☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(مولانا محمد الیاس گھمن) دین و دنیا( مولانا حافظ اسعد عبید الازھری) صحت(ڈاکٹر فراز) خصوصی رپورٹ(عبدالماجد قریشی) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کی دنیا() تاریخ(ایم آر ملک) غور و طلب(پروفیسر عثمان سرور انصاری) فیچر(نصیر احمد ورک) انٹرویوز(مرزا افتخاربیگ) کھیل(عبدالحفیظ ظفر) متفرق(عبدالمالک مجاہد) روحانی مسائل(مولانا محمد یونس پالن پوری)
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

اللہ تعالیٰ نے انسانی زندگی کے تین مراحل ذکر فرمائے ہیں:’’اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہاری پیدائش کی ابتداء کمزوری سے کی، پھر کمزوری کے بعد طاقت(جوانی)عطا فرمائی، پھر طاقت کے بعد( دوبارہ ) کمزوری اور بڑھاپا طاری کر دیا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہی وہ ذات ہے جس کا علم اور قدرت کامل ہیں‘‘۔ ( سورۃ الروم، آیت نمبر 54)    

مزید پڑھیں

’’حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا’’ نفع کمانے والے کو رزق دیا جاتا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے پر لعنت ہوتی ہے‘‘ (رواہ ابن ماجہ والدارمی) ہمارے معاشرہ میں ہر سطح پر یہ عجیب وغریب وباپھیل چکی ہے کہ جہاں کوئی موقع ملاتوعام ضرورت کی اشیاء کی قلت پیدا کردی جاتی ہے اور پھر منہ مانگے دام وصول کیے جاتے ہیں۔ اس میں بنیادی طریقہ ذخیرہ اندوزی ہے۔

مزید پڑھیں

 ہمارا بہترین دوست ملک چین ان دنوں صحت کی بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے،جہاں’’کورونا وائرس فیملی ‘‘ سے تعلق رکھنے والے خطرناک وائرس نے چین کے اہم تجارتی اور سیاحتی مرکزصوبہ وہان کے مرکزی شہر’’ہیبائی‘‘ (Hebei) میں ہزاروں افراد کو بیمار ڈال دیا ہے۔25جنوری کو چین کے صدر ژی ژن پنگ نے اعلان کیا کہ’’ ان کے ملک کو’ کورونا وائرس‘ کے حملے کا سامناہے،    

مزید پڑھیں

بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سے پہلے ہم ماضی میں جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں جب بھارتی حکومت نے کشمیری رہنمائوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے تھے، انہیں کئی طرح کے مقدمات میں ملوث کر کے موت کی سزائیں دینا شروع کردی تھیں۔یہ الگ بات ہے کہ اب تو پورے کشمیر کو ہی سزا دے دی گئی ہے ۔اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ نریندرمودی کو اپنی انتہا پسندی کی سزا مل رہی ہے ،اعتدال پسند ہندو بھی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ بھی نریندر مودی کو تخت سے اتارنے کے جتن کر رہے ہیں ۔فروری میں ہی بھار ت نے دو اہم کشمیری رہنمائوں پرجھوٹے سنگین مقدمات بنا کر سزائیں دی تھیں۔ پہلے کچھ ان کا ذکر کرتے ہیں ۔ پھربھارت میں نریندر مودی کے سکڑتے ہوئے اقتدار کی بات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں

٭: جواب ملے نہ ملے لیکن ہر ذہن ، ہر زبان پر سوال ہے کہ عوام کو مِل کیا رہا ہے۔۔۔۔؟

مزید پڑھیں

  چکن جنجر   اجزاء: بون لیس چکن ایک کلو،باریک کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ ہری مرچیں دس عدد،پسے ٹماٹر ایک کپ، ٹومیٹو کیچپ1/2کپ،باریک کٹی پیاز ایک عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،کٹا زیرہ دو چائے کے چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار عدد،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،تیل 1/2کپ    

مزید پڑھیں

  ایک کہاوت ہے کہ کسی نگری کے شہزادے کو ایک عجیب و غریب بیماری لاحق ہو گئی جس کا کوئی تریاق نہ تھا ۔ شہزادے نے قرب و جوار سے قابل طبیب بلائے مگر اس کی بیماری کی تشخیص ہوئی اورنہ ہی علاج کا پتہ چلا۔ ایک سیانے نے بادشاہ سلامت کو مشورہ دیا کہ ماہر فلکیات کو بلایئے، ہوسکتا ہے وہ کوئی اچھا مشورہ دے پائیں ۔ماہر فلکیات آئے تو شہزادے نے ان کو اپنی لاعلاج بیماری کا پتہ لگانے اور علاج کی بابت دریافت کیا۔انہوں نے ’’پتریاں ‘‘ڈال کر فال نکالی اور شہزادے سے کہا کہ آپکی بیماری کا علاج یہ ہے کہ آپ کسی ایسے فرد کو ڈھونڈیئے جس کے چہرے پر حقیقی خوشی ہو ،جو دنیا و مافیا کے غم سے بے نیاز ہو ،آپ اس فرد کے پاس ننگے پائوں چل کر جائیں اور اس کے پائوں کا جوتا پہنیں ،یہ بیماری اللہ کے فضل سے ختم ہوجائے گی اور آپ تندرست ہوجائیں گے ۔    

مزید پڑھیں

 یوہان کا تعلق چین سے ہے اس کی عمر محض دس برس ہے وہ اس وقت صرف ایک برس کا تھا جب اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہو گیا جب کچھ بڑا ہوا تو اس نے اپنی معذوری کو ذہنی معذوری نہیں بننے دیا دیگر ہم عمروں کو سکول جاتے ہوئے دیکھ کر اس کے اندر بھی علم کے حصول کاجذبہ بیدار ہوا، اس نے سکول جانے کو اپنا معمول بنا لیا، اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہ ہونے والے اس باہمت بچے نے نہ تو ہوم ورک نہ کرنے کا لنگ تراشا اور نہ ہی کسی بہانہ سازی سے کام لیا ،وہ اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کے بل کھڑا ہو کر ان ہتھیلیوں پر چل کر سکول جانے لگا ،    

مزید پڑھیں

بھارتی چینل پر پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ سے پاکستانی ٹی وی کے فنکاروں کو بھارت میں ایک نئی شناخت ملنے لگی تھی ۔ اس حوالے سے ایک دلچسپ تجربہ سے چند ماہ قبل ٹی وی اداکار عدنان صدیقی کواپنی فیملی کے ساتھ دوبئی کے شاپنگ مال میں گذرنا پڑا ۔

مزید پڑھیں

شائد بہت سے کرکٹ شائقین کو اس حقیقت کا علم نہ ہو کہ ٹیسٹ میچ بھی ٹائی ہوتے ہیں۔ ایک روزہ میچ کی تاریخ پڑھی جائے تو متعدد مثالیں مل جاتی ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ؟ اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتا کہ پانچ روزہ میچ بھی ٹائی ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ تاریخ میں صرف دو ایسے ٹیسٹ میچ ملتے ہیں جو ٹائی ہوئے۔ٹائی ٹیسٹ میچ کیا ہوتا ہے؟ جو ٹیم آخری اننگز کھیلے اور اس کے سامنے جیتنے کیلئے ایک ہدف ہو، وہ اس ہدف تک نہ پہنچ سکے یعنی جیت نہ سکے او ر اتنے ہی سکور پر آئوٹ ہو جائے جتنے پر مخالف ٹیم آئوٹ ہوئی ہو، یا پھر دوسری اننگز میں چاہے سارے کھلاڑی آئوٹ نہ بھی ہوں لیکن سکور برابر ہو جائے تو ایسے ٹیسٹ میچ کو ٹائی کہا جاتا ہے۔ چونکہ دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے والی ٹیم یا تو ہار جاتی ہے اور یا ہدف پورا کرکے فتح کا جشن مناتی ہے، میچ ٹائی ہونے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں لیکن یہ کرکٹ ہے اور اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔    

مزید پڑھیں

  اسلام ہمارے اندر جو صفات پیداکرتااور ان میں مزید اضافہ کرتاہے‘ان میں والدین کی اطاعت بھی شامل ہے۔والدین کے ساتھ حسن سلوک‘ ان کے ساتھ پیار محبت‘ان کے کام آنا‘ان کی باتوں کو ہربات پرترجیح دینا‘ ان کی رضا حاصل کرنا‘ ان کی اطاعت کرناایسے کام ہیں کہ اللہ رب العزت بھی اس سے خوش ہوتے ہیں اور یہی تزکیہ نفس ہے۔ والدین کے ساتھ احسان کرنا ہے۔اگر دونوں میں سے ایک یا دونوں ہی بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہیں کہنا نہ ہی انہیں جھڑکنا ہے۔ان کے ساتھ بڑی نرمی سے گفتگو کرنا ہے۔والدین کے سامنے محبت سے جھک کران کے لیے دعائیں کرنی ہیں کہ اے میرے رب ان پر رحم کر ‘ جس طرح انہوں نے بچپن میں میرے ساتھ رحم کیااور میری تربیت کی ہے۔    

مزید پڑھیں

تہذیب

دورحاضر میں لوگ مغربی تہذیب پر عمل کرتے ہیں مگر ذکر مشرقی تہذیب کا کرتے ہیں ۔انہیں بیٹی کا رشتہ امیر گھرانے میں کرنا ہوتا ہے لیکن نکاح پڑھانے والا کوئی فقیر ڈھونڈتے ہیں۔ ماں باپ کو دن بھر ستانے کے بعد گاڑی کے پیچھے لکھتے ہیں ۔۔’’یہ سب میری ماں کی دعا ہے‘‘۔۔ تعلیم انگریزی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں اور نوکری یورپ میں تلاش کرتے ہیں،مگر مرنا گنبد خضریٰ کے سائے میں چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

/چند مزید آیات ِ حفاظت  وَ یُرْسِلُ عَلَیْکُمْ حَفَظَۃً۰(سورۂ انعام : ۱۶) ترجمہ : ’’ اور اﷲ تم پر حفاظت کرنے والے پہریدار بھیجتا ہے۔ ‘‘  اِنَّ رَ بِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ ۰ (سورۂ ہود : ۷۵ ) ترجمہ : ’’ بے شک میرا رب ہر چیز پر خود ہی نگہبان اور حفاظت فرمانے والا ہے۔ ‘‘  لَـــہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْ ۶ بَیْنِ یَدَیْہِ وَ مِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوْنَہ ٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰہِ ۰(سورۂ رعد : ۱۱) ترجمہ :’’ اﷲ نے ہر شخص کے آگے پیچھے لگے ہوئے چوکیدار مقرر کر دیئے ہیں جو اﷲ کے حکم سے آدمی کی حفاظت کرتے ہیں۔ ‘‘  اِنَّا نَحْنُ نَزَّ لْنَا الذِّ کْرَ وَ اِنَّا لَہ ٗ لَحٰفِظُوْنَ ۰(سورۂ حجر: ۹) ترجمہ : ’’بے شک اس نصیحت نامہ کو ہم نے نازل فرمایا ہے اور یقینا ہم اس کی حفاظت کریں گے۔ ‘‘ وَ کُنَّا لَھُمْ حٰفِظِیْنَ ۰(سورۂ انبیاء : ۲ ۸ )   ترجمہ : ’’اور ان سب کے لیے حفاظت کرنے والے ہم تھے۔ ‘‘  وَ رَ بُّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ ۰(سورۂ سبا : ۱۲)   ترجمہ : ’’ اور آپ کا رب ہرچیز کا نگران ہے۔‘‘    

مزید پڑھیں

تم اپنی روح کی گہرائیوں میں اب بھی ویسی خوبصورت ہو ۔۔۔۔

دنیا فیشن

ماڈل : اقراء
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ : K R CREW