☰  
× صفحۂ اول (current) دین و دنیا(نگہت ہاشمی ) غورطلب(محمد مرتضیٰ صدیقی) رپورٹ(حسن کمال فاروقی) سنڈے سپیشل(طیبہ بخاری ) خصوصی رپورٹ(ابوصباحت(کراچی)) صحت(حکیم قاضی ایم اے خالد) متفرق(خان فہد خان) فیشن(طیبہ بخاری ) کچن کھیل(عبدالحفیظ ظفر) دنیا اسپیشل(خالد نجیب خان) ثقافت(صابر بخاری) ادب(محمد سیف الرحمن(وہاڑی)) افسانہ(راجندر سنگھ بیدی)
Dunya Magazine
Loading...
Loading...
Loading...

دیگر خصوصی مضامین اور مستقل سلسلے

  ہم اسے فلسفے کی نظر سے نہیں دیکھیں گے۔ ’’نضرۃ النعیم‘‘، کا کیا مطلب ہے ؟ نعمتوں کی تازگی، رونق۔ قرآنِ حکیم سے آیت آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، اس سے سمجھنا آسان ہو جائے گا۔ رب العزت نے سورۃ المطففین آیت 22-24 میں فرمایا: اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ عَلَی الْاَرَآئِکِ یَنْظُرُوْن تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْھِھِمْ نَضْرَۃَ النَّعِیْم ’’یقینا نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے۔ اونچی مسندوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کر رہے ہوں گے۔ ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے۔‘‘ ’’تَعْرِف‘‘ کی جڑ کیا ہے؟ (ع ر ف) اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ پہچان، معرفت کو کہتے ہیں۔ جنتی لوگوں کی پہچان کس چیز سے ہو گی؟ تَعْرِف ’’آپ پہچانو گے‘‘۔ کوئی بھی جنتی کو پہچانے گا تو کس چیز سے؟ نہ آنکھ سے، نہ ناک سے، نہ ہونٹوں سے، نہ چہرے کی بناوٹ سے، نہ قد بت سے، نہ رنگت سے، کوئی چیز نہیں۔

مزید پڑھیں

 اس کورونائی دور میں جہاں پوری دنیا کا نظام تھم سا گیا ہے۔ ہر انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی پر بلا تفریق و تضاد کورونا کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ خواہ وہ طالب علم ہو کوئی کاروباری انسان ہو یا مزدور سب ہی اس کورونا کے مسئلے سے دو چار ہیں۔ جہاں باقی لوگوں پر کورونا کے اثرات مرتب ہوئے وہاں ہی منشیات کے عادی افراد کی زندگی پر بھی اس کے انتہائی خطرناک اثرات رونما ہو رہے ہیں۔ جس کے سنگین نتائج ہمارے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جو کہ لمحہِ فکریہ ہیں۔

مزید پڑھیں

 لگ بھگ ایک دہائی قبل دسمبر 2009 میں ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ادارہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اپنی ایک تحقیق مکمل کرتا ہے اور چند ماہ کے جائزے کے بعد آخر کار مئی 2010میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ شائع کر دیتا ہے اس ادارے کا نام راکفیلر فاؤنڈیشن Foundation) Rockefeller) ہے اور وہ رپورٹ اس ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں

 زیادہ تفصیلات میں الجھے بغیر صرف ایک بیان پر غور کر لیا جائے تو سیاسی دنیا میں اٹھنے والے نئے طوفان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔اٹلی میں رکن پارلیمینٹ روم سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی سارا کونیل نے موجودہ صورتحال پر انتہائی معنی خیز اور قابل غور مؤقف اختیار کیا ہے جس کی تہہ یا تحقیقات تک جانے کا مطالبہ تیزی سے زور پکڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں

 ہم عہدِ فتن میں جی رہے ہیں۔ فتنے ہیں کہ دم تو کیا لیں گے، تعداد میں بھی بڑھ رہے ہیں اور جوش و خروش میں بھی۔ بہت کچھ جاچکا ہے، بہت کچھ جانے والا ہے۔ جو کچھ آچکا ہے وہ ناک میں دم کرنے پر تُلا ہوا ہے۔ خدا جانے اور کیا کیا آنے والا ہے اور کس حد تک ناکوں چنے چبوانے والا ہے۔ تین چار عشروں کے دوران جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہ عقل کو دنگ اور تنگ کیے دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

 ہنسنا، مسکرانا اور خوش رہنا ذہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ خوش رہنا صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنایا صحت مند غذا کھانا۔خوشی ذہنی تنا ؤ‘یاسیت اور بے چینی کو کم کرتی ہے‘متعدد امراض سے بچاتی ہے اور چہرے کی کشش میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔ خوش رہنے سے قوت مدافعت اور ذہنی کارکردگی میں اضافہ ہوجاتاہے۔خوش رہنے والوں سے لوگ بات کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں نیز ان سے محبت وانسیت رکھتے ہیں۔مسکرانے والے افراد کو لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں اور لاشعوری طور پر ان سے ربط رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

آبی مسائل کے حوالے سے پاکستان انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار ہے۔پاکستان میں کبھی بارشیں کم ہونے کی وجہ سے قحط سالی کی صورتحال بن جاتی ہے توکبھی بارشیں زیادہ ہونے سے سیلاب آتے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور اربوں روپوں کا ملک کو نقصان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

  میں نے … کچھ لفظ لکھے ہیں لہروں پر جب دریا تیرے شہر سے گزرے ، پڑھ لینا میں نے … اک بات کہی ہے خوشبو سے جب موسم تیرے صحن سے گزرے سن لینا جب چاند تری کھڑکی میں رکے اور تارے جھلمل کرتے ہوں، کانوں میں ہوا کچھ کہہ کے چلے آنگن میں خواب اترتے ہوں ، اس وقت جو باتیں دل میں ہوں وہ ساری باتیں کر دینا میں نے …کچھ لفظ لکھے ہیں لہروں پر جب دریا تیرے شہر سے گزرے ، سن لینا

مزید پڑھیں

  کیک اجزاء: مارجرین یا مکھن250گرام(سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)،لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،آدھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ،پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک1/4کپ،باریک چینی2-1/2کپ،انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ،(ٹوپنگ کے لیے اجزاء)چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ

مزید پڑھیں

  یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی خواتین بھی کرکٹ تبصرہ نگاری کر رہی ہیں، یقین کامل ہے کہ عروج ممتاز اور مرینہ اقبال کی طرح دیگر خواتین بھی اس شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گی

مزید پڑھیں

 کس نے کہاں پیدا ہونا ہے اور اُس کی پرورش کس نے اور کیسے کرنی ہے یہ سب فیصلے اُس قادرِمطلق نے کر رکھے ہیں اور اُن کو کوئی تبدیل بھی نہیں کرسکتا جب تک وہ نہ چاہے  

مزید پڑھیں

  کورونا وائرس کی بدولت صدیوں سے خوشیوں اور مسرتوں کے رنگ بکھیرنے والا کیلاش قبیلے کا سب سے بڑا ،اہم اور معروف تہوار ’’چلم جوشی‘‘شدید متاثر ہوا۔چلم جوشی تہوار ہر سال 14 سے 16 مئی تک پوری آب و تاب کیساتھ منایا جاتا ہے ، جسے دیکھنے کیلئے سیاح دنیا بھر سے اس وادی نظیر کا رخ کرتے ہیں۔اس بار چلم جوشی کی خوشیاں اور مسرتیں کورونا وائرس کی نظر ہو گئیں مگر ہم آپکو کیلاش وادی کی رنگین فضائوں اور اس قبیلے کے منفرد اور دیدہ زیب کلچر اور خطے کی سیر کراتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عرفان صدیقی

 اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا مرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے وہ مرحلہ ہے کہ اب سیل خوں پہ راضی ہیں ہم اس زمین کو شاداب دیکھنے کے لیے جو ہو سکے تو ذرا شہ سوار لوٹ کے آئیں پیادگاں کو ظفر یاب دیکھنے کے لیے کہاں ہے تو کہ یہاں جل رہے ہیں صدیوں سے چراغ دیدہ و محراب دیکھنے کے لیے

مزید پڑھیں

 آنسو ویسے تو بنیادی طور پہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ پہلی قسم غم کے آنسو تو دوسری قسم خوشی کے آنسو۔ آنسو خوشی کے ہیں یا غم کے یہ پہچان بھی ایک حساس طبیعت کا مالک شخص ہی کر سکتا ہے۔ خیر پانی کی طرح دِکھائی دینے والے چند قطرے جو کسی آنکھ سے بہتے ہیں جو کہ مختلف جذبات و احساسات کے ترجمان ہوتے ہیں۔ انہی کو ہم آنسو کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  1915ء میں گائوں’’ڈلے کی ‘‘تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہونیوالے معروف ڈرامہ نگار ، فلمی ہدایتکار ، منظر نویس اور مصنف راجندر سنگھ بیدی کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ ادب و تعلیم میں کئی اعزازات اپنے نام کرنیوالے راجندر سنگھ بیدی 69سال کی عمر میں 11نومبر 1984ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے لیکن ادب کی دنیا کیلئے وہ قیمتی خزانہ چھوڑ گئے جو آج بھی اپنی مثال آپ ہے ۔ آج اسی خزانے میں سے ایک تحریر ہم قارئین کی نذر کر رہے ہیں جو آجکل کے حالات کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے ۔

مزید پڑھیں

جب موسم تیرے صحن سے گزرے…

دنیا فیشن

ماڈل : رچل خان
فوٹو گرافی : عامر چشتی
میک اپ :K R CREW