید پڑھیں

اُسے کہناکہ بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : منزہ
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW